Tag: al Qaeda leader

  • القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری خطرناک مرض میں مبتلا

    القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری خطرناک مرض میں مبتلا

    قاہرہ: القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری خطرناک مرض میں مبتلا ہوگئے ، سینئر بین الاقوامی ذمے دار کا کہنا ہے کہ الظواہری کو دل کے حوالے سے پیچیدہ مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ چند روز کے دوران عالمی میڈیا میں اس طرح کی معلومات گردش میں آئی ہیں کہ القاعدہ تنظیم کے سربراہ ایمن الظواہری ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں، جس کے نتیجے میں ان کی صحت بڑی حد تک بگڑ چکی ہے۔

    مغربی میڈیا نے انسداد دہشت گردی کی عالمی کوششوں میں شریک ایک سینئر بین الاقوامی ذمے دار کے حوالے سے بتایا کہ الظواہری کو دل کے حوالے سے پیچیدہ مشکلات کا سامنا ہے۔

    عرب ٹی وی سے بات چیت میں مذہبی سیاسی تنظیموں کے امور کے محقق احمد عطاء نے کہا ہے کہ زیر گردش رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہے کہ الظواہری جگر کے سرطان میں مبتلا ہیں اور مرض اس مرحلے تک آ چکا ہے کہ اب جگر کی تبدیلی کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

    اب دیکھنا ہے کہ دہشت گردی کی عالمی فہرست میں مطلوب شخصیت ہونے کے سبب الظواہری کو دنیا کے کسی بھی اسپتال میں کس طرح منتقل کیا جا سکتا ہے ؟

    خیال رہے یہ معلومات واشنگٹن اور امریکی اخبارات کی جانب سے اس اعلان کے چند روز بعد سامنے آئی ہیں، جس میں کہا گیا تھا کہ القاعدہ تنظیم کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن امریکی انٹیلی جنس کی ایک کارروائی میں ہلاک ہو گیا ہے۔

    عرب ٹی وی سے بات چیت میں مذہبی سیاسی تنظیموں کے امور کے محقق احمد عطا ءنے کہاکہ زیر گردش رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہے کہ الظواہری جگر کے سرطان میں مبتلا ہیں اور مرض اس مرحلے تک آ چکا ہے کہ اب جگر کی تبدیلی کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

  • افغانستان میں امریکی فضائی حملہ‘  القاعدہ رہنما ہلاک

    افغانستان میں امریکی فضائی حملہ‘ القاعدہ رہنما ہلاک

    واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع کا کہناہےکہ افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں القاعدہ رہنما قاری یاسین ماراگیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی محکمہ دفاع نےتصدیق کردی کہ القاعدہ کااہم رہنماقاری یاسین انیس مارچ کوافغانستان میں ایک حملے میں ماراگیا۔

    پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہےکہ قاری یاسین رواں ماہ 19مارچ کو افغانستان کے صوبے پکتیکا میں ہونے والی فضائی کارروائی میں ہلاک ہوا۔

    بیان کےمطابق قاری یاسین کا شمار القاعدہ کے اہم رہنماؤں اوردہشتگردوں میں ہوتا تھا،اور وہ پاکستان میں دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث تھا۔


    مزید پڑھیں:امریکہ کی شام میں فضائی کارراوئی‘القاعدہ کے11افراد ہلاک


    امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے کہا کہ ’قاری یاسین اسلام کے نام پر معصوم لوگوں کو نشانہ بناکر مذہب کو بدنام کرنے کا واضح ثبوت ہے،مگر ایسےلوگ بچ نہیں سکیں گے‘۔

    دوسری جانب پاکستانی دفترِ خارجہ نے بار ہا موقف اختیار کیا ہے پاکستان کے اندر حملے کرنے والے دہشت گردوں نےافغانستان میں پناہ لے رکھی ہے،قاری یاسین کی افغانستان میں ہلاکت بظاہراس دعوے کاثبوت ہے۔

    واضح رہے کہ القاعدہ کا رہنما قاری یاسین لاہور میں مارچ 2009 میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر حملے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی ہوٹل میرٹ میں اکتوبر 2008 میں ہونے والے خود کش حملے میں ملوث تھا۔