Tag: al shabab

  • صومالیہ: متعدد شوہر رکھنے کا الزام، خاتون سنگ سار کردی گئی

    صومالیہ: متعدد شوہر رکھنے کا الزام، خاتون سنگ سار کردی گئی

    موغادیشو: صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے جنجگجوؤں نے متعدد شوہر رکھنے کے الزام پر خاتون کو سنگ سار کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے زیریں شبیلی ریجن ایک تیس سالہ خاتون شکری عبداللہ کو پتھر مار مار کر ہلاک کردیا گیا، سنگ ساری دیکھنے کے لیے درجنوں افراد وہاں موجود تھے۔

    شکری عبداللہ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کے گیارہ شوہر تھے، شبیلی ریجن میں شدت پسند تنظیم الشباب کے گورنر محمد ابو عثمان کا کہنا ہے کہ خاتون کے نو شہروں نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ شکری ان کے نکاح میں ہے۔

    عدالت نے عورت کو اپنے سابقہ خاوندوں سے طلاق لیے بغیر بیک وقت 11 شوہروں سے شادی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر اسے سنگ سار کرنے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ الشباب نامی انتہا پسند تنظیم صومالیہ میں اسلامی قوانین کے نفاذ کی خاطر مسلح بغاوت جاری رکھے ہوئے ہے، جنگجو گروہ نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں اپنا عدالتی نظام قائم کررکھا ہے۔

    الشباب کی قائم کردہ عدالتوں میں اپیل کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی اور نہ ہی ملزم کو عدالت میں پیش کیا جاتا ہے، یہ عدالتیں ماضی میں بھی ملزمان کو سخت سزائیں سنا چکی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • الشباب نے صومالی صدرکے بھتیجے کو قتل کردیا

    الشباب نے صومالی صدرکے بھتیجے کو قتل کردیا

    موغادیشو: شدت پسند اسلامی گروہ الشباب نے صومالی صدر حسن شیخ محمد کے بھتیجے کو ایک اور شخص کے ہمراہ قتل کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق القائدہ سے تعلق رکھنے والے گروپ نے ایک کار پر حملہ کرکے دو افراد کو قتل کیا ہے جن میں سے ایک کا نام لبان عثمان ہے جبکہ دوسرے کا نام عبدالقادرمحمد کو قتل کردیا ہے۔

    موغا دیشو کے پولیس میجر نور کے مطابق عثمان حال ہی میں بیرون ِملک سے واپس لوٹے تھے اور موغا دیشو اسپتال میں بحیثیت ڈائریکتر ذمہ داریاں سنبھالنے والے تھے۔

    دوسری جانب الشباب کے ترجمان شیخ ابو مصاب کا کہنا ہے کہ عثمان کو اس لئے نشانہ بنایا گیا ہے کہ وہ صدارتی محل میں ایک انتہائی اہم عہدے پر فائز تھے۔

    واضح رہے کہ صومالیہ کی افواج نے 2011 میں موغا دیشو سے الشباب کو نکال باہر کیا تھا لیکن شدت پسند گروپ کی جانب سےگوریلا جنگ جاری ہے۔

  • لیبیا: اسپین کے سفارت خانے کے باہر دھماکہ

    لیبیا: اسپین کے سفارت خانے کے باہر دھماکہ

    تریپولی: اسپین کی ایمبیسی کو باہرایک بم دھماکہ ہوا جس کو لیبیا میں غیر ملکی مشنزکو نشانہ بنانے کا تسلسل ہے دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    اسپین کے اخبار کے مطابق کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ جب سے لیبیا میں غیرملکیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع ہوا ہے زیادہ تر ممالک نے اپنا سفارتی عملہ واپس بلالیا ہے جن میں اسپین بھی شامل ہے۔

    سوشل میڈیا پراپ لوڈ کی جانے والی تصویر کے مطابق ایمبیسی کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ کسی بھی تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی لیبیائی حکام کی جانب سے اس پر کوئی تبصرہ کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل دولتِ اسلامیہ سے منسلک گروہ اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہیں ہیں۔

    گزشتہ اتوار کو بھی الشباب نامی گروہ نے ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے 30 افراد کو لیبیا کے ساحل پرقتل کردیا تھا۔