Tag: ali zaidi

  • ’کل کراچی کے عوام کو پیکیج کا سن کر اطمینان ہوا ہوگا‘

    ’کل کراچی کے عوام کو پیکیج کا سن کر اطمینان ہوا ہوگا‘

    کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ کل کراچی کی عوام کو ترقیاتی پیکیج کا سن کر اطمینان ہوا ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1100 ارب کہاں کہاں خرچ ہوں گے سب کو پتا چل گیا ہوگا، کل وزیراعلیٰ صاحب نے کچھ حقائق وزیراعظم عمران خان کو بتائے، مراد علی شاہ نے اندرون سندھ کے بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا ذکر کیا۔

    علی زیدی کے مطابق سندھ کا اتنا ہی حصہ جیسے سکھر، نوابشاہ، لاڑکانہ ہیں، کل وزیراعظم عمران خان نے کہا لکھ کر دیں کہ وفاق کیسے اندرون سندھ کی مدد کرسکتا ہے۔

    علی زیدی نے کہا کہ شہر قائد کی طرح دیگر اضلاع میں بھی 21 گریڈ کے ایڈمنسٹریٹر لگائیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کے ہمراہ اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے۔

    عمران خان نے کراچی کے لیے 11 سو ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کریں گے، سیوریج سسٹم مکمل طورپر ٹھیک کیا جائے گا، سرکلرریلوے بحال کی جائیگی، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کا مسئلہ بھی حل کریں گے۔

  • وزیراعظم کی حوصلہ افزائی عاجزی کا لمحہ ہے،علی زیدی

    وزیراعظم کی حوصلہ افزائی عاجزی کا لمحہ ہے،علی زیدی

    کراچی : وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم کی حوصلہ افزائی وزارت بحری امور کے لیے عاجزی کا لمحہ ہے، پاکستان کوغیرمعمولی صلاحیتوں سے مستفید کرنےکے فرائض انجام دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں! وزیراعظم کی حوصلہ افزائی وزارت بحری امور کے لیے عاجزی کا لمحہ ہے، خدا کے فضل و احسان سے ہم امتحان میں سرخرو ہوں گے، پاکستان کوغیرمعمولی صلاحیتوں سے مستفید کرنےکے فرائض انجام دیں گے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں “بلیو اکانومی پالیسی” کو حتمی شکل دینے پر وزارت میری ٹائم کو مبارکباد دی اور کہا تھا پالیسی کے باعث قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور روزگارکے مواقع نکلیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پالیسی ہمارےشعبہ جہازرانی کوپھرسےزندگی دےگی، یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان جہاز رانی کی پوری صلاحیت بروئے کار لائے گا۔

  • متحدہ عرب امارات سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اچھی خبر

    متحدہ عرب امارات سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اچھی خبر

    کراچی : متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے گہری دلچسپی کا اظہار کردیا ، وفاقی وزیر سے ملاقات میں پاکستانی بندرگاہوں کے ترقیاتی منصوبے گفتگو کا محور رہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی سے متحدہ عرب امارات کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ بھی شریک ہوئے۔

    وفدمیں محمدالمعلم،سی ای اوڈی پی ورلڈاوروائس پریزیڈنٹ گورنمنٹ افیئرز ، سیکریٹری میری ٹائم افیئرز رضوان احمداورچیئرمین پورٹ قاسم نے بھی شرکت کی، پاکستانی بندرگاہوں کے ترقیاتی منصوبے گفتگو کا محور رہے۔

    ملاقات میں دبئی گروپ کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور پاکستانی بندرگاہوں کےترقیاتی منصوبےپر تفصیلی گفتگو ہوئی، وفد نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

    وفاقی وزیر سمندری امور اور متحدہ عرب امارات کے وفد کے درمیان ملاقات میں بندرگاہوں سے متعلق باہمی تعاون کے منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

  • کیا سندھ حکومت ڈرگ مافیا کیساتھ کام کرتی ہے؟ علی زیدی نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کردی

    کیا سندھ حکومت ڈرگ مافیا کیساتھ کام کرتی ہے؟ علی زیدی نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کردی

