Tag: Ali Zafar

  • گلوکارہ میشا شفیع اورعلی ظفر تنازع میں‌ نیا موڑ‌ سامنے آگیا

    گلوکارہ میشا شفیع اورعلی ظفر تنازع میں‌ نیا موڑ‌ سامنے آگیا

    کراچی: گلوکارہ میشا شفیع نے ایک بار پھر علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع نے ایک بار پر علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزام کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے موقف پر قائم ہوں علی ظفر نے مجھے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا ہے۔

    ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے میشا شفیع کا کہنا تھا کہ صرف علی ظفر نے مجھے ہراساں کیا ہے لیکن انہوں نے میرے علاوہ کئی اور خواتین کو بھی ہراساں کیا ہے۔

    میشا شفیع کا کہنا تھا کہ میری جانب سے علی ظفر کر الزام لگانے کے بعد سے آدھے درجن خواتین سامنے آئیں اور ان تمام خواتین نے بھی علی ظفر پر یہی الزام عائد کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نے انہیں ایک زائد بار جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔

    علی ظفر نے ان الزامات پر میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھیجا تھا جس کے مطابق میشا شفیع ان پر لگائے گئے الزامات واپس لیں ورنہ وہ ان پر 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیں گے۔

    یاد رہے کہ میشا کے وکیل بیرسٹرمحمد احمد پنسوٹا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نوٹس موصول ہوگیا ہے ہم جائزہ لے رہے ہیں، میشا کی جانب سے علی ظفر پر لگائے گئے تمام الزامات سچ پر مبنی ہے۔

    گزشتہ روز میشا شفیع نے ہراسانی کے معاملے پر بیرسٹرمحمد احمد پنسوٹا اور خواتین کے حقوق کی وکیل نگہت داد کےذریعے قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • مجھے مرد نے نہیں خواتین نے ہراساں کیا، رابی پیرزادہ

    مجھے مرد نے نہیں خواتین نے ہراساں کیا، رابی پیرزادہ

    کراچی: گلوکارہ میشا شفیع اور علی ظفر کے تنازع کے بعد گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ مجھے کسی مرد نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں کیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ خواتین نے مجھے ہراساں کیا تو کافی عرصے تک سمجھ نہیں آیا کہ مجھے ہراساں کیا گیا ہے یا یہ کچھ اور تھا۔

    رابی پیرزادہ نے کہا کہ مجھے میڈیا میں کبھی کسی بندے نے ہراساں نہیں کیا، خواتین نے ہراساں کیا اور خواتین ہراساں کرتی ہیں، ہمیں نہیں پتہ ہوتا کہ کوئی خاتون اگر آپ کو زیادہ پیار کررہی ہیں تو اس کا مطلب ہراساں کرنا ہے۔

    گلوکارہ کا کہنا ہے کہ باہمی رضامندی کے بغیر کوئی کسی کو ہراساں نہیں کرسکتا، مردوں سے زیادہ خواتین کے کردار کو دیکھنے کی اشد ضرورت ہے۔

    کچھ روز قبل رابی پیرزادہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میشا شفیع، شرمین عبید چنائے اور عائشہ گلالئی جیسی خواتین کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں، پاکستان میں جنسی طور پر ہراساں کیا جانا بہت بڑی، اور افسوسناک حقیقت ہے لیکن دنیا میں بہترین مرد ساتھیوں کی کمی نہیں ہے۔

    رابی پیرزادہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں علی ظفر اور میشا شفیع کی ایک ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ پتہ نہیں کون غلط ہے کون صحیح، تاہم وہ ماضی میں ایک ساتھ ٹھیک چل رہے تھے، ان دونوں کو سستی شہرت کے لیے میڈیا کا استعمال کرنا چھوڑ دینا چاہئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام، علی ظفرنے میشا شفیع کو 100کروڑروپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا

    جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام، علی ظفرنے میشا شفیع کو 100کروڑروپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا

    لاہور : گلوکارو اداکار علی ظفرنے میشا شفیع کو سوکروڑروپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا، گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکارو اداکار علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان قانونی جنگ شروع ہوگئی، علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کو سوکروڑ کا لیگل نوٹس بھیج دیا گیا۔

