Tag: Aliza Sultan

  • آٹینشن چاہیے اسٹار بنادوں؟ علیزہ سلطان کی پوسٹ کے بعد فیروز خان کا ردعمل

    آٹینشن چاہیے اسٹار بنادوں؟ علیزہ سلطان کی پوسٹ کے بعد فیروز خان کا ردعمل

    پاکستانی اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا جس پر اداکار کا ڈھکے چھپے الفاظ میں ردعمل بھی سامنے آگیا۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر علیزہ سلطان نے معنی خیز انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے، انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’’جب بچے بیمار ہوتے ہیں تو وہ میرے دروازے پر چھوڑ کر بھاگ ہو جاتے ہیں ‘‘۔

    علیزہ سلطان کی یہ پوسٹ جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں نے فیروز خان کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس کے بعد چند گھنٹے قبل اداکار فیروز خان کا ردعمل بھی آگیا۔

    اداکار فیروز خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس پر اداکار نے لکھا کہ ’ ٓآٹینشن چاہیے اسٹار بنادوں؟‘، اداکار کی اس اسٹوری کو سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ علیزہ سلطان کی پوسٹ کا ردعمل ہے۔

    یاد رہے کہ اداکار فیروز خان نے علیزہ سلطان سے 2018 میں شادی کی تھی جس کے بعد اس جوڑی کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان اور فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔

    اس جوڑی نے 2 بچوں کی پیدائش کے بعد راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی اور پھر فیروز خان نے زینب نامی لڑکی سے شادی کرلی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

     واضح رہے کہ اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کے درمیان بچوں کی تحویل کے معاملے پر عدالت نے فیصلہ کیا تھا کہ فیروز خان بیٹے سلطان کو اپنے پاس رکھیں گے جبکہ بیٹی فاطمہ اپنی والدہ علیزہ سلطان کے پاس رہیں گی۔

  • فیروز خان کی دوسری شادی، سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کی پوسٹ وائرل

    فیروز خان کی دوسری شادی، سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کی پوسٹ وائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی دوسری شادی کے بعد اُن کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروز خان نے اچانک اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا جس کے بعد انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی دوسری اہلیہ کو اپنی زندگی میں خوش آمدید کہا۔

    دوسری جانب گزشتہ روز علیزہ سلطان نے سابق شوہر کی دوسری شادی کی خبر کے بعد فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مختصر ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں اُنہیں اپنے دونوں بچوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

    ویڈیوز میں علیزہ سلطان نے اپنے بیٹے اور بیٹی کو گود میں بیٹھایا ہوا ہے اور اُن کے ساتھ خوشگوار موڈ میں سیر سپاٹے کرتے نظر آرہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Syeda Aliza Sultan (@alizasultankhan)

    علیزہ سلطان کی یہ ویڈیوز جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے فیروز خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ساتھ ہی اداکار کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کی حمایت میں مثبت تبصرے بھی کیے۔

    واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزے سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی، تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑے نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی۔