Tag: Ali amin ganda pur

  • علی امین گنڈا پور نے اجلاس کے بعد جو کہا وہ ان کی مجبوری ہوگی، رانا ثناء اللہ

    علی امین گنڈا پور نے اجلاس کے بعد جو کہا وہ ان کی مجبوری ہوگی، رانا ثناء اللہ

    اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ  نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں عدم تعاون کی بات نہیں کی، باہرکوئی بات کی ہے تو وہ ان کی پارٹی مجبوری ہوگی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارلیمانی اجلاس میں شرکت نہ کرکے غلط پیغام دیا اور خود کو قومی دھارے سے الگ کرلیا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی میٹنگ میں علی امین گنڈاپور نے بطور وزیراعلیٰ مثبت بات کی تھی البتہ انہوں نے فنڈز سے متعلق بات ضرور کی ہے، لیکن علی امین نے میٹنگ میں عدم تعاون کی کوئی بات نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف ہم حالت جنگ میں ہیں، جنگ کے دوران آپریشن ایک معمولی سی چیز ہے۔

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہورہے ہیں دشمن کہیں سرحد پار بھی ہمارے خلاف منصوبہ بندی کرتا ہے تو وہاں بھی اسٹرائیک کیے ہیں۔ ،

    نواز شریف سے متعلق کیے گئے ایک سوال پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نوازشریف نے بہتر سمجھا کہ میٹنگ کو شہبازشریف ہی لیڈ کریں، اگر ان کا کوئی کردار الگ سے بنتا ہے تو وہ بھی ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نواز شریف پیش پیش رہے ہیں، ن لیگ نے2013کے بعد دہشت گردی کیخلاف مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

    علی امین گنڈاپور کا مؤقف

    واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی نے قومی سلامتی کے پارلیمانی اجلاس میں جو کہا اس کی تفصیلات سامنے آگئیں، علی امین گنڈا پور نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ انہوں نے اجلاس میں کہا کہ کوئی غلطی ہوئی ہے تو ہمیں اس سے سبق سیکھنا چاہیے،انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔

    انہوں نے ملٹری ٹرائل سے متعلق مؤقف اپنایا کہ ہمارے لوگ اگر کہیں داخل ہوئے ہیں تو وہ پارٹی پالیسی نہیں تھی، سویلِنز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہئیے۔

    علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ قومی مسئلے پر بھی پی ٹی آئی کے لوگ نہیں آئے، تو میں نے جواب میں کہا کہ میں اسی پارٹی کا وزیراعلی ہوں، اگر بانی سے ملاقات کرلینے دیتے تو پی ٹی آئی آجاتی۔

  • پی ٹی آئی جلسہ : علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج

    پی ٹی آئی جلسہ : علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج

    وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مذکورہ مقدمہ سنگجانی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر میں ضلعی انتظامیہ کے افسر کو حبس بےجا میں رکھنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جلسے کا وقت ختم ہونے کا نوٹس دینے والے افسر کو روکنے کا الزام ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ جلسہ ضوابط کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقاریر پر درج کیا گیا۔

    یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور پر الزام ہے کہ ایک روز قبل اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کا وقت ختم ہونے پر ضلعی انتظامیہ کا افسر وزیراعلیٰ اور منتظمین کو متنبہ کرنے اور وقت ختم ہونے کا نوٹس دینے گیا تھا جس پر اُسے بٹھا لیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں پرامن اجتماع اور امن عامہ بل کے تحت تین مقدمے درج کیے گئے ہیں،پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف جلسہ این او سی کی خلاف ورزی پر پرچے کاٹے گئے۔

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے مزید 9 رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا

    ایف آئی آر میں بیرسٹر گوہرعلی ،شیر افضل مروت ،شعیب شاہین، عمر گل، زرتاج گل، عامر مغل، سیمابیہ طاہر اور راجہ بشارت سمیت 28رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

     

