Tag: ali zaidi

  • آزادی مارچ: "کپتان نے جو پیغام دینا تھا، وہ پہنچادیا”

    آزادی مارچ: "کپتان نے جو پیغام دینا تھا، وہ پہنچادیا”

    کراچی: پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ ناکام نہیں ہوا، کپتان نے جو پیغام دینا تھا وہ پہنچادیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق رکن قومی اسمبلی علی زیدی سے سوال کیا گیا کہ کیا پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ناکام ہوگیا؟ جس پر انہوں نے کہا کہ کون کہہ رہا ہے ہم ناکام ہوئے، حقیقی آزادی مارچ کے موقع پر ملک بھرمیں ریاستی دہشت گردی ہوئی، جس کے باعث قوم میں بہت غصہ تھا، اگر ہم بیٹھتے تو مزید اشتعال پیدا ہوتا۔

    علی زیدی نے واضح کیا کہ خان صاحب کسی سے لڑائی نہیں چاہتے، حقیقی آزادی مارچ کے دوران عمران خان نے جو پیغام دینا تھا وہ پہنچا دیا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم نے ساڑے تین سال میں پانچ لانگ مارچ کیے۔

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی گرفتاری کے خطرے کے پیش نظر سندھ ہائیکورٹ پہنچے، رہنماؤں میں علی زیدی ، خرم شیر زمان، جمال صدیقی، فردوس شمیم نقوی، ارسلان تاج شامل تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: کیا روس سے سستے تیل کے لیے بات ہوئی؟ حماد اظہر نے خط شیئر کر دیا

    اس موقع پر صحافی نے اراکین سے سوال کیا کیا آپ سب ضمانت حاصل کرنے کے لیے آئے ہیں؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہم سب سندھ ہائی کورٹ چائے پینے کے لیے آئے ہیں۔

  • آصف زرداری ٹی وی پر بیٹھ کر تھری اسٹار جنرل پر تنقید کررہے ہیں، علی زیدی

    آصف زرداری ٹی وی پر بیٹھ کر تھری اسٹار جنرل پر تنقید کررہے ہیں، علی زیدی

    پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ آصف زرداری ٹی وی پر بیٹھ کر تھری اسٹار جنرل پر تنقید کررہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس پی آرکا واضح پیغام ہے فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے، لیکن آج آصف زرداری نے ٹی وی پر بیٹھ کرتھری اسٹارجنرل پرتنقید کی، انہوں نے کور کمانڈر پشاور کیلئے کہا کہ انہیں کھڈے لائن لگادیا، یہ بیان سن کرشدید دھچکا لگا، فوج سے متعلق اس بیان کی شدید مذمت کرتا ہوں، اس وقت اداروں کو کمزور نہیں بلکہ طاقتور کرنے کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار نہیں آصف زرداری سے پہلے ان کے دوست بھی ایسی زبان استعمال کرتے رہے، ضمانت پر رہا مریم نواز نے بھی 4 دن پاک فوج پر تنقید کی تھی، یہ لوگ باقاعدہ نام لے کر افسران پر تنقید کررہے ہوتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے جلسے میں کسی لیڈر نے کسی افسر کا نام نہیں لیا۔

    علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ میموگیٹ آصف زرداری کے گلے کا ہار ہے، وہ کہتے ہیں معیشت پرآؤٹ آف دی باکس سلوشن دونگا اگر آؤٹ آف دی باکس سلوشن دینا ہے تو لندن جانے کی کیا ضرورت تھی، پیپلز پارٹی کی حکومت تھی تو پوری کابینہ دبئی جاتی تھی اب موجودہ امپورٹڈ حکومت کی کابینہ لندن چلی گئی ہے، ہم سمجھے کابینہ نوازشریف کو لینے گئی ہے۔ ایک اور شخص بھی ہے جو کہتا ہے کپڑے بیچ دونگا اس کی بھی ضرورت نہیں ہوگی اگر زرداری سرے محل پاکستان کو گفٹ کردیں تو ملک کے مسائل حل ہوجائیں گے۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کہتے ہیں اوورسیز پاکستانی گمراہ ہیں، کہتے ہیں کہ اوورسیز کو مخصوص نشست دے دینگے،کیا بیرون ملک مقیم پاکستانی اقلیت ہیں؟ نوازشریف خود اوورسیز پاکستانی ہیں جو پلیٹ لیٹس کابہانہ کرکے لندن چلے گئے، اوور سیز پاکستانی سب سے پہلے پاکستان کیلئے کھڑے ہوتے ہیں لیکن میرجعفر اورمیرصادق دیکھ کراوورسیز پاکستانی مایوس ہوتےہیں اور پاکستان آئےاوورسیز پاکستانی ایسے لوگوں کو دیکھ کر واپس جانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آٓصف زرداری اپنی اہلیہ کے قاتل پکڑ نہیں سکے، مرتضیٰ بھٹوکے قاتلوں کو نہیں پکڑ سکے، دانت نکال کر بیٹھ جاتے ہیں اور صدرعارف علوی کیخلاف باتیں کررہے ہیں، صدر عارف علوی کے پاس چلے جائیں وہ تمہارے دانت ٹھیک کر دینگے۔ آصف زرداری نے اعتراف کرلیا کہ سازش ان کی وجہ سے ہوئی انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کو میں نے لیڈ کیا۔

