Tag: Ali Muhammad Khan

  • علی محمد خان نے رانا ثنااللہ کی بات کی نفی کردی

    علی محمد خان نے رانا ثنااللہ کی بات کی نفی کردی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ کی بات کی نفی کردی۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے نجی ٹی وی پر گفتگو میں کہا بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ آیا تو مذاکرات پر اثر ہوگا۔

    علی محمد خان نے کہا کہ کچھ وزرا کے جارحانہ رویے نے ماحول کو پراگندہ کیا، انہوں نے یہ بھی کہا 9 مئی کو قانون توڑنے والوں کو سویلین کورٹ میں ٹرائل کیا جائے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ 9 مئی واقعات پر مزید کچھ لوگوں کے فیصلے ایک دو دن میں ہوں گے۔

    نجی ٹی وی پر گفتگو میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایک سو نوے ملین پاؤنڈز کا مقدمہ بھی ان میں شامل ہے، ان مقدمات کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہونا چاہیے۔

    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں سے بیک چینل رابطے برقرار ہیں، پی ٹی آئی کو مشورہ ہے ڈیڈ لائن اور وارننگ دینا چھوڑ دے۔

  • قوم فیصلہ کرچکی ہے کہ پاکستان بانی پی ٹی آئی ٹھیک کرینگے: علی محمد خان

    قوم فیصلہ کرچکی ہے کہ پاکستان بانی پی ٹی آئی ٹھیک کرینگے: علی محمد خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہےکہ قوم فیصلہ کرچکی ہےکہ پاکستان بانی پی ٹی آئی ٹھیک کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اللہ نےکل بانی پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی دی، بانی پی ٹی آئی پر توشہ خانہ کا جعلی کیس بنایا گیا، کل ایک امید پیدا ہوئی کہ بانی پی ٹی آئی باہر نکلیں گے۔

    علی محمد خان کا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد کل رات ایک اور کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی، یہ سمجھتے ہیں اس طرح بانی پی ٹی آئی ٹوٹ جائے گا، بانی پی ٹی آئی ٹوٹنے کیلئے بنا ہی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کیساتھ اس لئےکھڑے ہیں کہ بہتر ملک بناسکیں لیکن آپ نے ہر ممکن کوشش کی، پارٹی سے انتخابی نشان چھینا، آپ نے بانی پی ٹی آئی کے لوگوں کو دوسری جماعتوں میں شامل کرایا، وہ لوگ جن کا پی ٹی آئی پر اعتماد تھا انہیں بانی پی ٹی آئی سے دور کیا۔

    علی محمد خان نے کہا کہ قوم فیصلہ کر چکی ہےکہ پاکستان بانی پی ٹی آئی ٹھیک کرینگے، 24 نومبر کو قوم نکلے گی، آپکے پاس اب بھی 2 دن ہیں کیوں کہ قوم کا ایک ہی نعرہ ہے بانی پی ٹی آئی باہر نکالو۔

    علی محمد خان کا کہنا تھا کہ عمرانی معاہدہ ہونا چاہئے خان کو باہر آنا چاہئے، بانی پی ٹی آئی باہر آئے پھر تمام سیاسی جماعتیں بیٹھیں، اسٹیبلشمنٹ ادارے ملک کی حفاظت کیلئے ضروری ہیں، جب تک بانی پی ٹی آئی کو انگیج نہیں کرتے سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔

  • ہمارا حق ہے کہ صدر مملکت ہمیں حکومت بنانے کی دعوت دیں، علی محمد خان

    ہمارا حق ہے کہ صدر مملکت ہمیں حکومت بنانے کی دعوت دیں، علی محمد خان

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہمارا حق ہے کہ صدرمملکت ہمیں حکومت بنانے کی دعوت دیں، پی ٹی آئی 136 کے جادوئی نمبر سے تھوڑا سا پیچھے ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ باخبر سویرا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ حکومت آتی جاتی رہتی ہے نظریہ ایک بار چلاجائے تو کبھی واپس نہیں آتا، میاں صاحب، زرداری نے بیٹھ کر حکومت بنائی تو کیا وہ کرپشن کے خلاف بات کرسکیں گے؟۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں دھرنے، احتجاج کے بجائے پارلیمنٹ میں کردار ادا کرنا چاہیے، ہمیں اپنی ہم خیال جماعتوں کے ساتھ ملکر چلنا چاہیے، تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت چاہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ فارم 45 کے معاملے میں بہت بڑا ڈرامہ ہوا ہے، پی ٹی آئی اس وقت حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے، کراچی میں ہمارا مینڈیٹ ایم کیوایم کو دیاگیا۔

    علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے ایسے آزاد رکن ہمارے ساتھ مل جائیں جو کسی جماعت کے رکن نہیں ہوں اور مخصوص نشستوں کے مسئلے کا حل نکل آئے گا اس کے لیے دو تین جماعتوں سے گفتگو چل رہی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب میں سب سے بڑی جماعت کے طور پر حکومت بنانا پی ٹی آئی کا حق بنتا ہے، سب سے بڑا پارلیمانی گروپ جو جیت کر آیاہے وہ پی ٹی آئی ہے اس لیے ہمارا حق ہے کہ صدرمملکت ہمیں حکومت بنانے کی دعوت دے۔

    علی محمد خان نے کہا کہ سمجھتا ہوں ماضی میں بھی استعفیٰ نہیں دینا چاہیے تھا، مستعفی ہونے کا فیصلہ پارٹی کا تھا ہم ساتھ کھڑے رہے، پرسوں احتجاج مؤخر کیا تاکہ امن سے کوئی کھلواڑنہ کرسکے۔

    علی محمد خان نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کو سمجھ دار سیاسی ورکر دیکھا ہے، انہوں نے مشکل وقت میں کے پی میں پارٹی کو چلایا وہ جارحانہ طبیعت کے مالک ضرور ہیں پر سیاسی بالغ نظریہ رکھتے ہیں۔

  • حافظ نعیم کے فیصلے پر الیکشن کمیشن اب اپنا دفاع کیسے کرے گا؟ علی محمد خان

    حافظ نعیم کے فیصلے پر الیکشن کمیشن اب اپنا دفاع کیسے کرے گا؟ علی محمد خان

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ خیرات میں دی گئی سیٹ واپس کر کے حافظ نعیم نے اخلاق کا اعلیٰ ترین معیار قائم کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 23 مردان سے قومی نشست جیتنے والے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے پی ایس 129 کی جیتی ہوئی نشست چھوڑنے کے اعلان پر ان کی تعریف کی ہے۔

    علی محمد خان نے ایکس پر اپنی ٹویٹ میں لکھا ’’خیرات میں دی گئی سیٹ واپس کر کے حافظ صاحب نے اخلاق کا اعلیٰ ترین معیار قائم کیا ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان اب اپنا دفاع کیسے کرے گا اس فیصلے پر؟‘‘

    انھوں نے لکھا ’’جو جیتا ہے اسی نے دھاندلی کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوڑ دیا ہے، اسی لیے کہا تھا کہ عوام کو ان کا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔‘‘

    واضح رہے کہ حافظ نعیم نے صوبائی نشست کے نتائج کے حوالے سے کہا تھا کہ ان سے زیادہ ووٹ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار نے لیے تھے، حافظ نعیم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ’’میں نے کہا تھا جو جیتے اسے جیتنے دو جو ہارے اسے ہارنے دو، میری جیتی ہوئی سیٹ پر فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی جیتی ہے، ضمیر اور جماعت کی اخلاقی روایات کے مطابق صوبائی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ ہمیں ہماری ساری جیتی ہوئی سیٹیں واپس کی جائیں۔‘‘

  • کیا علی امین گنڈا پور کے پی کے اگلے وزیراعلی ہوں گے؟

    کیا علی امین گنڈا پور کے پی کے اگلے وزیراعلی ہوں گے؟

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں علی امین گنڈا پور کو اگلا وزیر اعلیٰ بنانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

    حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے نامزد کردہ آزاد امیدواروں نے خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ نشستیں حاصل کرلی ہیں اور پارٹی کے صوبائی صدر علی امین گنڈا پور متوقع طور پر اگلے وزیراعلیٰ ہوں گے۔

    اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا علی امین گنڈا پور کے پی کے اگلے وزیراعلی بن پائی گے؟ اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں تفصیلی گفتگو کی۔

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کہنا تھا کہ کیوں نہیں بنیں گے، انہوں نے پارٹی کے مشکل حالات میں کام کیا ہے اور وہ ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں۔

    علی محمد خان نے مزید کہا کہ کے پی کی وزارت اعلیٰ کیلئے امین علی گنڈا پور ایک مضبوط امیدوار ہیں اور وہ صوبے کو بہتر انداز میں چلائیں گے۔

  • شریف اور مریم نواز کی نئی آڈیو : ‘ہر نیا دن ان لوگوں کو بے نقاب کررہا ہے’

    شریف اور مریم نواز کی نئی آڈیو : ‘ہر نیا دن ان لوگوں کو بے نقاب کررہا ہے’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہر نیا دن ان لوگوں کو بے نقاب کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں شہباز شریف اور مریم نواز کی نئی آڈیو پر کہا کہ ہر نیا دن ان لوگوں کو بے نقاب کررہاہے۔