    علی ظفر کی جانب سے نوٹس میں میشا شفیع سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوئٹر پر ان پر جنسی ہراساں کرنے کا جو الزام عائد کیا گیا ہے وہ جھوٹا ہے، اسے ڈیلیٹ کیا جائے۔

    نوٹس کے مطابق میشا شفیع علی ظفر پر لگائے گئے الزام کو 14 روزمیں واپس لے کر معافی مانگیں، معافی نہ مانگنے کی صورت میں گلوگارہ کو 100 کروڑ روپے تک ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

    علی ظفر کی جانب سے بھیجا گیا لیگل نوٹس میشا کے وکیل کو موصول ہوگیا ہے۔


    مزید پڑھیں :  میشا شفیع علی ظفر سے قانونی جنگ لڑنے کو تیار


    میشا کے وکیل بیرسٹرمحمد احمد پنسوٹا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نوٹس موصول ہوگیا ہے ہم جائزہ لے رہے ہیں، میشا کی جانب سے علی ظفر پر لگائے گئے تمام الزامات سچ پر مبنی ہے۔

    گزشتہ روز میشا شفیع نے ہراسانی کے معاملے پر بیرسٹرمحمد احمد پنسوٹا اور خواتین کے حقوق کی وکیل نگہت داد کےذریعے قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

    انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہاتھا علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات سے متعلق اب میڈیا مذکورہ شخصیات سے رابطہ کرے۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسگی کے الزامات کے جواب میں علی ظفر نے انھیں‌ قانونی نوٹس بھجوایا تھا ، علی ظفر نے موقف اختیار کیا تھا کہ میشا شفیع نے سوشل میڈیا پربے بنیاد الزام لگائے اور میڈیا پرانھیں ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام عائد کرکے ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا۔


    مزید پڑھیں : علی ظفر نے ایک سے زیادہ بار ہراساں کیا، نوجوان گلوکارہ کا الزام


    واضح رہے کہ چند روز قبل میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر پر مبینہ جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا تھا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر میشا شفیع نے لکھا تھا کہ ‘میں اپنے ساتھ جنسی ہراساں کرنے کے واقعے پر اس لیے خاموشی توڑ رہی ہوں، کیونکہ مجھے لگتا ہے اس اقدام کے ذریعے اُس روایت کو ختم کرسکتی ہوں جو ہمارے معاشرے کا حصہ ہے‘۔

    الزامات کا جواب دیتے ہوئے نامور پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ساتھی گلوکارہ کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا پر الزام تراشی کے بجائے میں میشا کو عدالت لے کر جاؤں گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • میشا شفیع علی ظفر سے قانونی جنگ لڑنے کو تیار

    میشا شفیع علی ظفر سے قانونی جنگ لڑنے کو تیار

    لاہور: معروف گلوکار میشا شفیع نے نامور فنکار علی ظفر کے قانونی نوٹس کا جواب دینے کی تیاری کر لی، گلوکارہ کی جانب سے دو وکلا کی خدمات حاصل کی گئی ہیں.

    تفصیلات کے مطابق گلوکارہ نے قانونی معاملات کے لیے بیرسٹر احمد پنسوٹا اور نگہت داد کی خدمات حاصل کر لیں، انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات سے متعلق اب میڈیا مذکورہ شخصیات سے رابطہ کرے.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز علی ظفرنے میشا شفیع کو لیگل نوٹس بھجواتے ہوئے ان سے فوری معافی کا مطالبہ کیا تھا، علی ظفر نے موقف اختیار کیا تھا کہ میشا شفیع نے سوشل میڈیا پربے بنیاد الزام لگائے اور میڈیا پرانھیں ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام عائد کرکے ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ میشا شفیع دو ہفتے میں میڈیا پر آکر تمام الزامات واپس لیں اور معافی مانگیں، اگر انہوں نے معافی نہ مانگی تو 10 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائرکروں گا.

    اب میشا شفیع کی عدالتی جنگ کے لیے وکلا کی خدمات حاصل کر لی ہیں. یاد رہے کہ چند روزل قبل میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر پر مبینہ جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا تھا۔


    علی ظفر کا میشا شفیع کو لیگل نوٹس، معافی مانگنے کا مطالبہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • علی ظفر کا میشا شفیع کو لیگل نوٹس، معافی مانگنے کا مطالبہ

    علی ظفر کا میشا شفیع کو لیگل نوٹس، معافی مانگنے کا مطالبہ

    لاہور: نامور فنکار علی ظفرنے معروف گلوکارہ میشا شفیع کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے اور ان سے فوری معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسگی کے الزامات کے جواب میں علی ظفر نے انھیں‌ قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے.

