Tag: Ali pur

  • زہریلی لسّی پینے سے13افراد کی ہلاکت کا معمہ حل، دلہن سمیت3گرفتار

    زہریلی لسّی پینے سے13افراد کی ہلاکت کا معمہ حل، دلہن سمیت3گرفتار

    علی پور : زہریلا مشروب پینے سے تیرہ افراد کی ہلاکت کا معمہ حل کرلیا گیا، لسی میں چوہے مار زہر ملایا گیا تھا، پولیس نے نئی نویلی بہو سمیت تین افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مظٖفر گڑھ کے علاقے علی پور میں زہریلی لسی پینے سے ہلاکتوں کا معاملہ پولیس نے حل کرلیا، واقعے کی تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ لسی میں چوہے مار زہر ملایا گیا تھا۔

    نئی نویلی دلہن آسیہ نے زبردستی شادی کا انتقام لینے کیلئے دودھ میں زہر ڈالا، آسیہ بی بی نے اپنے چچا زاد شاہد اور اس کی ممانی کے ذریعے دودھ میں زہرملایا تھا، بعد ازاں امجد کی والدہ نے لاعلمی میں اسی دودھ میں مزید دودھ شامل کرکے لسی بنائی تھی۔

    اس حوالے سے آرپی او ڈی جی خان سہیل تاجک نے میڈیا کو بتایا کہ بستی والوٹ کے رہائشی اکرم کے بیٹے امجد کی شادی ایک ماہ قبل آسیہ سے ہوئی تھی، شادی زبردستی کرائی گئی تھی جس کا انتقام آسیہ نے لیا۔

    دلہن آسیہ بی بی اپنےچچازاد شاہد سے شادی کرنا چاہتی تھی، جس میں ناکامی پر اس نے انتقاماً یہ کارروائی کی، اس کارروائی میں اس کے ساتھ شاہد اوراس کی ممانی بھی شامل تھی۔


    مزید پڑھیں: فیصل آباد میں زہریلا دودھ پینے سے سو افراد کی حالت غیر


    تھانہ کنڈائی پولیس نے دہشت گردی، قتل ودیگردفعات کےتحت مقدمہ درج کرکے آسیہ بی بی شاہد اوراس کی ممانی زرینہ مائی کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیا۔

  • پنجاب پولیس کا کارنامہ، فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچوں کو ہی ڈاکو بنا دیا

    پنجاب پولیس کا کارنامہ، فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچوں کو ہی ڈاکو بنا دیا

    علی پور: پنجاب پولیس کا ایک اور اہم کارنامہ سامنے آیا ہے، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچوں کوہی ڈاکو بناڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں واقع علی پور میں پولیس نے نامعلوم افراد کی فائرنگ سےزخمی بچوں کے خلاف ہی مقدمہ درج کرلیا۔

    گزشتہ روزسیت پورتھانے کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں تین بچے گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے، سیت پور پولیس نے اصل ملزمان کی گرفتاری کے بجائے زخمی بچوں کیخلاف ہی مقدمہ درج کردیا۔

    پولیس نے مذکورہ بچوں کو ڈکیتی کا ملزم بھی بنادیا، مقدمے میں نامزد چھ آٹھ اور گیارہ سال کے طلباء پر گھر میں گھسنے کابھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

    بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ تینوں بچے گھر سے اسکول جاتے ہوئے فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے، بچوں کے والد نے عدالت سے رجوع کرکے ننھے ملزمان کی عبوری ضمانت کرالی ہے۔

    پولیس کی لاپرواہی اور بچوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے پر علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس ساری صورتحال میں والدین کی پریشانی کے ساتھ ساتھ بچوں کی پڑھائی بھی بہت متاثر ہوئی ہے۔

  • علی پور: امام بارگاہ سے برآمد بم ناکارہ بنادیا گیا

    علی پور: امام بارگاہ سے برآمد بم ناکارہ بنادیا گیا

    مظفر گڑھ : علی پور کی امام بارگاہ سے برآمد ہونے والے دس کلوگرام وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق علی پور کے علاقے جتوئی چوک میں واقع امام بار گاہ سے بر آمد بم کو ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ امام با رگاہ سے برآمد بم 10 کلو وزنی اور ریموٹ کنٹرول سے منسلک تھا۔

    امام بارگاہ میں صفائی کے دوران نوجوان کی نظر دودھ کے ایک ڈرم پر پڑی۔ تلاشی لینے پر اس میں بڑی مقدار میں بال بیئرنگ، کیلیں اور بلیڈ پائے گئے۔

    دودھ کے ڈرم میں موجود بم کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اما م بارگاہ پہنچ گئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنادیا۔ بم ملنے کی خبر پر علاقے کے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