Tag: al-Shafa Hospital

  • ’لاشوں کے ہاتھ پاؤں زمین سے باہر‘ الشفا اسپتال کی ہولناک تفصیلات جاری

    ’لاشوں کے ہاتھ پاؤں زمین سے باہر‘ الشفا اسپتال کی ہولناک تفصیلات جاری

    عالمی ادارہ صحت نے الشفا اسپتال کی ہولناک تفصیلات جاری کردیں، اس اسپتال پر اسرائیلی فوجیوں نے آپریشن کے نام پر 2 ہفتوں تک قبضہ کیا ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے بدترین جنگی جرائم کے بعد عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کوالشفا اسپتال کی رسائی دے دی ہے، جس کے بعد وہاں کی ہولناک تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

     ڈبلیو ایچ او کے مطابق الشفا اسپتال اب محض کھوکھلی عمارت ہے، جس میں قبریں ہیں، اسپتال میں دل دہلا دینے والے مناظر ہیں، بعض لاشوں کے ہاتھ پاؤں زمین سے باہر ہیں جبکہ لاشوں کے سڑنے اور بدبو کا مناظرہولناک ہیں۔

    ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کے مطابق کم ازکم پانچ لاشیں کھلے آسمان اور دھوپ تلے ہیں، موت پر عزت انسانیت کا اہم ترین تقاضہ سمجھا جاتا ہے لیکن صہیونی فوج نے الشفا اسپتال میں اسے بھی بری طرح پامال کیا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ نظام صحت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جانے والا الشفا اسپتال اور اس کے اثاثے راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں، اسپتال میں کوئی مریض باقی نہیں رہا، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور سرجیکل عمارتوں کے عمارتوں کے قریب بہت سی قبریں کھودی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے الشفا اسپتال میں حماس کے ارکان کی موجودگی کا دعویٰ کرتے ہوئے 18 مارچ سے یکم اپریل تک اسپتال پر محاصرہ کیا تھا، اس دوران صیہونی فوج نے بمباری کی، خواتین کا ریپ کیا، نوجوان فلسطینیوں پر گولیاں برسائیں۔

    محاصرے کے دوران 400 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے، جن میں مریض، جنگ سے بے گھر فلسطینی اور اسپتال کا عملہ شامل ہے۔

  • اسرائیل کا الشفا اسپتال خالی کرنے کا حکم، فائرنگ سے متعدد شہید

    اسرائیل کا الشفا اسپتال خالی کرنے کا حکم، فائرنگ سے متعدد شہید

    اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے رہائشی علاقوں میں بمباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جبکہ غزہ کے الشفا اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی الشفا اسپتال پر فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں متعدد فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں، جبکہ سرجیکل کمپلیکس میں گولہ باری کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

    قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے لاڈ اسپیکر پر الشفا اسپتال میں پناہ لئے ہوئے سینکڑوں افراد کو اسپتال خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    یونیسیف کے مطابق غزہ میں اب تک 13 ہزار بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں، باقی بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

    نماز تراویح کے دوران طلباء پر حملہ کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    دوسری جانب اسرائیلی جنگی کابینہ نے غزہ میں رفح آپریشن کی منظوری دے دی ہے۔

    اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی کا بین الاقوامی دباؤ پھر مسترد کر دیا اور رفح پر اور غزہ پر بمباری جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