    علی ظفر نے موقف اختیار کیا ہے کہ میشا شفیع نے سوشل میڈیا پربے بنیاد الزام لگائے اور میڈیا پرانھیں ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام عائد کرکے ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ میشا شفیع دو ہفتے میں میڈیا پر آکر تمام الزامات واپس لیں اور معافی مانگیں، اگر انہوں نے معافی نہ مانگی تو 10 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائرکروں گا.

    یاد رہے کہ چند روزل قبل میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر پر مبینہ جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر میشا شفیع نے  لکھا تھا کہ ‘میں اپنے ساتھ جنسی ہراساں کرنے کے واقعے پر  اس لیے خاموشی توڑ رہی ہوں، کیونکہ مجھے لگتا ہے اس اقدام کے ذریعے اُس روایت کو ختم کرسکتی ہوں جو ہمارے معاشرے کا حصہ ہے‘۔

    الزامات کا جواب دیتے ہوئے نامور پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ساتھی گلوکارہ کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا پر الزام تراشی کے بجائے میں میشا کو عدالت لے کر جاؤں گا۔

    اب علی ظفر نے میشا شفیع کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔


    علی ظفر نے ایک سے زیادہ بار ہراساں کیا، نوجوان گلوکارہ کا الزام


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ایس ایل تھری کا آفیشل گانا، نامور کرکٹرز کی پرفارمنس

    پی ایس ایل تھری کا آفیشل گانا، نامور کرکٹرز کی پرفارمنس

    کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کا آفیشل نغمہ جاری کردیا گیا، جس میں گلوکار علی ظفر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، بڑے ایونٹ کی شروعات کے دن جیسے جیسے قریب آرہے ہیں شائقین کرکٹ کا جذبہ اُسی قدر بڑھتا نظر آرہاہے۔

    پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ اس بار ایک ٹیم ملتان سلطان کا بھی اضافہ ہوا ہے، شائقین کرکٹ اپنی پسندیدہ ٹیم کراچی کنگز کے ستاروں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آفیشل نغمہ ریلیز کردیا گیا، جسے گلوکار علی ظفر نے خود تحریر، کمپوز اور گایا ہے جبکہ گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ میں نامور کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیاہے۔

    گانے میں کراچی کنگز کے صدر شاہد آفریدی ، رمیز راجہ، فخر زمان، شعیب ملک، احمد شہزاد سمیت دیگر کھلاڑیوں کو دکھایا گیا ہے جو علی ظفر کی گائیکی پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ کچھ کھلاڑی میوزیک کے آلات بجاتے بھی نظر آئے۔

    حالیہ دنوں علی ظفر نے تیسرے ایڈیشن کے لیے تیار کیے جانے والے نغمے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا گانا بنانا چاہتا ہوں جسے سُن کر شائقین خود بھی گانا شروع کردیں اور سب شریک ہوں۔

    پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لیے تیار کیے جانے والے گانے کو ’دل سے جان لگادے‘ کا ٹائٹل دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا گانا ’اب کھیل کے دکھا‘ اور دوسرے ایڈیشن کا ’اب کھیل جمے گا‘ بہت مقبول ہوئے تھے۔

    ویڈیو دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کوک اسٹوڈیو کا آخری شو: آج جانے کی زد نہ کرو، فریدہ خانم کی آواز میں

    کوک اسٹوڈیو کا آخری شو: آج جانے کی زد نہ کرو، فریدہ خانم کی آواز میں

    ماضی کے دریچوں سے حال کے دروازوں پر دستک دینے والا سدا بہار گانا ’’آج جانے کی زد نہ کرو‘‘ ایک بار پھر سامعین کی سماعتوں میں رس گھولنے کے لئے آرہاہے، اس مشہورگانےکے شاعر فیاض ہاشمی ہیں اور اسکی کمپوزیشن سہیل رانا نے کی تھی۔

