Tag: Ali Haider Zaidi

  • نواز شریف اب ن لیگ اور شریف قبیلے کے قیدی ہیں، علی زیدی

    نواز شریف اب ن لیگ اور شریف قبیلے کے قیدی ہیں، علی زیدی

    کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ نواز شریف اب ن لیگ اور شریف قبیلے کے قیدی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف اب ن لیگ اور شریف قبیلے کے قیدی ہیں، میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ شریف فیملی اور ان کے قریبی ساتھی گارنٹی بانڈ کیوں جمع نہیں کراتے۔

    انہوں نے لکھا کہ ‘یہ نواز شریف کے لیے بانڈ جمع کرائیں اور انہیں باہر لے جاکر علاج کرالیں۔‘

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ کیا پیسہ آپ کے لیے لیڈر سے زیادہ اہم ہے، کیا بچوں کے لیے پیسہ ابو سے زیادہ اہم ہے۔

    میاں صاحب کے بیٹوں کو پیسوں کی زیادہ فکر ہے، واوڈا

    اس سے قبل وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دونوں بیٹے اور سمدھی اسحاق ڈار آکر ضمانت دے دیں، ان کے بیٹوں کو پیسوں کی زیادہ فکر ہے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میرا ڈومین نہیں پھر بھی وزیراعظم عمران خان سے اس پر بات کروں گا، میں نے کابینہ میں کہا تھا ضمانت کے طور پر جاتی امرا لکھوائیں۔

    فاقی وزیر نے مزید کہا کہ کل نواز شریف کی زندگی اور موت کی باتیں ہورہی تھیں آج شورٹی نہیں دی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو علاج کے غرض سے4ہفتےکیلئےبیرون ملک جانےکی مشروط اجازت دے دی ہے۔

    کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف کو4 ہفتےکےلیے بیرون ملک جانے کی ون ٹائم اجازت ہوگی جب کہ نوازشریف یا شہبازشریف7ارب روپےکے سیکیورٹی بانڈزجمع کرائیں گے۔

  • آصف زرداری خود سہارے سے اسمبلی آتے ہیں، قرارداد کیا لائیں گے، علی زیدی کا ردِ عمل

    آصف زرداری خود سہارے سے اسمبلی آتے ہیں، قرارداد کیا لائیں گے، علی زیدی کا ردِ عمل

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے بیان پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری خود سہارے سے اسمبلی آتے ہیں حکومت کے خلاف قرارداد کیا لائیں گے۔

    وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ پالیسیوں کے اختلاف پر آصف زرداری کے بیان سے مری ڈیکلریشن کی بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے۔

    [bs-quote quote=” ایان علی اور عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی سامنے لائی جائیں: علی زیدی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    خیال رہے کہ اعلانِ مری کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کو بحال کرنا تھا جس سے بعد میں رو گردانی کی گئی۔

    علی زیدی نے مزید کہ احتساب کے خوف سے آصف زرداری بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پہلے ایان علی اور عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی سامنے لائی جائیں، انور مجید اور دیگر لوگ طوطے کی طرح بول رہے ہیں۔

    وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ کہاں گئیں اینٹ سے اینٹ بجانے اور سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں؟ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما انتخابات سے قبل دعویٰ کرتے تھے کہ آصف زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  میں این آر او کا کبھی بینفشری نہیں رہا، آصف زرداری


    خیال رہے کہ آج پیپلز پارٹی کے رہنما نے تحریکِ انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی نا اہلی کم وقت میں ہی سامنے آ گئی ہے، یہ حکومت چل نہیں سکتی، ملک بھی چلانے کی اہل نہیں، سیاسی قوتوں کو اکٹھا ہو کر قرار داد لانا ہوگی۔

  • تھوڑا سا مشکل وقت برداشت کرلیں آگے بہت اچھا وقت ہے،علی زیدی

    تھوڑا سا مشکل وقت برداشت کرلیں آگے بہت اچھا وقت ہے،علی زیدی

    کراچی : وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا کہ تھوڑا سا مشکل وقت برداشت کرلیں، آگے بہت اچھا وقت ہے، پورٹ پربہت مسائل ہیں میں انہیں حل کرکے دکھاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت خوبصورتی سے نوازا ہے، لوگوں کا تعاون حاصل رہا تو بہترین پورٹس بناکر دکھاؤں گا، ابھی پورٹ اورشپنگ وزارت میں بہتری کی بہت گنجائش ہے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کلین اینڈگرین پاکستان مہم شروع کرنےجارہےہیں، آلودگی بڑامسئلہ ہے، جس کے خاتمے کیلئے بہت کام کرنا ہے، 2ماہ میں وعدہ ہے کہ آپ لوگ فرق محسوس کریں گے، پورٹس ہی ہوتی ہیں، جس کے ذریعے تجارت کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

    وزیر پورٹ اینڈ شپنگ نے کہا سنا ہے ڈالر 140روپے تک جائے گا، 100 دن میری منسٹری میں آجائیں جو کام ہوا ہے نظر آجائے گا، پورٹ پربہت مسائل ہیں میں انہیں حل کرکے دکھاؤں گا۔

