Tag: Al Qaida

  • امریکا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، القاعدہ کا حامی شخص گرفتار

    امریکا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، القاعدہ کا حامی شخص گرفتار

    واشنگٹن: ایف بی آئی نے امریکا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا حامی شخص کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف بی آئی) نے ملزم کو امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کلیو لینڈ سے گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر کالعدم تنظیم القاعدہ کے نظریات سے متاثر ہوکر اوہائیو میں دہشت گرد حملہ کرنا چاہتا تھا۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 48 سالہ گرفتار ملزم کا نام عبد الرحمان رفیق ہے جو امریکی قومی دن چار جولائی کے موقع پر ایک بڑا حملہ کرنا چاہتا تھا جسے ایف بی آئی نے ناکام بنا دیا۔

    ایف بی آئی حکام کے مطابق گرفتار شخص بارود سے بھری ایک وین یا دوسری گاڑی کو بدھ کے روز امریکا کے قومی دن کے موقع پر فوجیوں اور ان کے خاندانوں پر حملے کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا۔


    شاپنگ مال میں فائرنگ کا منصوبہ، 17 سالہ نوجوان گرفتار


    ایف بی آئی حکام کا مزید کہنا تھا کہ عبد الرحمان رفیق کی مشکوک حرکتوں کے باعث اس پر پچھلے ایک سال سے نظر رکھی جارہی تھی اور آج گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

    خیال رہے کہ رواں سال مئی میں امریکی ریاست ٹیکساس میں قائم شاپنگ مال میں فائرنگ کی منصوبہ بندی کرنے والے 17 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا۔


    عوامی باتھ روم میں پستول بھولنے پراسکول ٹیچرگرفتار


    واضح رہے کہ 17 سالہ مسلم نوجوان متین عزیزی کی شدت پسند تنظیم داعش سے روابط تھے جس سے متاثر ہوکر اس نے دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نواجوان کو حراست میں لے لیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حکومتِ پاکستان 212 تنظیموں کو کالعدم قراردےدیا

    حکومتِ پاکستان 212 تنظیموں کو کالعدم قراردےدیا

    اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے 212 تنظیموں پرپابندی عائد کرتے ہوئے دستاویزات سپریم کورٹ آف پاکستان کو ارسال کردیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ خارجہ نے کالعدم تنظیموں سے متعلق دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گئیں۔

    وزارتِ خارجہ نے 171 تنظیموں کو کالعدم قراردیا ہے جبکہ وزارت داخلہ نے بھی 60 گروہوں کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب حافظ سعید کی جماعت الدعوۃ کو بھی وفاقی حکومت نے ان تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے جن کی باقاعدگی سے نگرانی کی جاتی ہے۔

    پاکستان نے ملک کی سیکیورٹی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے جماعت الدعوۃ، حقانی نیٹ ورک اوردس اورجماعتوں پر پابندی عائد کی ہے۔

    کالعدم تنظیموں میں لشکرِ جھنگوی، سپاہِ محمد، جیشِ محمد، لشکرطیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان،تحریک جعفریہ ، تحریکِ نفاذ شریعت محمدی، القائدہ، تحریک اسلامی،ملت اسلامیہ، خدام الاسلام، اسلامی تحریک پاکستان، جمعیت الانصار، جمعیت الفرقان، حزب التحریر، خیرالناس انٹرنیشل ٹرسٹ، بی ایل اے، اسلامک اسٹوڈنٹ موومنٹ آف پاکستان، لشکر اسلام، انصارالسلام، تحریک طالبان پاکستان اوراہل سنت والجماعت شامل ہیں۔،

    حکومت نے افغان ایکسپورٹ بینک اور آریانہ افغان ایئرلائن بھی حکومتی فہرست میں شامل ہیں۔

  • القائدہ کے دو اہم رہنماء ڈرون حملے میں ہلاک

    القائدہ کے دو اہم رہنماء ڈرون حملے میں ہلاک

    کابل: امریکی ڈرون حملے میں القائدہ کے دو اہم رہنماوٗں کو نشانہ بنایا گیا، تنظیم کے ترجمان نے دونوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشرقی افغانستان کے میں القائدکے کے ٹھکانے پر امریکہ نے ڈرون حملہ کیا جس میں القائدہ کے دو اہم رہنما احمد فاروق اور قاری عمران ہلاک ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق احمد فاروق گزشتہ سات سال سے القائدہ برصغیر کے سربراہ جبکہ قاری عمران القائدہ افغانستان کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔

    امریکی حملے میں دونوں کمانڈروں سمیت کئی دیگر ساتھی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

    القائدہ کے ترجمان اسامہ محمود نے دونوں رہنماوٗں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

    واضح رہے کہ القائدہ تنظیم کے مرکزی سربراہ ملا عمر کے زندہ ہونے کی حال ہی میں تصدیق کی گئی تھی۔

  • ملا عمر زندہ اور خیریت سے ہے، افغان طالبان

    ملا عمر زندہ اور خیریت سے ہے، افغان طالبان

    کابل:افغانستانی طالبان کا سربراہ ملا عمر زندہ ہے اور موجودہ حالات کے حوالے سے اپنے لوگوں میں رابطے میں ہے۔ اس بات کا انکشاف طالبان کی جانب سے جاری کیے گئے ایک دستاویز میں کیا گیا۔

    طالبان کی جانب سے یہ دستاویز ویب سائٹ پر چار زبانوں میں جاری کیا گیا ہے جس میں ایک دہائی سے روپوش ایک آنکھ والے طالبان رہنماء کی ہلاکت کی خبریں معدوم ہوگئی ہیں۔

    دستاویز کے مطابق وہ اپنے ملک کی صورتحال کے حوالے سے روزانہ کی بنیادوں پر رابطے میں ہیں اور غیر ملکی صورتحال پر بھی نظر رکھتے ہیں۔

    امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ملا عمر کے سر پر 10 ملین امریکی ڈالر کا انعام رکھا ہوا ہے اور افغانستان پر 2001 میں امریکی حملے کے بعد سے عوام میں کسی نے ملا عمر کی شکل نہیں دیکھی۔

    امریکی افواج کے افغانستان سے انخلاء کے بعد چند علاقوں میں طالبان دوبارہ قوت پکڑ رہے ہیں لیکن ان کی مرکزیت دم توڑ رہی ہے کیونکہ کئی کمانڈرز نے دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ اتحاد قائم کرلیا ہے۔

  • سی آئی اے ’القائدہ‘ کی مالی امداد میں ملوث نکلی

    سی آئی اے ’القائدہ‘ کی مالی امداد میں ملوث نکلی

     

    واشنگٹن: امریکی ایجنسی سی آئی اے کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم القائدہ کو ہتھیار خریدنے اور دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے کے لئے بھاری رقوم فراہم کرتی رہی ہے۔

    امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے نے افغان حکومت کے خفیہ فنڈ میں 10 لاکھ امریکی ڈالر فراہم کئے جن میں سے پانچ لاکھ ڈالر پاکستان سے اغوا کیے گئے افغان قونصل جنرل عبدالخالق فاراہی کی رہائی کے لئے استعمال کیے گئے۔

    امریکی اخبار کے مطابق 2011 میں جب نیوی کمانڈوز نے پاکستان میں اسامہ بن لادن کو مارگرایاتومکان کی تلشی کے دوران وہاں سے ایسے دستاویزات برآمد ہوئے جن کی رو سے سی آئی اے افغان صدرحامد کرزئی کو القاعدہ کے لئے رقوم فراہم کرتی رہی ہے۔

    اخبار کے مطابق القائدہ کے سینئر کمانڈروں کے ساتھ ہونے والی خط وکتابت پر تحقیقی کے ذریعے یہ پتا چلا کہ القائدہ اغوا برائے توان کے ذریعے حاصل کردہ رقم کو ہتھیار خریدنے ، دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور تنظیم کے جنگجوؤں کے خاندانوں کی مالی کفالت میں استعمال کرتی رہی ہے۔

    امریکی اخبار نے افغانستان کےایک سرکاری حکام کے بیان کے مطابق دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے کی جانب سے فراہم کردہ رقوم القائدہ ، دیگر جنگجو گروہوں کے رہنماؤں اور پارلیمانی نمائندوں کو صدارتی محل سے فراہم کی جاتی رہیں ہیں اور نو منتخب افغان صدر اشرف غنی کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد اس سلسلے میں کمی آئی ہے۔

    اخبار نے مزید کہا کہ یہ تحقیق افغان اور یورپی حکام سے کی گئی گفتگو کے نتیجے میں مرتب کی گئی ہے جبکہ سی آئی اے نے اس معاملے میں کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