Tag: alarming situation

  • ملک میں کورونا کے باعث الارمنگ صورتحال، این سی او سی کی  8 مئی سے لاک ڈاؤن کی تجویز

    ملک میں کورونا کے باعث الارمنگ صورتحال، این سی او سی کی 8 مئی سے لاک ڈاؤن کی تجویز

    کوئٹہ:ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے باعث الارمنگ صورتحال ہے،این سی او سی نے 8 مئی سے لاک ڈاؤن کی تجویز دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل ملک میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں، ملک میں کورونا کے باعث الارمنگ صورتحال ہے،این سی او سی نے 8 مئی سے لاک ڈاؤن کی تجویز دی ہے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پرسوں20.5فیصد شرح سےکیسزرپورٹ ہوئے اور آخری ہفتے میں 20 فیصد شرح تک کیسز رپورٹ ہوئے۔

    لیاقت شاہوانی نے کہا کہ فروری کے مقابلے میں 6گنا اموات میں اضافہ ہوا ہے، صحت یابی کی شرح بھی تیسری لہر میں کم رپورٹ ہورہی ہے،صوبے میں بیشتر کیسز کوئٹہ ،لسبیلہ، ژوب،چاغی سے رپورٹ ہورہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 407 آکسیجن سلنڈرز صوبے کے 21 ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کو فراہم کئے گئے ہیں جبکہ 3552 افراد کو کورونا سے بچاؤکی ویکسین دیدی گئی ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے سریاب روڈ پر وفاق کی زمین پر اسپورٹس کمپلیکس کی اجازت دیدی جبکہ ڈیرہ بگٹی کو سوئی سے گیس نہ ملنے پر وزیراعظم نے حیرت کا اظہار کیا اور ڈیرہ بگٹی کو گیس کی فراہمی کی منظور دی ہے، وفاق اور بلوچستان حکومت ملکر صوبے میں روڈ نیٹ ورک بچھائیں گے۔

  • کورونا وائرس : کویت میں صورتحال تشویشناک، حکومت نے اہم فیصلے کرلیے

    کورونا وائرس : کویت میں صورتحال تشویشناک، حکومت نے اہم فیصلے کرلیے

    کویت سٹی : کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تباہی کے پیش نظر کویتی حکومت نے اہم فیصلے کرلیے، وزیر صحت کی جانب سے پیش کی گئی نئی رپورٹ کے بعد ہنگامی اقدامات ناگزیر ہوگئے۔

    کویت کے باخبر ذرائع کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شیخ صباح الخالد کی سربراہی میں وزراء کی کونسل کا ہفتہ وار اجلاس طلب کیا گیا۔

    اجلاس میں وزیر صحت نے کابینہ کو صحت سے متعلق اہم رپورٹ پیش کردی، کابینہ نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں کویت وزیر صحت کی جانب سے فراہم کردہ وضاحت کو بغور سنا۔

    اس کے علاوہ کورونا اعداد و شمار کی بنیاد پر ملک میں صحت کی صورتحال کی پیشرفت کے علاوہ انفیکشن، اموات اور شدید نگہداشت میں زیر علاج مریضوں اور ان کی صحتیابی کی شرح میں کمی کے ساتھ معاملات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا وائرس کے مثبت نتائج کی فیصد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جو ایک خطرناک صورتحال ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیماری کا پھیلاؤ دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے۔

    وزراء کونسل نے کورونا وائرس کے خلاف ویکسی نیشن مہم کے نتائج کا بھی نوٹس لیا، سسٹم میں رجسٹرڈ تمام افراد 65سال یا اس سے زیادہ عمر کے شہریوں اور رہائشیوں کو ویکسین دی جا چکی ہے اور ان لوگوں کو ویکسین دینےکے بعد ریاست کویت میں ویکسین حاصل کرنے والے افراد کی کل تعداد 322،000 تک جا پہنچی ہے۔

    کابینہ نے تمام شہریوں اور رہائشیوں سے تعاون جاری رکھنے اور صحت کے تقاضوں اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کا مطالبہ کیا تاکہ اس آزمائش سے بہترین نتائج کے ساتھ نکل سکیں۔

    اس کے علاوہ کابینہ نے کورونا وائرس کی ہنگامی صورتحال کے لئے وزارتی کمیٹی کی سفارشات کا بھی مطالعہ کیا اور ان سے متعلق متعدد فیصلے کیے۔