    انہوں نے مشیر خزانہ پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی کمپنی کی افغانستان منی لانڈرنگ کے شواہد دونگا، افغانستان میں اتنے بچے نہیں جتنی اس نے ٹافیاں وہاں بیچ دی ہیں۔

    علی زیدی نےمنحرف اراکین سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کافیصلہ جانبداری ظاہر کرتا ہے، منحرف ارکان خود کہہ رہے ہیں کہ ہم لوٹے ہیں لیکن ان کے اعتراف کے باوجود یکطرفہ فیصلہ کیا گیا۔

  • ’ضمانت پر رہا افراد کابینہ میں شامل، پرانے پاکستان میں خوش آمدید‘

    ’ضمانت پر رہا افراد کابینہ میں شامل، پرانے پاکستان میں خوش آمدید‘

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کابینہ میں 100 فیصد اراکین ضمانت پر ہیں، پرانے پاکستان میں خوش آمدید۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نئی کابینہ کے ارکان پر سخت تنقید کی۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ ہماری نئی کابینہ کےحالات دیکھیں، شازیہ مری پر جعلی ڈگری کا کیس ہے، قادر پٹیل پر ہاکس بے اراضی کا کیس ہے اور خورشید شاہ اور راجہ پرویز اشرف ضمانت پر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حنا ربانی پر بجلی چوری کا کیس ہے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 100 فیصد اراکین ضمانت پر ہیں، پرانے پاکستان میں خوش آمدید۔

    خیال رہے کہ نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف کی 34 رکنی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھانے جارہی ہے، کابینہ میں خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، جاوید لطیف اور دیگر شامل ہیں۔

  • جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے، علی زیدی کا ٹوئٹر پیغام

    جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے، علی زیدی کا ٹوئٹر پیغام

    کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ "جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے،آپ نے مایوس نہیں ہونا”۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں علی زیدی نے لکھا کہ پاکستانیوں خودار قومیں اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھ کر لڑتی ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ ہم ملک کیلئے لڑرہے ہیں اور وہ ذاتی مفاد کے لیے لڑ رہے ہیں، ہم پاکستان کی سلامتی کے لیےجدوجہد کررہے ہیں اور وہ بیرونی سازش میں ملوث ہیں۔

    جاری کردہ ٹوئٹ میں علی زیدی نے لکھا کہ جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے،آپ نےمایوس نہیں ہونا، سر اٹھا کے جیو اور نتیجہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دو، پاکستان زندہ باد۔

  • پی پی نے صرف کرپشن اور چوری کے ٹیکے لگائے، علی زیدی

    پی پی نے صرف کرپشن اور چوری کے ٹیکے لگائے، علی زیدی

    کراچی : پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی زیدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پورے صوبے میں صرف کرپشن اور چوری کے ٹیکے لگائے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سندھ حقوق مارچ سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ آصف علی زرداری نے اپنے بیٹے کو لانگ مارچ پر بھیج دیا ہے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ ہم نے گھوٹکی سے مارچ شروع کیا اور اب سانگھڑ پہنچے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سمیت سب ٹرک پر چڑھ گئے تو صوبہ کون چلارہا ہے؟

