Tag: aleem khan arrest

  • علیم خان کی گرفتاری پر حکومت کو کوئی پریشانی نہیں، فیصل واوڈا

    علیم خان کی گرفتاری پر حکومت کو کوئی پریشانی نہیں، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اب دیکھیں گے کہ علیم خان کو شہباز شریف جیسی سہولیات ملتی ہیں یا نہیں، عمران خان کے آنے سے ادارے آزاد ہوئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
    فیصل واوڈا نے کہا کہ علیم خان کی گرفتاری پر حکومت کو کوئی پریشانی نہیں ہے، ان کے خلاف کیس2005کا ہے، نیب آزاد ادارہ ہے اس نے علیم خان کو بلایا اور گرفتار کیا۔

    علیم خان پر الزام ثابت نہیں ہوا، نیب آزاد ادارہ ہے اسے اپنا کام کرنے دیں، علیم خان نے استعفیٰ دیا اور کہا کہ مقدمے کا سامنا کروں گا، گرفتاری کے بعد علیم خان یا پی ٹی آئی دوسروں کی طرح نیب کو گالیاں نہیں دیں گے اور نہ ہی علیم خان کی طبیعت خراب ہوگی نہ وہ یہ کہیں گے کہ مجھے اسپتال لے جائیں۔

    فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ علیم خان کو شہباز شریف کی طرح سہولیات ملتی بھی ہیں یا نہیں؟ اب نیب کا امتحان ہے کہ کیا علیم خان کو منسٹر انکلیو میں لے جایا جائے گا؟ اب علیم خان پھنسیں گے یا پھر نیب کا امتحان ہوگا۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ اپنے قائد عمران خان کی سیاسی تربیت کی بدولت ہمارے لوگ وزارتیں چھوڑ رہے ہیں، وزیراعظم کے آنے سے ادارے آزاد ہوئے، اللہ کے بعد فیصلہ کرنے کی کوئی طاقت ہے تو وہ ملک کے وزیراعظم عمران خان ہیں۔

    فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ مصدق ملک نے کہا ہے کہ اب ان کے کسی اور لیڈر کو پکڑا جائے گا اس کا مطلب بھی انہیں ہی معلوم ہے، گرفتاری کے بعد ایسی ایسی بیماریاں سامنے آتی ہیں جو دور اقتدار میں نہیں آتیں، نواز شریف کی طبیعت خراب ہے، اسپتال انسانیت کے تحت بھیجا گیا۔

    شاہد خاقان عباسی کی ایئربلو ترقی کرتی گئی مگر قومی ایئرلائن ڈوبتی گئی، وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حمزہ شہباز اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ بدل کر کہاں اور کیا کرنے گئے تھے یہ معلوم کریں۔

  • علیم خان کیس کا فیصلہ میرٹ پر ہو گا ، وزیراطلاعات فواد چوہدری

    علیم خان کیس کا فیصلہ میرٹ پر ہو گا ، وزیراطلاعات فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ علیم خان کےاستعفےسےسیاسی جماعت کےکلچرکاپتہ چلتاہے، کیس کا فیصلہ میرٹ پر ہو گا ، وفاقی حکومت اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق علیم خان کی گرفتاری پر وزیراطلاعات فواد چوہدری نے رد عمل دیتے ہوئے کہا جیسے ہی علیم خان کو گرفتاری کا پتہ چلا وہ مستعفی ہو گئے، علیم خان کےاستعفےسےسیاسی جماعت کےکلچرکاپتہ چلتاہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ کیس کا فیصلہ میرٹ پر ہو گا ، کہا جاتا تھا نیب حکومتی افراد کو کیوں نہیں پکڑتی ، علیم خان کی گرفتاری کےبعد اپوزیشن کوئی اوربہانہ تلاش کرے گی۔

    وزیراطلاعات نے کہا حکومت احتساب کے معاملے پر مکمل تعاون کر رہی ہے، علیم خان کی گرفتاری پر اجلاس بلایا ہے، صورتحال پر غور کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، اداروں کا مضبوط ہونا پاکستان کے مضبوط ہونے کی نشانی ہے۔

    مزید پڑھیں : نیب نے علیم خان کو حراست میں لے لیا

    یاد رہے نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اورآف شورکمپنیوں کیس میں پنجاب کے سینئروزیرعبدالعلیم خان کو گرفتارکرلیا تھا، ذرائع کے مطابق علیم خان نیب کی تحقیقاتی کمیٹی کومطمئن نہ کرسکے۔

    نیب لاہور نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں عبدالعلیم خان کو گرفتارکرنے کی تصدیق کردی ہے اور کہا عبدالعلیم خان کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، عبدالعلیم خان کو کل احتساب عدالت میں ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا۔

    نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد علیم خان نے اپنا استعفی وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دیا ہے، علیم خان کا کہنا ہے کہ مقدمات کا سامنا کریں گے، آئین اور عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں، مجھ پرآمدن سے زائد اثاثوں کا نہیں، آفشور کمپنیوں کا مقدمہ ہے۔

    واضح رہے نیب علیم خان کی ہیگزم پرائیویٹ لمیٹڈ آف شورکمپنی اورآمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

