Tag: Ali Abbas Zafar

  • سلمان خان کی ایئرہوسٹس کے ساتھ تصویر وائرل

    سلمان خان کی ایئرہوسٹس کے ساتھ تصویر وائرل

    ابوظہبی: بالی ووڈ اداکار دبنگ خان کی نجی طیارے کی ایئرہوسٹس کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی تو لوگوں نے چہ مگوئیاں شروع کردیں۔

    سلمان خان کا شمار اُن ستاروں میں ہوتا ہے جن کے ساتھ تصویر بنوانا تقریباً ہردوسرے شخص کی خواہش ہے، بالی ووڈ کی کوئی بڑی شخصیت ہو یا معمولی اداکار ہر کوئی تقریب میں دبنگ خان کے ارد گرد منڈلاتا نظر آتا ہے۔

    بجرنگی بھائی جان بھی اپنی عاجزی اور انکساری کی وجہ سے مشہور ہیں اور وہ ہر بار کچھ نیا کر کے مداحوں کے دل جیت لیتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ کے لیے ممبئی سے ابوظہبی جارہے تھے تو اسی دوران ایئرہوسٹس نے اُن کے ساتھ تصویر بنوانے کی فرمائش کی۔

    مزید پڑھیں: دبنگ خان کا اپنے باڈی گارڈ کے بیٹے کو فلم نگری میں لانے کا فیصلہ

    بالی ووڈ اداکار نے فوراً رضا مندی ظاہر کی اور اُس کے پاس جاکر کھڑے ہوگئے جس کے بعد ایک مسافر نے ائیرہوسٹس کے موبائل سے ہی تصویر بنائی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار علی عباس ظفر اپنی ٹیم کے ہمراہ فلم کی شوٹنگ کے لیے گزشتہ روز ابوظہبی پہنچے ہیں جبکہ سلمان خان آج پہنچ گئے اور باربی ڈول کترینہ کیف بھی جلد ہی ٹیم کو جوائن کریں گی۔

    واضح رہے کہ بھارت میں پریانکا چوپڑا کو مرکزی کردار ادا کرنا تھا مگر انہوں نے خود کو کاسٹ سے الگ کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد کرینہ کپور کے نام پر غور کیا گیا البتہ قرعہ کترینہ کیف کے نام نکلا۔

    یہ بھی پڑھیں: سلمان راضی، کترینہ کے بعد اب بہن بھی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

    یاد رہے کہ سلمان خان کا شمار بالی ووڈ کی اُن شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ نئے چہروں کو متعارف کروایا، دبنگ خان صرف بھارتی ہی نہیں بلکہ کئی غیر ملکی خواتین کو بھی فلم اسکرین پر لاچکے ہیں گزشتہ برس انہوں نے اپنے باڈی گارڈ کے بیٹے کو بھی فلمی پردے پر لانے کا اعلان کیا تھا۔

    جن اداکارؤں کو دبنگ خان نے شوبز انڈسٹری میں متعارف کروایا اُن میں کترینہ کیف، زرین خان، سوناکشی سنہا و دیگر شامل ہیں جن کا شمار صف اول میں ہوتا ہے۔

  • سنیل گروور اب سلمان خان اور پرینکا چوپڑا کے ساتھ فلم ’بھارت‘ میں نظر آئیں‌ گے

    سنیل گروور اب سلمان خان اور پرینکا چوپڑا کے ساتھ فلم ’بھارت‘ میں نظر آئیں‌ گے

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اداکار سنیل گروور اب سلمان خان اور پرینکا چوپڑا کے ساتھ آنے والی فلم ’بھارت‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سنیل گروور کو بالی ووڈ کے سلطان کی فلم ’بھارت‘ میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جہاں وہ سلمان خان کے قریبی دوست کا کردار ادا کریں گے جب کہ ان کا یہ کردار ان کی اب تک کی تمام فلموں سے دلچسپ اور اہم ہوگا۔

    خیال رہے کہ اداکار سنیل گروور گجنی، ہیروپنتی، ضلع غازی آباد، گبر از بیک اور باغی جیسے کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں لیکن ان میں وہ مختصر کردار میں ہی دکھائی دیے جب کہ ان کی پہلی فلم ’کافی ود ڈی‘ ناکامی سے دوچار ہوئی تھی تاہم اب وہ فلم ’بھارت‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    سابق حسینہ عالم پرینکا چوپڑا اب سپراسٹار سلمان خان کی ہیروئین بنیں‌ گی

    فلم ’بھارت‘ کے ہدایت کار عباس ظفر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم میں نئے کاسٹ کیے جانے والے اداکار سے متعلق کہنا تھا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ سنیل گروور ہمارے اس پروجیکٹ کا حصہ ہوں گے، ردعمل میں اداکار نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ فلم ’بھارت‘ سلمان خان کی اب تک کی سب سے بڑی بجٹ کی فلم ہوگی جو 2018 میں عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

    فلم پنڈتوں کے مطابق سنیل گروور کو فلم میں کاسٹ کرنے اور سلمان خان، پرینکا چوپڑا کے فین فالوئنگ کو دکھاتے ہوئے یوں لگتا ہے کہ عباس ظفر کی یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوگی، اپنے ایک تازہ بیان میں پرینکا نے فلم کی شوٹنگ کے آغاز اور سلمان خان کے مدمقابل دوبارہ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دبنگ خان، ایک ہی فلم میں‌ نبھائیں‌ گے پانچ مختلف کردار

    دبنگ خان، ایک ہی فلم میں‌ نبھائیں‌ گے پانچ مختلف کردار

    ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار سپراسٹار سلمان خان اگلی عید پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم میں پانچ مختلف روپ میں نظر آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق دبنگ خان نئے پراجیکٹ پر کام شروع کر چکے ہیں، جس میں انھوں نے خود کو چیلینج کیا ہے۔ سلمان خان اس بار ایک ہی فلم میں پانچ مختلف کردار نبھائیں گے۔

    فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر ہیں، جن کے ساتھ  سلمان ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’سلطان‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں دے چکے ہیں۔ اب یہ جوڑی پھر ساتھ نظر آئے گی۔ ہدایت کار علی عباس ظفر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی نئی فلم اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز ہوگی، جو مداحوں کو حیران کر دے گی۔

    مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ہدایت کار نے کہا کہ فلم کی کہانی ماضی کے گرد گھومتی ہے۔ اس میں سات عشروں پرانے حالات و واقعات کا احاطہ کیا جائے گا۔ سلمان خان پانچ مختلف کردار نبھانے کے حوالے سے خاصے پرجوش ہیں۔ فلم کی تیاری رواں سال جون میں شروع کی جائے گی۔

    اسرائیلی وزیر اعظم کا دورہ بھارت، تینوں خانز نے مسلمانوں کے دل جیت لیے

    علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس کی فلم شوٹنگ بھارتی ریاست پنجاب، دہلی، ابوظہبی اوراسپین میں کی جائے گی۔ یاد رہے کہ سلمان خان اس وقت ’’ریس تھری‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو رواں سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔ سلمان کی جانب سے ’دبنگ‘ کی شوٹنگ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