Tag: alert issue

  • بحیرہ عرب میں بڑے طوفان کا خطرہ : پیشگی الرٹ جاری

    بحیرہ عرب میں بڑے طوفان کا خطرہ : پیشگی الرٹ جاری

    کراچی : نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے بحیرہ عرب میں ممکنہ طوفانی صورتحال کے پیش  نظر الرٹ جاری کیا ہے۔

    جاری الرٹ میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ سمندر میں موجود سسٹم ساحلی طوفان میں تبدیل ہونے کا قوی امکان ہے لہٰذا شہریوں کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    این ڈی ایم کے مطابق ممکنہ طوفان پیدا کرنے والا یہ سسٹم فی الحال لکشدیپ وادی جو انڈیا کے قریب واقع ہے کا شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ بحیرہ عرب میں پیدا ہونے والا یہ سسٹم کے طوفان میں تبدیلی کے بعد بڑے پیمانے پر تباہی کا پیش خیمہ ہے۔

    ابتدائی پیشی گوئی کے مطابق اس کی رفتار اور شدت کے لحاظ سے یہ سسٹم اکتوبر 2024 کے تیسرے ہفتے میں پاکستانی ساحلی پٹی کے ساتھ ٹکراسکتا ہے جس کے باعث پاکستان کے ساحلی علاقوں کو متاثرکر ے گا۔

    این ڈی ایم اے نے ساحلی علاقوں کے مکینوں اور متعلقہ اداروں کا محتاط اور تیار رہنے کی ہدایت کی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ۔

  • درد کی کون سی دوا خطرناک قرار؟

    درد کی کون سی دوا خطرناک قرار؟

    عام طور پر لوگ کسی بھی درد سے آرام کے لیے اپنے طور پر کوئی مشہور دوا خرید کر کھالیتے ہیں، جس سے اس بات کا قوی امکان ہوتا ہے کہ یہ دوا ری ایکشن بھی کرسکتی ہے جس کی احتیاط کرنا لازم ہے۔

    اس حوالے سے بھارتی حکومت نے عوام کیلئے ایک حکم نامہ (الرٹ) جاری کیا ہے جس کے تحت درد کی ’میفٹال‘نامی گولی اپنے طور پر استعمال نہ کرنے کی تنبیہہ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے زیادہ مقدار میں استعمال سے جسم کے اندر الرجک انفیکشن ہوسکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈین فارماکوپیا کمیشن (آئی پی سی) نے درد کم کرنے والی دوا ’میفٹال‘ کے حوالے سے ڈاکٹروں اور لوگوں کو حفاظتی الرٹ جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ میفٹال کا زیادہ استعمال ڈریس سنڈروم جیسی سنگین الرجی کو بڑھا سکتا ہے، یہ پورے جسم کو متاثر کر سکتا ہے جس کی وجہ سے مسائل بڑھ جائیں گے۔

    30نومبر کو جاری کیے گئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد، مریضوں اور صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مشتبہ دوا کے استعمال سے منسلک مذکورہ بالا منفی رد عمل (اے ڈی آر) کے امکان پر گہری نظر رکھیں۔

    آئی پی سی نے ماہرین صحت، مریضوں اور صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر میفٹال دوا کے استعمال سے کوئی منفی اثر نظر آتا ہے، تو انہیں فوری طور پر اس کا استعمال بند کر دینا چاہئے۔ تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسے مضر اثرات بہت کم ظاہر ہوتے ہیں۔

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کسی بھی دوا کا ردعمل مختلف مریضوں کے لیے مختلف ہوتا ہے، ویسے بھی، ڈاکٹر مریض کو نسخہ دیتا ہے کہ میفٹال صرف ایک اور بہت ہی محدود خوراک میں لیں۔ اس کے باوجود اگر کوئی اپنی مرضی کے مطابق اس دوا کا ضرورت سے زیادہ استعمال کرتا ہے تو وہ پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ میفٹال نامی ٹیبلٹ بھارت میں تمام میڈیکل اسٹورز پر دستیاب ہے، خاص بات یہ ہے کہ اسے خریدنے کے لیے کسی ڈاکٹر کے نسخے کی ضرورت نہیں اور یہ دوا کسی بھی میڈیکل اسٹور سے باآسانی خریدی جا سکتی ہے جسے اب ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

  • کراچی : آج رات اندرون سندھ بارش کا قوی امکان

    کراچی : آج رات اندرون سندھ بارش کا قوی امکان

    کراچی : پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبہ سندھ کے حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ آج رات مون سون سسٹم مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈٰی ایم اے نے بارش سے متعلق الرٹ جاری کردیا، جس کے مطابق کراچی ڈویژن میں 21 سے23 جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے۔

    پی ڈٰی ایم اے کے مطابق اندرون سندھ کے شہروں تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور میں بارش کا امکان ہے۔

