Tag: aleppo

  • روس نے حلب میں جنگجوؤں پر فضائی حملے شروع کر دیے

    روس نے حلب میں جنگجوؤں پر فضائی حملے شروع کر دیے

    حلب: شام کے شہر حلب پر عسکریت پسندوں کے قبضے کے بعد روس نے جنگجوؤں پر فضائی حملے شروع کر دیے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس کی فضائیہ نے شامی فوج کی مدد کے لیے حلب میں عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا ہے۔

    شامی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں عسکریت پسندوں کے کمانڈر ان چیف ابو محمد الجولانی سمیت درجنوں جنگجو مارے گئے ہیں، گزشتہ روز عسکریت پسندوں نے حلب کا کنٹرول سنبھال لیا تھا اور وہ دمشق کی جانب پیش قدمی کر رہے تھے۔

    صدر بشار الاسد نے دہشت گردوں کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا، سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق لڑائی میں 337 افراد مارے جا چکے ہیں، جن میں زیادہ تر جنگجو ہیں۔ شامی فوج نے ہفتے کو کہا کہ حیات تحری الشام کے باغیوں کے بڑے حملے میں اس کے درجنوں فوجی مارے گئے ہیں۔

    حیات تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) جسے کبھی نصرہ فرنٹ کے نام سے جانا جاتا تھا، کو امریکا، روس، ترکی اور دیگر ریاستوں نے دہشت گرد گروپ قرار دیا ہے، حلب پر قبضہ کر کے اس نے صدر بشار الاسد کو سب سے بڑا چیلنج دے دیا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے حکومت نے فوج کودوبارہ تعینات کر دیا ہے۔

    شامی باغیوں کا حلب پر کنٹرول، فوج کا عارضی انخلا

    واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ وہ صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    شام کے اندر یہ خانہ جنگی 2011 سے بغیر کسی رسمی انجام کے جاری ہے، اور اب تک اس میں لاکھوں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں، تاہم زیادہ تر بڑی لڑائی برسوں پہلے اُس وقت رک گئی تھی جب ایران اور روس نے بشار الاسد کی حکومت کی تمام بڑے شہروں کا کنٹرول حاصل کرنے میں مدد کی تھی۔

  • .عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    .عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    حلب: دنیا کے امن کے لئے خطرہ بنے والی دہشت گرد تنظیم خود خطرات سے دوچارہوگئی ہے، موجودہ منظر نامے کے مشاہدے سے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ وہ دن دور نہیں‌ ہے جب حلب داعش کی آخری آرام گاہ بن جائے گا.

     میل آن لائن کی  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بشار الاسد اور ان کی باغی فوج نے حلب کے گرد محاصرہ تنگ کردیا ہے ، اب داعش شام کے شہر حلب میں محصور ہو کر رہ گئی ہے، صحافی گیرتھ ڈیوس نے دعویٰ کیا  ہےکہ شام کا شہر حلب داعش کی آخری آرام گاہ بن جائے گا.

     

    شامی افواج نے حلب شہر کی جانب جاتی ہوئی ساری سپلائی لائنز کو کاٹ دیا ہے،داعش اب شام کے جنوب تک محصور ہوکر رہ گئی ہے جہاں سے ترکی قریب ہے ، اس حوالے سے گیرتھ ڈیوس نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ داعش کا شام کے جنوب میں محصور ہونا ترکی کے ساتھ تصادم کا سبب بھی بن سکتا ہے ۔

    isis-post-4

    انسانی حقوق کے شامی مبصررامی عبد الرحمن کے مشاہدے کے مطابق شام کی خانہ جنگی کے واقعات کو برطانیہ کے ایک گروپ نے مانیٹر کیا انہوں نے بتایا کہ شامی افواج اور حزب اللہ نے مل کر داعش کے خلاف ایک گروپ تشکیل دیا تھا، انہوں‌نے دعوی کیا کہ اس گردہ کو شام کی حکومت کی حمایت حاصل ہے ، یہ گردہ اپنی حکومت کے تعاون سے داعش پر فضائی حملے کرتا ہے.

    شامی مبصر کے مطابق شمالی شام کا علاقہ ایک پیچیدہ میدان جنگ کی صورت اختیار کر گیا ہے ، شام کی موجودہ منظر نامے کے مطابق ریاستی جنگ اب مقامی افواج، ترک افواج ، شام اور ترکی کے باغیوں اتحادیوں سمیت امریکی حمایت یافتہ ملیشیا کے ایک اتحاد کی طرف سے لڑی جا رہی ہے.

     

    isis-post-1

    مبصرین کا کہنا ہے کہ شام میں حلب کے قریب کا علاقہ الباب جو شمال میں واقع ہے وہ ترکی افواج کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے ، شام کے جنوب میں ہی عسکریت پسندوں اور ترکی افواج کے درمیان چھڑپ ہوئی ہےجس کے نیتجے میں‌ ہفتے کے روز ترکی کی حمایت یافتہ فورس نے شام کے علاقے پر قبضہ کرلیا ہے.

    برطانوی مبصرین کا کہنا ہے کہ شام کی حکومت کو روس کی افواج کے ساتھ ایران کے زیر اثر شعیہ جنگجو  گروپ حزب اللہ کی حمایت حاصل ہے، شام کے صدر بشار الاسد نے داعش کا اثرورسوخ ختم کرنے کے لئے باغی گرہوں سے اتحاد قائم کیا ہے جو کہ داعش کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے.

    یاد رہے کہ شام کی حکومت داعش کے خطرے سے دسمبر 2011 سے نبردآزما ہے تاہم شام کی فوج نے داعش پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے، جس کی وجہ سے اب داعش شام کے شہر حلب تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

    isis-post-3

    واضح رہے شام کے تنازعہ کی وجہ سے 310،000 سے زائد افراد ہلاک اور اس تعداد سے کہیں زیادہ افراد بے گھر چکے ہیں جبکہ لڑائی تاحال جاری ہے.

  • امریکہ اوراس کے اتحادیوں کے دولت اسلامیہ پر19 فضائی حملے

    امریکہ اوراس کے اتحادیوں کے دولت اسلامیہ پر19 فضائی حملے

    واشنگٹن: امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دولت اسلامیہ عراق اور شام کے مختلف ٹھکانوں پر24 گھنٹے میں 19 فضائی حملے کرڈالے۔

    امریکی افواج کی جانب سے کاری کردہ اعلامیے کے مطابق شام میں دولتِ اسلامیہ کی برتری ختم کرنے کے لئے تین حملے کئے گئے جن میں زمینی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

    دوسری جانب 16 فضائی حملے عراقی شہروں میں کیے گئے جن میں موصل، رمادی، بیجی،سنجر، تل افار اور فلوجہ شامل ہیں۔ حملوں میں داعش کے مختلف یونٹس، عمارتوں اوراہم جنگی پوزیشنزکو نشانہ بنایا گیا۔

    امریکی افواج کے مطابق یہ حملے جمعے اور ہفتے کو کیے گئے۔

    شام میں تعینات مبصر کے مطابق اتحادیوں کی جانب سے شام کے صوبے الیپو میں کیے گئے حملے میں 52 شہری مارے گئے۔

    امریکی افواج کے مطابق شہریوں کی ہلاکت کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور فی الحال اس کی حیثیت الزام سے زیادہ نہیں ہے۔