Tag: ali azmat

  • علی عظمت نے 40 سال تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    علی عظمت نے 40 سال تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    مشہور ملی نغمے ’ہے جذبہ جنون‘ اور ’سیونی‘ سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے والے معروف گلوکار علی عظمت کا کہنا ہے کہ میرا شادی کے نام سے ہی سانس رک جاتا تھا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں علی عظمت نے بحیثیت مہمان شرکت کی اور اپنی نجی زندگی اور گلوکاری سے متعلق بہت سی باتیں ناظرین سے شیئر کیں۔

    انہوں نے بتایا کہ میری چھوٹی بہن کی شادی سال1996 میں ہوئی تھی جب میں 26 سال کا تھا لیکن اس وقت کام کی مصروفیت بہت زیادہ تھی اور کنسرٹس کیلئے مختلف ممالک کا سفر کرنا پڑتا تھا۔

    اپنی شادی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ جب مجھ سے کوئی شادی کرنے کا کہتا تو میں ڈر سا جاتا اور میرا سانس رکتا تھا کیونکہ شادی ایک مستقل ذمہ داری کا نام ہے جسے سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ موسیقی کی مصروفیت میں وقت گزرتا گیا اور میں 40 سال کا ہوگیا، اس کے بعد جاکر شادی کا فرض پورا کیا۔

  • والدہ کے لیے نامناسب الفاظ پر حنا درانی کا علی عظمت کو کرارا جواب

    والدہ کے لیے نامناسب الفاظ پر حنا درانی کا علی عظمت کو کرارا جواب

    پاکستانی گلوکار علی عظمت کی جانب سے ملکہ ترنم نورجہاں کے حوالے سے کہے گئے جملوں پر میڈم کی صاحبزادی حنا درانی نے خاموشی توڑتے ہوئے گلوکار کا نام لیے بغیر ان کو جواب دے دیا۔

    اس حوالے سے حنا درانی نے علی عظمت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایک طویل کیپشن کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں والدہ کیلئے لیجنڈری دلیپ کمار کے وہ الفاظ بھی شیئر کیے جس میں وہ ملکۂ ترنم کو خوبصورت الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    حنا درانی نے اپنی طویل پوسٹ میں کہا کہ میڈم نور جہاں کا نام لفظ "عظمت” کے مترادف کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، میڈم نور جہاں ایک ایسی خاتون تھیں جنہوں نے اپنے ملک اور اپنے فن کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کیا جس کا کوئی زندگی بھر خواب ہی دیکھ سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے ہر وہ اعزاز اپنے نام کیا جو کسی بھی انسان کی خواہش ہوسکتی ہے۔

    حنا درانی نے علی عظمت کے بیان کا ذکر کیے بغیر کہا کہ مجھے پچھلے کچھ دنوں میں بے شمار پیغامات موصول ہوئے کہ میں ان شخص کو جواب دوں جس نے میری والدہ کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس شخص کیلئے میرا پسندیدہ اقتباس ہے کہ ’جو آپ میرے بارے میں کہہ رہے ہیں، وہ الفاظ آپ کی شخصیت کی ترجمانی کرتے ہیں۔

    حنا درانی نے یہ بھی کہا کہ جب کوئی احترام کی حدوں کو توڑنے والی رائے کا اظہار کرتا ہے تو وہ آپ کو دکھاتا ہے کہ اس میں شائستگی کا عنصر موجود نہیں ہے۔

    حنا درانی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کسی کا احترام کرنا آپ کی شخصیت کے معیار کو ظاہر کرتا ہے، اظہار رائے کی آزادی ایک اچھی چیز ہے لیکن اسے دوسروں کے لیے ناراضی کا ذریعہ بننے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے کی تذلیل کرنا اب بظاہر جائز ہے کیونکہ ’مجھے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کی اجازت ہے‘ کا حق استعمال کرتے ہوئے ہم دوسرے لوگوں کی دل آزاری کی وجہ بنتے ہیں۔

    حنا درانی نے اظہارِ برہمی کیا کہ پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے نمائندے کے حالیہ انٹرویو میں دیے غیر منظم اور انتہائی غیر منصفانہ ریمارکس پر ہمیں اختلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نورجہاں وہ تھیں جو یہ شخص پوری زندگی لگا کر بھی نہیں بن سکتا۔

  • علی عظمت سے کہوں گا آپ خوش رہا کریں، علی ظفر کا ردعمل

    علی عظمت سے کہوں گا آپ خوش رہا کریں، علی ظفر کا ردعمل

    کراچی: پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ میں علی عظمت کا بہت احترام کرتا ہوں، ان سے کہوں گا کہ آپ خوش رہا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکار علی ظفر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں علی عظمت کے بیان کا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بات جذبات پر نہیں حقائق پر کی جاتی ہے، میں کیسے کسی کے گانے کو ناپسندیدہ بنا سکتا ہوں۔