    ملکہ غزل فریدہ خانم کی آواز میں گایا جانے والا یہ لازوال گیت اپنے مدہم سروں اوربے مثال لے کے سبب آج بھی سامعین
    کے کانوں میں جلترنگ بجا دیتا ہے۔

    کوک اسٹوڈیو کا آٹھواں سیزن شائقین کی توجہ مرکز بنا ہوا ہےاوراس مشہورزمانہ میوزیکل شو کے آخری شو میں برصغیر کی شہرہ آفاق گلوکارہ فریدہ خانم اپنی مدھر آواز کا جادو جگائیں گی۔

    ان کے ساتھ پاکستان کے مایہ ناز گلوکار اور مشہور اداکارعلی ظفر بھی اپنی گائیکی کے جوہر دکھائیں گے۔

    کوک اسٹوڈیو کے آٹھویں سیزن کا لاسٹ شو تمام بڑے ٹی وی چینلز، ریڈیو اسٹیشن پرایئر کیا جائے گا اور آن لائن بھی دیکھا جاسکے گا۔

    کوک اسٹوڈیو کے آٹھویں سیزن کا آغاز ہی انتہائی زبردست تھا عاطف اسلم کا ’تاجدارِحرم‘، ’سمی میری وار‘ اور’آؤنی‘جیسے عمدہ گانے شائقین تک پہنچانے کے بعد 27 ستمبر کو ایئر ہونے والے آخری شو میں علی ظفر اور فریدہ خانم
    جلوہ گر ہوں گے۔

    علی ظفر اپنی سولو ہٹ ’روک اسٹار‘ اور سارا حیدر کے ساتھ گائے گانے ’اے دل‘ کے ذریعے پہلے ہی کوک اسٹوڈیو کے شائقین کی جانب سے پذیرائی سمیٹ چکے ہیں۔

    فریدہ خانم کا نام کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں ہے 1960 کی دہائی سے پاکستان کی صنعت کلاسیکی موسیقی پر’’ملکہ غزل‘‘ کی حیثیت سے راج کررہی ہیں اور کئی مشہورزمانہ غزلیں انہی کی آواز کے سبب امرہیں۔

  • علی ظفر کا گانا’روک اسٹار‘ پاکستان بھارت میں یکساں مقبول

    علی ظفر کا گانا’روک اسٹار‘ پاکستان بھارت میں یکساں مقبول

    کوک اسٹوڈیو نامی مشہورزمانہ میوزک شو میں پاکستانی گلوکار علی ظفر کے گانے ’روک اسٹار‘ کو ملکی اور غیر ملکی سطح پر سراہا جارہا ہے۔

    علی ظفر کا شمار برصغیر کے صف اول کے فنکاروں میں ہوتا ہے اور ان کی دل آویز شخصیت اور وجیہہ پرسنالٹی کے سبب انہیں ماڈلنگ کی دنیا میں بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ ان کی بے مثال گائیکی کی صلاحیتوں کی بنا پر انہیں پاکستان میں صفِ اول کے گلوکار کادرجہ حاصل ہے۔

    کوک اسٹوڈیو کے آٹھویں سیزن میں علی ظفر کے گانے ’روک اسٹار‘ کو اس کی دلچسپ شاعری اور عمدہ موسیقی کی بناپر بے پناہ پذیرائی مل رہی اوراسے عوام اور خواص میں یکساں پسند کیا جارہاہے۔

    گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے ہوسکتا ہے کہ بالی وڈ اداکار ریتک روشن اور پاکستانی سیاستدان عمران خان نے بھی اپنی ٹویٹر پیغامات میں اس گانے کی تعریف کی ہے۔

    گانے کو کیا عدنان سمیع کیا ابھیشیک کپور سب ہی پسند کررہے ہیں۔ امید ہے کہ علی ظفر آئندہ بھی اسی قسم کی کامیابیاں سمیٹتے رہیں گے۔ وہ افراد جنہوں نے ابھی تک یہ گانا نہیں سنا وہ اسے یہاں سن سکتے ہیں۔

  • علی ظفرنے ایتھیلیٹ نورینہ کو ایشین اسکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے اسپانسرکردیا

    علی ظفرنے ایتھیلیٹ نورینہ کو ایشین اسکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے اسپانسرکردیا

    پاکستانی فلم اسٹارعلی ظفر نے مایہ نازایتھیلیٹ نورینہ شمس القمر کو ایشین اسکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے اسپانسرکردیا۔

