Tag: Alia Bhatt

  • ہیرا منڈی کے ٹیزر پر عالیہ بھٹ کا ردعمل

    ہیرا منڈی کے ٹیزر پر عالیہ بھٹ کا ردعمل

    ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ نے سنجے لیلا بھنسالی کی نئی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کے ٹیزر پر ردعمل دیا ہے۔

    بالی وڈ سپر اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  اسٹوری پر ویب سیریز کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے اسے ’خالص جادو‘ قرار دیا ہے۔

    اداکارہ عالیہ بھٹ نے لکھا کہ مجھے اس نئی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔

    ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کا پہلا ٹیزر یکم فروری کو جاری کیا گیا جس میں سیریز کی مرکزی اداکاراؤں کے رقص سے لیکر کچھ ایکشن سین بھی دکھائے گئے ہیں۔

    ویب سیریز کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا  کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، رچا چڈا اور سنجیدا شیخ شامل ہیں۔

    ’ہیرا منڈی ‘کے ٹیزر نے دھوم مچادی

    ’ہیرا منڈی‘ کو 1940 کے دور میں سیٹ کیا گیا ہے اور اس میں دربار والوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات پر کہانی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

  • سپر اسٹارز کی بیٹی راہا کپور کی نئی ویڈیو نے توجہ حاصل کرلی

    سپر اسٹارز کی بیٹی راہا کپور کی نئی ویڈیو نے توجہ حاصل کرلی

    ممبئی: بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راہا کپور کی نئی ویڈیو نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو ممبئی کے ہوائی اڈے پر اپنے نئے سال کی چھٹی گزارنے کے بعد واپس پہنچے تاہم اس دوران ان کی بیٹی راہا توجہ کا مرکز رہی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by yogen shah (@yogenshah_s)

    رنبیر، عالیہ کی بیٹی راہا کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا بڑا دعویٰ

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنبیر کپور اپنی بیٹی راحہ کو گود میں اُٹھائے گاڑی میں بیٹھتے ہوئے اپنے مداحوں اور میڈیا کا ہاتھ کے اشارے سے شکریہ ادا کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    اس موقع پر رنبیر کپور کی گود میں ر اہا کو دیکھا گیا جو ہلکے گلابی ڈریس میں مسکراتی ہوئی نظر آئیں، یہ دوسرا موقع ہے جب راہا کپور کی معصومیت کیمرے میں قید ہوگئی جو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کی جارہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Koimoi.com (@koimoi)

    خیال رہے کہ 6 نومبر کو بالی وڈ کی مایا ناز جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، عالیہ اور رنبیر اپریل 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

    رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کو میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم  کرسمس کے موقع پر اپنی بیٹی کو میڈیا کے سامنے لے کر آئے۔

  • میرے شوہر کو پسند نہیں کہ میں ۔۔۔ عالیہ بھٹ نے اہم بات بتا دی

    میرے شوہر کو پسند نہیں کہ میں ۔۔۔ عالیہ بھٹ نے اہم بات بتا دی

    بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انھوں نے اپنے شوہر رنبیر کپور سے متعلق ایک اہم بات بتائی ہے۔

    عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر رنبیر کو پسند نہیں کہ غصے میں بھی ان کی آواز اونچی ہو، یہ بات انھوں نے ایک ویڈیو میں بتائی ہے، جسے انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے۔

    ویڈیو میں عالیہ بھٹ نے کہا ’میں اپنے غصے پر قابو پانے کی بہت کوشش کرتی ہوں، کیوں کہ میرے شوہر رنبیر کپور کو یہ بھی نہیں پسند کہ میری آواز اِس سے بھی اونچی ہو، کیوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ غصے میں بھی مہربان رہنا بہت اہم ہے۔‘

    عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ رنبیر کپور چاہتے ہیں کہ غصے میں بھی اُن کی آواز اونچی نہ ہو اور انسان غصے میں بھی مہربان رہے۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ کے اس خوب صورت جوڑے کی شادی 14 اپریل 2022 میں ہوئی تھی۔

    کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ 28 جولائی کو ریلیز ہونے والی ہے، جس میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

  • عالیہ بھٹ سے مشابہت نے بھارتی لڑکی کی قسمت کھول دی

    عالیہ بھٹ سے مشابہت نے بھارتی لڑکی کی قسمت کھول دی

    معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ڈارلنگ خاصی پسند کی جارہی ہے، کچھ عرصے سے ان کی ایک ہم شکل بھی انٹرنیٹ پر دھوم مچائے ہوئے ہے۔

    بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والی سلسٹی انسٹاگرام پر خاصی متحرک ہیں اور وہ اکثر عالیہ بھٹ کے جیسی ڈریسنگ اور لباس کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@celesti.bairagey)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@celesti.bairagey)

    اب اسی مشابہت نے ان کے لیے قسمت کا دروازہ کھول دیا اور انہیں ایک فلم میں کاسٹ کرلیا گیا۔

    انہیں یہ آفر ان کی ایک وائرل ویڈیو کے بعد آئی، اس ویڈیو میں انہوں نے عالیہ کی ہٹ فلم گنگو بائی کاٹھیا واڑی کے ایک سین کی نقل کی تھی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔

    انسٹاگرام پر سلسٹی کے 4 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، جہاں وہ اپنی مختلف تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@celesti.bairagey)

  • فلم ڈارلنگز : عالیہ بھٹ پر صارفین کی کڑی تنقید، ٹاپ ٹرینڈ میں شامل

    فلم ڈارلنگز : عالیہ بھٹ پر صارفین کی کڑی تنقید، ٹاپ ٹرینڈ میں شامل

    ممبئی : بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں ٹوئٹر ٹرینڈ میں ٹاپ پر ہیں لیکن اس کی وجہ مداحوں کی محبت نہیں بلکہ غصے کا شدید اظہار ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ‘امبر ہرڈ آف انڈیا’ کے لقب سے نوازا ہے، اس کی بڑی وجہ ان کی نئی آنے والی فلم ’ڈارلنگ‘ کا وہ ٹریلر ہے جو گزشتہ دنوں جاری کیا گیا۔

    'Darling' Alia Bhatt is 'Amber Heard of India,' Say Netizens as #BoycottAliaBhatt Trends Big on Twitter - Check Tweets

    اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ نے نیٹ فلکس فلم ’’ڈارلنگ‘‘میں مردوں کے خلاف گھریلو تشدد کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

    اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی نئی آنے والی نیٹ فلکس فلم ’ڈارلنگ‘کی تشہیر میں مصروف ہیں، اس فلم میں وہ ایک ایسی گھریلو خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں جسے

    آج کل سوشل میڈیا صارفین کیلئے یہ تصور عام ہے کہ وہ کسی اداکار یا اس کے نئے پروجیکٹ کو اس کے پرانے بیانات، اس کے نظریات، سیاسی رجحانات اور مذہبی عقائد کی بنیاد پر مسترد یا ناپسند کردیتے ہیں لیکن عالیہ بھٹ کے ساتھ ایسا نہیں۔

    عالیہ بھٹ کی نئی فلم کے حوالے سے بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی اس فلم کی کہانی ایک ایسی کہانی ہے جو معاشرے میں بدتمیزی اور بد تہذیبی کو فروغ دیتی ہے۔

    فلم ڈارلنگ میں وجے کو بدرالنسا شیخ کے شوہر حمزہ شیخ کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو اس پر بے پناہ تشدد کرتا ہے اور اس وقت تک مارتا رہتا ہے جب تک اس کی ہمت جواب نہیں دے دیتی۔

    بعد ازاں وہ اس تشدد کا بدلہ لینے کا فیصلہ کرتی ہے اور بدلہ بھی ایسا کہ دیکھنے والے بھی ششدر رہ جائیں۔ وہ اپنے شوہر کو اغوا کرکے اس سے زیادہ شدید انداز اور بے رحمانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔

    اس سلسلے میں سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عالیہ کی یہ نیٹ فلکس فلم ڈارلنگز مردوں کے خلاف گھریلو تشدد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

  • عالیہ بھٹ میڈیا پر برس پڑیں

    عالیہ بھٹ میڈیا پر برس پڑیں

    بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ خود سے متعلق بے بنیاد خبریں شائع ہونے پر میڈیا پر برس پڑی ہیں۔

    حال ہی میں اداکار رنبیر کپور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی خوب صورت اداکارہ عالیہ بھٹ نے حمل اور نجی زندگی سے متعلق خبریں شائع کرنے پر میڈیا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ’میں خاتون ہوں، کوئی پارسل نہیں!‘

    دراصل بالی ووڈ کی خبریں شائع کرنے والی ایک ویب سائٹ ’پنک ولا‘ امریکا نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں کہا تھا کہ عالیہ بھٹ جولائی کی وسط میں ممبئی واپس آئیں گی، اور رنبیر کپور اپنی اہلیہ کو لینے لندن جائیں گے۔

