Tag: AL BAGHDADI

  • داعش سربراہ البغدادی کی اہلیہ اور بیٹی نے کئی رازوں سے پردہ ہٹا دیا

    داعش سربراہ البغدادی کی اہلیہ اور بیٹی نے کئی رازوں سے پردہ ہٹا دیا

    داعش کے سربراہ البغدادی کی اہلیہ اور بیٹی نے کئی رازوں سے پردہ ہٹا دیا ہے، بیٹی امیمہ کا کہنا تھا کہ انھیں والد کی خلافت کے اعلان پر صدمہ ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق داعش کے مقتول سربراہ ابوبکر البغدادی کی بیٹی امیمہ اور اہلیہ اسما نے العربیہ اور الحدث کو انٹرویو دیا ہے، جو اس وقت عراق کی ایک جیل میں قید ہیں، انھوں نے کہا ’’میں نے والد کو ٹی وی پر موصل کی النوری مسجد سے داعش کی خلافت کا اعلان کرتے ہوئے دیکھا تو مجھے بہت صدمہ ہوا تھا۔‘‘

    امیمہ نے انکشاف کیا کہ البغدادی کی خلافت کے اعلان کے بعد پورے خاندان کی زندگی بے تحاشا پابندیوں کی زد میں آ گئی تھی، طیاروں کے خوف سے انھیں باغ سے باہر جانے کی اجازت بھی نہیں تھی، پڑوسیوں کے ہاں بھی نہیں جا سکتے تھے۔

    البغدادی کی اہلیہ کا یہ انٹرویو ان کی ہلاکت کے پانچ سال بعد سامنے آیا ہے، اسما نے یہ سنسنی خیز انکشاف کیا کہ البغدادی کے پاس 10 سے زیادہ خواتین تھیں جن کو اس نے قیدی بنا رکھا تھا، تاہم اسما نے کہا کہ البغدادی ان کے ساتھ حسن سلوک کرتا تھا۔

    البغدادی کی بیوی کے مطابق اس نے ایک 13 سالہ عراقی لڑکی سے بھی شادی کر رکھی تھی، وہ خواتین کے جنون میں مبتلا تھا، اوراس نے خلافت کے لیے بنائی ریاست کو زنان خانے میں تبدیل کر دیا تھا۔

    اسما نے کہا ان کے شوہر ذیابیطس کے مریض تھے اور خلافت کے اعلان کے بعد وہ اپنی خواہشات میں مبتلا ہو گیا تھا، وہ اپنی ایسی ریاست کے حصول کا خواہش مند تھا جو یورپ میں روم تک پہنچ جائے۔ اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کی اپنے شوہر سے ملاقات شاذ و نادر ہی ہوتی تھی کیوں کہ وہ ہر وقت حرکت میں رہتا تھا۔

  • داعش رہنما ابوبکربغدادی کی باقیات کو ٹھکانے لگا دیا گیا

    داعش رہنما ابوبکربغدادی کی باقیات کو ٹھکانے لگا دیا گیا

    واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ داعش رہنما ابوبکربغدادی کی باقیات کوٹھکانے لگا دیا گیا جبکہ امریکی فوجی آپریشن میں دوافراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف چئیرمین مارک میلی نے اپنے بیان میں کہا کہ ابوبکربغدادی کی باقیات کومحفوظ مقام پرمنتقل کیا گیا اور ڈی این اے ٹیسٹ میں شناخت کے بعدباقیات کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے ۔

    جنرل میلی کا کہنا تھا کہ آپریشن میں گرفتار دوافراد کوحراست میں لے کرمحفوظ مقام پرمنتقل کیا گیا، بغدادی کی موت کی تصاویر یا فوٹیج میڈیا سے شئیر کرنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں۔

    جنرل میلی سے صدر ٹرمپ کے اس بیان کے متعلق پوچھا گیا جس میں انھوں نے دعوی کیا تھا کہ البغدادی ہلاک ہونے سے قبل روئے تھے تو ان کا کہنا تھا کہ انھیں اس کے متعلق نہیں پتا کہ یہ معلومات کہاں سے آئی ہیں۔

    خیال رہے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے امریکی آپریشن کی کچھ تصاویر منظر عام پر لانے کا اعلان کیا تھا، امریکا کا کہنا ہے کہ ابوبکربغدادی نے شام میں امریکی آپریشن کے دوران خود کودھماکہ خیز موادسے اڑا لیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ابوبکر البغدادی نے خودکش حملے میں اپنے 3 بچوں کو بھی مارا، امریکی صدر ٹرمپ

    یاد رہے امریکی اسپیشل فورسز نے ٹرمپ کی منظوری سے ادلب میں آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں ابوبکر البغدادی مارا گیا تھا۔

    بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ابوبکر البغدادی کی موت کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا اس کے ساتھ کئی دہشت گرد بھی مارے گئے، آپریشن کے دوران کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا ہے، ابوبکر البغدادی شام میں ایک سرنگ میں موجود تھا، آپریشن کے دوران وہ خودکش دھماکے میں مارا گیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ البغدادی کی لاش مسخ ہوچکی ہے، ڈی این اے سے شناخت ہوگئی ہے، ابوبکر البغدادی بیمار ذہنیت کا انسان تھا، اس نے ا خودکش حملے میں اپنے تین بچوں کو بھی مارا ہے۔