    علی ظفر نے کہا کہ مجھ سے بھی کبھی اچھے کبھی خراب گانے بن جاتے ہیں، میرے پاس ایسی کیا طاقت ہے جو لوگوں کو متوجہ کرسکتا ہوں، پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ ہے اور پاکستانیوں کے لیے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے جوکرسکتا تھا کیا اور آئندہ بھی کروں گا، کوشش کی پی ایس ایل برانڈ بنے جس سے لوگوں کو خوشیاں ملیں، میرے گانا نہ چلانے کی ہدایت سے متعلق وہی لوگ بتاسکتے ہیں جو باتیں کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سوچتا ہوں گانا چھوڑ کر پروگرام اینکر بن جاؤں: علی عظمت

    علی ظفر کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا کسی کی دل آزاری ہو، اگر عوام چاہتے ہیں پی ایس ایل کا کوئی گانا بناؤں تو ضرور بناؤں گا، پاکستان کے لیے میری جان بھی حاضر ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز گلوکار علی عظمت کا کہنا تھا کہ اس بار متنازع گانا گانے والے آرٹسٹ کو نہیں لیا گیا، علی ظفر کے ٹوئٹ پر میرا رد عمل ہے کہ اللہ انھیں خوش رکھے، عاصم اظہر نے بہترین گانا گایا ہے۔

    علی عظمت کا کہنا تھا کہ کچھ بلاگرز کی جانب سے ہمارے گانے پر جان بوجھ کر تنقید کی گئی، وسیم بادامی نے کہا کہ کیا آپ علی ظفر کی بات کررہے ہیں جس پر علی عظمت نے کہا نہیں علی ظفر کی بات نہیں کررہا۔

    ایک اور سوال پر علی عظمت نے کہا کہ ٹی وی پر اینکرز کو زیادہ ٹائم ملتا ہے، مجھے رشک آتا ہے، سوچتا ہوں گانا چھوڑ کر میں بھی پروگرام اینکر بن جاؤں۔

  • جنون – ایک بار پھر واپس آرہا ہے

    جنون – ایک بار پھر واپس آرہا ہے

    موسیقی کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ جنون دی بینڈ کے تینوں ارکان تیرہ سال بعد ایک ساتھ اپنے مداحوں کے لیے ایک اور شاندار پرفارمنس دینے کو اکھٹے ہوچکے ہیں۔

    موسیقی کو روح کی غذا کہا جاتا ہے اور جب بات ہو راک کی دھنوں پر صوفی کلام کی تو سوائے ’جنون‘ دی بینڈ کے ایسا کون سا نام ہے جو ذہن میں آتا ہو۔ جنون سلمان احمد، علی عظمت اور برائن – او – کونل نامی امریکی نژاد گٹارسٹ پر مبنی ہے۔

    آج سے لگ بھگ 25 سال قبل جنون – دی بینڈ کے قیام عمل میں آیا تھا اور اپنے مخصوص صوفی راک اسٹائل کے سبب یہ بینڈ دیکھتے ہی دیکھتے بر صغیر کے کروڑوں دلوں کی دھڑکن بن گیا تھا ۔ 20 سال قبل انہوں نے اپنا شہر ہ آفاق البم ’آزادی‘ پیش کیا جس کے بعد جنون واقعی موسیقی کے مداحوں کا جنون بن گیا تھا۔

    کروڑوں دلوں کی دھڑکن بنے اس بینڈ کے گٹارسٹ سلمان احمد اور گلوکار علی عظمت کے درمیان اختلافات کے سبب عوام میں دیوانگی کی حد تک مقبول یہ بینڈ13 سال قبل بکھر گیا تھا ۔ اس کے بعد سے موسیقی کے شائقین صوفی راک میوزک سننے کو ترس ہی گئے تھے ۔ گزشتہ سال بینڈ کے گٹارسٹ سلمان احمد نے اشارے دینا شروع کیے کہ وہ ایک بار پھر بینڈ کو یکجا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

    اس مقصد کے لیے انہوں نے مختلف ٹی وی انٹرویوز میں بھی اپنی اس خواہش کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے گروپ کی ماضی کی تصاویر شیئر کرنا شروع کی تو عوام کی جانب سے بینڈ کے دوبارہ متحد ہونے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

