Tag: Ali Muhammad

  • آدھا سندھ تو پیپلزپارٹی کے ہاتھ سے چلاگیا ہے آدھا2023 میں چلا جائیگا، علی محمد

    آدھا سندھ تو پیپلزپارٹی کے ہاتھ سے چلاگیا ہے آدھا2023 میں چلا جائیگا، علی محمد

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن آپس میں ہی مخلص نہیں ہے، آپس میں دھوکے کررہی ہے، حکومت میں تو انہوں نے کام کیا نہیں اب اور اپوزیشن میں بھی کچھ نہیں کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ کا بناتے ہوئے کہا کہ 2023 میں اپوزیشن کو جواب دیں گے جب سندھ بھی ہاتھ سے جائے گا۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آدھا سندھ تو پیپلز پارٹی کے ہاتھ سے چلا گیا ہے آدھا 2023 میں چلا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن آپس میں ہی مخلص نہیں ہے، آپس میں دھوکے کررہی ہے، نوازشریف کئی سال حکومت میں رہےابھی بھی وہ ملک بدلیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے 4 بارحکومت کی لاڑکانہ کی ہی صورتحال دیکھ لیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اداروں میں سیاسی بھرتیاں کیں اور پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے 40 سال اس ملک کو تباہ کیا۔

    علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت میں تو انہوں نے کام نہیں کیا اپوزیشن میں بھی کچھ نہیں کیا، بلاول ذوالفقار بھٹو کی نقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

  • ملک کے لیے جو بہتر ہوگا عمران خان وقت کے ساتھ وہ کریں گے: علی محمدخان

    ملک کے لیے جو بہتر ہوگا عمران خان وقت کے ساتھ وہ کریں گے: علی محمدخان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس تمام اداروں کی رپورٹس جاتی ہیں ،ملک کے لیے جو بہتر ہوگا وزیر اعظم وقت کے ساتھ وہ کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کسی کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ کیا نہ اس کا ارادہ ہے، عمران خان وزیراعظم کے ساتھ ساتھ وزیر داخلہ بھی خود ہیں۔

    پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ قانون کو ہمیشہ ٹھیک کرنے کا وقت ملتا ہے مگر کیا یہ وقت اس کے لیے بہتر ہے، کیا نیب قوانین میں تبدیلی کی بات کہیں فرار ہونے کے لیے تو نہیں کی جارہیں؟

    بھارت سے جنگ ہوئی تو پوری قوم اکٹھی ہوگی: علی محمدخان

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ورکرز ماہر ہیں کوئی مہم چلانا ہو تو ہمیشہ خدمات فراہم کرتے ہیں، میں سجھتا ہوں قوم کو اس نہج پر پہنچانے والوں کو اب موقع نہیں دے گی، قوم جاگ چکی ہے آصف زرداری بھی جاگ جائیں۔

    علی محمد کا کہنا تھا کہ عمران خان کے احتساب کے نعرے نے متاثر کیا ہے، نیب جن مقدمات میں گرفتاریاں اور تحقیقات کررہی ہیں وہ ن لیگ دورمیں بنے، ہر سیاسی جماعت کی ایک ذہنی سطح، ان کا ایک مینڈیٹ ہوتا ہے۔

    نیب قوانین میں تبدیلی سے متعلق ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کا حق ہے قرارداد لانا چاہتی ہے تو پارلیمنٹ لائے، میں سمجھتا ہوں اپوزیشن اپنا کردار ادا کرنے میں تاخیر کررہی ہے۔