    علی ظفر نہ صرف یہ کہ ایک کامیاب اداکارہیں بلکہ صاحبِ دل بھی ہیں جو کہ مشکل میں مبتلا افراد کی مدد کرنے کا ادراک رکھتا ہے۔

    نورینہ شمس انتہائی قابل اور ذہین کھلاڑی ہیں لیکن حکومتی غفلت اوراسپانسرزکی سرد مہری کے سبب انہوں نے ایشین اسکواش ٹورنامنٹ کھیلنے کاخواب تقریباً ترک کردیا تھا لیکن اس موقع پرفلم اسٹارعلی ظفرنے ان کی مدد کی اورانڈر17 اسکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کی فیس اوردیگرتمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔

    خوشی سے نہال نورینہ اپنی خوشی کسی صورت نہیں چھپاپارہی تھیں اور ان کا کہنا تھا کہ ’’مجھے تویقین ہی نہیں آرہا کہ فلمی اسکرین کے ہیرو میرے لئے حقیقی زندگی میں ہیرو بن کرآئے اور میرے خواب کی تکمیل کے لئے انتظامات کئے‘‘۔

    safe_image

    ان کا کہنا تھا کہ’’اسپانسرز کی جانب سے میری درخواست رد کئے جانے کے بعد مجھے لگ رہا تھا کہ میرا کا کیرئر ختم ہوجائے گا لیکن خدا نے میرے لئے بھی ایک فرشتہ بھیج دیا‘‘۔

    نورینہ شمس ایک انتہائی قابل کھلاڑی ہیں اور کئی کامیابیاں حاصل کرچکی ہیں۔ وہ ایشیا میں انڈر19 ویمن کیٹگری میں تیسرے نمبر پرہیں اورپاکستان کی سب سے کم اولمپئین بھی ہیں۔ وہ ایک آرٹسٹ ہیں اور انڈر 13 سائیکلنگ چیمپئین بھی رہ چکی ہیں۔ ان کے پاس 62 گولڈ میڈل ہیں اور سال 2012-2013 میں تقریری مقابلے میں بھی چیمپئین رہ چکی ہیں۔

    نورینہ نے 2011 میں انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں اسپن باؤلر کی حیثیت سے شرکت کی تھی اور سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرکے خبروں میں تہلکہ مچادیا تھا۔

  • علی ظفر کا سالگرہ کے موقع پر بطور پروڈیوسر فلم بنانے کااعلان

    علی ظفر کا سالگرہ کے موقع پر بطور پروڈیوسر فلم بنانے کااعلان

    کراچی: ورسٹائل اداکار اور گلوکار علی ظفر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر بطور پروڈیوسر پہلی پاکستانی فلم بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

     بھارتی فلموں میں اپنے فن کا لوہامنوانے والے علی ظفر نے اپنی سالگرہ کے موقع پربطور پروڈیوسر پہلی پاکستانی فلم دیو سائی بنانے کا اعلان کیا ہے اس فلم کی ہدایات کے فرائض ہدایتکار عثمان بابرانجام دیں گے۔


    گلو کاری اور اداکاری کے بعد فلمسازی کی میدان میں علی ظفر کا یہ پہلا قدم ہو گا جبکہ اس حوالے سے علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان پروڈکشنز کرکے ملک سے ملنے والی عزت اور شہرت کا قرض اتارنا چاہتے ہیں۔

    پاکستان کے بعد بھارت میں ایک الگ پہچان بنانے والے اور چشم بدور کے سپر ہیرو علی ظفر آج اپنی پیتیسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

     

     

    علی ظفر نے گلوکاری، موسیقاری، نغمہ نگاری اداکاری، ماڈل اور پینٹرمیں اپنے دلفریب فن کا مظاہرہ کیا۔

     

     

    اداکار اور گلوکار علی ظفر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دینے والے مداحوں کا  ٹوئٹر پر شکریہ ادا کیا ۔

    پاکستان اور ہندوستان میں موسیقی اور اداکاری کے شعبے میں شاندار صلاحیتوں کے بل بوتے پر بے شمار ایوارڈز حاصل کرنے والے علی ظفر کو کئی بار ایشیا کے پُرکشش ترین مردوں کی فہرست میں بھی شامل کیا جاچکا ہے۔