Tag: ali-jahangir-siddiqui

  • گرے لسٹ ، پاکستان  ایف اے ٹی ایف کے معیار پر اترنے کیلئے 2 پوائنٹس کی دوری پر

    گرے لسٹ ، پاکستان ایف اے ٹی ایف کے معیار پر اترنے کیلئے 2 پوائنٹس کی دوری پر

    واشنگٹن: پاکستانی خصوصی سفیرعلی جہانگیر صدیقی کا کہنا ہے کہ ایف اےٹی ایف کے معیار پر اترنے کیلئے 2 پوائنٹس رہ گئے ہیں، سی پیک توانائی سیکٹرمیں قطر2ارب ڈالرسرمایہ کاری کرچکاہے ، سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں کارنیگی انڈومنٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی خصوصی سفیرعلی جہانگیر صدیقی نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری آرہی ہے اور ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات مضبوط کرنے جارہی ہے۔

    علی جہانگیر صدیقی کا کہنا تھا کہ سی پیک سےتعمیری ڈھانچےمیں بھی جدیدتبدیلی آرہی ہے، سی پیک توانائی سیکٹرمیں قطر2ارب ڈالر سرمایہ کاری کرچکاہے،عالمی کمپنیاں پاکستان میں ٹیکس سےمستثنیٰ ہیں، سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتےہیں۔

    پاکستانی خصوصی سفیر نے کہا پاکستان نےچین سےآزاد تجارتی معاہدہ کیا ہے اور پاکستان دنیاکی چوتھی بڑی آئی ٹی مارکیٹ بن چکاہے، ہم وسیع بنیادوں پراصلاحاتی پروگرام لے کر آرہے ہیں، امریکا کے سیکریٹری کامرس کادورہ پاکستان انتہائی مفید رہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایف اےٹی ایف کےمعیارپراترنےکیلئے2پوائنٹس رہ گئےہیں، ایف اےٹی ایف سزاؤں کےمعاملےمیں تبدیلی چاہتی ہے ، سزادینےکامعاملہ عدالتوں کاہے،حکومت کیسےدخل دے سکتی ہے۔

    سرمایہ کاری کے حوالے سے علی جہانگیر صدیقی نے کہا حکومت پاکستان433اداروں کی نجکاری کرنے جارہی ہے۔

  • علی جہانگیر صدیقی اعزازی سفیر برائے سرمایہ کاری مقرر

    علی جہانگیر صدیقی اعزازی سفیر برائے سرمایہ کاری مقرر

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے علی جہانگیر صدیقی کو اعزازی سفیر برائے سرمایہ کاری مقرر کردیا، وزارت خارجہ نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی کو وزیر اعظم نے اعزازی سفیر برائے سرمایہ کاری مقرر کردیا اس حوالے سے وزارت خارجہ نے علی جہانگیر صدیقی کی بطوراعزازی سفیر تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی آج ہی جاری کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایک سال قبل گزشتہ مئی میں امریکہ کیلئے سفیر نامزد کیے گئے علی جہانگیر صدیقی نے اپنا عہدہ حکومتی احکامات پر دسمبر میں چھوڑ دیا تھا جس کے بعد نئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے ذمہ داریاں سنبھالیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

    خیال رہے کہ علی جہانگیر صدیقی ملک کے معروف کاروباری گروپ جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں۔

  • سندھ ہائیکورٹ : علی جہانگیرصدیقی سے نیب انکوائری کیخلاف مقدمہ کا فیصلہ محفوظ

    سندھ ہائیکورٹ : علی جہانگیرصدیقی سے نیب انکوائری کیخلاف مقدمہ کا فیصلہ محفوظ

    کراچی : حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں سابق پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کے خلاف کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں امریکا میں سابق پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کے خلاف نیب انکوائری پر سماعت ہوئی، سندھ ہائی کورٹ نے وکیل صفائی اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    وکیل صفائی نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شئیرز کے معاملے کی تحقیقات نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں جبکہ نیب وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مہنگے داموں شیئرز بیچ کر سرکاری اداروں کو چالیس ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