    ویب سائٹ نے یہ خبر بھی دی کہ چوں کہ وہ ماں بننے والی ہیں اس لیے عالیہ شوٹنگ کے بعد آرام کریں گی۔

    خبر میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ اداکارہ نے حمل کی منصوبہ بندی اس طرح کی ہے کہ ان کا کوئی کام ادھورا نہ رہے، وہ اپنی فلم ’ہارٹ آف سٹون‘ اور ’راؤکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کو جولائی سے پہلے مکمل کرلیں گی۔

    یہ خبر شائع ہونے کے بعد عالیہ بھٹ نے پنک ولا سمیت میڈیا چینلز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا ہم ابھی بھی لوگوں کے دماغ میں رہتے ہیں، اور ابھی بھی پدر شاہی دنیا میں رہتے ہیں۔

    خبروں پر عالیہ بھٹ کا ری ایکشن خاصا تیز رہا، رنبیر کپور کے لینے آنے کی خبر پر کہا کہ کسی کو ضرورت نہیں ہے کہ وہ کسی کو لینے آئیں، میں خاتون ہوں کوئی پارسل نہیں ہوں۔

    اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ مجھے آرام کی بالکل ضرورت نہیں ہے، لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ آپ کو خبر دینے کے لیے ڈاکٹرز ہوں گے، یہ 2022 ہے، کیا ہم پرانی قدیم سوچ سے باہر بھی آئیں گے؟

    عالیہ بھٹ نے غصے میں طنز بھی کیا کہ ’کیا اب مجھے جانے کی اجازت ہے، کیوں کہ میرا شاٹ (شوٹنگ کے لیے) تیار ہے۔‘

    واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے پیر کے روز انسٹاگرام پر اپنے حمل کے بارے میں پوسٹ لگائی تھی جس کے بعد انٹرنیٹ پر عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے بارے میں خوب چرچا ہو رہا ہے۔

    عالیہ بھٹ رواں برس اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ ’براہمسترا‘ فلم میں نظر آئیں گی، وہ نیٹ فلکس کی فلم ’ڈارلنگ‘ بھی کر رہی ہیں، جب کہ 2023 میں ان کی دو فلمیں ’جی لے ذرا‘ اور ’راؤکی اور رانی کی پریم کہانی‘ ریلیز کی جائیں گی۔ وہ فلم ’ہارٹ آف سٹون‘ میں گال گیڈٹ کے ساتھ ہالی وڈ میں بھی ڈیبیو کریں گی۔

  • رنبیر اور عالیہ کی شادی میں کون کون مدعو ہے؟

    رنبیر اور عالیہ کی شادی میں کون کون مدعو ہے؟

    نئی دہلی: بھارتی میڈیا میں اس وقت بالی ووڈ اداکاروں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی خبریں گردش میں ہیں اور اس حوالے سے نئی نئی تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔

    انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو رواں ماہ کی 13 سے 17 تاریخ تک ہر قسم کی مصروفیات سے فارغ ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی 13 سے 17 اپریل کے درمیان کسی بھی دن ہو سکتی ہے اور مداحوں کو اس دن کا شدت سے انتظار ہے۔

    اب حال ہی میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شادی میں مدعو کیے جانے والے مہمانوں کی فہرست بھی حاصل کرلی ہے۔

    مہمانوں میں فلم انڈسٹری کے بے شمار نام شامل ہیں جیسے سنجے لیلا بھنسالی، ورون دھون، شاہ رخ خان، کرن جوہر، زویا اختر، ایان مکھرجی، ارجن کپور، منیش ملہوترا، نیتو کپور، کرینہ کپور، کرشمہ کپور، سیف علی خان، مہیش بھٹ، مکیش بھٹ، رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون اور ادیتیہ چوپڑا۔

    رپورٹس کے مطابق جوڑا رواں ماہ کے اختتام پر اپنی شادی کا گرینڈ ریسپشن دینے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

  • رنویر سنگھ اور شاہ رخ خان کا سامنا ہوگیا

    رنویر سنگھ اور شاہ رخ خان کا سامنا ہوگیا

    ممبئی: بالی وڈ کے کنگ خان اور نوجوان نسل کے سپر  اسٹار  رنویر سنگھ کا سامنا ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق باکس آفس پر کنگ خان کی "دل والے” اور "زیرو” کو شکست دینے والے رنویر  سنگھ کا ایک بار پھر سپر اسٹار سے سامنا ہوا، مگر یہ سامنا بڑے پردے کے بجائے ایک تقریب میں‌ ہوا.

    گذشتہ دنوں‌ معروف ہدایت کار مہیش بھٹ کی بیٹی ساکشی کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں بالی وڈ کی معروف شخصیات نے شرکت کی.

