Tag: Alice Wells

  • امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز ایک روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گی

    امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز ایک روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گی

    اسلام آباد: امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کل پاکستان کے ایک روزہ دورے پر پہنچیں گی ،جہاں وہ خطے کو درپیش چیلنجز پر پاکستانی حکام سے بات چیت کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ اور نمائندہ خصوصی برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کل ایک روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گی۔

    وہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرخزانہ اسدعمر سمیت دیگر سے اہم شخصیات کے بھی ملاقاتیں کریں گی، ملاقاتوں میں ایلس ویلز امریکا کی پالیسی برائے جنوبی ایشیا پر تبادلہ خیال کریں گی، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔

    مزید پڑھیں: چین پاکستان کے لیے مثالی ماڈل ہے، وزیرِ اعظم عمران خان

    واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان چین کے چار روزہ کامیاب دورے کے بعد آج رات وچن واپس پہنچ رہے ہیں ، دورہ چین کے موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان مختلف معاہدوں اور یاد داشتوں  پر دستخط کیے گئے۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین کے آخری روز شنگھائی میں چائنا ایکسپورٹ ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک سے گوادر پورٹ تک رسائی اورمشرق وسطیٰ کے ممالک سے تجارت آسان ہوگی۔ سی پیک کارو باری لاگت اور فاصلے کم کرنے کا باعث بنے گا۔

  • امریکا پاکستان سے مثبت وتعمیری تعلقات چاہتا ہےٍ‘ ایلس ویلز

    امریکا پاکستان سے مثبت وتعمیری تعلقات چاہتا ہےٍ‘ ایلس ویلز

    واشنگٹن : امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے اور اسے ایک اہم کردار ادا کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعمیری اور مثبت تعلقات چاہتا ہے۔

    امریکی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ مل کرچلنے کا خواہاں ہے۔

    ایلس ویلز نے کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد امریکی وزیرخارجہ مائیک پومیپو نے پاکستان کا دورہ کیا اور حکومت کے ساتھ تعمیری مذاکرات کیے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کی بحالی اہم ہے جس سے مشرق اور مغرب کی تجارت کوسینٹرل ایشین مارکیٹ تک رسائی ملے۔

    امریکی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بارڈر مینجمنٹ کا ہونا ضروری ہے۔

    افغان امن کے لیے وزیراعظم عمران خان کے بیانات حوصلہ افزا ہیں‘ ایلس ویلز

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلزکا کہنا تھا کہ افغان امن کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے بیانات حوصلہ افزا ہیں، تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

    ایلس ویلزکا کہنا تھا کہ پاکستان طالبان رہنماؤں کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کردار ادا کرے، مذاکرات کے ذریعے حل ممکن ہے، افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔

  • امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز آج پاکستان پہنچ رہی ہیں

    امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز آج پاکستان پہنچ رہی ہیں

    اسلام آباد : امریکہ کی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز آج پاکستان پہنچ رہی ہیں،جہاں وہ خطے کو درپیش چیلنجز پر پاکستانی حکام سے بات چیت کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلزآج پاکستان پہنچیں گی، دورہ پاکستان میں امریکی نائب وزیر خارجہ پاکستان میں سول اورعسکری قیادت سےملاقاتیں کریں گی۔

    ذرائع کے مطابق ایلس ویلز اور پاکستانی حکام کے درمیان ملاقات میں امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دی جائے گی۔


    امریکی نائب وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی، آئندہ ہفتے آمد کا امکان


    امریکہ کی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز بھارت افغانستان کے معاملے پر بھی بات چیت کریں گی، افغان مصالحتی عمل پر پاکستان کےکردار پربھی تفصیلی بات چیت ہوگی۔

    یاد رہے کہ 28 اگست کوامریکہ کی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کا دورہ پاکستان طے تھا جسے ملتوی کردیا گیا تھا۔


    امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے ہیں، نتائج چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ


    واضح رہے کہ 22 اگست کو امریکی صدر نے الزام لگایا تھاکہ پاکستان دہشت گردوں کو پناہ فراہم کرتارہا ہے اور پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی نائب وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی، آئندہ ہفتے آمد کا امکان

    امریکی نائب وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی، آئندہ ہفتے آمد کا امکان

    اسلام آباد: امریکی نائب وزیرخارجہ برائےجنوبی وسطی ایشیا ایلس ویلز کا دورہ پاکستان شیڈول تبدیل ہوگیا ہے جس کے بعد اب وہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گی۔

    امریکی سفارت خانے کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکا کی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کی پاکستان آمد کے حوالے سے ترتیب دیا جانے والا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے اور اب وہ آئندہ ہفتے کے وسط میں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیرخارجہ ایلس ویلزعسکری وسول قیادت سےاہم ملاقاتیں کریں گی اور پاکستان کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی پر تفصیلات فراہم کریں گی۔

    امریکی نائب وزیرخارجہ پاکستان کے علاوہ سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش بھی جائیں گی اور ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ ساؤتھ ایشیاء کی پالیسی پر تمام ممالک کو اعتماد میں لیں گی۔ ایلس ویلز یکم ستمبر کو کولمبو میں ہونے والی بحرہند کانفرنس میں بھی شرکت کریں گی اور خطے میں امن اور خوشحالی کے معاملات پراظہار خیال کریں گی۔

    خیال رہے امریکی امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرکے امریکہ پہنچی تھیں۔


    امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے ہیں، نتائج چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ


    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی افغان پالیسی کے اعلان کے بعد امریکی کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی بیان کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردوں کےٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا، امریکہ پاکستان کو اربوں ڈالر دیتا رہا ہے، پاکستان کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