Tag: aleem khan

  • میرے خلاف 10 مختلف اداروں میں انکوائری ہوئی ہے: علیم خان

    میرے خلاف 10 مختلف اداروں میں انکوائری ہوئی ہے: علیم خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ 130 مختلف دستاویزات جمع کروا چکا ہوں۔ میرے خلاف 10 مختلف اداروں میں انکوائری ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ 130 مختلف دستاویزات جمع کروا چکا ہوں۔ کوئی برا کام نہیں کیا، جہاں بلائیں گے حاضر ہوں گا۔

    علیم خان نے کہا کہ نیب جتنی بار چاہے مجھے بلائے میں پیش ہوں گا۔ 2011 میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوا، ’میں نے عمران خان کے ساتھ 7 سال جدوجہد کی، ایک نظریے کے تحت عمران خان کا ساتھ دیا‘۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ برے وقت میں کھڑا رہا، ڈٹ کر مسلم لیگ ن کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان 18 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

    علیم خان نے مزید کہا کہ میں نے کبھی سمجھوتہ یا سودے بازی نہیں کی، 2013 میں ٹکٹ نہ ملنے پر بھی عمران خان کا ساتھ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ میرے خلاف 10 مختلف اداروں میں انکوائری ہوئی ہے۔

  • جن لوگوں پر کیسز ہیں انہیں عہدے نہیں ملنے چاہئیں: علیم خان

    جن لوگوں پر کیسز ہیں انہیں عہدے نہیں ملنے چاہئیں: علیم خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں پر کیسز ہیں انہیں عہدے نہیں ملنے چاہئیں۔ مجھ پر کیس نہیں ہے صرف انکوائری چل رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار اور تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد سے پنجاب میں حکومت بنانے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جن لوگوں پر کیسز ہیں انہیں عہدے نہیں ملنے چاہئیں۔ مجھ پر کیس نہیں ہے صرف انکوائری چل رہی ہے۔

    علیم خان نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ عمران خان کس کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کریں گے، میری جدوجہد پنجاب کا وزیر اعلیٰ بننے کے لیے نہیں تھی۔ کسی عہدے کی خواہش نہیں، صرف عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیب نے رواں ماہ 10 دن میں 3 دفعہ طلب کیا، ’لگتا ہے نیب کی مجھ سے محبت بڑھتی جا رہی ہے، جس دن نیب میں پیش ہوتا ہوں اسی دن اگلی پیشی کا نوٹس مل جاتا ہے‘۔

    علیم خان نے مزید کہا کہ اپنی طرف سے تمام تفصیلات جمع کروا دیں، معلوم نہیں اب کیا باقی رہ گیا ہے۔

  • علیم خان نے تمام سوالوں کے جواب نیب میں جمع کرا دیے

    علیم خان نے تمام سوالوں کے جواب نیب میں جمع کرا دیے

    لاہور: تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما علیم خان نے قومی احتساب بیورو کی طرف سے انھیں جاری کیے گئے سوال نامے کے جواب نیب لاہور میں جمع کرا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی طرف سے گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما کو سوال نامہ دیا گیا تھا، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ جمع کرائے گئے جوابات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق نیب پی ٹی آئی لیڈر کے جوابات کا جائزہ لے رہی ہے، اگر علیم خان کے جوابات سے مطمئن نہیں ہوئی تو آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو تحریک انصاف کے رہنما علیم خان سے آف شور کمپنیوں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے، اس سلسلے میں انھیں تین بار طلب بھی کیا جا چکا ہے۔

    نیب کوشواہد فراہم کر چکا ہوں، ایسی کوئی جائیداد نہیں، جو ڈکلیئر نہ کی ہو: علیم خان