  • علی امین گنڈا پور7 گھنٹے بعد منظرعام پر آگئے

    علی امین گنڈا پور7 گھنٹے بعد منظرعام پر آگئے

    پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختو نخوا علی امین گنڈاپور کا موبائل فون آن ہوگیا, وہ 7 گھنٹے بعد منظر عام پر آئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے قائدین وزیراعلیٰ خیبرپختو نخوا علی امین گنڈا پور کی غیر حاضری اور ان سے متعلق خبروں کے حوالے سے کافی فکر مند تھے تاہم اب ان کو اچھی خبر مل گئی۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی ایم این اے شاہد خٹک نے ایکس پر شیئر کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور واپس پہنچ گئے ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختو نخوا علی امین گنڈاپور کا موبائل فون آن ہوگیا ہے اور انہوں نے اپنی سیکیورٹی بھی طلب کرلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکے سیکیورٹی اہلکار ان کے پاس پہنچ گئے ہیں، یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور 7گھنٹے کے بعد منظر عام پر آئے ہیں۔

    اس حوالے سے نمائندہ اے آر وائی نیوز نے بتایا کہ وہ کسی میٹنگ تھے جہاں موبائل جیمرز لگے ہوئے تھے جس وجہ سے ان سے رابطہ نہیں ہو پارہا تھا۔

    وہ جس مقام پر گئے وہاں انکی سیکیورٹی بھی نہیں گئی تھی تاہم اب انہون نے اپنی سیکورٹی کو طلب کرلیا اور وہاں سے روانہ ہوگئے ہیں

    اس بات کی تصدیق وزیر اعلیٰ کے پی کے ترجمان فراز مغل، ان کے بھائی فیصل الامین گنڈا پور اور پی ٹی آئی ایم این اے شاہد خٹک نے بھی کی ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پشاور وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے ہیں، اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی کے بھائی فیصل امین نے ان کے پشاور پہنچنے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اسلام آباد میں ایک طویل میٹنگ میں مصروف تھے۔

  • علی امین گنڈا پور سے رابطہ ختم ہو چکا، عمر ایوب

    علی امین گنڈا پور سے رابطہ ختم ہو چکا، عمر ایوب

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے بتایا ہے کہ ہمارا وزیراعلیٰ کے پی علی امین خان گنڈا پور سے رابطہ ختم ہو چکا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ وفاقی حکومت نے علی امین گنڈا پورکو بات چیت کیلئے چائے پر بلایا تھا پھر وہیں روک لیا۔

    عمرایوب کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور سے رابطے کی ہر ممکن کوششیں کی گئیں لیکن تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کے مطابق وزیراعلیٰ کے سیکیورٹی عملے کا بھی کچھ پتا نہیں چل رہا ان کے فون بھی بند آرہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کا یہ حال ہے کہ ہمارے پارٹی چیئرمین اور ایم این ایز گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

    ایکس پیغام میں انہوں نے بتایا کہ کچھ ایم این ایز پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر حفاظتی انتظامات لے کر موجود ہیں اور پارلیمنٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

    عمرایوب کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے قائد حزب اختلاف اور پارلیمانی لیڈر کے خلاف جعلی ایف آئی آر درج کی جا رہی ہیں۔

    قبل ازیں ذرائع کے حوالے سے میڈیا پر یہ خبر زیر گردش ہے کہ علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں موجود ہیں اور ان کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور شام 7بجے پشاور سے اسلام آباد پہنچے، پروٹوکول اسٹاف نے وزیر اعلیٰ کو کے پی ہاؤس سے باہر نکلنے سے منع کر دیا ہے۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرلیا، اس سے قبل شیر افضل مروت اورشعیب شاہین کو بھی گرفتارکیا جاچکا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ ایک عشائیہ میں شرکت کے لیے روانہ ہوا تو خیبرپختونخوا ہاؤس والا روٹ استعمال کیا چونکہ بلوچستان ہاؤس اور کے پی ہاؤس کا راستہ ایک ہی ہے تو یہ کہہ دیا گیا کہ میری علی امین سے ملاقات ہوئی جس کی تردید کرتا ہوں۔

