Tag: Ali Zafar

  • عدالت نے میشا شفیع پر دس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا، قانونی ٹیم علی ظفر

    عدالت نے میشا شفیع پر دس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا، قانونی ٹیم علی ظفر

    کراچی : نامور گلوکار علی ظفر کی قانونی ٹیم نے کہا ہے کہ محتسب نے میشا شفیع کی درخواست مسترد کردی تھی، گواہوں سے جرح نہ کرنے پر میشا پر دس ہزار روپے کا جرمانہ عائد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع کے تازہ الزامات کے جواب میں گلوکار علی ظفر کی قانونی ٹیم کی جانب سے بیان جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محتسب نے میشا شفیع کی درخواست مسترد کردی تھی۔

    عدالت نے متعدد بار میشا شفیع سے جواب طلب کیا، میشا شفیع کی لیگل ٹیم نے مواقع ملنے کے باوجود علی ظفر کی طرف سے پیش گواہوں پر جرح نہیں کی، جرح نہ کرنے پرعدالت نے میشا شفیع کو 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

    لیگل ٹیم کے مطابق گورنر پنجاب نے بھی اسی بنیاد پرمیشا شفیع کی اپیل مسترد کی تھی، گلوکارہ نے محتسب کے حکم کی معطلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، ہائیکورٹ نے محتسب اور گورنر کے احکامات کو کالعدم قرار نہیں دیا، میشا کی شکایت مسترد ہونے سے متعلق محتسب اور گورنر کے احکامات برقرار ہیں۔

    علی ظفر کی لیگل ٹیم نے کہا ہے کہ گلوکار نے درست کہا کہ ان کے خلاف شکایت مسترد ہوچکی ہے، جھوٹے الزامات پر میشا شفیع کو علی ظفر نے قانونی نوٹس بھجوایا، علی ظفرنے 23جون2018کو میشا شفیع کےخلاف دعویٰ دائر کیا، عدالت نے میشا شفیع کو5جولائی کیلئے نوٹس جاری کیا ہے۔

    لیگل ٹیم کے مطابق ہائی کورٹ کا واضح حکم ہے کہ میشا پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر علی ظفر کےخلاف نہیں بولیں گی، اس کے علاوہ میڈیا پر تشہیر کے باوجود میشا شفیع نے نوٹس وصول نہیں کیے، 13اگست 2018 کو میشا شفیع نے اپنی لیگل ٹیم کے ذریعے پاور آف اٹارنی جمع کروایا۔

    مزید پڑھیں: علی ظفر عدالت میں پیش، میشا شفیع غائب، اسٹار کا قانونی جنگ جاری رکھنے کا اعلان

    اگر یہ تاخیری حربے نہیں تو اسے کیا کہیں گے، میشا شفیع کے وکلاء کےجھوٹے بیانات کا جواب دیا جارہا ہے، علی ظفر ایسے بیانات پر قانونی چارہ جوئی کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔

  • علی ظفر، میشا شفیع تنازع، سپر اسٹار کا فیصلہ کن اقدام کا اعلان

    علی ظفر، میشا شفیع تنازع، سپر اسٹار کا فیصلہ کن اقدام کا اعلان

    لاہور: علی ظفر میشا شفیع تنازع اہم موڑ‌پر پہنچ گیا، سپر اسٹار نے فیصلہ کن اقدام کا عندیہ دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق علی ظفر اور میشا شفیع کی جانب سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف الزامات کا سلسلہ جاری ہے.

    آج ٹویٹر پر علی ظفر نے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ قانونی کارروائی کے تحت ان سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کیا جارہا ہے، جو ان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے تھے.

    خیال رہے کہ انھوں نے گزشتہ دونوں الزام لگایا تھا کہ سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے انھیں بدنام کیا جارہا ہے، ایف آئی اے ان جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرے، آج اس طرح کے اکاؤنٹس بند کر دیے گئے ہیں.

    مزید پڑھیں: میشا شفیع جنسی ہراسانی کیس، گلوکار علی ظفر آبدیدہ ہوگئے

    علی ظفر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میشا شفیع کے معاملے پرجلد فیصلہ کن چیزیں جاری کروں گا، ہرزبانی، تحریری دعوے یا الزام کا ثبوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا.

