Tag: alexander lukashenko

  • کرائے کے فوجی ویگنر گروپ کے سربراہ ماسکو سے پیچھے کیوں ہٹے؟

    کرائے کے فوجی ویگنر گروپ کے سربراہ ماسکو سے پیچھے کیوں ہٹے؟

    ماسکو: کرائے کے فوجی ویگنر گروپ کے سربراہ ماسکو سے پیچھے ہٹ گئے ہیں، بیلاروس کے صدر کا کہنا ہے کہ یوگنی پرویگوزن سیکیورٹی گارنٹی پر پیچھے ہٹے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویگنر گروپ کے سربراہ معاہدے کے بعد بیلاروس روانہ ہو گئے، کریملن نے یقین دہانی کرائی کہ یوگنی پریگوزن اور اس کے فوجیوں کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جائے گا۔

    ویگنر پی ایم سی کے سربراہ یوگنی پریگوزن نے ماسکو کی جانب پیش قدمی روک دی ہے، انھوں نے اپنی ملیشیا کو واپس فیلڈ کیمپوں میں جانے کی ہدایت کر دی۔ روسی اتحادی ملک بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے میڈیا کو اپنے بیان میں کہا کہ ویگنر بغاوت ختم کرنے پر راضی ہے، خوں ریزی نہ ہو اس لیے ویگنر سربراہ ماسکو پر حملہ روکنے پر راضی ہوئے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے مطابق ویگنر گروپ اپنے جنگجوؤں کی سیکیورٹی گارنٹی پر پیچھے ہٹے ہیں، ویگنر پی ایم سی نے جنگجوؤں کے لیے سیکیورٹی گارنٹی کے بدلے بغاوت ترک کی۔

    بیلاروس نے روس کو حملے سے ’بچا‘ لیا

    بیلاروس کے صدارتی دفتر نے کہا کہ ویگنر سربراہ پریگوزن نے بیلاروس کے صدر کی تجویز کو قبول کیا۔

  • 2021 کا کرپٹ ترین شخص کون؟

    2021 کا کرپٹ ترین شخص کون؟

    ہر سال کے اختتام پر جب ہم پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں تو اپنے اعمال اور کارکردگی کا حساب کرنے کی کوشش کرتے ہیں، کوئی نیک نامی پاتا ہے تو کوئی بدنامی۔

    سال 2021 میں اگر اگر کچھ عظیم لوگوں نے ہمارا ساتھ چھوڑا، اور کچھ نے نمایاں کارنامے انجام دیے، تو کچھ لوگوں نے غلط کاموں میں بھی بڑا نام کمایا۔

    ایسے ہی، آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ (او سی سی آر پی) نے سال 2021 کے کرپٹ ترین شخص کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔

    بیلاروس کے صدر الیگزینڈر جی لوکاشینکو

    یورپی ملک بیلاروس کے صدر الیگزینڈر جی لوکاشینکو کو منظم مجرمانہ سرگرمیوں اور بدعنوانی کو آگے بڑھانے پر 2021 کا ‘کرپٹ پرسن آف دی ایئر’ قرار دیا گیا ہے۔

    وہ شخصیات جو 2021 میں ہم سے بچھڑ گئیں

    رپورٹ کے مطابق بدعنوانی کے بارے میں مطالعہ کرنے اور رپورٹ کرنے والے 6 صحافیوں کے ایک پینل نے دنیا بھر سے 1167 نامزد افراد میں سے بیلاروسی صدر کا انتخاب کیا۔

    کرپٹ پرسن آف دی ایئر عالمی ایوارڈ کے دس برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب یہ فیصلہ متفقہ تھا۔ رواں سال کے دیگر کرپٹ ترین شخصیات میں افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی، شام کے صدر بشارالاسد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

  • مغرب روس میں ورلڈ کپ کا انعقاد نہیں چاہتا، ترجمان ماسکو وزارت خارجہ

    مغرب روس میں ورلڈ کپ کا انعقاد نہیں چاہتا، ترجمان ماسکو وزارت خارجہ

    ماسکو: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زکاروا کا کہنا ہے کہ امریکا اور برطانیہ نہیں چاہتے کہ روس میں ورلڈکپ کھیلا جائے۔