  • سینئروزیر علیم خان  کی گرفتاری کی وجوہات سامنے آگئیں

    سینئروزیر علیم خان کی گرفتاری کی وجوہات سامنے آگئیں

    اسلام آباد : سینئروزیر علیم خان کی گرفتاری کی وجوہات سامنےآگئیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نےآمدن سےزائدپاکستان اوربیرون ملک اثاثہ جات بنائے، بطور سیکریٹری سوسائٹی ملزم کرپشن اورکرپٹ پریکٹس میں ملوث پائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے صوبائی وزیر علیم خان کی گرفتاری کی وجوہات سامنے آگئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان کی گرفتاری سے متعلق نیب کےپاس کافی شواہدموجودہیں، ممبرصوبائی اسمبلی ہوتے ہوئے پارک ویو کوآپریٹو سوسائٹی کےسیکریٹری بنے اور بطورسیکریٹری سوسائٹی کرپشن اور کرپٹ پریکٹس میں ملوث پائے گئے۔

    ملزم نےآمدن سےزائدپاکستان اوربیرون ملک اثاثہ جات اور ریئل اسٹیٹ کاروبار کیلئے مختلف کمپنیاں بنائیں

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نےآمدن سےزائدپاکستان اوربیرون ملک اثاثہ جات بنائے جبکہ ریئل اسٹیٹ کاروبار کیلئے مختلف کمپنیاں بنائیں اور خودسرمایہ کاری کی۔

    ذرائع کے مطابق ملزم نے 900 کنال کی زمین اپنی کمپنی ایم ایس اے اینڈ اے کے نام پرحاصل کی جبکہ مزید600 کنال زمین خریدی، سرمایہ کاری کیلئے پیسے کہاں سےآئے؟

    نیب کا کہنا ہے کہ 2005 اور 2006 میں یو اے ای ، یو کے میں آف شور کمپنیاں بنائی گئیں اور بطور صوبائی وزیرآف شورکمپنی ہیگزم انویسٹمنٹ اوورسیزلمیٹڈ کےنام سے بھی کمپنی بنائی جبکہ ملزم پرقانون شہادت کےدستاویزات ٹمپرکرنےکابھی الزام ہے۔

    مزید پڑھیں : نیب نے علیم خان کو حراست میں لے لیا

    یاد رہے نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اورآف شورکمپنیوں کیس میں پنجاب کے سینئروزیرعبدالعلیم خان کو گرفتارکرلیا، ذرائع کے مطابق علیم خان نیب کی تحقیقاتی کمیٹی کومطمئین نہ کرسکے۔

    نیب لاہور نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں عبدالعلیم خان کو گرفتارکرنے کی تصدیق کردی ہے اور کہا عبدالعلیم خان کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، عبدالعلیم خان کو کل احتساب عدالت میں ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا۔

    نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد علیم خان نے اپنا استعفی وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دیا ہے، علیم خان کا کہنا ہے کہ مقدمات کا سامنا کریں گے، آئین اور عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں، مجھ پرآمدن سے زائد اثاثوں کا نہیں، آفشور کمپنیوں کا مقدمہ ہے۔

    واضح رہے نیب علیم خان کی ہیگزم پرائیویٹ لمیٹڈ آف شورکمپنی اورآمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

  • علیم خان کو حراست میں لینے سے ظاہر ہوا قانون سب کیلئے ایک ہے، وزیر ریلوے شیخ رشید

    علیم خان کو حراست میں لینے سے ظاہر ہوا قانون سب کیلئے ایک ہے، وزیر ریلوے شیخ رشید

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید  کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں سینئروزیرعلیم خان کی گرفتاری سے ظاہر ہوا قانون سب کے لئے ایک ہے،  30مارچ تک جھاڑو پھر جائےگی اور بہت کچھ سامنےآئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے علیم خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عمران خان کی حکومت واقعی انصاف کی حکومت ہے، عمران خان کی حکومت میں سینئر وزیر کیلئے بھی ایک قانون ہے، عمران خان پہلے دن سے عثمان بزدار کیساتھ پہلے دن سےکھڑے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا خورشیدشاہ، خاقان عباسی کیساتھ ایک دوپی ٹی آئی لوگوں کو بھی بلایاجاسکتاہے، میں کہہ رہاہوں 30مارچ تک جھاڑو پھر جائےگی اور بہت کچھ سامنے آئے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ موسم ابرآلود ہے بڑے لوگوں کے نام آنے والے ہیں، جن لوگوں نے گاجریں کھائیں ہیں، انہیں بھی بلایا جائے گا، علیم خان کی گرفتاری سے ظاہر ہے ڈیل کسی کو نہیں ملےگی۔

    دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا علیم خان ملزم ہیں نہ مجرم انہیں نیب نے تحویل میں لیاہے۔

    مزید پڑھیں : نیب نے علیم خان کو حراست میں لے لیا

    یاد رہے نیب آفس میں پیشی کے موقع پرعلیم خان سے مختلف سوالات کیے، 2 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی تحقیقات کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

    نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ علیم خان کوآمدن سےزائداثاثےبنانےکےالزام پرحراست میں لیاگیا، انھیں کل احتساب عدالت لاہورمیں ریمانڈ کے لئے پیش کیاجائےگا۔

    علیم خان کے خلاف آف شورکمپنی اورآمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں تحقیقات جاری ہیں، وہ اس سے پہلے بھی تین بار نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہو چکے ہیں۔