Tag: akram-durrani

  • نیب  کی اکرم درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

    نیب کی اکرم درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی کانام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش کردی، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خدشہ ہےاکرم درانی ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے ، جس میں رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

    ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ اکرم خان درانی کےخلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں ، خدشہ ہے وہ ملک چھوڑکر چلے جائیں گے۔

    یاد رہے اکرم درانی کے خلاف اثاثہ جات، غیر قانونی بھرتیوں اور پلاٹس کی الاٹمنٹ کیس پر تحقیقات جاری ہے، اکرم درانی کا کہنا تھا کہ میرے اثاثے سب کےسامنے ہیں، اداروں کو چیلنج کرتا ہوں میرے اثاثوں کی چھان بین کریں جوکچھ میرے پاس ہے وہ میرا اپنا ہےاور وراثت سےملا ہے۔

    مزید پڑھیں : عدالت نے اکرم درانی کی درخواست ضمانت نمٹا دی

    خیال رہے 2 روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ کہہ کر جے یو آئی ف کے رہنما اکرم درانی کی درخواست ضمانت نمٹا دی تھی کہ نیب پراسیکیوشن بہت کم زور ہے، اکرم درانی نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی جس میں نیب کو فریق بنایا گیا تھا۔

    واضح رہے اکرم درانی 2002 سے 2007 تک خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں جبکہ انہوں نے اگست 2017 سے مئی 2018 تک شاہد خاقان عباسی کابینہ میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی حیثیت سے بھی کام کیا۔

    گذشتہ سال قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اقتدار کے ناجائز استعمال اور پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر اکرم خان درانی کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

  • عمران خان کو جانا پڑے گا، استعفے کے علاوہ کچھ اور نہیں چلے گا، اکرم درانی

    عمران خان کو جانا پڑے گا، استعفے کے علاوہ کچھ اور نہیں چلے گا، اکرم درانی

    اسلام آباد : رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے کہا ہے کہ عمران خان کو جانا پڑے گا، استعفے کے علاوہ کچھ اور نہیں چلے گا اور نیب کو چیلنج کرتا ہوں ظاہر اثاثوں سے زیادہ نہیں نکلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرےوہی اثاثےہیں جوالیکشن کمیشن میں ظاہرکئے، میرے نام پر جو کچھ بھی وہ وارثت کی جائیدادیں ہیں۔

    اکرم درانی کا کہنا تھا کہ نیب نے کہا ہے دوبارہ بلانے کی ضرورت نہیں، مجھے قوم کے سامنے رسوائی کے لئے بلاتےہیں، نیب کی وجہ سےملک بند ہوگیا، کوئی کام کرنے کو تیار نہیں، پاکستان کہیں گرے سے بلیک لسٹ نہ ہوجائے۔

    رہبر کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ کارخانے بند ہو رہے ہیں، قوم عذاب میں مبتلا ہے، نیب کو چیلنج کرتا ہوں ظاہر اثاثوں سے زیادہ نہیں نکلیں گے، عمران خان کو جانا پڑے گا، استعفے کے علاوہ کچھ اور نہیں چلے گا۔

    مزید پڑھیں : کرپشن کیسز : اکرم درانی سے تفتیش مکمل، 12 نومبر کو دوبارہ طلب

    گذشتہ روز رہبر کمیٹی اجلاس کے بعد اکرم درانی نے میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں آزادی مارچ کو جاری رکھنے پر سب متفق ہیں حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے مختلف تجاویز زیر غور ہیں ، آزادی مارچ کے حوالے سے جلد سرپرائز دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دباؤ بڑھانے کے لئے زیر مختلف تجاویز کا اعلان مولانا فضل الرحمن مناسب وقت پر کریں گے، رہبر کمیٹی تاحال اپنے مطالبات پر ڈٹی ہوئی ہے، حکومت کی جانب سے تاحال ہماری تجاویز کا مناسب جواب نہیں دیا، رہبر کمیٹی کی مرضی کے بغیر کوئی اقدام یا فیصلہ نہیں ہوگا۔

    خیال رہے اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے نیب کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا ہے، جس کے بعد نیب نے انھیں 12نومبر کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

  • نیب نے اکرم درانی اور مریم نواز کو کل طلب کرلیا

    نیب نے اکرم درانی اور مریم نواز کو کل طلب کرلیا

    اسلام آباد: نیب نے جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما اکرم درانی اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو کل طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما اکرم درانی کو غیرقانونی بھرتیوں، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جبکہ نیب لاہور نے مریم نواز کو چوہدری شوگر مل کیس میں کل طلب کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزچوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز کی رہائی کے لیے قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اکرم درانی کو چوتھی بار طلب کیا گیا ہے، غیرقانونی بھرتی کیس میں دو سرکاری افسر بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: اکرم درانی کی ضمانت میں 21 نومبر تک توسیع

    نیب راولپنڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں مختار بخش اور عاطف ملک شامل ہیں، مختار بخش پی ڈبلیو ڈی کے چیف ایڈمن آفیسر ہیں، ملزمان نے غیرقانونی طریقے سے بھرتیاں کی تھیں۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے اکرم درانی کی ضمانت میں 21 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

    دوران سماعت نیب حکام کی جانب سے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت طلب کی گئی تھی جس پر عدالت نے آئندہ سماعت تک جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 21 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی تھی۔