    علیم خان دو دن قبل کہہ چکے ہیں کہ وہ نیب میں تین بار پیش ہوئے ہیں اور تمام ثبوت بھی فراہم کر دیے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کا کیس سپریم کورٹ میں ہے اور فیصلہ بھی سپریم کورٹ نے کرنا ہے، بیرون ملک اثاثوں اور چاروں فلیٹس کے دستاویزات نیب کو دیے جاچکے ہیں۔

    آف شورکمپنیوں کی تحقیقات : قومی احتساب بیورو نے علیم خان کو طلب کرلیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کسے ہونا چاہیے؟ عوام نے اپنا فیصلہ سنادیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کسے ہونا چاہیے؟ عوام نے اپنا فیصلہ سنادیا

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف الیکشن 2018 میں واضح اکثریت اور آزاد امیدواروں سمیت کچھ جماعتوں کی حمایت کے بعد وفاق، خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

    پنجاب کو ملکی سیاست میں اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے ، سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو یہاں سے ماضی میں واضح اکثریت بھی ملتی رہی ہے تاہم کپتان کے نئے پاکستان کے نعرے اور پاناما کے خلاف شروع ہونے والی جدوجہد کے بعد زندہ دلانِ پنجاب نے اپنا فیصلہ رواں انتخابات تبدیل کر کے سب کو حیران کردیا۔

    عام انتخابات 2018 میں تحریک انصاف نے پنجاب سے 122 نشستیں حاصل کیں اور پھر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے عمران خان کی ہدایت پر آزاد امیداروں سے رابطے کیے اور ان سے حکومت بنانے کے لیے مدد مانگی جبکہ مسلم لیگ ق نے بھی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    پنجاب سے 28 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جن میں سے 25 نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی، اس تمام تر صورتحال کے پیش نظر یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں حکومت بنانے جارہی ہے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین نے انتخابات میں واضح اکثریت ملنے اور ممکنہ حکومت بنانے کی پوزیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے اہم کھلاڑیوں کو وفاق اور صوبائی حکومتوں میں اہم عہدے تفویض کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عوام سے رائے طلب کی کہ وہ تحریک انصاف کے کس امیدوار کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر دیکھنا چاہتے ہیں؟ اس ضمن میں پی ٹی آئی کے تین (علیم خان، ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہد محمود قریشی) اور مسلم لیگ ق کے چوہدری شجاعت کے نام عوام کے سامنے رکھے گئے۔

    عوامی سروے میں 2346 افراد نے حصہ لیا جس میں 65 فیصد افراد نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزیراعلیٰ پنجاب سے کے لیے سب سے بہترین امیدوار قرار دیا جبکہ دوسرے نمبر پر علیم خان تیسرے پر شاہ محمود اور 5 فیصد نے چوہدری شجاعت کے حق میں ووٹ دیا۔


     

  • نیب کوشواہد فراہم کر چکا ہوں، ایسی کوئی جائیداد نہیں، جو ڈکلیئر نہ کی ہو: علیم خان

    نیب کوشواہد فراہم کر چکا ہوں، ایسی کوئی جائیداد نہیں، جو ڈکلیئر نہ کی ہو: علیم خان

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ نیب میں تین بار پیش ہوچکا ہوں، تمام ثبوت فراہم کیے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے بنی گالا کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ میرا کیس سپریم کورٹ میں ہے، انھیں ہی فیصلہ کرنا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ مل کرتبدیلی کی جنگ لڑرہا تھا، میں بیرون ملک اثاثوں کی منی ٹریل دی، اپنے چاروں فلیٹس کے دستاویزات دیے.

    عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ حکومت سے کوئی مفاد نہیں لیا، سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گا، قبول کروں گا، دنیا میں میری ایک جائیداد بتا دیں، جومیں نے ڈکلیئرنہیں کی.

    علیم خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس 11 سال سے کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا، جب میں حکومت میں ہی نہیں تو کرپشن کیسے کر سکتا ہوں.

    انھوں نے کہا کہ نیب میں تین بار پیش ہو چکا ہوں، تمام ثبوت فراہم کیے، نیب جب بھی بلائے گا، ضرور پیش ہوں گا.

    انھوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحبان کو خواب میں بھی میرا چہرہ نظرآتا تھا، تین دن پہلے نیب کے نوٹس کی ٹائمنگ بہت اہمیت کی حامل ہے. اپنے آپ کو احتساب کے لئے سب سے پہلے پیش کیا ہے.

    علیم خان نے کہا کہ کسی خاص شخصیت کو ٹارگٹ کرکے احتساب نہ کیا جائے، پاناما لیکس کمپنیوں میں میرا نام نہیں ہے، پاناما میں نام نہ ہونے کے باوجود انکوائری کیوں ہو رہی ہے، یہ نہیں جانتا.


    آف شورکمپنیوں کی تحقیقات : قومی احتساب بیورو نے علیم خان کو طلب کرلیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان جسے چاہیں گے وہی وزیرِ اعلیٰ پنجاب بنے گا، علیم خان

    عمران خان جسے چاہیں گے وہی وزیرِ اعلیٰ پنجاب بنے گا، علیم خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے وسطی پنجاب کے رہنما عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان جسے چاہیں گے وہی پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ بنے گا، میں اس عہدے کے لیے امیدوار نہیں ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ وزارتیں دینے کا فیصلہ پی ٹی آئی چیئرمین ہی کریں گے، خان صاحب جس کو چاہیں وزارت دیں گے۔

    علیم خان کا کہنا تھا کہ حکومت سازی کے لیے رابطے جاری ہیں، مجھ پر الزامات نہ لگائے جائیں، شریف بردران کے پاس میرے خلاف ثبوت ہیں تو پیش کرے۔

    پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے مزید کہا کہ میری سیٹ پردوبارہ گنتی ہو رہی ہے، ضرور کام یاب ہوں گا، ٹکٹ نہ ملنے پر کچھ دوست آزاد حیثیت میں کھڑے ہو گئے تھے۔

    الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 کے مکمل نتائج جاری کر دیے


    علیم خان کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی میں آزاد امیدواروں کی شمولیت بارش کا پہلا قطرہ ہے، جلد مزید آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ پنجاب کے 29 آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل ہوں۔

    واضح رہے کہ تحریکِ انصاف کے رہنما علیم خان نے این اے 129 لاہور کی سیٹ مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق کے مقابلے میں ہاری ہے، جب کہ پی پی 162 کی سیٹ بھی محمد یاسین کے مقابلے میں ہار دی ہے۔

    این اے 129 لاہور سے علیم خان کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی گئی ہے، انھوں نے پی پی 162 میں بھی یاسین کی کام یابی کو چینلج کر دیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • علیم خان کے کل اثاثوں کی مالیت 91 کروڑ82 لاکھ روپے سے زائد

    علیم خان کے کل اثاثوں کی مالیت 91 کروڑ82 لاکھ روپے سے زائد

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب کے صدر علیم خان بھی کروڑوں کے مالک نکلے ، ان کے کل اثاثوں کی مالیت 91 کروڑ 82 لاکھ 78 ہزار 855 روپے ہے جبکہ وہ ایک ارب روپے سے زائد کے مقروض بھی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں، علیم خان کےکل اثاثوں کی مالیت 91 کروڑ82 لاکھ78 ہزار 855 روپے ظاہر کی گئی ہے، ان کے پاس ذاتی جائیداد کی مالیت 15 کروڑ 92 لاکھ 75 ہزار 737 روپے ہے جبکہ پاکستان میں 43  اور بیرون ملک تین کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔

    علیم خان ایک ارب 21 کروڑ 86  لاکھ  32 ہزار دو سو اکیاسی روپے کے مقروض ہیں۔

    علیم خان کی گاڑیوں کی مالیت 3 کروڑ 47 لاکھ 21 ہزار 652 روپے ظاہر کی گئی ہے، جن میں 3 لینڈ کروزر اور1 ہنڈا سوک شامل ہیں۔