    کراچی : وفاقی وزیرعلی زیدی نے پولیس افسر اور جعلی ڈرگ ڈیلرز میں ڈیل اور قرارالحسن کو ان سب کو بے نقاب کرنے کی ویڈیو شیئر کردی اور کہا کیا سندھ حکومت ڈرگ مافیا کیساتھ کام کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرعلی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا یہ پوچھنا غلط نہیں کہ کیاسندھ حکومت ڈرگ مافیاکیساتھ کام کرتی ہے ، پہلی ویڈیومیں پولیس افسر،جعلی ڈرگ ڈیلرزمیں ڈیل دیکھی جاسکتی ہے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ دوسری ویڈیومیں لین دین اورایس ایچ او کاتعارف کراتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں یہ وہ ایس ایچ او ہے ، جوڈرگ کارگو لے جانے کی اجازت دیں گے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آخری ویڈیو میں اقرارالحسن کو ان سب کو بے نقاب کرتے دیکھاجاسکتا ہے ، ان کو بےنقاب کرنے پرپھر اقرار الحسن پر حملہ اورمار پیٹ کی گئی ، ڈاکٹررضوان رپورٹ کےمطابق پولیس کےکچھ افسرمنشیات فروشوں کوتحفظ دیتےہیں، اب مجھے یہ بتائیں کہ ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ پر ایکشن کیوں نہیں لیا گیا۔

  • پیپلزپارٹی کراچی سے ووٹ نہ ملنے کا بدلہ لے رہی ہے، علی زیدی

    پیپلزپارٹی کراچی سے ووٹ نہ ملنے کا بدلہ لے رہی ہے، علی زیدی

    کراچی : وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں نالوں کی صفائی نہیں کی گئی اس لئےپانی جمع ہے، پیپلزپارٹی کراچی سے ووٹ نہ ملنے کا بدلہ لے رہی ہے۔

    یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد شہر کی سیلابی صورتحال پر اپنے رد عمل میں کہی، علی زیدی نے کہا کہ بارش میں نکاسی نہیں ہوگی تو پانی تو جمع ہوگا۔

    ہم نے گزشتہ سال کراچی میں سو سے زائد مقامات پر جمع ہونے والے پانی سے کچرا نکالا تھا، کراچی میں نالوں کی صفائی نہیں کی گئی اس لئے پانی جمع ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے حکومت سندھ کراچی کے لوگوں سے ووٹ نہ ملنے کا بدلہ لے رہی ہے، سوشل میڈیا پربارش کے بعد کی صورتحال سب کے سامنے ہے، کیا جھوٹ بولنے سے سڑکوں پر جمع پانی ختم ہوجائے گا؟

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے بہتری کی کوئی توقع نہیں، کام کرنا پڑے تو انہیں 18 ویں ترمیم یاد آجاتی ہے، کراچی کے مسائل کا حل لوکل گورنمنٹ کے مضبوط نظام میں ہی ہے۔

    مزید پڑھیں : علی زیدی جے آئی ٹی متنازع بنا کر ملزمان کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں، مراد علی شاہ

    علی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں کراچی کی بہتری کے لئے بات کروں گا، سندھ حکومت کراچی کے ساتھ جان بوجھ کر بدلہ لے رہی ہے، سوشل میڈیا پر ویڈیوز ڈالی ہیں، سب کچھ لوگوں کو معلوم ہے۔

     

  • شہید بے نظیر کی وصیت ، علی زیدی کا بلاول بھٹو  سے بڑا مطالبہ

    شہید بے نظیر کی وصیت ، علی زیدی کا بلاول بھٹو سے بڑا مطالبہ

    کراچی : وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری سے بی بی کی وصیت قوم کو دکھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا غیرتصدیق شدہ وصیت کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانےکی کوشش کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کی مشکلات میں نمایاں اضافہ ہوگیا ، وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو سے بی بی کی وصیت قوم کو دکھانے کا مطالبہ کردیا۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ غیرتصدیق شدہ وصیت کوبی بی کی وصیت کے طور پر پیش کیا گیا اور غیرتصدیق شدہ وصیت کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی گئی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ باپ بیٹےنےپیپلز پارٹی پر قبضےکیلئے بھی یہی جعلی کاغذ کا ٹکڑا استعمال کیا ، انتخاب ہتھیانے اور لال شہباز کی سرزمین پرلوٹ مار کیلئے یہی وصیت استعمال ہوئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سارے جھوٹ بے نقاب کرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے، باپ بیٹا یہاں وہاں کی ہانکنےکے بجائے بی بی کی مبینہ وصیت قوم کو دکھائیں۔

