Tag: ali zaidi

  • علی زیدی نے ن لیگ کو نازیبا الفاظ پر معذرت کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا

    علی زیدی نے ن لیگ کو نازیبا الفاظ پر معذرت کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا

    کراچی: تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے رانا ثناءاللہ کے بیان پر ن لیگ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف رانا ثنا جیسے لوگوں کے بیانات کا نوٹس لیں۔

    انھوں نے کہا کہ 48 گھنٹے میں اگر شہباز شریف نے پی ٹی آئی خواتین سے معافی نہیں مانگی تو کراچی کی خواتین جوتے اٹھاکر گورنر ہاوٗس جائیں گی۔ شہباز شریف نے بدزبانی کرنے والے رہنماوٗں کو شوکاز نوٹس نہیں دیا تو انھیں اس عہدے پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ نے جو بیان دیا وہ ن لیگ کا وطیرہ ہے، ان لوگوں کی باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی تربیت کیسی ہے۔ عابد شیر علی نے اسمبلی میں بیٹھ کر پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ لیگی اراکین بے نظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کے خلاف بھی ایسی باتیں کرتے رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ میری والدہ اور بہن بھی لاہور کے جلسے میں گئی تھیں، بدزبانی پر لیگی اراکین کا سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کرنا چاہیے، انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیا مریم نواز راناثنااللہ جیسے گھٹیا لوگوں کو شوکاز دیں گی؟

    عمران خان کی خواتین سے متعلق ن لیگی رہنماؤں کے نازیبا بیان کی مذمت

    خیال رہے آج تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے بھی ٹوئٹر پر ن لیگی رہنماؤں کی بدزبانی پر مذمتی بیان جاری ہوا ہے، انھوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ اور اس قبیل کے دوسرے کردار شریفوں کی ذہنیت اور ان کی نظر میں خواتین کے مقام و حرمت کی عکاسی کرتے ہیں۔ ذرا سا کریدنے پر ہی ان کے گھناؤنے چہرے واضح ہوجاتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ‘ شریف خاندان بانی ایم کیو ایم کے جیسا کام کررہا ہے’

    ‘ شریف خاندان بانی ایم کیو ایم کے جیسا کام کررہا ہے’

    کراچی: تحریک انصاف کے رہنماء علی زیدی نے کہا ہے کہ شریف خاندان عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ پر کھلی تنقید کر کے بانی ایم کیو ایم جیسا کام کررہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ شریف خاندان اور بانی ایم کیو ایم کے بیانات میں مماثلث ہے، ایک شخص لندن میں بیٹھ کر سخت زبان استعمال کرتا ہے تو شریف خاندان عدلیہ کے فیصلے پر بولتا ہے کہ ججز کون ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وکلاء نے عدالت پر حملہ کیا مگر وزیرداخلہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، شریف خاندان کھل کر اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے خلاف محاذ آرائی کررہا ہے۔

    علی زیدی نے کہا کہ نوازشریف اس وقت بھی لندن کے فلیٹ میں ہی مقیم ہیں، اگر غیر قانونی اثاثہ جات کا کیس جھوٹا ہے تو عدالتوں میں جاکر انہیں جھوٹا ثابت کیا جائے بجائے اس کے کہ عدلیہ پر تنقید کی جائے۔

    پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نااہلی کا کیس دائر کرنے والا شخص حنیف عباسی خود ڈرگ کیس میں پھنسا ہوا ہے، شریف خاندان نے ادارے اپنے تابع کیے ہوئے ہیں کیونکہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں سرکاری وسائل استعمال ہوئے مگر الیکشن کمیشن خاموش رہا۔

    شریف خاندان کوپاکستانی عوام کےشعورپرغلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، شازیہ مری

    پیپلزپارٹی کی رہنماء شازیہ مری نے کہا کہ ن لیگ اداروں کے خلاف کافی عرصے سے بیان بازی کررہی ہے تاہم شریف فیملی کے بیانات میں واضح تضادات موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید کو غیر حاضری پر سزا سنادی گئی تھی مگر آج صورتحال اس کے برعکس ہے جبکہ نوازشریف نے جی ٹی روڈ پر عوام کو اکسانے کی کوشش بھی کی، مسلم لیگ ن کے کارکنان اگر ماضی دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ نوازشریف 10 سال کا معاہدہ کر تے ہی کارکنان کو تنہاہ چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