    انہوں نے کہا کہ سندھ کے اسپتال ایسے ہیں کہ وہاں بلاول ہاؤس کے جانور بھی علاج نہ کرائیں، ہم نے ان کے رانگ مارچ کی طرح دکانیں بند نہیں کرائیں کہ کوئی ٹماٹر نہ مار دے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ وزیر خارجہ اپنی وزارت اور وزیراعظم سے مسلسل رابطوں کے ساتھ ساتھ شاہ محمود قریشی یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کےاہل خانہ سے بھی رابطے میں ہیں۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ ماڈؒل ایان علی کے ذریعے قوم کا پیسہ لوٹ کر ملک سے باہر بھیجا جارہا تھا، جس کسٹم افسر نے ایان علی کو پکڑا تھا اس کی گواہی سے پہلے اسے شہید کردیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے بلاول زرداری اس کسٹم افسر کے گھر نہیں گیا، بلاول ام رباب کے گھر بھی نہیں گیا، نوابشاہ میں 5لوگ مرے مگر بلاول وہاں بھی نہیں گیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سول اسپتال علاج کرانے کے قابل نہیں ہے یہ 15سال سے کیا جھک مار رہے ہیں، گھوٹکی سے نکلے تو سندھ بھر میں صرف غربت اور مظلومیت ہی دیکھی۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ پی پی نے صرف کرپشن اور چوری کے ٹیکے لگائے ہیں، سندھ کے باشعور عوام میں جتنا صبر ہے اتنا مجھ میں نہیں، ہم نے سندھ میں زرداری مافیا کے خلاف علم بغاوت بلند کرنا ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے جھنڈے اتار دیے گئے، ذرائع

    کراچی کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے جھنڈے اتار دیے گئے، ذرائع

    کراچی : پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کے جھنڈے اتار دیے گئے، شارع فیصل اسٹار گیٹ اور بلوچ کالونی سے پارٹی جھنڈے ہٹادیے گئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے لائی گئی کرین بھی پولیس لے گئی، ارکان سندھ اسمبلی راجہ اظہر، عدیل احمد اور دیگراسٹار گیٹ پر پہنچ گئے۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے رابطہ کیا گیا، راجہ اظہر نے کہا کہ کرین اور دیگر سامان واپس نہ کیا گیا توبھرپور احتجاج کریں گے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان کو پارٹٰی جھنڈے لگانے سے روکا جارہا ہے، زرداری مافیا پی ٹی آئی کے سندھ حقوق مارچ سے خوفزدہ ہے۔

    علی زیدی نے کہا کہ انتظامیہ کو پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے، پولیس کی جانب سے کارکنان، عہدیداران کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اندرون سندھ پی ٹی آئی رہنماؤں کی زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں، انتظامیہ اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز رہے۔

  • ‘جب سارے کام وفاق نے کرنے تو سندھ حکومت کا کیا کام؟ ‘

    ‘جب سارے کام وفاق نے کرنے تو سندھ حکومت کا کیا کام؟ ‘

    لاڑکانہ: وفاقی وزیر علی زیدی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو آصف زرداری کا ‘منشی’ قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سندھ میں اختیارات وزیراعلیٰ ہاؤس میں پھنس گئےہیں، انہوں نے گزشتہ سال بیس ستمبر کو ایک ہفتے میں اختیارات منتقل کرنےکا کہا تھا، مجھے ایسا لگتا ہے کہ دنیا کا سب سے لمبا ایک ہفتہ چل رہاہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت سےکچرا اٹھتا ہے نہ نالے بنتے ہیں، سارے کام وفاقی حکومت کے ادارے کررہے ہیں، اگر سندھ میں سارے کام وفاق نے کرنے ہیں تو صوبائی حکومت کا کیا کام باقی رہ گیا ہے؟ جس کام کا یہ کریڈٹ لیتےہیں، وہ پرائیویٹ انٹرپرائز چلارہی ہے۔

    پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو آصف زرداری کا منشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ زرداری کے جوتے پالش کررہے ہیں جبکہ منشی مراد علی شاہ کوخوش رکھیں تاکہ وہ اوپرپہنچادے، ان لوگوں نے سندھ کو تباہ کردیا ہے۔

  • علی زیدی کیخلاف ویڈیو بیان جاری کرنے پر پی ٹی آئی رہنما  کو شوکاز نوٹس جاری

    علی زیدی کیخلاف ویڈیو بیان جاری کرنے پر پی ٹی آئی رہنما کو شوکاز نوٹس جاری

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائےاحتساب و ضوابط نے وفاقی وزیر علی زیدی کیخلاف ویڈیو بیان جاری کرنے پر پی ٹی آئی رہنما اشرف جبار کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائےاحتساب و ضوابط نے ایکشن لیتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی کیخلاف ویڈیو بیان جاری کرنے پر پی ٹی آئی رہنما اشرف جبار کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    اسٹینڈنگ کمیٹی برائے احتساب و ضوابط نے کہا کہ اشرف جبارنےعلی زیدی پرمن پسندافرادکوترجیح دینےکاالزام لگایا اور انھوں نے ورکرز کو احکامات کی پیروی نہ کرنے پراکسایا۔