  • دبئی سے گھر آیا تو مجھے ایک لفافہ ملا جس پر لکھا تھا بیسٹ آف لک، علی زیدی

    دبئی سے گھر آیا تو مجھے ایک لفافہ ملا جس پر لکھا تھا بیسٹ آف لک، علی زیدی

    کراچی : وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ صولت مرزا نے جن لوگوں کے نام لیے آج وہ امریکا و دبئی میں بیٹھے ہیں، بلدیہ جے آئی ٹی میں جن لوگوں کے نام ہیں انہیں بری الذمہ نہیں سمجھتا۔

    وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا، علی زیدی نے کہا کہ دبئی سے گھر آیا تو مجھے ایک لفافہ ملا جس پر لکھا تھا ’بیسٹ آف لک‘، اور یہ لفافہ مجھے 2017 اکتوبر میں گھر پر ملا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ لفافے میں مجموعی طور پر 5 جے آئی ٹی رپورٹس تھیں، 3 عزیر بلوچ اور 2 نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹس تھیں۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ ایک رپورٹ جو سندھ حکومت نے ریلیز کی اور ایک جو میں نے دکھائی، عزیربلوچ کی ایک رپورٹ اور بھی ہے جس پر کسی کے دستخط نہیں، سندھ حکومت کہتی تھی یہ رپورٹس پبلک کرنا قومی سلامتی کیخلاف ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کی ایک رپورٹ اور بھی ہے جس پر کسی کے دستخط نہیں جبکہ نثار مورائی کی جے آئی ٹی پر بھی 2 دستخط نہیں ہیں اسے بھی نہیں مانتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نثارمورائی کی جو جے آئی ٹی رپورٹ سندھ حکومت نے پبلک کی وہ تھی، نثارمورائی کی ایک رپورٹ اور بھی ہے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ عزیرکی جو جے آئی ٹی رپورٹ آج دکھائی سپریم کورٹ اس کی تصدیق کرے گی، میں معاملے کو سپریم کورٹ لے کر جاؤں گا اور منطقی انجام تک پہنچاؤں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب تک ایسے فائدہ اٹھانے والوں کو نہیں پکڑیں گے آگے نہیں بڑھیں گے، بلدیہ جے آئی ٹی میں جن لوگوں کے نام ہیں انہیں بری الذمہ نہیں سمجھتا، بلدیہ جے آئی ٹی میں جن کا نام ہے وہ سب ملوث ہیں۔

    انہوں نے مزید کہ ہمیں عمران خان نے ٹرانسپیرنسی سکھائی ہے یہ گیم ابھی شروع ہوا ہے۔

  • عزیر بلوچ بچپن سے پیپلزپارٹی سے منسلک، اصل جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف

    عزیر بلوچ بچپن سے پیپلزپارٹی سے منسلک، اصل جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف

    کراچی : وفاقی وزیر علی زیدی کی جاری کردہ جےآئی ٹی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عزیر بلوچ بچپن سے پیپلزپارٹی سے منسلک ہے اور اس کے دوستوں میں ذوالفقارمرزا کے ساتھ فریال تالپور،قادرپٹیل،شرجیل میمن کا نام شامل ہیں  جبکہ فریال تالپور،آصف زرداری کےکہنے پرسرکی قیمت ختم کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے عزیر بلوچ جےآئی ٹی رپورٹ کی کاپی میڈیا کو جاری کردی، جاری کردہ جےآئی ٹی رپورٹ پر 4 دستخط ہیں، رپورٹ پر آئی ایس آئی،ایم آئی،رینجرز، آئی بی کے دستخط ہیں جبکہ اسپیشل برانچ ،سی آئی ڈی افسرکےدستخط نہیں اور سندھ حکومت نے جو جےآئی ٹی جاری کی اس پر 6 دستخط ہیں۔

    علی زیدی کی جاری کردہ جےآئی ٹی کاپی میں عزیربلوچ کے دوستوں میں ذوالفقارمرزا کے ساتھ فریال تالپور،قادرپٹیل،شرجیل میمن کا نام شامل ہیں، جےآئی ٹی کاپی کےمطابق عزیر بلوچ بچپن سے پیپلزپارٹی سے منسلک ہے۔

    جاری کردہ جےآئی ٹی کاپی میں یوسف بلوچ نے2010میں مخالفین کےقتل پر آصف زرداری کاتعریفی پیغام دیا، یوسف بلوچ نے کہا مخالفین کے قتل پر’’بڑے صاحب‘‘خوش ہیں اور پیغام ملنےکےبعد عزیر بلوچ نے مخالفین کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائی۔