    یاد رہے کہ 29 اپریل 2019 کو اے آر وائی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا تھا کہ میشا شفیع کو عدالت یا کیمرے کے سامنے الزامات ثابت کرنے کا چیلنج کرتا ہوں، ایک منٹ بھی عدالت یا کیمرے کے سامنے آئیں، ان سے سوال ہوا تو ان کا جھوٹ پکڑا جائے گا، اسی لیے وہ چھپ کر بیٹھی ہیں۔

  • علی ظفر کا میشا شفیع کو عدالت یا کیمرے کے سامنے الزامات ثابت کرنے کا چیلنج

    علی ظفر کا میشا شفیع کو عدالت یا کیمرے کے سامنے الزامات ثابت کرنے کا چیلنج

    کراچی: ادکار وفنکار علی ظفر نے میشاشفیع کو عدالت یا کیمرے کے سامنے الزامات ثابت کرنےکاچیلنج کرتے ہوئے کہا میشا ایک منٹ بھی عدالت یا کیمرے کےسامنے آئیں، ان سے سوال ہوا تو ان کا جھوٹ پکڑا جائے گا اسی لیے وہ چھپ کر بیٹھی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ادکار وفنکار علی ظفر اور اہلیہ عائشہ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا میشاشفیع نے جھوٹ بولا اور بار بار جھوٹ بولا ، میشاشفیع عدالت میں پیش نہیں ہورہی اور الزامات لگارہی ہیں۔

    علی ظفر کا کہنا تھا میری فلم کاٹریلرریلیزہوتی ہوئی دھمکی آمیزٹوئٹ سامنےآیاتھا، ٹوئٹ میں کہاگیاتھاکہ دیکھناعلی ظفر کی فلم کیساتھ کیا کیا جائے گا،  سوشل میڈیا کو منظم طریقے سے استعمال کیاگیاہے، جعلی اکاؤنٹ کےذریعےمیری کردارکشی کی گئی، جعلی اکاؤنٹ سےٹوئٹ کی گئی وہ الزامات سےکچھ دن پہلےہی بنائےگئے، درخواست کرتاہوں جوغلط الزامات لگاتے ہیں، سائبر کرائم اور کرمنل معاملےکی تحقیقات ہونی چاہیے۔

    انھوں نے کہا کل 2روز سے جاگاہوا تھا،جذبات پر ضبط نہ رکھ سکا، جو بھی کام کرتاہوں دل سےکرتاہوں اور ان میں کھوجاتاہوں، اسٹوڈیو سے آیا تھا اور ذہن میں بھی وہی سب کچھ چل رہا تھا، نگہت داد کہتی ہیں میشاشفیع کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کوفالوکرتی ہوں، نگہت داد کےمتعلق مشہور ہے کہ انہوں نےفیک اکاؤنٹس کا سیل بنایا ہوا ہے۔

    علی ظفر کا مزید کہنا تھا میشاشفیع نےجومیرےخلاف کیس کیاتھااس سےبری ہوچکاہوں، میرےخلاف منظم طریقےسےکرمنل ایکٹ کیاگیا، میشا کیخلاف ہتک عزت کاکیس دائرکیا، جس میں وہ پیش نہیں ہورہیں۔

    ادکار علی ظفر نے کہا ایک کنسرٹ میں شرکت کیلئے4بجےجارہاتھا اورٹوئٹ سوا 4 بجے کیاگیا، کوشش تھی کنسرٹ میں شرکت سے پہلے ہی میرے خلاف ماحول بنایاجائے، یہ ساراکھیل میری فلم کیلئے کیاگیا لیکن معلوم نہیں تاخیرکیوں کی گئی، کنسرٹ میں شرکت کےبعدمیشاشفیع نے باقاعدہ شکریہ کا پیغام دیا۔