    ویڈیو دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • حکمران جےآئی ٹی کو متنازعہ بنارہےہیں، مولا بخش چانڈیو

    حکمران جےآئی ٹی کو متنازعہ بنارہےہیں، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم اوران کے ساتھی جےآئی ٹی کو متنازعہ بنارہےہیں، ہم اگر کچھ بھی بولیں تو ہمارے گریبان پر ہاتھ پڑجاتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پاناما لیکس کیس پاکستان کی سیاست میں بھونچال پیدا کرے گا۔

    جےآئی ٹی متنازع نہیں ہے وزیراعظم اوران کے ساتھی جےآئی ٹی کو متنازعہ بنارہےہیں، جےآئی ٹی کی جانب سےدرخواست معنی خیزہے، انہوں نے کہا کہ ریکارڈ میں ہیراپھیری ہورہی ہے تو یہ صورتحال کسی طور بھی درست نہیں، ملک میں غریب کیلئے الگ اور امیر کیلئےالگ قانون ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ہم کچھ بھی بولیں تو ہمارے گریبان پر ہاتھ پڑجاتے ہیں، یہ لوگ براہ راست دھمکیاں دیتےہیں انہیں کچھ نہیں کہاجاتا، میاں صاحب ملک میں وفاقی سیاست نہیں بلکہ گلیوں کی سیاست چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سےسوال کرنےمیں کیابرائی ہے، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کےمعاملے پرہم نے تو کسی کو دھمکیاں نہیں دی تھیں۔


    شواہد میں تبدیلی پر عدالت ازخود نوٹس لے، علی زیدی


    پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ شواہد میں تبدیلی کون کررہا ہے؟ جےآئی ٹی اس کی بھی نشاندہی کرے، اگر شواہد میں تبدیلی ہورہی ہے توسپریم کورٹ فوری طور پر ازخود نوٹس لے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم توشروع سے کہہ رہے تھے کہ وزیراعظم کے عہدے پر ہوتے ہوئے مسائل پیدا ہونگے،
    وزیراعظم جے آئی ٹی پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں گے، جے آئی ٹی تفتیش کررہی ہے، چاہے وہ کتنے گھنٹے ہی کیوں نہ بٹھائے۔

  • امریکی عدالت نے ایم کیوایم کودہشت گرد تنظیم قراردے دیا، علی زیدی

    امریکی عدالت نے ایم کیوایم کودہشت گرد تنظیم قراردے دیا، علی زیدی

    کراچی : پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ امریکی عدالت نے ایم کیوایم کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بانی ایم کیوایم امریکا اور برطانیہ کااثاثہ رہے ہیں، نئی ایم کیوایم، ایم کیوایم نون ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کراچی کے مرکزی رہنما علی زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی عدالت کا فیصلہ آگیا ہے جس میں متحدہ قومی موومنٹ کو پاکستان کی دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ اسٹیٹ ایمیگریشن سروسز اورایمنسٹی کی ویب سائٹ پربھی ایم کیوایم کی دہشت گردی کا ذکر ہے۔

    علی زیدی کے مطابق امریکی عدالت ایم کیوایم کو تیسرے درجے کی دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس سے قبل کینیڈا کی عدالتیں بھی اسی طرح کا فیصلہ دے چکی ہیں۔

    علی زیدی نے بتایا کہ امریکی عدالت کے فیصلے کی بنیاد پر ایم کیوایم کیخلاف پاکستانی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

     

  • کراچی میں حافظ نعیم اورعلی زیدی کے خلاف مقدمہ درج

    کراچی میں حافظ نعیم اورعلی زیدی کے خلاف مقدمہ درج

    کراچی: کراچی کے جمشید کوارٹرتھانے میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی اور جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے رہنماوٗں کے خلاف جمشید کوارٹرپولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 375/15 سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی اور جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان کو نامزد کیا گیا ہے اورپولیس کاموقف ہے کہ مقدمہ لاؤڈ اسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پردرج کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے بغیر اجازت لاوٗڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد ہے اور کسی بھی مذہبی یا سیاسی تقریب کے انعقاد کے لئے مقامی انتظامیہ سے اجازت حاصل کرنا لازمی ہے۔