    خیال رہے کہ اکرم درانی کا کہنا تھا کہ میرے اثاثے سب کےسامنے ہیں، اداروں کو چیلنج کرتا ہوں میرے اثاثوں کی چھان بین کریں جوکچھ میرے پاس ہے وہ میرا اپنا ہےاور وراثت سےملا ہے،85 سالہ بوڑھی ماں سےبھی نیب نےتفتیش شروع کردی ہے۔

  • حکومت اعلان کرے مارچ  میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی تو ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اکرم درانی

    حکومت اعلان کرے مارچ میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی تو ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اکرم درانی

    اسلام آباد : رہبرکمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے کہا ہے کہ حکومت پہلے واضح اعلان کرے کہ آزادی مارچ میں کوئی رخنہ نہیں ڈالا جائے گا تو پھر رابطہ کرے ، ہم جواب دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب پیشی کے بعد رہبرکمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت سنجیدہ نہیں لگتی، اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی جاتی ہےاور ساتھ ہی ہمیں گالیاں دی جاتی ہیں۔

    اکرم درانی کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے واضح اعلان کرے کہ آزادی مارچ میں کوئی رخنہ نہیں ڈالاجائے گا، پھر رابطہ کرے تو ہم جواب دیں گے، جب تک آزادی مارچ رہے گا پیشیاں ہوتیں رییں گے۔

    رہبرکمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کے چئیرمین پرویز خٹک تو وزیراعلیٰ کے اختیارات استعمال کرکے اسلام آباد پر چڑھائی کرتے تھے، آزادی مارچ پر امن ہوگا اور یہ مارچ ہوکر رہے گا، اگر اس مارچ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو حالت خراب ہوں گے۔

    گذشتہ روزاسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس کنوینر اکرم خان درانی کی زیرصدارت ہوا، میڈیا سے گفتگو میں اکرم درانی نے کہا تھا کہ حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لئے کمیٹی بنائی لیکن سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا، وزیراعظم کے بیانات غیر سنجیدگی کا ثبوت ہیں۔

    یاد رہے حکومتی کمیٹی اور جے یو آئی میں باضابطہ رابطے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مذاکرات منسوخ کرتے ہوئے مذاکرات کے اختیارات رہبر کمیٹی کوسپرد کر دئیے تھے اور کہا تھا بائیس اکتوبرسے پہلے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

    واضح رہے مذاکرات کے لیے بنی کمیٹی کے سربراہ پرویزخٹک نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ مذاکرات نہیں ہوئے تو کارروائی ہوگی۔

  • بنوں : ایم ایم اے امیدواراکرم خان درانی کی گاڑی پرفائرنگ

    بنوں : ایم ایم اے امیدواراکرم خان درانی کی گاڑی پرفائرنگ

    بنوں: ایم ایم اے کے امیدوار اکرم خان درانی کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی تاہم وہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اور متحدہ مجلس عمل کے رہنما اکرم خان درانی کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔

    پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرواقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

    بنوں: ایم ایم اے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر حملہ، 4 افراد جاں بحق

    اس سے قبل رواں ماہ 13 جولائی کو اکرم خان درانی جلسے میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے کہ بنوں کے علاقے حوید میں ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    سانحہ مستونگ کے مزید زخمی دم توڑ گئے‘ شہدا کی تعداد 149 ہوگئی

    خیال رہے کہ 13 جولائی کو ہی مستونگ خودکش حملے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی سمیت 149 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ 10 جولائی کو پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنرمیٹنگ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں اے این پی امیدوار ہارون بلور سمیت 22 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • زندگی اورموت اللہ کے ہاتھ میں ہے،ہم ڈرنے والے نہیں، اکرم درانی

    زندگی اورموت اللہ کے ہاتھ میں ہے،ہم ڈرنے والے نہیں، اکرم درانی

    بنوں : ایم ایم اے کے امیدوار اکرم درانی نے کہا ہے کہ موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے، ہم ڈرنے والے نہیں، سیاست بھی کریں گے، جلسے بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں دھماکہ میں بچ جانے والے ایم ایم اے کے امیدوار اکرم درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے، ہم ڈرنے والے نہیں، سیاست بھی کریں گے، جلسے بھی کریں گے۔

    اکرم درانی کا کہنا تھا کہ ہم ان میں سے نہیں جو ملک سے باہر چلے جائیں، خون کا آخری قطرہ بھی ملک پر قربان کردیں گے۔

    یاد رہے کہ آج صبح بنوں کے مضافاتی علاقے حوید میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہیں جبکہ اکرم درانی کے محفوظ رہے تھے۔


    مزید پڑھیں : بنوں: ایم ایم اے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر حملہ، 4 افراد جاں بحق


    ڈی پی او خرم رشید کا کہنا ہے کہ اکرم درانی جلسے کے بعد قافلے کی صورت میں واپس آرہے تھے کہ خود کش حملہ آور نے قافلے کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں اکرم درانی کے اسکواڈکی گاڑی کونقصان پہنچا۔

    خیال رہے کہ اکرم درانی این اے35سےایم ایم اے امیدوار  ہے، جہاں ان کا مقابلہ  عمران خان سے ہیں جبکہ وہ کے پی کے کے وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