Tag: Ali Mohammad Mahar

  • دوران ڈکیتی پستول کا بٹ لگنے سےعلی محمد مہر زخمی ہوئے، ایس ایس پی ساؤتھ

    دوران ڈکیتی پستول کا بٹ لگنے سےعلی محمد مہر زخمی ہوئے، ایس ایس پی ساؤتھ

    کراچی: ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ علی محمد مہر کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے 8 ملزمان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ نے علی محمد مہر کے گھر کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈکیتی پستول کا بٹ لگنے سے سابق وزیراعلیٰ علی محمد مہر زخمی ہوئے۔

    پیر محمد شاہ نے بتایا کہ ڈکیتی کی واردات میں 8 ملزمان ملوث ہیں، ملزمان نے ملازمین کو یرغمال بنایا اور واردات کی۔

    ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا کہ ملزمان کیا کچھ لے کرگئے ہیں واضح نہیں ہے، گھر بہت بڑا ہے، ملزمان ایک حصے میں ہی گئے تھے، معلوم ایسا ہی ہورہا ہے کہ ملزمان رکشے میں آئے۔

    کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر سابق وزیراعلیٰ سندھ علی محمد مہر پر حملہ

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گذری میں واقع سابق وزیراعلیٰ سندھ علی محمد مہر گھر میں ڈکیتی کے دوران زخمی ہوئے۔

    آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹرکلیم امام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

  • گھوٹکی:این اے205سے کامیاب آزادامیدوارکاپی ٹی آئی میں شمولیت کافیصلہ

    گھوٹکی:این اے205سے کامیاب آزادامیدوارکاپی ٹی آئی میں شمولیت کافیصلہ

    گھوٹکی : قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 سے کامیاب آزاد امیدوار سردار علی محمد مہر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی این اے 205 سے کامیاب آزاد امیدوار سردار علی محمد مہر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے بنی گالہ روانہ ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اورعارف علوی نےعلی محمد سے شمولیت کے لیے رابطہ کیا تھا۔

    خیال رہے کہ سردارعلی محمد مہر 3مرتبہ قومی اسمبلی کے ممبر جبکہ ایک مرتبہ ایم پی اے منتخب ہوئے۔ سردارعلی محمدمہر2002 میں وزیراعلیٰ سندھ بھی رہ چکے ہیں۔

    مانسہرہ سے کامیاب آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل

    واضح رہے دو روز قبل مانسہرہ سے قومی اسمبلی کی نشست جیتنے والے صالح محمد نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی تھی اور پی ٹی آئی کی قیادت اورمنشور پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

    صالح محمد نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 13 سے دلچسپ مقابلے کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار 262 ووٹ لے کرکامیابی حاصل کی تھی جہاں ان کے حریف اورمسلم لیگ ن کے امیدوار سردار شاہ جہاں یوسف نے 1 لاکھ 7 ہزار 808 ووٹ لیے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