    اس تقریب میں دولہا دلہن کے علاقے عالیہ بھٹ بھی توجہ کا مرکز بنی رہیں، مگر کنگ خان اور رنویر تقریب میں پہنچتے ہی موضوع بحث بن گئے.

    مہیش بھٹ‌ کی بیٹیوں پوجا بھٹ‌ اور عالیہ بھٹ نے اپنے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس سے اس خوب صورت ایونٹ کی تصاویر شیئر کیں.

    ان میں سے ایک تصویر میں جہاں‌ شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ خوش گوار موڈ میں نظر آرہے ہیں، وہیں دوسری تصویر میں کنگ خان اور رنویر سنگھ کو بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے.

    پوجا بھٹ نے اپنی چھوٹی بہن اور والد کی بھی تصاویر شیئر کیں، جنھیں‌ ان کے فالورز کی جانب سے خاصا سراہا گیا.

  • عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی فلم ’کلنک‘ کی شوٹنگ سانپوں نے رکوادی

    عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی فلم ’کلنک‘ کی شوٹنگ سانپوں نے رکوادی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی نئی آنے والی فلم ’کلنک‘ کی شوٹنگ سیٹ پر دو سانپوں کی وجہ سے روک دی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جب عالیہ بھٹ، ورون اور مادھوری نے شوٹنگ کا آغاز کیا تو اس دوران دو زہریلے سانپ ایک دوسرے پر لپکتے ہوئے فلم کے سیٹ پر آگئے، جس کے باعث فلم کی شوٹنگ کچھ گھنٹوں کے لیے روک دی گئی۔

    شوٹنگ پر موجود عملے نے سانپوں کو پکڑ کر جنگل میں چھوڑ دیا، اسی سیٹ پر شاہ رُخ خان اور کاجول کی فلم مائی نیم از خان کی شوٹنگ کے دوران بھی اسی قسم کی صورتحال کا سامنا رہا تھا۔

    کرن جوہر پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم کلنک کی کاسٹ میں عالیہ بھٹ اور ورون کے علاوہ سوناکشی سنہا، ادتیہ رائے کپور، سنجے دت اور مادھوری ڈکشت بھی شامل ہیں۔

    Watch: Snakes on the sets of #kalank

    A post shared by ETimes (@myetimes) on

    فلم کے ہدایت کار ابھیشک ورمان کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ 45 دن تک جاری رہے گی، تاہم پوری ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے حفاظتی اقدامات کردئیے گئے ہیں، فلم کلنک آئندہ سال 19 اپریل کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

    عالیہ بھٹ اور ورون دھون اس سے قبل اسٹوڈنٹ آف دی ایئر، ہمپٹی شرما کی دلہنیا، بدری ناتھ کی دلہنیا میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

  • اداکارہ عالیہ بھٹ فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

    اداکارہ عالیہ بھٹ فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی نئی آنے والی فلم ’براہماسترا‘ کی شوٹنگ کے لیے بلغاریہ میں موجود ہیں جہاں ایک ایکشن سین کے دوران شدید زخمی ہوگئیں۔

    عالیہ بھٹ کے ہاتھ اور کندھے پر شدید چوٹیں آئی ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں 15 دن آرام کرنے کا مشورہ دے دیا، قومی امکان ہے کہ اداکارہ بلغاریہ سے ممبئی واپس لوٹ آئیں گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بلغاریہ میں فلم کی شوٹنگ رواں ماہ کے آخر میں مکمل ہونا تھی تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے عالیہ بھٹ کے زخمی ہونے کے بعد ٹیم اپنے پلان میں تبدیلی لاتے ہوئے ممبئی واپس آجائے گی۔

    فلم ’براہماسترا‘ ایان مکرجی کی ہدایت کاری میں بنائی جارہی ہے، اداکارہ عالیہ بھٹ کے مدمقابل رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، دیگر اداکاروں میں امیتابھ بچن، دیوندو شرما، دیپک تجوری، مونی رائے، چیتنا پانڈے شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ براہماسترا میں عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، امیتابھ بچن ایک ساتھ پہلی بار سلور اسکرین پر نظر آئیں گے اور فلم آئندہ سال 15 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکار شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

    خیال رہے کہ اس سے قبل کمانڈو اداکار ودیوت جموال اپنی فلم جنگلی کے سیٹ پر ایکشن سین عکسبند کرواتے ہوئے بلندی سے گر کر زخمی ہوگئے تھے ان کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