Tag: Al-Qassam Brigade

  • القسام بریگیڈ کے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی

    القسام بریگیڈ کے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی

    جنوبی غزہ میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے اسرائیلی فوج کی ایک میکانائزڈ انفنٹری کمپنی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ سامنے آرہا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے حملے میں ہلاک اور زخمی اسرائیلی فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لے جایا گیا۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں ایک صہیونی بکتر بندگاڑی کو راکٹ فائر کر کے تباہ کردیا گیا، بکتر بند گاڑی پر حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

    اسرائیلی فوج کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کمانڈو سارجنٹ کورین بیٹن جنوبی غزہ میں حماس سے جھڑپ میں ہلاک ہوا۔

    دوسری جانب گزشتہ روز حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوج کے تربیتی مرکز پر کیے گئے ڈرون حملوں نے تباہی مچا دی۔

    حزب اللہ نے بیان میں کہا کہ اس نے حیفہ کے جنوب میں بنیامینہ میں گولانی بریگیڈ کے ایک کیمپ پر خود کش ڈرونز سے حملے کیے ہیں۔

    بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ غزہ کی پٹی میں ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی بہادر اور باوقار مزاحمت کی حمایت اور لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں کیا گیا ہے۔

    بنیامینہ تل ابیب اور حیفہ کے درمیان واقع ہے اور اس کی آبادی تقریباً 16,000 افراد پر مشتمل ہے۔

    اسرائیلی آرمی ریڈیو کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں تین افراد مارے گئے جب کہ دیگر میڈیا رپورٹس میں زخمیوں کی تعداد 67 بتائی جارہی ہے۔

    ایران میں اسرائیل کا ہدف کیا ہوگا؟ امریکی اخبار کا بڑا دعویٰ

    اسرائیلی آرمی ریڈیو نے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ حزب اللہ نے فضائی دفاعی نظام کو دھوکا دینے میں کامیابی حاصل کی اور ڈرون کو ڈھانپنے کے لیے میزائلوں کا ایک بیراج فائر کیا۔

  • القسام بریگیڈ نے اہم بیان جاری کردیا

    القسام بریگیڈ نے اہم بیان جاری کردیا

    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے وسطی غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے کیے گئے آپریشن میں امریکی شہری سمیت 3 یرغمالی ہلاک ہوگئے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ آپریشن کے دوران 4 یرغمالیوں کو رہا کرایا تھا، آپریشن میں وحشیانہ بمباری سے اسرائیلی فوج نے 274 فلسطینیوں شہید کیا۔

    القسام بریگیڈز کی جانب سے سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن ٹیلی گرام پرجاری کی گئی ایک ویڈیو کہا گیا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو تب تک رہا نہیں کیا جائے گا جب تک ہمارے قیدی آزاد نہیں ہو جاتے۔

    عرب میڈیا کے مطابق القسام بریگیڈز نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کیلئے یرغمالیوں کی قسمت کے فیصلے کا وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیر بینی گینٹز نے غزہ پر مہینوں سے جاری حملے کے دوران، وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی ہنگامی حکومت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    گینٹز نے اتوار کو ٹیلی ویژن نیوز کانفرنس میں کہا کہ نیتن یاہو ہمیں حقیقی فتح کی طرف بڑھنے سے روک رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم آج ہنگامی حکومت کو ایک بھاری دل کے ساتھ لیکن پورے اعتماد کے ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔

    انہوں نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے انتخابات ہونے چاہئیں جو آخر کار ایک ایسی حکومت قائم کریں جو عوام کا اعتماد جیت سکے اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو۔

    ”میں نیتن یاہو سے مطالبہ کرتا ہوں: متفقہ انتخابات کی تاریخ طے کریں۔”

    امریکا نے سلامتی کونسل سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے ووٹنگ کی درخواست کر دی

    گینٹز نے گزشتہ ماہ ہنگامی حکومت چھوڑنے کی دھمکی دی تھی جو غزہ پر جنگ کی نگرانی کے لیے گزشتہ سال تشکیل دی گئی تھی۔

  • القسام بریگیڈ اسرائیل فوج کے خیموں تک پہنچ گئی، قریب سے بنائی گئی ویڈیو جاری

    القسام بریگیڈ اسرائیل فوج کے خیموں تک پہنچ گئی، قریب سے بنائی گئی ویڈیو جاری

    غزہ: القسام بریگیڈ کی جانب سے ایک نئی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں مجاہدین کو اسرائیلی فوجیوں کے کیمپ کے نہایت قریب جا کر اسے اڑاتے دکھایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں مزاحمتی تنظیمیں اسرائیلی فوج کے تمام منصوبے خاک میں ملانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں، اور غزہ صہیونی فورسز کے لیے موت کا پھندہ بنتا جا رہا ہے۔

    مزاحمتی تنظیموں نے محصور شہر میں اسرائیل کو ناکوں چنے چبوا دیے ہیں، کتائب القسام کے مجاہدین اسرائیلی فوج کے خمیوں تک پنچ گئے اور انتہائی قریب سے بنائی گئی ویڈیو شیئر کر دی ہے۔

    ویڈیو میں اسرائیلی کیمپ کو قریب سے فلماتے دیکھا جا سکتا ہے، حماس کے جانبازوں نے ان اسرائیلی خیموں کو دو رز قبل بموں سے اڑایا تھا۔ کتائب القسام کی جانب سے غزہ کی گلیوں میں غاصب فوج پر حملوں کی ویڈیوز بھی جاری کی جا چکی ہیں۔

    اسرائیلی قیدیوں کی زندگیوں کی ذمہ داری نیتن یاہو پر ہے: حماس ترجمان

    ادھر اسرائیلی شہر عسقلان پر القسام بریگیڈ کے راکٹ گرنے سے 2 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جن سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا، حماس کے ساتھ غزہ میں لڑائی میں مزید 2 فوجی بھی ہلاک ہو گئے ہیں، اسرائیلی فوج نے تصدیق کر دی ہے۔

  • القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوجی کیمپ دھماکے سے اڑا دیا

    القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوجی کیمپ دھماکے سے اڑا دیا

    غزہ: حماس کے مسلح گروپ القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوجی کیمپ دھماکے سے اڑا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق درندگی پر اترے اسرائیل کو اتوار کے دن القسام بریگیڈ نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ایک اسرائیلی فوجی کیمپ دھماکے سے اڑا دیا۔

    دھماکے میں کرنل اور میجر سمیت 5 فوجی مارے گئے، جب کہ کیمپ میں 60 اہلکار موجود تھے، حماس کے مطابق ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 66 ہو گئی ہے۔

    مزاحمتی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں شکست کے بعد اسرائیلی فوج پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئی ہے، 70 فی صد فوجی علاقہ خالی کر چکے ہیں۔

    دوسری طرف اسرائیل نے القسام بریگیڈز کے بیان پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی کے خاتمے پر اسرائیل نے جمعہ کی صبح غزہ کی پٹی پر بدترین وحشیانہ بمباری دوبارہ شروع کر دی ہے۔