    جے آئی ٹی کاپی کے مطابق یوسف بلوچ نےعزیربلوچ کو بتایا فریال تالپور،آصف زرداری کےکہنے پرسرکی قیمت ختم کردی گئی اور ریاست کی طرف سے مقدمات بھی سندھ حکومت نے ختم کردیے ہیں۔

    جےآئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2013میں قائم علی شاہ کے وزیراعلیٰ بننے کے فوری بعد ملزم نے عشائیہ دیا ، عشائیے میں قائم علی شاہ، فریال تالپور،قادر پٹیل نے شرکت کی۔

    علی زیدی کی جاری کردہ جےآئی ٹی کاپی کےمطابق آصف زرداری نے یوسف بلوچ کو کہا عزیر بلوچ کو کسی دوسری پارٹی میں نہ جانے دیاجائے، یوسف بلوچ عزیر بلوچ اور آصف زرداری کےدرمیان کو آرڈینیٹر کا کردار ادا کرتا تھا اور یوسف بلوچ کے ذریعے پیپلز پارٹی کی ایک قومی،2 صوبائی نشستیں عزیر بلوچ کودی گئیں۔

    جےآئی ٹی کاپی میں بتایا گیا کہ 2012میں پیپلزپارٹی سےمنسلک رہنے کیلئے آصف زرداری اور فریال تالپور نے 114گریڈ کی 500نوکریاں دیں اور فریال تالپور نے عزیر  بلوچ کو لیاری کو پیپلزپارٹی کا گڑھ برقرار رکھنے کا کہا ، فریال تالپور نے کہا مخالفین کے خلاف بندوق استعمال کریں مگر لیاری پیپلزپارٹی کا گڑھ رہنا چاہیے۔

    جےآئی ٹی رپورٹ کےمطابق 2012میں قادرپٹیل نے ہاکس بے روڈ پر جعلی کاغذات بناکرپلاٹ پر قبضہ کیا ، شیراز کامریڈ نے پلاٹ پر تعمیرات روکنے کی کوشش کی  تو قادرپٹیل عزیر بلوچ سے مدد مانگی اور عزیر بلوچ کابیان ہے کہ قادرپٹیل نے مدد کیلئے 50لاکھ روپے دیئے اور قادرپٹیل کے دوست حبیب جوکھیو کو پلاٹ پر قبضے میں مدد کرائی ۔

    علی زیدی کی جاری کردہ جےآئی ٹی کاپی میں کہا گیا کہ عزیر بلوچ کا بیان ہے کہ حبیب جوکھیو سےمواچھ گوٹھ میں پلاٹ پر قبضے کےعوض8لاکھ روپے ملے۔

  • علی زیدی عزیر بلوچ کی اصل جے آئی ٹی رپورٹ سامنے لے آئے، پی پی رہنماؤں کے نام شامل

    علی زیدی عزیر بلوچ کی اصل جے آئی ٹی رپورٹ سامنے لے آئے، پی پی رہنماؤں کے نام شامل

    کراچی : وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی عزیر بلوچ کی اصل جے آئی ٹی رپورٹ سامنے لے آئے اور سندھ حکومت کی جاری کردہ جے آئی ٹی رپورٹ نا مکمل قرار دے دی اور بتایا کہ رپورٹ میں سرفہرست یوسف بلوچ، شرجیل میمن اور قادرپٹیل شامل ہیں، چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ اس معاملے کا ازخود نوٹس لیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جےآئی ٹی رپورٹس پر کچھ دنوں سے کافی بات چیت ہورہی ہے ، اللہ اللہ کرکے سندھ حکومت نے جےآئی ٹی رپورٹس پبلک کردیں۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو سیاست ہے وہ صحیح اور غلط کی ہے ، دنیا بھر میں دائیں اور بائیں بازو کی سیاست ہوتی ہے،ہم بڑی جدوجہد کےبعد اقتدار میں آئے ، وزیرکی تنخواہ کم ہوتی ہے باقی وہ ڈیلیں کاٹتے رہتے ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ سزا اور جزا کے نظام پر عمل کرنا ہم پر فرض ہے ، جس نوعیت کے ایک شخص نے انکشافات کئے وہ چھوٹی چوری کی بات نہیں، عزیر بلوچ 158افرادکے قتل کا اعتراف خود کرچکا ہے، جےآئی ٹی رپورٹ میں صرف جرائم کاذکر ہے کس کے کہنے پر یہ نہیں تھا، جے آئی ٹی رپورٹ میں جرم کرانے والے کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نبیل گبول نے بھی جے آئی ٹی رپورٹ کو نا مکمل قرار دیا ہے، عزیر بلوچ کا 164کا بیان حلفی سب نے دیکھا ،عزیر بلوچ کے مطابق سینیٹر یوسف بلوچ کے کہنے پر فریال تالپور اور قائم علی شاہ ملا، سر کی قیمت آصف زرداری،فریال تالپور کے کہنے پر ختم کی گئی۔

