Tag: Ali Ansari

  • اداکارہ صبور علی کے ہاں ننھی پری کی آمد، نام بھی بتادیا

    اداکارہ صبور علی کے ہاں ننھی پری کی آمد، نام بھی بتادیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف داکارہ صبور علی اور ان کے شوہر اداکار علی انصاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

    صبور علی اور علی انصاری پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پیارے نوجوان جوڑوں میں سے ایک ہیں، جوڑے کے ہاں شادی کے 3 سال بعد پہلی ادولاد کی پیدائش ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Saboor Ali Ansari (@sabooraly)

    اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اپنے ہاں پیدا ہونے والی ننھی پری کا اعلان کیا ہے۔

     انسٹاگرام پر جاری تصاویر میں جوڑے کو ننھی پری کیساتھ اسپتال میں پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے، کیپشن میں جوڑے نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش 18 مارچ کو ہوئی ہے۔

    اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہمارا چھوٹا سا معجزہ، ہماری سب سے بڑی نعمت، آپ کے  ننھے ننھے ہاتھوں کا سب سے گہرا اثر چھوڑ جانا واقعی ناقابل یقین ہے۔

    جوڑے نے مشترکہ پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ ‘سرینا علی دنیا میں خوش آمدید، جادوئی سفر تمہارا انتظار کر رہا ہے۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے صبور اور علی انصاری کو ڈھیروں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے اور ساتھ ہی انکی ننھی پری کیلئے بھی دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • صبور علی نے سالگرہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

    صبور علی نے سالگرہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی نے گزشتہ شب اپنی 30 ویں سالگرہ منائی، جس کی تصاویر انہوں نے مداحوں سے بھی شیئر کیں۔

    اداکارہ صبور علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوبصورت نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے شوہر علی انصاری کے ساتھ خوش گوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی سالگرہ کی تھیم وائٹ اینڈ بلیک رکھی ہے۔

    معروف اداکارہ نے خود بھی سیاہ اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ ان کے لذیذ اور خوبصورت نظر آنے والے کیک اور سرخ پھولوں کے گلدستے نے تصاویر کو چار چاند لگا دیے۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ان خوبصورت تصاویر کے کمنٹ باکس میں شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات سمیت مداح بھی نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

    اس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبور کی دلچسپ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کرلی تھی۔

    صبور نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ممیکری کر رہی ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا: ’اس میں اتنا ہسنے والی کیا بات ہے؟‘

    ویڈیو میں کہتی ہیں کہ تمھیں پتا ہے ہم لڑکیوں کو منانا بہت مشکل ہوتا ہے، کیوں کہ کبھی کبھی ہمیں خود نہیں پتا ہوتا کہ ہم ناراض کیوں ہیں۔

    واضح رہے کہ علی انصاری اور صبور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

  • صبورعلی اور علی انصاری کی رسم مایوں، تصاویر اور ویڈیو وائرل

    صبورعلی اور علی انصاری کی رسم مایوں، تصاویر اور ویڈیو وائرل

    رکراچی : نئے سال کے آغاز پر شوبز فنکاروں کی شادیوں کا سلسلہ بھی عروج پر ہے، گزشتہ دنوں اریبہ حبیب کی شادی خانہ آبادی کی تقریبات ختم ہوئیں تو اب صبورعلی اور علی انصاری نے بھی تیاریوں کا آغاز کردیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکارہ صبورعلی اور اداکار علی انصاری کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Saboor Aly (@sabooraly)

    ان دنوں دونوں اداکاروں کی مایوں کی ویڈیو اور تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ اس سے قبل اداکار صبور اور اداکار علی کی ڈھولکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ApniISP.Com (@apniisp)

    گزشتہ رات صبور علی اور علی انصاری کی مایوں کی رسم ادا کی گئی، جس میں کئی اداکاروں نے شرکت کی۔ صبور علی کی بہن سجل علی اور والد بھی مایوں کی رسم ادا کرتے نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Saboor Aly (@sabooraly)

    صبورعلی نے علی انصاری کے ساتھ تصویر بھی شئیر کی اور ساتھ بسم اللہ کا کیپشن دیا۔

    گزشتہ برس صبور علی اور علی انصاری کا رشتہ طے ہوا تھا جس کی خبر سن کر ان کے مداحوں نے انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ~❤✌ (@lollywoodics_)

    واضح رہے کہ اس حوالے سے 8 ماہ قبل دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے پوسٹ جاری کرتے ہوئے بھی اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق دونوں فنکاروں کی شادی 10 جنوری تک ہوجائے گی اور ان کے ولیمے کی تقریب ممکنہ طور پر15 جنوری کو ہوگی تاہم دونوں نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