Tag: al qadir university

  • وزیراعظم عمران خان آج سوہاوہ  میں القادریونیورسٹی کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج سوہاوہ میں القادریونیورسٹی کا افتتاح کریں گے

    جہلم: وزیراعظم عمران خان آج سوہاوہ میں القادریونیورسٹی کا افتتاح کریں گے، القادر یونیورسٹی میں اسلامی تعلیمات کے ساتھ جدیدسائنسی علوم بھی پڑھائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج القادر یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاکس کا افتتاح کریں گے، القادر یونیورسٹی میں تصوف اورروحانیت پرمبنی تعلیم دی جائے گی جبکہ اسلامی تعلیمات کےساتھ جدیدسائنسی علوم بھی پڑھائےجائیں گے۔

    القادریونیورسٹی کا ایک بلاک مکمل ہوچکاہے جبکہ یونیورسٹی کے 2 مزید بلاکس کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔

    عظیم صوفی بزرگ شیخ عبدالقادر جیلانی کے نام سے منسوب یونیورسٹی اسلام کے سنہری اصولوں پرمبنی اور جدید تحقیقی مرکز ہے، یونیورسٹی کا قیام وزیراعظم عمران خان کےسیرت النبی ﷺ اورصوفیا کرام کی تعلیمات کے فروغ کے وژن کی تکمیل اور نوجوانوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے خواب کی عملی تعبیر ہے۔

    یونیورسٹی میں مینجمنٹ سائنسزکی کلاسزکاباقاعدہ آغاز کردیاگیاہے ، ملک بھر سے 60سےزائدطلباو طالبات نےداخلہ حاصل کرلیاہے

    وزیر اعظم عمران خان افتتاح کےموقع پرمہمانوں اورمیڈیاسےخطاب کریں گے جبکہ سوہاوہ جہلم میں اسلامی تعلیمات، تصوف اورجدید سائنسی تحقیق کیلئے بنائی جانے والی درسگاہ میں فیکلٹی اور طلبہ سے ملاقات بھی کریں گے۔

    خیال رہے اکتوبر 2019 میں وزیراعظم عمران خان القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

    وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام،صوفی ازم، سائنس،مصنوعی ذہانت اورجدیدٹیکنالوجی کی حامل القادر یونیورسٹی وزیراعظم عمران خان کا جہلم کیلئے ایک اورتحفہ ہے، یونیورسٹی سوشل سائنسزمیں نئی جہت کا اضافہ اورعالمی درس گاہ بنے گی، ایسی عالمی درسگاہ جس میں تصوف،اسلام اورسائنس کےاسکالر پیدا ہوں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان آج القادر یونیورسٹی سوہاوا کا افتتاح کریں گے، زلفی بخاری

    وزیراعظم عمران خان آج القادر یونیورسٹی سوہاوا کا افتتاح کریں گے، زلفی بخاری

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ آج اتوار کو وزیر اعظم القادر یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے، القادر یونیورسٹی دینی اور دنیاوی تعلیم کو ساتھ ساتھ دے گی، دنیا میں اسلامو فوبیا پھیل رہا ہے۔

    یونیورسٹی علاقے کے لوگوں کے لیے تحفہ ہے، یونیورسٹی سواہاوا کا سنگ بنیاد رکھنے کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا کہ (آج) اتوار کو وزیر اعظم القادر یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی دینی اور دنیاوی تعلیم کو ساتھ ساتھ دے گی ،یہ تمام مسلم امہ کے لئے ایک اہم قدم لیا جا رہا ہے۔ یونیورسٹی اس علاقے کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے وزیراعظم کے ویژن کو سپورٹ کرنا ہے انہوں نے ریاست مدینہ کی بات کی، یہ ایک ایسا قدم ہے جس میں پاکستان بہت ترقی کر سکتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ یونیورسٹی500کنال پر مشتمل ہے،یہ ایک پرائیوٹ یونیورسٹی ہے اس کے لئے بورڈ آف گراؤنڈ بنا رہے ہیں دنیا کے کامیاب ترین لوگ اس یونیورسٹی کے بورڈ کا حصہ ہوں گے۔