    انھوں نے بتایا ایک ایپ کے سی ای او کو خاتون کے جھوٹےالزام پر عہدے سے ہٹایاگیا، میشاشفیع نے کہا جب اس سی ای او کو ہٹایا جاسکتاہے تو علی ظفر کچھ بھی نہیں، میشا جب چھوٹی تھیں اس وقت بھی افواہیں پھیلانےکی وجہ سے مشہور تھیں۔

    علی ظفر نے میشا شفیع کو چیلنج کیا میشا ایک منٹ بھی عدالت یا کیمرے کےسامنے آئیں، ان سے سوال ہوا تو انکا جھوٹ پکڑا جائے گا اسی لیے وہ چھپ کر بیٹھی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا بات گھمانے کیلئےمخالفین نے انکے جملے کوپکڑااور ملالہ والی بات کو سیاق و سباق سےہٹ کرپیش کرنے کی کوشش کی گئی۔

    علی ظفر نے کہا میرامقصد اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچاناہے، چاہتاہوں آئندہ کوئی کسی پرغلط الزام نہ لگاسکے، میشا نے می ٹو مہم کو اپنے فائدہ کیلئے استعمال کیا، میشا نے جنسی ہراسگی کا سامناکرنے والی خواتین کونقصان پہنچایا۔

    میں میشاشفیع کوکبھی معاف نہیں کروں گی، علی ظفر کی اہلیہ عائشہ


    علی ظفر کی اہلیہ عائشہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا علی ظفرپرغلط الزامات کااثرفیملی پربھی پڑاہے، 8سال کا بچہ تمام صورتحال دیکھ کر پریشان  ہورہاہے، گھرپرایسی صورتحال تھی جیسے کوئی فوتگی ہوگئی ہے۔

    میشاکےالزامات سےفیملی بہت مشکل سے گزری،عائشہ علی میرےوالد دل کےمریض، مجھےہائی بلڈپریشر ہے،عائشہ میں میشاشفیع کوکبھی معاف نہیں کروں گی۔

    عائشہ گفتگوکےدوران آبدیدہ ہوگئی اور کہا میشاسےاچھی دوستی تھی ، ان کوڈرامہ کرنےکی کیاضرورت تھی ، مسئلہ تھاتومیڈیاپرلانےکےبجائےمجھ سے بات کرتیں، میں  اور میشااسکول سےایک دوسرے کوجانتے ہیں۔

  • میشا شفیع کا جھوٹ ثابت کروں گا، علی ظفر نے عدالتی فیصلے کی کاپی دکھا دی

    میشا شفیع کا جھوٹ ثابت کروں گا، علی ظفر نے عدالتی فیصلے کی کاپی دکھا دی

    لاہور : اداکار و گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ میں قانون کی نظر میں معاملے سے بری ہوں، میشا شفیع کا جھوٹ ثابت کروں گا، انہوں نے کیس سے متعلق فیصلے کی کاپی سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار و گلوکار علی ظفر نے ان پر ہراسگی کا الزام لگانے والی گلوکارہ میشا شفیع کے معاملے پر کہا ہے کہ قانون کی نظر میں معاملے سےبری  ہوگیا ہوں۔

    اب ثبوت کے ساتھ ثابت کروں گا کہ میشاشفیع نے کیسے جھوٹ بولا، اپنے خلاف جھوٹی سوشل میڈیا مہم کا بھی پردہ چاک کروں گا۔ علی ظفر نے مقدمے کے فیصلے سے متعلق عدالتی فیصلے کی کاپی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردی۔

    مزید پڑھیں: علی ظفر عدالت میں پیش، میشا شفیع غائب، اسٹار کا قانونی جنگ جاری رکھنے کا اعلان

    یاد رہے کہ علی ظفرنے گزشتہ روز لاہورمیں ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا اس کا ازالہ ہوناچاہیے۔

    علی ظفر نے کہا کہ میشا شفیع ذاتی فائدے کیلئے میری عزت اچھال رہی ہیں،گلوکارہ کینیڈا کی امیگریشن ملنے کے بعد ملالہ یوسف زئی بننا چاہتی ہے۔