    اس کے علاوہ قمبر شہداد کوٹ، دادو، جامشورو، کشمور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہید بینظیر آباد، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یارمیں بارش کا امکان ہے جبکہ ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ اور سجاول کے اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔

    علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، حافظ آباد، گوجرانوالا، سیا لکوٹ، نارووال، گجرات، جہلم، مری، گلیات، بالاکوٹ، مانسہرہ، سوات، کالام، دیر، پشاور، مردان، صوابی، کوہلو، ژوب، قلات، بارکھان، ڈیرہ بگٹی میں بارش کا امکان ہے۔

    اس کے علاوہ کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

  • خلیج بنگال میں خطرناک سمندری طوفان کی آمد، الرٹ جاری

    خلیج بنگال میں خطرناک سمندری طوفان کی آمد، الرٹ جاری

    خلیج بنگال میں سمندری طوفان ’موچا‘ کی آمد کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، ماہی گیروں کو سمندر سے دور رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

    بھارت کے محکمہ موسمیاتی سائنس نے ممکنہ طوفان کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ 9 مئی کو جنوب مشرقی خلیج بنگال سے خطرناک طوفان کی آمد کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ ریاستوں میں زوردار بارش کی وجہ سے موسم تبدیل ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں خلیج بنگال سے اٹھنے والا طوفان تباہی مچا سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ جنوب مشرقی خلیج بنگال میں طوفان کے قوی امکانات ہیں، اس حوالے سے ماہی گیروں کو علاقہ میں نہ جانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

    بھارت کے محکمہ موسمیاتی سائنس کے ڈائریکٹر جنرل مرتیونجے مہاپاترا نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ اس طوفان کو ’موچا‘کا نام دیا گیا ہے، اس حوالے سے مزید معلومات بعد میں فراہم کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ طوفان شمال کی جانب بنگال کے وسط خلیج کی طرف بڑھ سکتا ہے۔

  • جے یو آئی ف کے آزادی مارچ پر دہشت گرد حملے کا خطرہ ، الرٹ جاری

    جے یو آئی ف کے آزادی مارچ پر دہشت گرد حملے کا خطرہ ، الرٹ جاری

    اسلام آباد : وزارت داخلہ نے الرٹ جاری کیا ہے کہ دہشت گردتنظیمیں آزادی مارچ کو نشانہ بناسکتی ہے، دشمن ایجنسیوں نے ایک ملین ڈالردہشت گردوں میں مولانافضل الرحمان اوردیگرقائدین کونشانہ بنانے کیلئے تقسیم کئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیموں کی جانب سے سیاسی جماعتوں پرحملے کا خدشہ ہے ، وزارت داخلہ کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے ، مراسلہ صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو جاری کیا گیا۔

    جس میں کہا گیا جے یو آئی ف کےمارچ سےملک کی اندرونی سیکیورٹی کومنفی اثرات لاحق ہیں ، آزادی مارچ کےاعلان سےعدم استحکام کی صورتحال پیداہوگئی ہے، عدم استحکام کی صورتحال کےباعث ملک دشمن عناصرفائدہ اٹھاسکتےہیں۔

    مراسلے میں کہا گیا دہشت گردتنظیمیں عوامی اجتماعات پرحملہ کرسکتی ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی آزادی مارچ کو نشانہ بناسکتی ہے اور مارچ میں شامل ہوکر تخریب کاری کرسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں  : حکومت مخالف آزادی مارچ کا آغاز کراچی سے کرنے کا فیصلہ 

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دشمن ایجنسیوں نے ایک ملین ڈالردہشت گردوں میں تقسیم کیے ہیں، رقم مولانا فضل الرحمان اور دیگر قائدین کو نشانہ بنانے کیلئے تقسیم کی گئی، دہشت گرد جے یو آئی ف کے مارچ پر بھی حملہ کرسکتے ہیں۔

    مراسلے کے مطابق قیام امن متاثرکرنے کیلئے دہشت گردی کی جاسکتی ہے، سلیپر سیلز مقامی تعاون سےتخریب کاری کرسکتےہیں، مولانافضل الرحمان اوردیگرقائدین کی سیکیورٹی میں اضافہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    وزارت داخلہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی صورتحال کے باعث بھارت نےایل اوسی پرکشیدگی بڑھادی ہے ، بھارت کی جانب سےفالس فلیگ آپریشن بھی کیاجاسکتاہے۔

    یاد رہے جے یو آئی ف نے حکومت مخالف آزادی مارچ کا آغاز سندھ کے بڑے شہر کراچی سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس احتجاجی اجتماع میں فضل الرحمان خود شریک ہوں گے جبکہ  31 اکتوبر کو آزادی مارچ اسلام آباد میں داخل ہوگا۔