     

  • وزیر اعلیٰ کے پی نے جلسہ ملتوی کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کے میسجز دیکھنے سے بھی انکار کیا تھا، انکشاف

    وزیر اعلیٰ کے پی نے جلسہ ملتوی کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کے میسجز دیکھنے سے بھی انکار کیا تھا، انکشاف

    پشاور: پی ٹی آئی جلسہ ملتوی کرنے کے لے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور حکومتی رابطوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف حلقوں نے پی ٹی آئی جلسہ ملتوی کرنے کے لیے پہلے علی امین گنڈاپور سے رابطہ کیا تھا، تاہم ان کے انکار پر اعظم سواتی اور بیرسٹر گوہر سے رابطے کیے گئے۔

    علی امین گنڈاپور کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انھوں نے رابطہ کرنے والوں کو جلسہ ملتوی کرنے کی حامی نہیں بھری تھی، ان کو بانی پی ٹی آئی کا آڈیو اور ویڈیو پیغام بھی دکھانے کی آفر بھی کی گئی، لیکن علی امین نے میسجز دیکھنے سے انکار کیا۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھی شرائط دی گئی تھیں، علی امین نے کہا بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکال کر سامنے لایا جائے یا ویڈیو پر رابطہ کرائیں، انھوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کے لیے بھی نہیں جاؤں گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان 25 دن سے زائد سے ملاقات نہیں ہوئی ہے، علی امین گنڈاپور نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ ان کی کوئی حیثیت نہیں، بانی جو حکم کریں گے اس پر عمل کریں گے۔

  • ’’فسادی مولوی نے  ہمیشہ مفادات کی خاطر اسلام کو استعمال کیا‘‘

    ’’فسادی مولوی نے ہمیشہ مفادات کی خاطر اسلام کو استعمال کیا‘‘

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ دین فروش مولوی نے اپنے مفادات کی خاطر ہمیشہ اسلام کو استعمال کیا۔

    اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فسادی مولوی نے ملک کو غلام بنوانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔

    انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نے بیٹے کو مواصلات کی وزارت دلوائی تاکہ وہاں سے زیادہ مال بنایا جا سکے، ان کو صرف اقتدار کی بھوک ہے، ملکی مفاد سےکوئی غرض نہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے ماضی میں ملکی معیشت کو تباہ کیا، اس کے تجربے سے ہمیشہ ملک کو نقصان ہوا، مفتاح اسماعیل نے خود بتایا تھا کہ اسحاق ڈار نے معیشت کی جئی تئی پھیری۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اسحاق ڈار ملک کو لوٹ کر لمبے عرصے تک بھگوڑا رہا، اسحاق ڈار اب کیا ملکی معیشت کو ٹھیک کرسکتا ہے؟

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں سی پیک پر تیزی سے کام ہوا، جعلی مولوی نے ماضی میں اقتدار کی ہوس میں امریکا کے بوٹ پالش کئے۔ عمران خان کی سیاست فضل الرحمان اور اس کے گینگ کا احتساب کرنے کی ہے۔

    پی ڈی ایم نااہل حکومت نے5 ماہ میں اچھی بھلی معیشت کا ستیاناس کردیا، ان چوروں کو عوام کی نہیں صرف اپنے کیسز معاف کروانے کی فکر ہے۔ ڈاکوؤں کا احتساب ملکی مفاد اور ترقی کی ضمانت ہے۔

    فیٹف کے معاملے پر بھی پی ڈی ایم کے چوروں نے عمران خان کو بلیک میل کیا، پاکستان اور پی ڈی ایم کے مفادات الگ الگ ہیں، فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا ڈمی سربراہ بنایا گیا، کبھی کسی کام میں پوچھا ہی نہیں جاتا۔

    علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ چوروں کا یہ کرپٹ ٹولہ ملکی استحکام کو تباہ کرنے آیا ہے، اس کا انجام بہت قریب ہے، کانپیں ٹانگ رہی ہیں، ڈیزل اپنی گھٹیا سیاست کی وجہ سے عوام میں جانے سے قاصر ہے۔

  • عمران خان پہلی بار اسمبلی کو بغیر ڈیزل کے چلا رہے ہیں، علی امین گنڈا پور

    عمران خان پہلی بار اسمبلی کو بغیر ڈیزل کے چلا رہے ہیں، علی امین گنڈا پور

    اسلام آباد : وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پہلی بار اسمبلی کو کسی بلیک میلنگ اور بغیر ڈیزل کے چلارہے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ میں تعیناتی پر اپنے در عمل میں کہی، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان اس سے پہلے بھی پی ٹی سی ایل میں بغیر میرٹ بھرتی ہوئے تھے۔

    علی امین گنڈا نے کہا  کہ فضل الرحمان نے بینظیر بھٹو کی حکومت آنے پر کہا تھا کہ عورت کی حکمرانی حرام ہے پھر بعد میں محترمہ بینظیر بھٹو سے ڈیزل پرمٹ لینے کے بعد اسی حکومت کی حمایت شروع کردی تھی۔

    اس کے علاوہ مولانا خود بھی نواز شریف کو چور اور ڈاکو کہہ کر پکارتے رہے اور پھر مولانا بعد میں کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ لے کر حکومت کا حصہ بن گئے، عمران خان پہلی بار اسمبلی کو کسی بلیک میلنگ اور بغیر ڈیزل کے چلارہے ہیں۔

    اس حوالے سے سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے اے آروائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ میں تعیناتی کوئی جرم نہیں، ضیاالرحمان کی بطور ڈی سی غربی تعیناتی خوش آئند ہے۔

    مزید پڑھیں : علی امین گنڈا پور کا مولانا فضل الرحمان کو بڑا چیلنج

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ضیاالرحمان کا مولانا فضل رحمان کا بھائی ہونا کوئی جرم تو نہیں، ضیاالرحمان کی تعیناتی خلاف قانون ہے نہ ہی احکامات کی خلاف ورزی، آئین کے مطابق ہر افسرکو ملک کے کسی بھی کونے میں تعینات کیا جاسکتا ہے۔

  • حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو کسی عہدے کی پیشکش نہیں کی، علی امین گنڈا پور

    حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو کسی عہدے کی پیشکش نہیں کی، علی امین گنڈا پور

    ڈیرہ اسماعیل خان : وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو حکومت نے کوئی آفر نہیں کی وہ جھوٹ بول رہے ہیں اور ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بلی کے خواب میں ہمیشہ چھیچھڑے آتے ہیں اور مولانا کے خواب میں کرسی آتی ہے، مولانا کو حکومت نے کسی عہدے کی کوئی آفر نہیں کی وہ جھوٹ بول رہے ہیں، ہم حکومت کو بغیر ڈیزل کے چلائیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا کو ان کے حلقے کے عوام نے بھی مسترد کردیا ہے اس لیے اب وہ اپنا ذہنی توازن بھی کھو بیٹھے ہیں، اب وہ میرا مقابلہ بھی نہیں کرسکتے۔

     ان کا کہنا تھا کہ دھرنا دینا حلوے کھانے والوں کا کام نہیں، وہ 12دن بھی نہیں ٹک سکے، دھرنا ایکسپرٹ تو صرف ہم ہیں۔

    وفاقی وزیرنے کہا کہ مولانا نے اسلام کے نام پر لوگوں کو بےوقوف بنایا، ان کے دھرنے نے کشمیرکاز کو بھی نقصان پہنچایا، مولانا فضل الرحمان نے دھرنے کے دوران کروڑوں روپے کہاں سے لیے قوم کو اس کا حساب دیں۔