    نامزدگی فارم میں علیم خان کا پاکستان میں صرف 90 ہزار روپے کا کاروبار ظاہر کیا گیا، ان کا بیرون ملک کاروبار کا سرمایہ 81 لاکھ 38 ہزار 5 روپے جب کہ موجود لاکھوں شیئرز کی مالیت 12 کروڑ 93 لاکھ 53 ہزار 990 روپے ہے۔

    علیم خان نے 2015 تا17   تنخواہ اور  منافع کی مد میں 4 کروڑ 39 لاکھ5 ہزار 799 روپے کمائے اور   3سال میں 1کروڑ   2لاکھ 77 ہزار  914 روپے ٹیکس ادا کیا،
    جبکہ ان کے اثاثوں میں 41 کروڑ  7لاکھ 10 ہزار  277   روپے کا اضافہ ہوا  اور  بیرون ممالک23  دوروں پر  21 لاکھ 65 ہزار  اخرجات آئے۔

    دستاویزات میں ظاہر کیے گئے اثاثوں میں علیم خان کے پاس 9 لاکھ 94 ہزار 760 روپے کی جیولری موجود ہے جب کہ ان کے پاس نقد 9 لاکھ 35 ہزار 200 روپے اور  بینک میں 6 کروڑ 40 لاکھ 82 ہزار 21 روپے ہیں۔

    نامزدگی فارم میں علیم خان کے پاس موجودہ فرنیچر کی مالیت 19 لاکھ 60 ہزار روپے ظاہر کی گئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اثاثوں سے ہٹ کر کچھ بھی مل جائے تو قوم سے معافی مانگوں گا،علیم خان

    اثاثوں سے ہٹ کر کچھ بھی مل جائے تو قوم سے معافی مانگوں گا،علیم خان

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ اثاثوں سے ہٹ کر کچھ بھی مل جائے تو قوم سے معافی مانگوں گا،2003 کا حساب 2018 میں لیا جارہا ہے، احتساب کرنا ہے تو مینڈکوں کا نہیں بڑی مچھلیوں کا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی نیب لاہورمیں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب مجھے روز بلائے گی تو روز پیش ہوں گا، نیب ذاتی حیثیت میں سوال کرنا چاہتی تھی اس لئے پیش ہوا، احتساب پر ہم عمل نہیں کرینگے تو دوسروں کو کیسے کہہ سکتے ہیں، اثاثوں سے ہٹ کر کچھ بھی مل جائے تو قوم سے معافی مانگوں گا۔

    علیم خان کا کہنا تھا کہ لیگی حکومت سے کہتا ہوں2007سے2018تک آپ کی حکومت ہے ، 5سال ایم پی اے رہا ، اپنے حلقے میں اربوں کے کام کرائے ، ن لیگ کی حکومت میرے دورکی ایک روپےکی کرپشن بھی دکھا دے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کوئی آکرحلف لیکرکرپشن کاالزام لگائےتو جو سزا دیں گےقبول ہوگی، میرے خلاف آج انکوائری کاخیال کیوں آیا،کون سے ٹھیکے لئے ہیں؟ کرپشن کی ہوتی تو بطوروزیرکی ہوتی مگر کبھی سرکاری افسرتو نہیں رہا۔

    انکا کہنا تھا کہ کاروباری شخصیت ہوں پہلے بھی کاروبار تھا آج بھی ہے، مجھ سے 2018میں 2003کا حساب لیاجارہاہے، میری جماعت کامؤقف ہے احتساب سب کا ہونا چاہئے۔


    مزید پڑھیں : علیم خان کی جانب سے پیش کیے گئے ریکارڈ سے نیب حکام مطمئن نہیں


    علیم خان نے کہا کہ عمران خان پر میری وجہ سے کبھی ایک انگلی نہیں اٹھے گی ، نیب افسران نے احترام سے سوالات کئے جس کے جوابات دیئے، احتساب کرنا ہے تو مینڈکوں کا نہیں بڑی مچھلیوں کا کریں، کیااحد چیمہ اس قابل تھا جو وزیراعلیٰ کی مرضی کے بغیر کرپشن کرتا۔