    خیال رہے کہ عدالت سے میشا شفیع کے ہراسگی کے کیسز خارج کر دیئے گئے ہیں، جب کہ علی ظفر کی جانب سے سو کروڑ روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں علی ظفر کی اہلیہ عائشہ نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ مجھے، علی ظفر اور ہمارے خاندان کو جس اذیت سے گزرنا پڑا اسے بیان نہیں کرسکتی، دوستوں کی دھوکا دہی، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے سے آنکھیں کھل گئیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ علی ظفر نے معاف کر بھی دیا تو میں میشا کوعدالت جانے پرمجبور کروں گی، سچائی کی تلاش میں مصروف رہنے والےافراد کی حمایت کا شکریہ ادا کرتی ہوں، شواہد جلد عوام کے سامنے لائیں گے۔

  • علی ظفر عدالت میں پیش، میشا شفیع غائب، اسٹار کا قانونی جنگ جاری رکھنے کا اعلان

    علی ظفر عدالت میں پیش، میشا شفیع غائب، اسٹار کا قانونی جنگ جاری رکھنے کا اعلان

    لاہور: معروف اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ وہ حق پر ہیں، ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، میشا شفیع  کو ازالہ کرنا ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق علی ظفر پر ہراسگی کا الزام لگانے والی میشا شفیع آج پھر  عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، علی ظفر اہلیہ کے ساتھ آئے.

    لاہور کی سول عدالت میں گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی، دو خاتون گواہان نے بیانات قلم بند کرائے.

    سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ میشا شفیع لابی کے ساتھ مل کر ذاتی فائدے کے لیے ان کی عزت اچھال رہی ہے، وہ حق پر ہیں، امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا۔

    انھوں نے کہا کہ میشا شفیع کی جانب سے دائر جھوٹے کیسز خارج ہو چکے ہیں، وہ ایک سال سے ذہنی اور مالی اذیت سے گزر رہے ہیں، ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا اور وہ ازالہ چاہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سپر اسٹار علی ظفر نے انسان کے سب سے بڑے دشمن کا نام بتا دیا

    انھوں نے مزید کہا کہ پوری زندگی ملک اور قوم کی خدمت کی، جس کا صلہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا کر دیا جا رہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر بے شمار جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، وہ انصاف کے حصول تک قانونی جنگ جاری رکھیں گے، میشا شفیع کینیڈا کی امیگریشن کے بعد ملالہ یوسف زئی بننا چاہتی ہے۔

    خیال رہے کہ میشا شفیع کے ہراسگی کے کیسز خارج کر دیے گئے ہیں، جب کہ علی ظفر کی جانب سے سو کروڑ کا ہتک عزت کا دعویٰ کیا گیا ہے.

  • سپر اسٹار علی ظفر نے انسان کے سب سے بڑے دشمن کا نام بتا دیا

    سپر اسٹار علی ظفر نے انسان کے سب سے بڑے دشمن کا نام بتا دیا

    لاہور: سپر اسٹار علی ظفر نے قلم دوات سے دوستی کر لی،  انسان کے سب سے بڑے دشمن کا نام بتا دیا.

    تفصیلات کے مطابق فلم اسٹار اور معروف سنگر علی ظفر نے ٹویٹ کیا ہے، جس میں انھوں نے اردو میں‌ لکھی چند سطریں شیئر کیں.

    دل چسپ امر یہ ہے کہ یہ سطریں رائج طریقہ کار کے بجائے قدیم انداز میں، قلم اور دوات کی مدد سے ایک خاص طرح  کے کاغذ پر لکھی گئی ہیں، جو کلاسیکی شعرا کی بیاض سے مماثل ہے.

    اپنی تحریر میں سپر اسٹار نے لکھا کہ انسان کی سب سے بڑی دشمن اس کی میں، یعنی انا ہوتی ہے. انھوں نے مزید لکھا کہ سچ کی سب سے بڑا ساتھی، اس کی خاموش صدا ہوتی ہے، جو بنا کہے سب کہہ جاتی ہے.