    روسی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی سابق ایجنٹ کو زہر دینے کے حوالے سے جاری تنازعے کے باعث برطانیہ روس سے ورلڈ کپ کی منتقلی چاہتا ہے۔

    ماریا زکاروا کا کہنا ہے برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ بورس جانسن پہلے ہی روس سے ورلڈ کپ منتقل کرنے یا اسے منسوخ کرنے کا کہہ چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ برطانیہ اور روس کے درمیان سابق روسی ایجنٹ کو زہر دینے حوالے سے تنازعات شدت اختیار کرگئے ہیں اور دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا گیا ہے۔

    برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ روس میں فٹبال کے عالمی کپ کا انعقاد ایسا ہی ہے جیسے 1936 میں ہٹلر دور میں ہونے والے اولمپکس تھے جبکہ برطانیہ کے حزب اختلاف کے رکن پارلیمان نے فٹبال کے عالمی کپ کو روس سے باہر لے جانے یا ملتوی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

    خیال رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد رواں سال 14 جون سے 15 جولائی تک روس کے گیارہ شہروں کے بارہ مقامات میں ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بیلاروس صدارتی انتخابات میں صدر الیگزانڈرلوکاشینکو فاتح قرار

    بیلاروس صدارتی انتخابات میں صدر الیگزانڈرلوکاشینکو فاتح قرار

    بیلاروس: صدارتی انتخابات میں صدر الیگزانڈر لوکاشینکو پانچویں بار فاتح قرار پائے، نتائج کے مطابق لوکا شینکو نے اسی فیصد ووٹ حاصل کیے.

    صدر الیگزانڈر لوکاشینکو نے اتوار کو ہونے والے انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کی، نتائج کے مطابق صدر الیگزانڈر لوکاشینکو نے اسی سے چوراسی فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ستر لاکھ افراد نےحق رائے دہی استعمال کیا۔

    صدرلوکاشینکو نے اب تک جتنے بھی الیکشن لڑے ہیں، وہ ان سب میں کامیاب رہے ہیں تاہم ان پر ہمیشہ غیرجمہوری رویہ اپنانے اوردھاندلی کا الزام لگتا رہا ہے ۔

    یورپی یونین کی جانب سے پرامن انتخابات ہونے پر بیلاروس پر عائد پابندیاں ہٹانے کا اشارہ بھی دیا گیا ہے۔

  • بیلاریوز کے ساتھ تمام شعبوں میں قریبی تعلقات کے خواہش مند ہیں، نواز شریف

    بیلاریوز کے ساتھ تمام شعبوں میں قریبی تعلقات کے خواہش مند ہیں، نواز شریف

    اسلام آباد : وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کار دوست ملک ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین ماحول فراہم کر رہا ہے۔

    وہ وزیراعظم ہاؤس میں بیلا ریوز کے صدر کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کے اختتام اور 15 معاہدوں پر دستخطوں کے بعد بیلاریوز کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بیلاریوز کے مابین تعاون کو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیلاریوز کے ساتھ کئی اہم معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخطوں سے دونوں ممالک کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے منظم ڈھانچہ میسر آئے گا۔

    وزیراعظم نے بیلا ریوز کے صدر سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان بیلاریوز کے ساتھ تجارت، معیشت، دفاع اور ثقافت سمیت تمام شعبوں میں قریبی تعلقات کا خواہش مند ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان ٹھوس سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ میں عمل انگیز ہوگا۔ قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف نے بیلاریوز کے صدر کا وزیراعظم ہاﺅس پہنچنے پر پرتپاک خیرمقدم کیا اور ان کے ساتھ خصوصی اور وفود کی سطح پر مذاکرات کئے جس میں جامع دوطرفہ امور شامل تھے۔

    وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ ماضی میں بڑھتے ہوئے تبادلوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دوطرفہ دوروں کے تبادلوں میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔

    بیلا ریوز کے صدر نے پاکستان کے ساتح تعلقات کو مزید مستحکم کر نے کی خواہش کا اظہار کیا۔