Tag: Aleema Khanum

  • بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کا دوسرا بیٹا بھی زیر حراست

    بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کا دوسرا بیٹا بھی زیر حراست

    لاہور(22 اگست 2025): تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کو بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کے دوسرے بیٹےشیر شاہ کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی، ایس ایس پی اینوسٹی گیشن نے کہا کہ شیر شاہ کو 9 مئی کے کیس میں حراست میں لیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/dig-investigation-confirms-arrest-of-aleema-khanums-son/

    واضح رہے کہ علیمہ خان نے گزشتہ روز الزام عائد کیا تھا کہ 4 مسلح افراد نے ان کے بیٹے شاہ ریز کو اغوا کرلیا ہے۔

    بعدازاں پولیس نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی تھی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہریز کو 9 مئی 2023 کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    لاہور پولیس نے گزشتہ روز زمان پارک سے گرفتار ملزم شاہ ریز خان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا اور ایک ماہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

    بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی ایک ماہ کا ریمانڈ دینے کی استدعا مستر د کرتے ہوئے شاہ ریز خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

  • توہین ہماری نہیں عدالت کی ہو رہی ہے: علیمہ خان

    توہین ہماری نہیں عدالت کی ہو رہی ہے: علیمہ خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے کہا ہے کہ توہین ہماری نہیں عدالت کی ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق علیمہ خانم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ منگل کا دن بانی پی ٹی آئی کے کیسز کے حوالے سے ملاقات کا دن ہے، عدالت نے وکلا فہرست کا حکم جاری کیا ہے لیکن بانی پی ٹی آئی کے وکلاکو باہر روکا جا رہا ہے۔

    علیمہ خان کا کہنا تھا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کے کیسز خراب کرنا چاہتے ہیں، یہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی وکلا سے کیسز کی مشاورت نہ کرسکیں، جب تک وکلاکی ملاقات نہیں ہوتی باقی کسی کو جانے کی ضرورت نہیں۔

    بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے مزید کہا کہ سلمان صفدر چیف جسٹس سپریم کورٹ کے حکم سے اڈیالہ گئے تھے، توہین ہماری نہیں عدالت کی ہو رہی ہےکیوں کہ عدالت کے 3 رکنی بینچ نے ملاقات کا حکم جاری کیا تھا۔