    انکا کہنا تھا کہ کوئی وزیر شامل نہ ہوتاتو کسی سیکریٹری میں کرپشن کی ہمت نہیں ہوتی ، اگر آف شور کمپنی ظاہر کی گئی ہے تو یہ کوئی جرم نہیں ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کاروباری شخصیت ہوں پہلے بھی کاروبار تھا آج بھی ہے مجھ سے 2018میں 2003کا حساب لیا جارہا ہے، میں نے کون سے ٹھیکے لیے ہیں میرے خلا ف انکوائری کا خیال آج کیوں آیا، میری جماعت کامؤقف ہے احتساب سب کا ہونا چاہئے۔

    علیم خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے گھر کے خلاف جعلی پروپیگنڈا کیاجارہا ہے، آج خان صاحب کے گھر کےنقشےوالی خبر جنگ کی ہیڈ لائن ہے، جیو اورجنگ صحافت کریں، بنی گالہ کے چوہے، بلیوں کا حساب نہ کریں، میراخیال ہے نیب مطمئن ہے اب دوبارہ پیشی کیلئے نہیں بلائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نیب نےتحریک انصاف کےرہنماعلیم خان کوآج دوبارہ طلب کرلیا

    نیب نےتحریک انصاف کےرہنماعلیم خان کوآج دوبارہ طلب کرلیا

    لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو آج دوبارہ طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے اپنی آف شورکمپنی ہیگزم سے متعلق درست ریکارڈ جمع نہیں کرایا۔

    ذرائع کے مطابق علیم خان کی جانب سے پیش کیے گئے ریکارڈ سے نیب حکام مطمئن نہیں ہوئے اسی لیے دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

    نیب کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو گزشتہ ماہ 23 جنوری کوپوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔

    خیال رہے کہ نیب لاہورعلیم خان کے خلاف ہاؤسنگ منصوبوں کے حوالے سے بھی تحقیقات کررہی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا تھا کہ 2010 میں ایل ڈی اے سے پہلے منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹی خریدی لیکن میری سوسائٹی کا این او سی منسوخ کرکے اسے غیرقانونی قرار دیا جا رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • الیکشن لڑنے کی سائنس سمجھ آگئی ہے، جہانگیرترین

    الیکشن لڑنے کی سائنس سمجھ آگئی ہے، جہانگیرترین

    لاہور: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آج سے الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے، الیکشن لڑنے کی سائنس سمجھ آگئی ہے۔ سب کو پتہ ہے کہ الیکشن کا وقت قریب آگیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اپنے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جہانگیر ترین نے کہا کہ اس بار ہم تیاری کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیں گے، 2013ء میں ہمیں ہوم ورک کے بغیر ٹکٹ دئیے گئے تھے، اس بار تمام فیصلے منظم طریقے سے کریں گے۔

    جہانگیر ترین نے کارکنان کو بھی واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس بار میرٹ اور حلقے میں کام کرنے والوں کو ہی ٹکٹ دئیے جائیں گے۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے کہا کہ قیادت سے اپیل ہے کہ عام انتخابات کے لئے جلد امیدواروں کا اعلان کردیا جائے، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں عمران خان نے نواز شریف کو بے نقاب کردیا، ہمیں عدلیہ پرایمان ہے کہ انصاف ملے گا۔

    استقبالیہ تقریب کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے لاہور کی قیادت کو تبدیل کرنے کے حوالے سے نعرے بھی لگائے، ان کا مطالبہ تھا کہ علیم خان کے بعد لاہور کی تنظیم ختم ہوچکی ہے، لہٰذا صدر ولید اقبال کو تبدیل کیا جائے۔