    کمیٹی نے پی ٹی آئی رہنما کو 24جنوری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا جواب جمع نہ کرانےپرکارروائی کی جائے گی۔

    خیال رہے پی ٹی آئی رہنما نے تنظیم سازی پرعلی زیدی کیخلاف سوشل میڈیاپربیان جاری کیا تھا۔

    گذشتہ روز حکومت کے خلاف بیان بازی پر پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے ایم این اے نور عالم خان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ شوکاز نوٹس پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے صدر پرویز خٹک جاری کریں گے اور ان سے حکومت کے خلاف بیان بازی پر وضاحت طلب کی جائے گی۔

  • علی زیدی 16 پی ٹی آئی خواتین ایم این ایز کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے

    علی زیدی 16 پی ٹی آئی خواتین ایم این ایز کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے

    کراچی: وفاقی وزیر علی زیدی پی ٹی آئی کی 16 خواتین ارکان قومی اسمبلی کے ہمراہ اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے ہیں، انھوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے خلاف کل کا احتجاج حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی 16 خواتین ارکان قومی اسمبلی وفاقی وزیر علی زیدی کے ہمراہ اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئیں، وہ کل کراچی پریس کلب پر ہونے والے احتجاج میں شرکت کے لیے کراچی پہنچی ہیں۔

    علی زیدی نے اس موقع پر کہا کہ کل کا احتجاج صوبے کے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دے گا، کراچی کے شہریوں کی بڑی تعداد کل کے احتجاج میں شرکت کرے گی، ہم سندھ کے نا اہل حکمرانوں کو بتا دیں گے کہ کراچی کے عوام اپنے حقوق کے دفاع کے لیے کھڑے ہوگئے ہیں۔

    انھوں نے کہا ہم کسی صورت عوام کے حقوق پر زرداری مافیا کو قابض نہیں ہونے دیں گے، سندھ حکومت کے مسلط کردہ کالے قانون کے خلاف تحریک اب رکنے والی نہیں، کل میڈیا سے گفتگو میں اہم اعلان کروں گا۔

    واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی قانون کے خلاف اپوزیشن کا محاذ تیار ہو چکا ہے، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے کل پریس کلب پر بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے، سندھ اپوزیشن ارکان نے آج پریس کانفرنس میں مقامی حکومتوں کو اختیارات واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔

    ادھر جماعت اسلامی کا دو ہفتوں سے جاری دھرنا صوبائی حکومت کے لیے پریشانی کا باعث بن گیا ہے، اس لیے سندھ حکومت نے جماعت اسلامی سے ایک بار پھر رابطہ کیا، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا بامعنی مذاکرات اور اقدامات تک دھرنا جاری رہےگا، اتوار کو ہم شاہراہِ فیصل پر بہت بڑا احتجاج کریں گے، کراچی کی مختلف سڑکوں پر بھی اب دھرنے ہوں گے۔

  • پی ٹی آئی کراچی کی قیادت آمنے سامنے ، عامر لیاقت کی علی زیدی پر تنقید

    پی ٹی آئی کراچی کی قیادت آمنے سامنے ، عامر لیاقت کی علی زیدی پر تنقید

    کراچی : تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے علی زیدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی زیدی کےفیورٹ ازم کےکھیل سے کارکنان دل برداشتہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کی قیادت آمنے سامنے آگئی ، ایم این اے عامرلیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صوبائی صدر علی زیدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے اپنے چیمبرمیں 3بجے طلب کیاہے، علی زیدی کےفیورٹ ازم کےکھیل سے کارکنان دل برداشتہ ہیں ، مجھے چھوڑیے ایک سے ایک بڑھ کر ایک ہیرا ہے عمران خان کا ، لیکن علی بھائی کو نظر ہی نہیں آیا،اللہ بہتر کرے۔

    عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ آخری گیند تک پی ٹی آئی کراچی کے لیے لڑوں گا، جب راستہ نہیں بچے وزیراعظم کا تب بھی ساتھ نہیں چھوڑوں گا، احتجاج جمہوری حق ہے ،عمران خان میرے لیے سب کچھ ہیں ، دوست کواتنانہ آزماؤکہ کھوبیٹھو،بالغ النظرجانتے ہیں کراچی میں میری کیاحیثیت ہے۔