    صدر ٹرمپ نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب وائٹ ہاؤس میں اس کارروائی کو براہِ راست ملاحظہ کیا تھا۔

  • داعش کا سربراہ البغدادی مفلوج ہوچکا ہیں ، عراقی انٹیلی جنس

    داعش کا سربراہ البغدادی مفلوج ہوچکا ہیں ، عراقی انٹیلی جنس

    بغداد : عراقی انٹیلی جنس حکام کا کہناہے کہ داعش کے سربراہ البغدادی مفلوج ہوچکا مگراب بھی موثر ہے، حملے میں اس کی ریڑھ کی ہڈی بھی متاثر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں وہ چل پھر نہیں سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق عراقی انٹیلی جنس کے الصقور سیل کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی میزائل شیل لگنے سے شدید زخمی ہونے کے بعد اب مفلوج ہوچکے ہیں ، ریڑھ کی ہڈی بھی متاثر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں وہ چل پھر نہیں سکتے۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق عراقی وزارت داخلہ کے ماتحت الصقور سیل کی طرف سے جاری ہونےوالے ایک بیان میں کہا گیا کہ داعش کا سربراہ ابو بکر البغدادی اس وقت شام میں موجود ہے، مفلوج ہونے کے باوجود اس کاتنظیم میں گہرا رسوخ ہیں۔

    صقور العراق کے سربراہ ابو علی البصری کا کہنا تھا کہ مفلوج اور معذور ہونے کے باوجود ابو بکر البغدادی کی اہمیت کم نہیں ہوئی ہے۔

    البصری نے کہا کہ عراق اور شام میں بدترین شکست کھانے کے بعد بھی ابراہیم السامرائی المعروف ابو بکر البغدادی اپنے عرب اور غیرملکی جنگجوﺅں کے ساتھ سلامتی کےلیے بدستورخطرہ ہے۔

    مزید پڑھیں : داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی 5 سال بعد ویڈیو میں منظر عام پر آگئے

    ایک سوال کے جواب میں علی البصری کا کہنا تھا داعش کا سربراہ تنظیم میں بدستور موثر ہے اور جنگجو اس کےاحکامات کی اطاعت کرتے ہیں، اس کے گرد عرب اور غیرعرب ممالک کے جنگجوﺅں کی بڑی تعداد اب بھی موجود ہے۔

    خیال رہے کہ سنہ 2017ءکو عراق میں داعش کو باقاعدہ شکست سے دوچار کیے جانے کے بعد داعشی سربراہ روپوش ہیں۔

    کچھ عرصہ قبل ان کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا، جس میں انہوں نے داعشی جنگجوﺅں کو اپنی جنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

    گذشتہ اپریل میں سامنے آنےوالی 18 منٹ کی ویڈیو میں دکھائی دینےوالے البغدادی کا ظاہری حلیہ سنہ 2014ءسے بہت مختلف دکھائی دیتا ہے۔

  • ابوبکرالبغدادی کا نیا ویڈیو پیغام جاری

    ابوبکرالبغدادی کا نیا ویڈیو پیغام جاری

    شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے اپنے سربراہ ابوبکر البغدادی کا ایک صوتی پیغام جاری کیا ہے جو درست ثابت ہونے کی صورت میں گذشتہ کئی ماہ کے بعد منظر عام پر آنے والا ان کا پہلا پیغام ہوگا۔

    اس پیغام میں ابو بکر البغدادی نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ’خلافت ‘ کے لیے ہتھیار اٹھائیں اور ترکِ وطن کریں۔

    خیال رہے کہ ابو بکر البغدادی نے شام اور عراق کے علاقوں میں خلافت کا اعلان کر رکھا ہے۔

    پیغام میں کہا گیا ہے کہ’مسلمانوں کے لیے دولتِ اسلامیہ کی خاطر ہجرت نہ کرنے پر کوئی بھی معافی نہیں ہے۔۔۔اس میں شمولیت(جنگ کے لیے) مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ ہم آپ کو بلا رہے ہیں یا تو شمولیت اختیار کریں یا جہاں بھی ہیں ہتھیار اٹھا لیں ( لڑنے کے لیے)۔‘

    Baghdadi_IS

    دولتِ اسلامیہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے لیے دولتِ اسلامیہ کی خاطر ہجرت نہ کرنے پرکوئی بھی معافی نہیں ہے۔۔۔اس میں شمولیت(جنگ کے لیے) مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ ہم آپ کو بلارہے ہیں یا تو شمولیت اختیار کریں یا جہاں بھی ہیں ہتھیاراٹھالیں۔

    بتایا گیا ہے کہ یہ صوتی پیغام الفرقان نامی گروہ کے ذرائع ابلاغ کے شعبے کی جانب سے جاری ہوا ہے اور بہت سی ویب سائیٹس پر دکھائی دے رہا ہے۔

    جاری ہونے والے بیان میں ابو بکر البغدادی نے حال ہی میں یمن کے شیعہ حوثی باغیوں پر سعودی قیادت میں ہونے والی بمباری کا حوالہ بھی دیا اور سعودی عرب کے شاہی خاندان پرتنقید کی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ عراق کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دولتِ اسلامیہ کے سربراہ ابو بکر البغدادی رواں سال مارچ میں اتحادی افواج کے حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ تاہم گذشتہ سال بھی البغدادی کے زخمی ہونے کی خبر آئی تھی جو بعد میں غلط ثابت ہوئی تھی۔