    سابق وزیراعظم کے بیرون ملک جانے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو عدالت نے جانے کی اجازت دی، لیکن ہم اسے چھوڑیں گے نہیں، نوازشریف قوم کا پیسہ لوٹ کر بھاگ گیا، واپس لانے کیلئے زور لگائیں گے۔

    علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ موجود ہے، دھاندلی ہوئی ہے تو مولانافضل الرحمان کا بیٹا کیوں ممبراسمبلی بنا ہوا ہے، مولانا کے دھرنے نے کشمیر کاز کو بھی نقصان پہنچایا۔

    مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کے تہلکہ خیز انکشافات

    واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں حکومت کی جانب سے اہم عہدوں کی پیشکش کی گئیں جنہیں انہوں نے مسترد کردیا۔

    مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا کہ انہیں کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت دے دیتے ہیں، خیبرپختونخوا کے گورنر اور سینیٹ کی چیئرمین شپ کی پیشکش تھی کی، جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، ان پیشکشوں کو حقیر سمجھا اور تمام آفرز مسترد کردیں۔

  • حکومت نے مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا، علی امین خان گنڈاپور

    حکومت نے مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا، علی امین خان گنڈاپور

    راولا کوٹ : وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا، پاکستان عالمی تنہائی سے باہر نکل چکا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولاکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

    کشمیریوں کو حقوق دلوانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے، بدترین ریاستی دہشتگردی کے باوجود کشمیریوں کو حق خودارادیت سے دستبردار نہیں کروایا جا سکتا۔

    علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو بےنقاب کیا، ہم نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور اندازمیں اجاگر کیا۔

    مسئلہ کشمیر پرروزانہ کی بنیاد پر پیشرفت ہورہی ہے، مسئلہ کشمیر کا حل عالمی امن کے لیے انتہائی ضروری ہے، پاکستان عالمی تنہائی سے باہرنکل چکا ہے۔

    متحرک سفارت کاری کی بدولت مودی کی سفاکیتدنیا کے ےسامنے بےنقاب ہوگئی۔ نہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و تشدد بند کرے۔

  • ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے علی امین گنڈا پور کو بے گناہ قرار دیدیا

    ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے علی امین گنڈا پور کو بے گناہ قرار دیدیا

    ڈی آئی خان : ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیلٹ باکس علی امین گنڈا پور نے نہیں ریٹرننگ آفیسر نے اٹھائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے وزیر مالیات علی امین گنڈا پور کیس میں نئے انکشافات سامنے آ گئے۔

    ڈی آر او ڈی آئی خان کی نئی رپورٹ کے مطابق بیلٹ باکس علی امین گنڈا پور نے نہیں ریٹرننگ آفیسر نے اٹھائے تھے۔

    مذکورہ رپورٹ صوبائی الیکشن کمیشن کے پاس بھیج دی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بیلٹ باکس ریٹرننگ آفیسر نے محفوظ مقام پر منتقلی کی غرض سے اٹھائے تھے ۔جس سے متعلق ڈی آر او کوآگاہ کر دیا گیا تھا ۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور نشے کی حالت میں نہیں تھے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی ثبوت ملا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشتعل مخالفین کی جانب سے نعرہ بازی کئے جانے پر علی امین کو پولنگ اسٹیشن سے جانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

    ڈی آراو، ڈپٹی کمشنرکی رپورٹ آنے کے بعدعلی امین گنڈا پورنے ن لیگ اور جے یو آئی ف کے رہنماؤں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    جس کے تحت لیگی رہنماء قیوم حسام اورجے یو آئی ف کے نور اصغر کے خلاف قتل واقدام قتل کا مقدمہ درج کرایا جائے گا۔

    مذکورہ مقدمے تھانہ صدر ڈی آئی خان میں درج کروائے جائیں گے جس سے متعلق پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا گیاہے۔