    علی زیدی نے بتایا کہ عزیر بلوچ نے کہا خدشہ ہے انکشاف کے بعد مجھے اور گھر والوں کو جان سے ماردیا جائے گا، عزیربلوچ کابیان حلفی ہے آصف زرداری اور دیگر سے انتقامی کارروائی کا خطرہ ہے۔

    بلدیہ فیکٹری سانحے کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹی سندھ حکومت نے کل جاری کی، سانحہ بلدیہ فیکٹری جےآئی ٹی کےآخری صفحے پر ہے کہ خوف اور حمایت میں غلط رپورٹ بنی ، جےآئی ٹی نے کہا دوبارہ ایف آئی آر درج کرائی جائے، ایس ایس پی رضوان احمد نے جب رپورٹ جاری کی تو شکار پور تبادلہ کردیا گیا، رضوان احمد کی رپورٹ چنیسر گوٹھ محمود آباد کے منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد پرہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایس پی کی رپورٹ میں فرحان غنی کا ذکر ہے جو ان کی سرپرستی کرتا ہے، فرحان غنی سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا بھائی ہے ، میں نے 2017میں چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھا تھا ، چیف سیکریٹری سندھ نے میرے خط کا دوبار جواب نہیں دیا۔

    علی زیدی نے کہا کہ جےآئی ٹی رپورٹس پر سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ، سندھ ہائی کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹس پبلک کرنے کاحکم دیا، سندھ حکومت نے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی کہ علی زیدی فریق نہیں ہیں ، سندھ حکومت کا دوسرا مؤقف تھا جے آئی ٹی پبلک کرنے سے قومی سلامتی کو خطرہ ہے، عدلیہ نے سربمہر رپورٹس پڑھ کر کہا قومی سلامتی کا کوئی خطرہ نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود سندھ حکومت نے جےآئی ٹیز پبلک نہیں کیں، سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد دوبارہ چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھا، جےآئی ٹی پبلک نہ کرنے پر سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکی، سندھ ہائیکورٹ نے میری درخواست پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا، سندھ حکومت سندھ ہائیکورٹ کے توہین عدالت نوٹس پر سپریم کورٹ چلی گئی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے اس جےآئی ٹی کے مسئلے کو اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ، میرے پاس جوجےآئی ٹی کی رپورٹ ہیں اس میں تو یہ قتل کروا رہے تھے، عزیر بلوچ کی جےآئی ٹی میں 6دستخط ہیں ، جو جےآئی ٹی کی رپورٹ میرے پاس ہے اس کے ہر صفحے پر دستخط ہے ، جےآئی ٹی میں اسپیشل برانچ ، سی آئی ڈی، آئی ایس آئی کے افسر، آئی بی ، پاکستان رینجرز،ایم آئی کےافسر تھے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے ماتحت اداروں کے جےآئی ٹی پر دستخط نہیں، سندھ حکومت نے عزیربلوچ کی جو جےآئی ٹی جاری کی وہ مختلف ہے ، جےآئی ٹی کی اصل رپورٹ 43صفحہ پر ہے، جس پر کسی کے دستخط نہیں، ایک جےآئی ٹی میں 4 اور دوسری پر 6لوگوں کے دستخط ہیں، 4 لوگوں کے دستخط والی جے آئی ٹی میں دوستوں کے بھی نام ہیں جبکہ سندھ حکومت کی جاری رپورٹ میں سے 6 نام موجود نہیں۔