    سنا ہے ڈالر 140روپے تک جائے گا

    ان کا کہنا تھا کہ عزیربلوچ اورسانحہ بلدیہ کی جےآئی ٹی رپورٹ ریلیزکردی تھی،جے آئی ٹی رپورٹس عدالت میں جمع ہونے کا انتظار کر رہا ہوں، جے آئی ٹی رپورٹس میرے پاس الیکشن سے پہلے آگئی تھیں،اب عدالت میں جمع ہوں گی تو صحیح یاغلط کا پتہ چل جائے گا۔

    علی زیدی نے کہا جےآئی ٹی رپورٹس میں جن لوگوں کے نام ہیں، انہیں بھی پکڑا جائے،عدالت ہمارے ماتحت نہیں جب عدالت کہے گی رپورٹس ریلیز کردیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا شروع میں تھوڑی مشکلات ہونگی، وزیرکی تنخواہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، تھوڑا سے مشکل وقت برداشت کرلیں آگے بہت اچھا وقت ہے، حکومتی ڈبوں میں دستاویزات بھی جعلی جمع کرائی گئی ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سب کی مشترکہ ذمےداری ہے کہ آبی آلودگی روکنے کیلئے کام کریں، صنعت کار ذمے داری کا احساس کریں اور کمپنیوں میں پلانٹ لگائیں۔

    وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کا کہنا تھا کہ آبی آلودگی سے ہم نے میرین لائیو کو تباہ کردیا ہے، اللہ نے خوبصورت کوسٹ لائن عطا کی، جس کو ہم نے خراب کردیا، اپنی کوسٹ لائن کواب مشترکہ ذمے داری سمجھ کر واپس بہتر بنانا ہے، پاکستان میں اب بہتری آئے گی ملک اب اوپر کی جانب جائےگا۔

    علی زیدی نے کہا شریف فیملی کیخلاف ان کی حکومت میں بنائےکیسزپرکارروائی ہوئی، قانون حرکت میں آچکا ہے، کیا ہے تو بھگتنا پڑے گا، جہانگیر ترین اور بابراعوان نے بھی قانون کا سامنا کیا۔

    ترچھی ٹوپی والے کی طرح راتوں رات فیصلے نہیں کریں گے

    ان کا کہنا تھا کہ ادارےخودمختارہیں نیب اورایف آئی اے کو کوئی ہدایت نہیں دی جاتیں، ترچھی ٹوپی والے کی طرح راتوں رات فیصلے نہیں کریں گے، عوام دشمن فیصلے70سال میں کیے گئے ہم یہ مسائل حل کرنے آئے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کینسرکاعلاج ڈسپرین سے نہیں ہوسکتا تھوڑی تکلیف برداشت کرنا ہوگی، پورٹ قاسم کی زمینوں کی الاٹمنٹ کا ریکارڈ مانگاہے، ریکارڈ مانگا تو رات3 بجے تک میرے فون بجتے رہے۔

  • عمران خان اتوار کو خوش خبری لے کرکراچی آرہے ہیں،علی زیدی

    عمران خان اتوار کو خوش خبری لے کرکراچی آرہے ہیں،علی زیدی

    کراچی : وزیربرائےبحری امورعلی زیدی کا کہنا ہے کہ عمران خان اتوار کو خوش خبری لے کرکراچی آرہے ہیں، کراچی والوں کے لئے خوش خبری کا اعلان وزیراعظم خود کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر برائے بحری امورعلی زیدی نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان کو قوم کو جگانے میں 22سال لگ گئے، وزیراعظم عمران خان نے کراچی پر خاص توجہ دی ہے۔

    وزیر برائے بحری امور کا کہنا تھا کہ اتوار کو وزیراعظم عمران خان  کا دورہ کراچی خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور اپنے اس دورے میں شہرقائد کے لیےخصوصی اعلانات کریں گے۔

    علی زیدی نے کہا کہ وہی ملک ترقی کرتا ہے، جہاں بحری نظام منظم ہو، دبئی کی ترقی بھی بندرگاہ سےہی شروع ہوئی تھی۔ یہاں کراچی میں یہ حال ہے کہ لاکھوں گیلن گندا پانی روز سمندر میں پھینکا جاتا ہے۔

    کرپشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزارت برائے بحری امور بھی کرپشن کی نذرہوئی، جلد ادارے میں ہونے والی کرپشن سے آگاہ کروں گا۔

    وزیر برائے بحری امور نے کہا وزارت کودرپیش مسائل سےمتعلق جلد پریس کانفرنس کروں گا۔

    گذشتہ روز  وزیرِ بحری اُمور سید علی حیدر زیدی نے نیول ہیڈکوارٹرزاسلام آبادمیں پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی تھی، ملاقات کے دوران میری ٹائم اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ نیول چیف نے ملک میں موجود میری ٹائم پوٹینشل پرروشنی ڈالی اور وزیرِ بحری اُمور کو میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور سیکیورٹی سے متعلق پاک بحریہ کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    اس موقع پر  وزیرِ بحری اُمورنے میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور عالمی بحری امن میں پاک بحریہ کے کردارکو سراہا۔

    یاد رہے 3 روز قبل وفاقی کابینہ کے6 نئے وزرا ء نے حلف اٹھایا تھا ، جس میں علی زیدی بھی شامل تھے،  علی زیدی کو وفاقی وزیر برائے بحری امور کا قلمدان سونپا گیا تھا۔