    علی محمد خان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفت سیاست کا لازمی حصہ ہے، مسئلہ وہاں پیدا ہوتاہے، جب سیاسی مخالفت میں ملک کانقصان کیاجائے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ غریب طبقے کو صحت کے معاملے پر رلتے دیکھا، ہیلتھ کارڈ سے غریب عوام کو علاج کی بہترین سہولت مل رہی تھی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بغض عمران خان میں آپ غریبوں کی زندگیوں سےکھیل رہےہیں، اس طرح کی حرکتوں سے عوام کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ رہا ہے۔

    علی محمد خان نے کہا کہ عوام سمجھیں گے سیاستدان صرف اپنے مفادات کیلئے کام کرتے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز شہبازشریف اورمریم نوازکی ایک اور آڈیو سامنے آئی تھی ، جس میں کروڑوں پاکستانیوں کو علاج کی فری سہولت پر محروم کرنے کی گفتگو کی گئی۔

    مریم نواز نے وزیراعظم کو فنڈز کی کمی کابہانہ بنا کرعوام کیلئے ہیلتھ کارڈکوبندکرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہاعمران خان کےپاس دکھانے کیلئےصحت کارڈ کےعلاوہ کچھ نہیں۔

    آڈیو میں شہباز شریف کی مریم نواز سے مکالمے میں آواز غیر واضح ہے۔

  • علی محمد خان کی ایوان میں تقریر : اداکارہ مریم نفیس بھی معترف نکلیں

    علی محمد خان کی ایوان میں تقریر : اداکارہ مریم نفیس بھی معترف نکلیں

    کراچی : معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی علی محمد خان کی معترف نکلیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کی گزشتہ روز پارلیمنٹ کے حکومتی بینچز پر اکیلے کھڑے ہوکر پرجوش تقریر کرنے اور عمران خان کا ساتھ دینے پر ان کی تعریف کی ہے۔

    اداکارہ مریم نفیس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی علی محمد خان کی پارلیمنٹ میں کی گئی پر جوش تقریر اور عمران خان کا ساتھ دینے کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

    اُنہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ وہ علی محمد خان کی بہت عزت کرتی ہیں۔ اُنہوں نے علی محمد خان کی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کیا زبردست تقریر تھی۔

    واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ایوان میں بیٹھے پی ٹی آئی کے اکیلے رہنما علی محمد خان نے اپنا مؤقف خطاب کے دوران بھرپور انداز میں پیش کیا۔

    جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ علی محمد خان نے جب اپنا خطاب شروع کیا تو قائد اعظم محمد علی جناح کے ایک قول کا حوالہ دیا اور کہا کہ مجھے فخر ہے اور خوشی ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں، جس نے حکومت قربان کردی لیکن غلامی قبول نہیں کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج آپ کے چہروں پر خوشی ہے، اللّٰہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے، آج میری پارلیمانی امور کے وزیر کی ڈیوٹی تمام ہوئی۔

  • روس صرف بہانہ ہے عمران خان نشانہ ہے، علی محمد خان

    روس صرف بہانہ ہے عمران خان نشانہ ہے، علی محمد خان

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے حکومت قربان کی ہے لیکن غلامی قبول نہیں کی، روس صرف بہانہ ہے عمران خان نشانہ ہے۔

    گزشتہ رات قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھےخوشی ہے میں اس عمران خان کےساتھ کھڑا ہوں۔

    علی محمدخان نے کہا کہ آج میری پارلیمانی امور کی ڈیوٹی تمام ہوئی، آج آپ کے چہروں پرخوشی ہے اللہ آپ کو خوش رکھے، تاریخ ایک سوال چھوڑے جارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے قائد کو مولانا فضل الرحمان یہودی اورامریکی ایجنٹ کہتے تھے، یہ کیسا ایجنٹ تھاجس کو ہٹانے کیلئے امریکا نےایڑی چوٹی کا زور لگالیا۔

    پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم سب مسلمان ہیں اورہماری تاریخ بھری پڑی ہے، ہم سب نے امام حسین کے نقش قدم پر چلنا ہے۔

    آپ کے دل کی تمنا تھی کہ عمران خان کی حکومت ختم ہو، اس کرسی پر میرا لیڈرعمران خان عوام کی اکثریت سے پھرآئے گا، ہم اللہ سے معافی مانگنے والے ہیں امریکا سے نہیں۔