    مزید پڑھیں: نیب نے علی جہانگیر صدیقی کے خلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا

    نیب کے مطابق علی جہانگیر صدیقی نے ازگارڈ نائن نامی کمپنی کے ذریعے شئیرز کا سودا کیا تھا۔

  • علی جہانگیر صدیقی کی مشکلات میں اضافہ، نیب نے انکوائری مکمل کر لی

    علی جہانگیر صدیقی کی مشکلات میں اضافہ، نیب نے انکوائری مکمل کر لی

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نےعلی جہانگیرصدیقی کے خلاف کیس کی انکوائری مکمل کرلی.

    تفصیلات کے مطابق نیب نے انکوائری مکمل کرکے انویسٹی گیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

    نیب ذرائع کے مطابق علی جہانگیر کے خلاف چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے انویسٹی گیشن کی جلد منظوری لی جائے گی.

    سابق امریکی سفیرکے عدم تعاون پر وارنٹ بھی جاری کئے جا سکتے ہیں، نیب کے پاس علی جہانگیر صدیقی کے کاروباری شراکت کے شواہد ہیں.

    علی جہانگیرپرآشیانہ اقبال کیس میں فواد حسن فواد سے مل کر کرپشن کے الزامات ہیں، نیب کے متعدد بار طلب کرنے کے باوجودعلی جہانگیر دو بارپیش ہوئے.

    علی جہانگیر صدیقی پر الزام ہے کہ انہوں نے سفیر تعینات ہونے سے قبل فواد حسن فواد کے اکاؤنٹ میں پندرہ کروڑ منتقل کئے تھے۔


    مزید پڑھیں: آشیانہ اقبال ریفرنس: شہباز شریف کے خلاف گواہوں کی فہرست تیار


    یاد رہے کہ اس وقت فواد حسن فواد نیب کے زیر حراست ہیں. آشیانہ اقبال کیس میں شریف خاندان کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں.

    خیال رہے کہ ن لیگ کی جانب سے علی جہانگیر صدیقی کو امریکی سفیر تعینات کرنے پر اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی.

  • امریکا میں تعینات پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی 19 اکتوبر کو نیب میں‌ طلب

    امریکا میں تعینات پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی 19 اکتوبر کو نیب میں‌ طلب

    لاہور: نیب لاہور نے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی کو 19 اکتوبر کو طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے علی جہانگیر صدیقی کو ایزگارڈ 9 کیس میں طلب کیا ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق ایزگارڈ 9 کیس میں علی جہانگیر صدیقی پر ساڑھے 10 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے، جب کہ انھیں امریکا میں بطور سفیر اپنی تعیناتی کے لئے رقم دینے کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔

    اس سے پہلے نیب کی جانب سے علی جہانگیر کو ایک سوالنامہ دیا گیا تھا، علی جہانگیر صدیقی نے نیب کے سوال نامہ کا جواب دیا گیا، مگر انھیں غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا ہے.

    اب علی جہانگیر صدریقی کو رواں ماہ کی 19 تاریخ کو طلب کیا ہے.


    مزید پڑھیں:  علی جہانگیر پر مقدمات ہیں، انہیں جلد واپس بلائیں گے: بیرسٹر شہزاد اکبر


    یاد رہے کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی گذشتہ دور حکومت کے آخری دنوں میں کی گئی ، جسے اس وقت اپوزیشن نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا.

    واضح رہے کہ چند روز قبل مشیر برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے بیان دیا تھا کہ امریکا میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی پر مقدمات ہیں، انھیں جلد واپس بلائیں گے۔

  • نیب نے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی کو طلب کرلیا

    نیب نے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی کو طلب کرلیا

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی کو طلب کیا ہے.

    ذرایع کے مطابق نیب کی جانب سے علی جہانگیر صدیقی کوایزگارڈنامی کمپنی کیس میں 27 اگست کو 11 بجےذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے.

    ذرایع کا کہنا ہے کہ نیب نےعلی جہانگیر صدیقی کوتمام ریکارڈکے ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے.

    یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں سفیر تعینات کرناباعث شرمندگی قرار دیا تھا.

    کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے تھے کہ کیا ہی اچھا ہوتا، علی جہانگیر صدیقی بطور سفیر تعیناتی قبول نہ کرتے، عدالت مملکت پاکستان کوشرمندگی سےبچانا چاہ رہی ہے۔


    متنازع ترین سفیر علی جہانگیر صدیقی 28 مئی سے عہدہ سنبھالیں گے

    واضح رہے کہ سفارتی حلقوں کی جانب سےعلی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کو میرٹ کے خلاف قرار دیا گیا تھا، کیونکہ وہ مطلوبہ تعلیم اور سفارتی معاملات کو دیکھنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔

    خیال رہے کہ علی جہانگیر صدیقی ملک کے معروف کاروباری گروپ جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں۔

  • امریکا میں نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

    امریکا میں نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

    واشنگٹن :امریکہ کیلئے نامزد پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے اپنا عہدہ سنبھال لیا، علی جہانگیر صدیقی کو 8 مارچ کو امریکا میں پاکستانی سفیر نامزد کیا گیا تھا۔

    تفصیلات علی جہانگیر صدیقی نے امریکا میں پاکستانی سفیرکی ذمہ داریاں سنبھال لیں، علی جہانگیرصدیقی واشنگٹن میں قائم سفارتخانے کےعملے سے ملاقات کی اور کام کا آغاز کردیا۔

    علی جہانگیرصدیقی کچھ عرصے میں اپنی سفارتی اسناد صدرڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کریں گے۔

    دوسری جانب پاکستان میں نیب علی جہانگیر صدیقی کیخلاف اربوں روپے کرپشن کی انکوائری کررہا ہے۔

    یاد رہے 8 مارچ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکہ کے سفیر اعزاز چوہدری کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد اپنے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی کو واشنگٹن میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

    سفارتی حلقوں کی جانب سےعلی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کو میرٹ کے خلاف قرار دیا گیا تھا کیونکہ وہ مطلوبہ تعلیم اور سفارتی معاملات کو دیکھنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔

    واضح رہے کہ علی جہانگیر صدیقی پر 55 ارب روپے خورد برد کا الزام ہے، ذرائع کے مطابق ان کی کمپنیاں اسٹاک مارکیٹ میں کرپشن میں ملوث پائی گئی ہیں، اس کے علاوہ ان پر انسائڈر ٹریڈنگ کا بھی الزام ہے۔

    خیال رہے کہ علی جہانگیر صدیقی ملک کے معروف کاروباری گروپ جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نامزد پاکستانی سفیرعلی جہانگیرصدیقی واشنگٹن پہنچ گئے

    نامزد پاکستانی سفیرعلی جہانگیرصدیقی واشنگٹن پہنچ گئے

    واشنگٹن : امریکہ میں پاکستان کے نامزد سفیر علی جہانگیرصدیقی واشنگٹن پہنچ گئے جہاں وہ آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی واشنگٹن پہنچے تو ڈپٹی چیف آف مشن رضوان سعید شیخ نے ان کا استقبال کیا۔

    علی جہانگیر صدیقی کو اعزاز احمد چوہدری کی جگہ امریکہ میں پاکستان کا سفیر نامزد کیا گیا ہے وہ آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

    امریکہ میں پاکستان کے نامزد سفیر علی جہانگیرصدیقی چند ہفتوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سفارتی دستاویز پیش کریں گے جس کے بعد وہ سفیر کے طور پرکام کرسکیں گے۔

    خیال رہے کہ رواں سال 8 مارچ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے علی جہانگیرصدیقی کوامریکہ میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

    اس سے قبل گزشتہ سال اگست میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے علی جہانگیرصدیقی کو معاون خصوصی مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔

    یاد رہے کہ اعزاز احمد چوہدری کو گزشتہ برس 15 فروری کو امریکہ میں پاکستان کا سفیرمقررکیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ سابق سفیروں نے علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیرِ امریکہ نامزدگی کی مخالفت کی تھی جبکہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے بھی کڑی تنقید کی گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • علی جہانگیرصدیقی آئندہ ماہ امریکہ میں بطورسفیرذمہ داریاں سنبھالیں گے

    علی جہانگیرصدیقی آئندہ ماہ امریکہ میں بطورسفیرذمہ داریاں سنبھالیں گے

    اسلام آباد : علی جہانگیرصدیقی آئندہ ماہ امریکہ میں پاکستان کےسفیرکی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، حکومت پاکستان نے امریکہ میں موجودہ پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد علی جہانگیرصدیقی کو سفیر تعینات کیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے موجودہ سفیراعزاز چوہدری انتیس مئی کو اپنےعہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں، جس کے بعد ان کی جگہ علی جہانگیر صدیقی جون کے پہلے ہفتے میں بطورسفیرذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    علی جہانگیر صدیقی کی امریکی محکمہ خارجہ نےبطور سفیر تعیناتی کی منظوری دی، جس کے بعد ان کا ایگریما واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کو موصول ہوگیا۔

    یاد رہے 8 مارچ کو وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے امریکہ کے سفیر اعزاز چوہدری کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد اپنے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی کو واشنگٹن میں سفیرتعینات کرنے کی منظوری دی تھی، اعزاز چوہدری 14ماہ تک امریکامیں پاکستانی سفیر رہے۔

    جس کے بعد سفارتی حلقوں کی جانب سےعلی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کو میرٹ کیخلاف قراردیتے ہوئے کہا گیا تھا وہ مطلوبہ تعلیم اور سفارتی تجربہ نہیں رکھتے۔

    دوسری جانب علی جہانگیر صدیقی کیخلا ف کرپشن کے الزامات کے تحت نیب میں انکوائری جاری ہے۔

    علی جہانگیر صدیقی پر چالیس ارب روپے کرپشن کا الزام ہے، ذرائع کے مطابق ان کی کمپنیاں اسٹاک مارکیٹ میں کرپشن میں ملوث پائی گئی ہیں۔ان کے خلاف منی لانڈرنگ اور انسائڈر ٹریڈنگ کے سلسلے میں انکوائری ہورہی ہے۔

    خیال رہے کہ علی جہانگیر صدیقی ملک کے معروف کاروباری گروپ جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نیب نے امریکا کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی کو دوبارہ طلب کرلیا

    نیب نے امریکا کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی کو دوبارہ طلب کرلیا

    لاہور: قومی احتساب بیورو نے امریکا کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی کو کل آفس دوبارہ طلب کرلیا ہے، انھوں نے نیب کی جانب سے سوال نامے کا جواب تاحال جمع نہیں کرایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے علی جہانگیر صدیقی کو پہلے بھی کرپشن کے الزامات میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا جس پر وہ بائیس مارچ کو نیب آفس میں پیش ہوئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے علی جہانگیر صدیقی سے ان کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی گئی تھیں اور اس سلسلے میں انھیں دو صفحات پر مشتمل سوال نامہ دیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق مشیر وزیر اعظم علی جہانگیر صدیقی نے ابھی تک سوال نامے کا جواب جمع نہیں کرایا ہے، جس پر انھیں صبح دس بجے نیب کمپلیکس میں دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔

    کرپشن کے الزامات، نیب نے امریکا کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیرصدیقی کو طلب کرلیا

    یاد رہے کہ علی جہانگیر صدیقی پر چالیس ارب روپے کرپشن کا الزام ہے، ذرائع کے مطابق ان کی کمپنیاں اسٹاک مارکیٹ میں کرپشن میں ملوث پائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ان پر انسائڈر ٹریڈنگ کا بھی الزام ہے۔

    واضح رہے کہ علی جہانگیر صدیقی پر اپنی کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت میں بے ضابطگی کا الزام ہے اور ان کے خلاف منی لانڈرنگ اور انسائڈر ٹریڈنگ کے سلسلے میں انکوائری ہوری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