    گزشتہ برس کوک اسٹوڈیو نے اس بینڈ کے سب سے مقبول گانے ’سیونی‘ کو اپنے سیزن کے لیے ریکارڈ کیا تو اس میں سلمان احمد تو گٹاربجاتے دکھائی دیے تاہم علی عظمت کی جگہ راحت علی خان اور علی نور اس مشہور زمانہ گانے کو گارہے تھے ۔ اس ویڈیو کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر گویا ایک کہرام مچ گیا ، ہر کسی نے ’ جنون بینڈ کی ماضی کی ویڈیو شیئر کرکے مطالبہ کیا کہ یہ گانا صرف علی عظمت اور سلمان احمد کے لیے ہی بنا ہے۔

    بینڈ کی اس مقبولیت اور عوامی اصرار کو مدنظر رکھتے ہوئے علی عظمت ، سلمان احمد اور برائن ایک بار پھر اپنے آپس کے اختلافات بھلا کر یکجا ہوئے ہیں اور بہت جلد یہ بینڈ کروڑوں دلوں کو ایک بار پھر اپنے مخصوص انداز میں گرمائے گا۔ پاکستان کےمیوزک شائقین پر امید ہیں کہ ایک بار پھر انہیں وہ ’جنون‘ دیکھنے کو ملے گا جو کبھی ان کی دیوانگی کا مرکز ہوا کرتا تھا۔

  • علی عظمت موٹر سائیکل پر چین جائیں گے

    علی عظمت موٹر سائیکل پر چین جائیں گے

    کراچی : موسیقی کی دنیا میں اپنی آواز اور پاپ میوزیک کے ذریعے علیحدہ شناخت رکھنے والے معروف پاکستانی گلوکارعلی عظمت اپنی مخصوص موٹرسائیکل پر چین تک کا سفر کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاپ اسٹار اور موسیقی کی دنیا میں اپنے میوزک اور آواز کے ذریعے پہچان بنانے والے معروف پاکستانی گلوکار علی عظمت نے بائیک چلانے کے شوق میں چین تک موٹرسائیکل پر سفر کرنے کا اعلان کردیا۔

    اس ضمن میں گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے مداحوں کے لیے ’’علی کریزی سینٹرل ایشن ایڈوینچر‘‘ کے نام سے ایک صفحہ بھی بنایا ہے جہاں وہ مداحوں کو اپنے سفر سے آگاہ کریں گے اور اس دوران پیش آنے والے مناظر کو کیمرے میں نظر بند کر کے شیئر کریں گے‘‘۔ راک اسٹار نے اپنے سفر کا آغاز جمعے کی صبح 5 بجے کرتے ہوئے تصویر اپنے صفحے پر شیئر کیں۔

    علی عظمت اپنی ٹیم کے ہمراہ سب سے پہلے اسلام آباد پہنچیں گے، جس کے بعد وہ مری، برہان، آزاد کشمیر، مظفرآباد، گڑھی خدا بخش، بالاکوٹ، ناران، ہنزہ، پسو، خنجراب کی سرحدوں سے  گزرتے ہوئے چین پہنچیں گے، اس موقع پر اُن کے ہمراہ ٹیم بھی موجود ہوگی۔

    قبل ازیں علی عظمت نے 2011 میں کراچی سے لاہور تک کا سفر موٹر سائیکل پر سفر طے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے 2013 میں بائی روڈ پاکستان کا دورہ کیا تاہم اس بار وہ پچھلے دو دوروں سے زیادہ مسافت طے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

  • علی عظمت ’’زید حامد‘‘ کی حمایت میں سعودی عرب کے خلاف بول پڑے

    علی عظمت ’’زید حامد‘‘ کی حمایت میں سعودی عرب کے خلاف بول پڑے

    معروف گلوکارعلی عظمت نے معروف دفاعی تجزیہ نگارزید حامد کی حمایت میں ٹویٹرپرپیغام دیا ہے۔

    پاکستانی گلوکار علی عظمت نے اپنے پرانے دوست کی حمایت کرنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کی اورزید حامد کی قید کے پیچھے صیہونیت کو محرک قراردے دیا۔

    علی عظمت اورزید حامد دیرینہ دوست سمجھے جاتے ہیں اور دونوں کئی سال پہلے ایک نجی ٹی وی چینل پر ’اقبال کا پاکستان‘‘ نامی پروگرام کی میزبانی کرتے رہے ہیں۔

    زید حامد کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انہوں سعودی سرزمین پریمن کے معاملے میں سعودی عرب پر تنقید کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سعودی عدالت نے انہیں آٹھ سال قید اور1،000 کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔


    زید حامد کو سعودی عرب میں آٹھ سال کی سزا


    پاکستانی سفارت خانہ زید حامد تک قونصل رسائی حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے، زید حامد عمرہ ادا کرنے سعودیہ گئے تھے۔