Tag: aleem khan pti

  • مسلم لیگ ن سیاسی یتیم بن چکی اب پیپلز پارٹی کی باری ہے، عبدالعلیم خان

    مسلم لیگ ن سیاسی یتیم بن چکی اب پیپلز پارٹی کی باری ہے، عبدالعلیم خان

    لاہور : سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ سیاسی یتیم ہوچکی ہے اب پیپلز پارٹی کی باری ہے، آصف زرداری پنجاب کے بجائے جیل یاترا کی تیاری کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کے اعصاب پر سوار ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی کی کارکردگی نے اپوزیشن کو اکٹھے ہونے پرمجبور کیا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  آصف زرداری کو پنجاب کے سیاسی دورے کرنے سے مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، آصف زرداری اب پنجاب کے بجائے جیل یاترا کی تیاری کریں، قومی خزانہ لوٹنے والوں کو ایک ایک پائی واپس کرناہوگی۔

    سینئر وزیر پنجاب نے مزید کہا کہ کرپشن پر اپوزیشن کارویہ سوال گندم جواب چنا کے مترادف ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کا اتحاد عوام کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔

    نواز لیگ اب سیاسی طور پر یتیم ہوچکی ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کی باری ہے، وزیراعظم عمران خان احتساب پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، روایتی اورخاندانی سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے۔

  • آف شورکمپنیوں کی تحقیقات : قومی احتساب بیورو نے علیم خان کو طلب کرلیا

    آف شورکمپنیوں کی تحقیقات : قومی احتساب بیورو نے علیم خان کو طلب کرلیا

    لاہور : قومی احتساب بیورو نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو8اگست کو طلب کرلیا، نیب حکام آف شور کمپنیوں سے متعلق تحقیقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے 8اگست کو پی ٹی آئی کے رہنما عبد العلیم خان کو طلب کرلیا ہے ان سے آف شور کمپنیوں کی تحقیقات سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق علیم خان کے وکیل گزشتہ روز نیب میں پیش ہوئے تھے، وکیل نے جو مطلوبہ دستاویزات نیب میں جمع کرائی تھیں، علیم خان کو ان ہی دستاویزات کے حوالے سے طلب کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: علیم خان کے کل اثاثوں کی مالیت 91 کروڑ82 لاکھ روپے سے زائد

    واضح رہے کہ الیکشن 2018کے بعد پی ٹی آئی رہنما عبد العلیم خان کا نام بطور وزیر اعلیٰ پنجاب لیا جارہا ہے لیکن موجودہ صورتحال کے باعث علیم خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے میں پی ٹی آئی ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خواجہ آصف نا اہلی کیس، سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل

    خواجہ آصف نا اہلی کیس، سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل

    اسلام آباد : وزیر خارجہ خواجہ آصف نا اہلی کیس کی سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیدیا گیا، کیس کی سماعت پانچ اپریل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر خواجہ آصف نا اہلی کیس کی سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیدیا گیا، اسلام آبادہائی کورٹ میں تین رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس اطہرمن اللہ کریں گے، کیس کی سماعت پانچ اپریل ہوگی ۔

    یاد رہے کہ جسٹس گل حسن اورنگزیب کی جانب سےسماعت سے معذرت پر بینچ ٹوٹ گیا تھا اور نئے بینچ کے لیے کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور خان کاسی کو بھجوایا گیا تھا۔


    مزید پڑھیں :  خواجہ آصف نا اہلی کیس، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سماعت سے معذرت


    اس سے قبل سماعت میں عثمان ڈار کی جانب سے خواجہ آصف کی نا اہلی کے لیے مزید دستاویزات عدالت میں جمع کرائےگئے تھے، دستاویزات میں کہا گیا تھا کہ خواجہ آصف ماہانہ 16 لاکھ تنخواہ لے رہے ہیں، خواجہ آصف نے غیر ملکی کمپنی کے ساتھ آٹھ گھنٹے کام کا معاہدہ کیا خواجہ آصف نے غیر ملکی تنخواہ 2012 اور 2013 کے انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہر نہیں کی۔

    خیال رہے کہ وزیر خارجہ کےخلاف درخواست تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے دائر کررکھی ہے ، جس میں کہا گیا کہ  خواجہ آصف نے اقامہ الیکشن کمیشن سے چھپایا اور سرکاری عہدے پرغیر ملکی کمپنی کی ملازمت کی، خواجہ آصف کروڑوں روپےکی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔


    مزید پڑھیں : خواجہ آصف وفاقی وزیر ہونے کے ساتھ دبئی کمپنی کےملازم نکلے


    درخواست میں تنخواہ چھپانے پر آرٹیکل 62کے تحت نااہل قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

    واضح رہے سیالکوٹ سے خواجہ آصف کے حلقے سے پی ٹی آئی کے امید وار عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف کے اقامے کی کاپی جاری کی تھی، جس کے مطابق خواجہ آصف بھی دبئی کی کمپنی میں ملازم ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • منشیات فروش حنیف عباسی ہمیں دیانتداری کے سبق نہ سکھائے، علیم خان

    منشیات فروش حنیف عباسی ہمیں دیانتداری کے سبق نہ سکھائے، علیم خان

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اسمگلنگ کرنے والاحنیف عباسی دوسروں کو دیانتداری کے سبق نہ سکھائے، پنجاب حکومت کو ہر کمپنی میں کی جانے والی کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے نواز لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہی، عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ کیا ن لیگ کو سوال کا جواب دینے کیلئے منشیات فروش کے سوا کوئی نہیں ملا تھا؟ کیا وقت آگیا ہے کہ منشیات فروش دوسروں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ دے رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کرنے والاحنیف عباسی دوسروں کو دیانتداری کے سبق نہ سکھائے، منشیات فروشی کی سزا پھانسی ہے،حنیف عباسی بے صبرے نہ ہوں اپنا بندو بست کریں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ کل کہا آج بھی اس پر قائم ہوں، ہرکرپٹ کا احتساب ہوگا، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایفیڈرین عباسی قد سے بڑی بات نہ کریں ورنہ منہ کی کھانا پڑے گی۔

    عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ اقتدار میں آکر کک بیک کے پیسےبیرون ملک بھیجنے والے ٹھیکیداروں کو پکڑیں گے، پنجاب حکومت کو جنگلہ بس، اورنج ٹرین اور دیگر منصوبوں میں کی جانے والی کرپشن کا بھی حساب بھی دینا ہوگا۔


    علیم خان عمران خان کی دوسری اے ٹی ایم ہیں، حنیف عباسی


    علیم خان کے خلاف دو ایف آئی آر ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کیلئےجہاز جہانگیرترین کا اور اس میں تیل علیم خان کا ہوتا تھا،جہانگیر ترین کی طرح جلد ان کی دوسری اے ٹی ایم کا خاتمہ بھی ہوجائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