    مزید پڑھیں: میشاء شفیع عدالتی کارروائی میں مزید تاخیر کرنا چاہتی ہیں، گلوکارعلی ظفر

    اس ٹویٹ کو دیکھ کر یوں‌ لگتا ہے کہ علی ظفر کا رجحان شاعری کی جانب بڑھ رہا ہے، متوقع ہے کہ جلد وہ اس ضمن میں مزید ٹویٹ کریں گے.

    خیال رہے کہ دیگر اسٹارز کی طرح علی ظفر  بھی ٹویٹر پر خاصے متحرک ہیں. وہ ماضی میں‌ بھی اپنی چند تحریریں شیئر کر چکے ہیں. ماضی میں انھوں‌ نے موصول ہونے والی کتب سے متعلق بھی ٹویٹ کیے.

  • میشاء شفیع عدالتی کارروائی میں مزید تاخیر کرنا چاہتی ہیں، گلوکارعلی ظفر

    میشاء شفیع عدالتی کارروائی میں مزید تاخیر کرنا چاہتی ہیں، گلوکارعلی ظفر

    کراچی : عدالت نے میشاء شفیع کے خلاف کیس کی سماعت27اپریل تک ملتوی کر دی، معروف پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر کے وکیل نے کہا ہے کہ میشاء شفیع کے وکلاء کیس کو جان بوجھ کر التواء کا شکار کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے سیشن کورٹ میں معروف پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشاء شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی۔

    اس موقع پر میشاء شفیع کے وکلاء کی جانب سے گواہان پر جرح کے لیے مہلت کی استدعا کی گئی، عدالت نے میشاء شفیع کے وکلاء کی استدعا پر سماعت27 اپریل تک ملتوی کر دی۔

    اس موقع پر علی ظفر کے وکیل رانا انتظار کا کہنا تھا کہ میشاء شفیع کے وکلاء کیس کو جان بوجھ کر التواء کا شکار کر رہے ہیں، میشاء شفیع عدالتی کارروائی میں مزید تاخیر کرنا چاہتی ہیں۔

    واضح رہے کہ فلم اسٹار علی ظفر نے میشاء شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، علی ظفر کا کہنا ہے کہ میشا شفیع نے مجھ کو ہراساں کرنے اور جھوٹی شہرت حاصل کرنے کے لیے بے بنیاد الزامات عائد کیے تھے۔

    مزید پڑھیں: علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا

    میشا شفیع کے جھوٹے الزامات سے پوری دنیا میں میری شہرت بری طرح متاثر ہوئی، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

  • سپر اسٹار علی ظفر کی حب الوطنی نے بھارت کو آگ بگولا کر دیا

    سپر اسٹار علی ظفر کی حب الوطنی نے بھارت کو آگ بگولا کر دیا

    لاہور: سپر اسٹار علی ظفر کی حب الوطنی نے بھارتی اداکاروں کو  آگ بگولا کر دیا،  تہذیب ہی بھول گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی شہری اور اداکاروں‌ سے علی ظفر کی پاکستان سے محبت ہضم نہیں ہو سکی.

    پلوامہ واقعے کے بعد معروف اداکار نے ہر مرحلے پر امن کا پرچار کیا اور  وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی دعوت اور تحقیقات کی پیش کش کو سراہا.

    یہ عمل سینئر بھارتی اداکار اور بی جے پی کے رہنما پریش راول کو ایک آنکھ نہیں بھایا. علی ظفر نے پلوامہ کے بعد وزیر اعظم کی تقریر کو سراہتے ہوئے لکھا: ’’کیا شان دار تقریر ہے.‘‘

    چند روز بعد جب بھارت نے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا ڈھونگ کیا، تو پریش راول بغلیں بجاتے ہوئے بچگانہ طنز کرتے نظر آئے.

    گو دیگر بھارتی فن کاروں اورانڈسٹری سے جڑی شخصیات نے پریش راول کا ساتھ دیا، مگر چند اداکاروں‌ نے ان کا دفاع بھی کیا.

    اجے دیوگن اور سونو نگم، جو عام طور پر پاکستان  مخالف ہیں، انھوں نے اس بار معتدل رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی ہیں، وہ جو کر رہے ہیں، اپنے طور پر ٹھیک کر رہے ہیں.