    بلاول صاحب آپ کے نانا نےاسلام آباد میں اسلامی امہ کو ایک بار اکٹھا کیا، میرے لیڈر نے اسلام آباد میں2بار اکٹھا کیا۔

    عمران خان نے ختم نبوت کی بات کی، مسلم بلاک کی بات کی یہی ان کا گناہ ہے، پاکستانی عوام کو کہتا ہوں روس صرف بہانہ ہےعمران خان نشانہ ہے،

    عمران خان نے مغربی سامراج کے سامنےکھڑے ہوکر کہا ایبسلوٹلی ناٹ، کہا گیا عمران خان کی حکومت گرگئی تو پاکستان کومعاف کردیں گے،آج آپ جیتے ہیں آپ کو یہ کامیابی مبارک ہو۔

    مجھے فخر ہے میرا لیڈرکھڑارہا، جھکا نہیں بکا نہیں اور آخری بال تک کھڑا رہا، عمران خان جلد عوام کی طاقت سے پھر اسی کرسی پر بیٹھیں گے، عمران خان جلد دوتہائی اکثریت سے دوبارہ اسمبلی میں آئیں گے،

    آج بھی پاکستان میں ایسے لوگ ہیں جو سامراج کا سامنا پوری جرات اور بہادری سے کرتے ہیں اور جو امریکا اور یہودیوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوئے ہیں۔

  • آئندہ 3سے 4 ماہ میں مہنگائی میں کمی آئے گی، علی محمد خان

    آئندہ 3سے 4 ماہ میں مہنگائی میں کمی آئے گی، علی محمد خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی  اور  وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ مہنگائی عارضی ہوتی ہے اس میں آئندہ 3سے 4 ماہ میں کمی آئے گی۔

    سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو سیاست کو اپنا کیریئر بناتے ہیں، ملک کو ٹھیک کرنے کیلئےعمران خان کے ساتھ شامل ہوا۔

    علی محمد خان نے کہا کہ کیا تحریکیں ایسے ہی چلتی ہے، اس کیلئے پورا پلان بنانا پڑتا ہے، 3سے4ماہ کے دوران مہنگائی کم ہوگئی تو پھر اپوزیشن کیا کرے گی؟

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سوئس بینک اور پاناما والے سیاست میں آکر مال بناتے ہیں، موجودہ حکومت کے سامنے پچھلی حکومتوں کے چھوڑے ہوئے چیلنجز ہیں۔

    وزیرمملکت نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں مہنگائی ہے حکومت اس سےانکاری نہیں ہے، آئندہ 3سے 4 ماہ میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کا پوراقرضہ21ہزار ارب تک جاچکا ہے، ملکی ترسیلات میں16.5ارب کا اضافہ ہوا ہے، ہماری ہر ہفتے کابینہ کا اجلاس ہوتا ہے، نوازشریف کبھی کبھار میٹنگ کیا کرتے تھے۔

  • امریکا طالبان امن معاہدے کا کریڈٹ ہمارا ہے، علی محمد خان

    امریکا طالبان امن معاہدے کا کریڈٹ ہمارا ہے، علی محمد خان

    اسلام آباد : امریکا طالبان امن معاہدے سے متعلق پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے آغاز ہی میں عافیہ صدیقی کی واپسی کی کوشش کی۔

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے سینیٹ میں امریکا طالبان امن معاہدے کی تحریک پر بحث کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ افغان قوم نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی، جب روس نے افغانستان پر حملہ کیا تو ہم نے مواخات کی تاریخ رقم کی۔

    دہشت گردی کے خلاف 70 ہزار پاکستانیوں نے جانیں قربان کیں اور ہمارے جنازوں، شادیوں، کھیل کے میدانوں اور مدرسوں پر ڈرون حملے ہوئے۔

    وزیر مملکت پارلیمانی امور نے کہا کہ جنگ کی قیمت افغانیوں اور پاکستانیوں نے ادا کی، اسی لیے حکومت کی پالیسی ہے کہ افغانستان اپنے فیصلے خود کرے، افغانستان کا امن ہماری خواہش نہیں ہماری ضرورت ہے۔

    علی محمد خان کا کہنا تھا کہ جب کابل میں دھماکا ہوتا ہے تو درد ہمیں بھی ہوتا ہے، افغانستان اور ایران کو سی پیک میں شمولیت کےلیے مدعو کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پاکستانی ایسی حکومت نہیں ہوگی جو عافیہ صدیقی کی واپسی نہیں چاہے گی، ہماری حکومت نے آغاز ہی میں عافیہ صدیقی کی واپسی کی کوشش کی اور امریکا طالبان امن معاہدے کا کریڈٹ بھی ہمارا ہے۔