    انھوں نے مزید کہا سندھ حکومت نے جو رپورٹ جاری کی وہ 35صفحےپر مشتمل ہے جبکہ دوسری جے آئی ٹی رپورٹ میں سرفہرست یوسف بلوچ، شرجیل میمن ، قادرپٹیل شامل ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت رپورٹ کے مطابق عزیر بلوچ نے اعتراف کیا جلیل کو قتل کیا، جس رپورٹ پر آئی ایس آئی،ایم آئی،رینجرز کے دستخط ہیں وہ مختلف ہے، اصل رپورٹ میں رزاق کمانڈو کو مارنے کیلئے قادر پٹیل کے احکامات کا ذکر ہے، جبار لنگڑا اور بابالاڈلہ نے جلیل کو اغوا کرکے قادرپٹیل کو آگاہ کیا اور رپورٹ کے مطابق قادرپٹیل نے براہ راست رزاق کمانڈوکےبھائی جلیل کو قتل کرنے کا کہا۔

    انھوں نے کہا اصل جےآئی ٹی میں قادرپٹیل،نثارمورائی ، اویس مظفر نے عزیر بلوچ کی حمایت کاذکر ہے اور ذوالفقار مرزا کے استعفے کے بعد شرجیل میمن، اویس مظفر سارے کام کراتے تھے ، سندھ حکومت میرے خلاف عدالت ضرور جائےجو کرنا چاہیں کریں۔

    علی زیدی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ اس معاملے کاازخود نوٹس لیں، چیف جسٹس تمام دستخط کنندہ کو بلائیں اوررپورٹس سےمتعلق پوچھیں، جن لوگوں کا قاتلوں میں نام ہے وہ آج بھی پارلیمنٹ میں گھوم رہے ہیں، چیف جسٹس سپریم کورٹ کا تعلق کراچی ہے انھوں نے یہاں کا حال خود دیکھا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا آج صبح وزیراعظم سے ملاقات کی انھیں صورتحال سے آگاہ کیا، وزیراعظم نےکہاکوئی ساتھ ہو یا نہ ہو میں تمہارے ساتھ ہوں، اسی وجہ سے سینیٹر شبلی فراز بھی میرےساتھ موجود ہیں، جےآئی ٹی معاملے کا جو بھی نتیجہ ہوگااس کاسامنا کرنے کوتیار ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جاری کردہ جےآئی ٹی کے4صفحات پر دستخط ہیں ، میرے پاس جو جےآئی ٹی ہے اس کے ہر صفحے پر دستخط ہے، ذوالفقار مرزا بہادر آدمی ہے سر پر قرآن رکھ کر سچ بولا۔

    علی زیدی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی میرے خلاف تحریک استحقاق لانے کا شوق پورا کر لے، چیف جسٹس پاکستان مجھ سمیت جے آئی ٹی ممبران کو طلب کریں، سپریم کورٹ سے سوموٹو ایکشن لینے کیلئے پٹیشن دائر کروں گا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہئے، شرجیل میمن دہشتگردوں کےسہولت ہونےکےباوجودایم پی اےہے، سندھ حکومت کی جاری کردہ جے آئی ٹی رپورٹ نا مکمل ہے۔

  • سعید غنی نے علی زیدی کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

    سعید غنی نے علی زیدی کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

    کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعیدغنی نے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جہاں میں بیٹھوں گا وہاں علی زیدی نہیں آئیں گے۔

    سعید غنی نے کہا کہ علی زیدی نے سندھ حکومت پر الزام لگایا تھا کہ لاک ڈاؤن میں کھلنے والی میں انڈسٹری سے پیسے لے رہے ہیں، وفاقی وزیر نے کہا سائٹ کے صدر اور دیگر کو بلالیں ان کے جواب میں کہا گیا کہ سب کو بلالیں ساتھ میں چیئرمین کے پی ٹی کو بھی بلالیں جس پر انہیں غصہ آگیا ایسا کون سا راز چیئرمین کے پی ٹی کے پاس ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ علی زیدی کراچی کے نالوں سے گند اٹھا کر علاقوں میں پھینک دیتے تھے، جب یہ کام کرنے سے روکا گیا تو وہ ناراض ہوگئے۔

    کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ میں لوگ کیسے قرنطینہ ہوں گے، کراچی میں کے الیکٹرک کو بجلی مہنگی کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے تھی۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ وزارت پورٹ اینڈ شپنگ پر وائٹ پیپر جلد جاری کریں گے، کے پی ٹی کے مختلف یونینز نے نیب کو خطے لکھے ہیں، کے پی ٹی چیئرمین کو برطرف کیا گیا وہ کورٹ گئے کیس ریورس ہوا، کے پی ٹی میں وزیر بار بار مداخلت کرتے ہیں۔