Tag: Alexandria Ocasio-Cortez

  • باوقار زندگی کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ ہوں: امریکی رکن کانگریس

    باوقار زندگی کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ ہوں: امریکی رکن کانگریس

    واشنگٹن: امریکی کانگریس کی رکن الیگزینڈرا اوکاسیوکورٹز نے کہا ہے کہ کشمیر میں تشددکی خبروں پرتشویش ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے مقبوضہ کمشمیر کی صورت حال پر دعمل دیتے ہوئے کیا. ان کہنا تھا کہ کشمیر میں مواصلاتی نظام،دوائیں فوری بحال کی جائیں.

    نیویارک سے تعلق رکھنے والے خاتون رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ باوقار زندگی کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ ہیں.

    ڈیموکریٹ پارٹی کے ٹکٹ کا کانگریس کی رکن منتخب ہونے والے 30 سالہ خاتون رکن نے کہا کہ کشمیر و دیگرعلاقوں میں برابری کی کوششوں کی حمایت کرتی ہوں.

    خیال رہے کہ امریکی کانگریس رکن الیگزینڈرا اوکاسیوکورٹز کو سیاست داں کے ساتھ ساتھ ایک سماجی کارکن کی حیثیت سے بھی شناخت حاصل ہے.

    وہ امریکا سیاست میں خواتین کی توانا آواز اور صدر ٹرمپ کی سخت ناقد تصور کی جاتی ہیں.

    خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی.

    اس اقدام کے بعد وادی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا، جس کو دو ماہ ہونے کو ہیں. اس کرفیو کے نتیجے میں ایک انسانی المیہ جنم لے چکا ہے.

  • امریکی رکن کانگریس لوگوں کے گھروں میں کام کرنے پر اپنی والدہ کی شکر گزار

    امریکی رکن کانگریس لوگوں کے گھروں میں کام کرنے پر اپنی والدہ کی شکر گزار

    امریکی رکن کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز نے گھریلو ملازمین کے لیے پیش کیے جانے والی بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی والدہ کی شکر گزار ہیں جنہوں نے لوگوں کے گھروں میں کام کر کے انہیں پڑھایا۔

    امریکی رکن کانگریس الیگزینڈریا جنہیں امریکا کی سب سے کم عمر رکن کانگریس ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، صرف 29 سال کی عمر میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر نیویارک سے ایوان نمائندگان کی رکن منتخب ہوئیں۔

    وہ نہایت غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور سخت جدوجہد کے بعد اس مقام پر پہنچی ہیں یہی وجہ ہے کہ امریکی نوجوانوں میں انہیں خاصی مقبولیت حاصل ہے۔

    الیگزینڈریا نے گھریلو ملازمین کے لیے پیش کیے جانے والی بل کی حمایت کرتے ہوئے بتایا کہ میری والدہ گھروں میں کام کرتی تھیں۔ میں دوسرے لوگوں کے گھروں کی سیڑھیوں پر، ان کی کھانے کی میزوں پر کتابیں پڑھتے اور ہوم ورک کرتے ہوئے بڑی ہوئی ہوں۔

    مزید پڑھیں: امریکی رکن کانگریس کامک بک سیریز کی ہیروئن بن گئیں

    انہوں نے کہا کہ میری والدہ لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھیں تاکہ میں پڑھ سکوں اور آگے بڑھ سکوں۔

    امریکی کانگریس میں پیش کیے جانے والے اس بل سے امریکا میں گھروں میں کام کرنے والے ملازمین اپنے بنیادی حقوق حاصل کرسکیں گے۔ یہ بل ان ملازمین کو بہتر کم سے کم اجرت اور اوور ٹائم کی اجرت کا حق دے گا جبکہ ان کے مالکان انہیں نوکری سے نکالنے سے قبل 30 دن کا نوٹس دینے کے پابند ہوں گے۔

    الیگزینڈریا کا کہنا تھا، ’اگر ہم ان ملازمین کے لیے لڑ رہے ہیں تو درحقیقت ہم ان بہت سی چھوٹی بچیوں کے لیے لڑ رہے ہیں جو میری طرح آنکھوں میں خواب سجائے تعلیم حاصل کر رہی ہیں‘۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بل صرف گھریلو ملازمین کے لیے نہیں ہے بلکہ ان کے بچوں کے لیے بھی ہے جو امریکا کا مستقبل ثابت ہوسکتے ہیں۔

  • امریکی رکن کانگریس کامک بک سیریز کی ہیروئن بن گئیں

    امریکی رکن کانگریس کامک بک سیریز کی ہیروئن بن گئیں

    امریکی فنکار نے رکن کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز سے متاثر ہو کر ان پر مبنی کامک بک سیریز بنا لی، کامک بک کو اگلے ماہ فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

    امریکی رکن کانگریس الیگزینڈریا جنہیں امریکا کی سب سے کم عمر رکن کانگریس ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، صرف 29 سال کی عمر میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر نیویارک سے ایوان نمائندگان کی رکن منتخب ہوئیں۔

    گزشتہ کچھ عرصے میں اپنے مضبوط نقطہ نظر کے باعث انہیں امریکی نوجوانوں میں نہایت مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور نوجوان انہیں اپنا لیڈر تسلیم کرنے لگے ہیں۔

    اب ایک ایسی کامک بک سیریز بھی پیش کردی گئی ہے جس کا مرکزی کردار الیگزینڈریا کو بنایا گیا ہے۔ کامک بک میں انہیں ونڈر ویمن کے لباس میں ملبوس ایک نڈر اور مضبوط خاتون کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

    اس بک کا نام ’الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز اینڈ دا فریش مین فورس‘ رکھا گیا ہے اور اسے شکاگو کی ڈیول ڈیو کامکس نے شائع کیا ہے۔ اس کتاب کے لیے 20 سے زائد مقامی فنکاروں نے کام کیا ہے۔

    کتاب کے بانی جوش بلیلوک کا کہنا ہے کہ وہ اس بار تاریخ کی متنوع ترین کانگریس میں منتخب ہونے والی خواتین کے جذبے سے بہت متاثر تھے۔

    وہ اس سے قبل سابق امریکی صدر بارک اوبامہ پر بھی مبنی کامک سیریز پیش کرچکے ہیں جس میں سابق صدر کو وحشیوں سے لڑتا ہوا دکھایا گیا تھا۔

    الیگزینڈریا پر مبنی اس کامک بک سیریز سے حاصل ہونے والی کمائی کا کچھ حصہ عطیہ کیا جائے گا، کتاب کو اگلے ماہ فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