Tag: alcohol poisoning

  • کویت، زہریلی شراب نے 13 تارکین وطن کی جان لے لی

    کویت، زہریلی شراب نے 13 تارکین وطن کی جان لے لی

    کویت میں زہریلی شراب پینے کے مختلف واقعات میں 13 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کی وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ 5 دنوں کے دوران میتھانول ملی زہریلی شراب پینے کے واقعات سے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ زہریلی شراب پینے سے لوگوں کی بصارت بھی متاثر ہوئی اور 21 افراد نابینا ہوئے یا ان کی بصارت متاثر ہوئی۔

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق میتھانول ملی شراب پینے کے بعد 50 افراد کو فوری طور پر گردوں کی صفائی کی ضرورت پڑی اور 31 لوگوں کو مصنوعی سانس کی ضرورت پیش آئی۔

    زہریلی شراب پینے کے واقعات سے متاثرہ تمام افراد دوسرے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے جو کویت میں کام کی غرض سے موجود تھے۔

    یاد رہے کہ کویت میں شراب کی درآمد پر 1964سے مکمل پابندی عائد ہے، جبکہ مقامی طور پر بھی شراب کی تیاری یا فروخت پر بھی پابندی عائد ہے، تاہم غیر قانونی طور پر شراب کی فروخت ہوتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ترکیہ کے دو بڑے شہروں انقرہ اور استنبول میں شراب سے مرنے والے افراد کی تعداد 100 سے بڑھ گئی۔

    سخت ترین پابندیوں کے باوجود ایران میں زہریلی شراب پینے سے 11 افراد ہلاک

    ترکیہ میں چند ہفتوں کے دوران (14 جنوری سے اب تک) غیر قانونی شراب کے باعث بہت زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، جن میں سے 70 افراد تاریخی شہر استنبول میں اپنی زندگیوں سے محروم ہوئے۔

    ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں بھی 33 افراد شراب کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں، جہاں جنوری سے زہریلی شراب کی وجہ سے ہلاکتیں ہو رہی ہیں، انقرہ کے گورنر نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، جب کہ دوسری طرف گورنر استنبول نے ہلاکتوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

  • سخت ترین پابندیوں کے باوجود ایران میں زہریلی شراب پینے سے 11 افراد ہلاک

    سخت ترین پابندیوں کے باوجود ایران میں زہریلی شراب پینے سے 11 افراد ہلاک

    تہران: ایران میں سخت ترین پابندیوں کے باوجود زہریلی شراب پینے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں زہریلی شراب پینے سے دو دنوں میں مرنے والے افراد کی تعداد گیارہ تک پہنچ گئی، یہ واقعہ شمالی ایران کے علاقے مازندران میں پیش آیا۔

    سرکاری خبررساں ادارے ارنا کا کہنا ہے کہ 6 افراد کی حالت نازک ہے، ہلاک شدگان میں ایک عورت بھی شامل ہے، اس سے قبل بھی مازندران میں شراب نوشی سے دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی تھی۔

    ایران کی تسنیم خبر رساں ایجنسی نے کہا ہے کہ شمالی صوبے میں اتوار سے اب تک ’’ایتھانول یا میتھانول‘‘ کے نشے میں مبتلا 57 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

    اتوار کے روز ارنا نے اطلاع دی کہ ہمسایہ صوبہ گیلان میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد کی موت ہو گئی، جب کہ 20 افراد کو شراب پینے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں 4 افراد کو زہریلی شراب پلا کر انسانی جانیں لینے کے جرم پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔ ایران میں غیر مسلم شہریوں کو شراب پینے کی اجازت ہے، مسلمانوں پر سخت پابندی عائد ہے۔

  • زہریلی شراب نے 6 افراد کی جان لے لی

    زہریلی شراب نے 6 افراد کی جان لے لی

    تہران: شمالی ایران میں زہریلی شراب نے ایک بار پھر کئی افراد کی جان لے لی۔

    ایران کی سرکاری میڈیا کے مطابق زہریلی شراب پینے سے ہونے والی ہلاکتوں کا یہ واقعہ شمالی ایران کے علاقے میں پیش آیا ہے، زیریلی و سستی شراب پینے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق ایران نے 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے شراب نوشی کو جرم قرار دیا ہے، تاہم ایسے لوگ موجود ہیں جو شراب کے عادی ہیں جو چوری چھپے شراب نوشی کرتے ہیں، انہی میں سستی مگر زہریلی شراب کا رسک لینے والے افراد بھی شامل ہوتے ہیں۔

    سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی ایران کے صوبے گیلان میں کل 20 افراد نے یہ شراب پی تھی، ان میں 22 سال سے 40 سال کے افراد شامل ہیں جبکہ دیگر شراب نوش افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    سرکاری میڈیا کی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد الکوحل والے مشروبات کی پیداوار اور استعمال پر پابندی لگا دی تھی جس کے بعد سے اسمگل شدہ اور غیر منظم الکحل بلیک مارکیٹ میں فروخت کی جارہی ہے۔