     

  • ہمارے سامنے کوئی پسندیدہ یا نا پسند نہیں ہے ،انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے،علی ظفر

    ہمارے سامنے کوئی پسندیدہ یا نا پسند نہیں ہے ،انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے،علی ظفر

    کراچی : نگراں وزیراطلاعات علی ظفر کا کہنا ہے کہ 25جولائی کوانتخابات مقررہ وقت پرہوں گے، شفاف انتخابات کراناہماری ترجیح ہے، عوام اپنے ووٹ کاصحیح استعمال کریں، ہمارے سامنے کوئی پسندیدہ یا نا پسند نہیں ہے۔.

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات علی ظفر نے مزارقائد پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شفاف اور بروقت انتخابات کرانا ہماری آئینی ذمہ داری ہے، 25 جولائی کو انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے، سرکاری ٹی وی پرتمام پارٹیوں کویکساں وقت دیا جارہا ہے۔

    نگراں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام اپنےآئینی حق کابھرپوراستعمال کریں، شفاف انتخابات کرانا ہماری ترجیح ہے، مزارقائد پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کر دیا ہے،نگران صوبائی حکومت سےشکایت ہے تو ان سے رابطہ کریں اور عوام اپنےووٹ کا صحیح استعمال کریں۔

    علی ظفر نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت سےشکایت ہےتوان سےرابطہ کریں، ہمیں اپنے آپ کو غیر جانبدار رکھنا ہے، ہمارا مؤقف ہے، سب کو برابر کا حق ملے، ڈیمز بنانے ہیں، پانی کے ایک ایک قطرے کی ضرورت ہے، آبی ذخائر کے ساتھ آبی کفایت بھی ضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے ووٹرز کو بھی ایجوکیٹ کیا جائے، سچ بولیں عوام سےجھوٹ بولنےکافائدہ نہیں، پیمرا جو بھی قانون بنائے گی، حکومت اس پر عمل کرے گی، پیمرا اب ایک خود مختار اتھارٹی ہے، ہمیں آخری حد تک خود کو نیوٹرل رکھنا ہے۔

    نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ ہمارےسامنےکوئی پسندیدہ یاناپسندنہیں ہے، ذمہ داری ہے کسی کی حمایت کریں نہ کسی کو نقصان پہنچائیں ، میڈیا بھی شفاف انتخابات کے لئے کردار ادا کرے، کوشش ہوتی ہے سوچ بولیں اس سے حقائق سامنے آتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا

    علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا

    کراچی: معروف پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے میشا شفیع پر ایک ارب روپے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکار علی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع کے خلاف لاہور سیشن کوٹ میں ایک ارب روپے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ میرے مؤکل پر ہراسگی کا جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا گیا‘۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ میشا شفیع نے سستی شہرت کے لیے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے اور لیگل نوٹس کے باوجود معافی نہیں مانگی لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ خاتون گلوکارہ کو 1 ارب ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔

    مزید پڑھیں: گلوکارہ میشا شفیع اورعلی ظفر تنازع میں‌ نیا موڑ‌ سامنے آگیا

    واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نے انہیں ایک زائد بار جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔

    علی ظفر نے ان الزامات پر میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھیجا تھا جس کے مطابق میشا شفیع ان پر لگائے گئے الزامات واپس لیں ورنہ وہ ان پر 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیں گے۔

    میشا شفیع کے وکیل بیرسٹرمحمد احمد پنسوٹا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نوٹس موصول ہوگیا ہے ہم جائزہ لے رہے ہیں، میشا کی جانب سے علی ظفر پر لگائے گئے تمام الزامات سچ پر مبنی ہے۔

    اسے بھی پڑھیں: علی ظفر کا میشا شفیع کو لیگل نوٹس، معافی مانگنے کا مطالبہ

    گلوکارہ نے ہراسانی کے معاملے پر بیرسٹرمحمد احمد پنسوٹا اور خواتین کے حقوق کی وکیل نگہت داد کےذریعے قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