Tag: Alama Tahir Asharfi

  • محرم الحرام : علمائے کرام نے مشترکہ ضابطہ اخلاق جاری کردیا

    محرم الحرام : علمائے کرام نے مشترکہ ضابطہ اخلاق جاری کردیا

    اسلام آباد : محرم الحرام کے سلسلے میں امن و امن کے قیام اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کیلئے مختلف مکاتب فکر کے علما کے اجلاس میں ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا۔

    اس حوالے سے چیئرمین متحدہ علما بورڈ پنجاب مولانا طاہر اشرفی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہائے کہا کہ کوئی فرقہ دوسرے کے خلاف بات نہیں کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیزی سے سب کو اجتناب کرنا ہوگا، کسی کو کافر قرار دینا ریاست کا اختیار ہے ،
    کسی کو کوئی حق نہیں کہ وہ دوسروں کوکافر قرار دے۔

    مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ ہر کسی کو اپنی عبادات کرنے کا پورا پورا حق حاصل ہے، کوئی ریاست کے خلاف بات کرے تو کارروائی ریاست کی ذمہ داری ہے، جہاد کا جو پہلو ہے وہ بھی مکمل ریاست کو اختیار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی اجازت ہونی چاہیے، سب کی ذمہ داری ہے کہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور کہیں کوئی بھی واقعہ ہوتا ہے پولیس کو فوری طور پر اطلاع دیں۔

    مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ توہین رسالت کے حوالے سے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں، ہم سب سیاست دانوں سے کہیں گے کہ مثیاق پاکستان کریں ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پچیس سال کے لئے خارجہ اور داخلہ اور معاشی پالیسی بنائی جائے، علمائے کرام ساتھ بیٹھے ہیں گزارش ہے کہ تمام سیاستدان بھی ساتھ بیٹھیں۔

  • محرم الحرام کے دوران امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، طاہر اشرفی

    محرم الحرام کے دوران امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، طاہر اشرفی

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ علماء کرام فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں وزیراطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کے موقع پر کہی، دونوں شخصیات نے اس موقع پر محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات میں پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد کےحوالے سے بھی بات چیت کی گئی، وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ حکومت امن و امان کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل اور متحدہ علماء بورڈ کا کردار لائق تحسین ہے، اسلام سلامتی،امن، رواداری، برداشت ،عدم تشدد کامذہب ہے، فرقہ وارانہ منافرت، مسلح فرقہ وارانہ تصادم کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ طاقت کے زور پر اپنے نظریات دوسروں پر مسلط کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی، کچھ عناصر ملک دشمن قوتوں کےہاتھوں کھیل رہے ہیں، یہ عناصر اپنےعزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

    میڈیا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے میڈیا کا کرداراہمیت کاحامل ہے، وزیراطلاعات نے کہا کہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ علماء و مشائخ انتہا پسندانہ سوچ اور شدت پسندی کو مسترد کرتے ہیں، محرم الحرام کے دوران امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

  • عید الفطر کے روز ملک بھر میں "یوم فلسطین” منانے کا اعلان

    عید الفطر کے روز ملک بھر میں "یوم فلسطین” منانے کا اعلان

    اسلام آباد : پاکستان علماء کونسل نے عید الفطر کے روز ملک بھر میں یوم فلسطین منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے پاک سعودی عرب تعلقات کونئی جہت اور قوت ملی ہے۔

    علامہ حافظ  طاہر محمود اشرفی نے اسلام آبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم رابطہ کونسل کا قیام، مختلف شعبوں میں معاہدے ، تعلقات کو دینی ، تجارتی ، اقتصادی اور معاشی طور پر مضبوط کریں گے ۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان نے سعودی عرب کی قیادت ، اسلامی تعاون تنظیم ، رابطہ عالم اسلامی اور آئمہ حرمین شریفین سے ملاقاتوں کے دوران اسلامک فوبیا ، توہین ناموس رسالت ﷺاور عالم اسلام کے مسائل کے حل کیلئے مستقل بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

    علامہ  طاہر اشرفی نے کہا کہ  مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی مکمل تائید و حمایت کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی بھرپور مذمت اور اسلامتی تعاون تنظیم سے فوری اقدامات اٹھانے کا بھی کہا گیا ہے۔

    مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کیلئے حرم مکہ مکرمہ میں خصوصی دعائیں کی گئیں، وزیراعظم عمران خان کیلئے روضہ رسول ﷺاور خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا، مرکز ملک سلمان طویل عرصہ سے دنیا بھر میں فلاحی کام کر رہا ہے۔

    مرکز ملک سلمان کے کسی بھی رفاہی کام کو نشانہ بنانے والے دراصل پاک سعودی عرب تعلقات کی مزید مضبوطی اور استحکام سےخوفزدہ ہیں، مرکز ملک سلمان نے ہر دور حکومت میں پاکستانیوں کی خدمت کی ہے ۔