Tag: albaghdadi

  • ابوبکر البغدادی نے خودکش حملے میں اپنے 3 بچوں کو بھی مارا، امریکی صدر ٹرمپ

    ابوبکر البغدادی نے خودکش حملے میں اپنے 3 بچوں کو بھی مارا، امریکی صدر ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ابوبکر البغدادی نے خودکش حملے میں اپنے 3 بچوں کو بھی مارا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی ایس سربراہ ابوبکر البغدادی مارا گیا ہے، اس کے ساتھ کئی دہشت گرد بھی مارے گئے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ آپریشن کے دوران کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا ہے، ابوبکر البغدادی شام میں ایک سرنگ میں موجود تھا، آپریشن کے دوران وہ خودکش دھماکے میں مارا گیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ البغدادی کی لاش مسخ ہوچکی ہے، ڈی این اے سے شناخت ہوگئی ہے، ابوبکر البغدادی بیمار ذہنیت کا انسان تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ابوبکر البغدادی نے خودکش حملے میں اپنے تین بچوں کو بھی مارا ہے، البغدادی بیمار ذہنیت کا انسان تھا۔

    مزید پڑھیں: ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں ہلاک، امریکی میڈیا

    امریکی صدر نے شام میں کامیاب آپریشن پر روس، ترکی اور شام کا شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ آج امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی اسپیشل فورسز نے ٹرمپ کی منظوری سے ادلب میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ابوبکر البغدادی مارا گیا۔

    روسی میڈیا نے سینئر پینٹاگون عہدیدار کے حوالے سے دعوی کیا تھا کہ ابو بکر البغدادی کو شام کے علاقے ادلب میں خفیہ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پر اعتماد ہیں کہ آپریشن میں ٹارگٹ کیا گیا گیا بڑا ہدف البغدادی ہی تھاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کچھ دیر پہلے بہت بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔

  • داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی زندہ ہے: قریبی ساتھی کا انکشاف

    داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی زندہ ہے: قریبی ساتھی کا انکشاف

    بغداد: داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے زندہ ہونے کی ایک اور خبر سامنے آگئی ہے، البغدادی کے ایک قریبی ساتھی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ زندہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عراق میں سپریم جوڈیشل کونسل نے کہا ہے کہ تحقیقات کی مرکزی عدالت نے داعش سربراہ کے ایک قریبی ساتھی کے اعترافات کا اندراج کیا ہے۔

    کونسل کے مطابق ملزم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ جولائی کو البغدادی سے آخری بار ملاقات کی تھی اور اس سے قبل ان کی ملاقاتیں تسلسل کے ساتھ ہوتی رہی ہیں۔

    کونسل کا کہنا تھا کہ ملزم کے اعتراف کے مطابق وہ داعش کی نگرانی کرنے والی جنرل کمیٹی کا رکن ہے اور کئی مزید عہدوں پر کام کیا ہے۔

    کونسل کے نمائندے کا کہنا تھا کہ مذکورہ ملزم کو ترکی میں گرفتار کیا گیا ہے جس میں ترک سیکورٹی اداروں اور عراقی انٹیلی جنس کی مشترکہ کوششیں شامل تھیں۔ کونسل نے کہا کہ البغدادی کے حالیہ مقام کے بارے میں متضاد معلومات ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی سلامتی اداروں کا کہنا ہے کہ شام اور عراق میں داعش پر قابو پانے کے باوجود تنظیم اب بھی ایک خطرہ ہے۔

    خیال رہے کہ داعش کے سربراہ کے زندہ ہونے کی خبریں اس سے قبل بھی آتی رہی ہیں تاہم ان کی طرف سے کوئی آڈیو یا ویڈیو پیغام جاری نہیں ہوا۔ رواں سال فروری میں عراقی انٹیلی جنس چیف نے کہا تھا کہ البغدادی شام میں موجود ہیں اور ایک فضائی حملے میں ان کی ٹانگ زخمی ہوچکی ہے۔

    داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی زندہ ہے، کرد حکام

    دوسری طرف فرانسیسی فوج کے سربراہ فرانسوا لیوکوانٹا نے کہا ہے کہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ امریکی فوج داعش کا خاتمہ کرنے سے قبل شام سے نکل جائے گی۔ ہماری اولین ترجیح داعش کا خاتمہ ہے اس لیے امریکیوں کے ساتھ ہمارا شام میں رہنا ضروری ہے۔ امریکی فوج شام سے کبھی نہیں جائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکا جلد ہی شام میں موجود اپنے فوجیوں کو وطن واپس بلا لے گا۔ فرانسیسی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ داعش کو شکست دیے بغیر امریکی ملک چھوڑیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عراقی فوج کی کارروائی میں البغدادی قصبہ آزاد

    عراقی فوج کی کارروائی میں البغدادی قصبہ آزاد

    بغداد: امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ عراقی فوج نے البغدادی نامی قصبے کو دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے چھڑوا لیا ہے جو امریکہ کے تربیتی اڈے سے فقط آٹھ کلومیٹردورتھا۔

    دولتِ اسلامیہ نے البغدادی جو دریائے فرات کے کنارے پر واقع ہے پرگذشتہ ماہ قبضہ کیا تھا۔

    امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’ٹھیک اور موثر انداز‘ میں امریکی فصائی حملے کے بعدعراقی فوج نے البغدادی پرواپس قبضہ کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ عراق کے شہر نمرود میں موجود آثارِ قدیمہ کے ’کھنڈرات‘ کو تباہ کرنے پر دولتِ اسلامیہ کو عالمی سطح پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


    داعش نے نمرود شہر کے کھنڈرات پر بلڈوزر چلا دیئے