Tag: #AliZafar

  • وہ پاکستانی گانا جس نے بھارتی کوریو گرافر کو جھومنے پر مجبور کردیا، ویڈیو وائرل

    وہ پاکستانی گانا جس نے بھارتی کوریو گرافر کو جھومنے پر مجبور کردیا، ویڈیو وائرل

    پاکستان کے نامور اداکار و گلوکار علی ظفر کے گانے پر ’جھوم‘ پر بالی ووڈ کے نامور کوریو گرافر ٹیرنس لیوس بھی جھوم اٹھے۔

    بالی ووڈ کے نامور کوریو گرافر ٹیرنس لیوس بھی پاکستان کے نامور اداکار و گلوکارعلی ظفر کے گانے پر ’جھوم‘ اٹھے۔

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنے منفرد ڈانس کے باعث صف اول میں شمار کیے جانے والے کوریو گرافر ٹیرنس لیوس نے اس مرتبہ پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کے مشہور گانے ’جھوم ‘ کا انتخاب کیا اور اس پر بہترین ڈانس پیش کر کے خوب داد سمیٹی۔

    اس سے قبل تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا اسٹار کلی پال اور ان کی بہن نے بھی علی ظفر کے مشہور گانے جھوم کا انتخاب کیا اور اس پر لپسنگ ویڈیو بنائی،کلی پال نے علی ظفر کے گانے کے لیے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں جھوم کو ماسٹر پیس قرار دیتے ہوئے اپنی پوسٹ میں انہیں ٹیگ بھی کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    واضح رہے کہ ان دنوں علی ظفر کے گیارہ سال پرانے گانے ” جھوم ” کا چرچا ہے جسے انہوں نے ری مکس کیا، ری میکس گانے نے پاکستان اور بھارت میں دھوم مچارکھی ہے۔

    علی طفر نے اپنے ٹویٹر اور انسٹاگرام پر بھارتی اور پاکستانی مداحوں کا ری مکس شیئر کیا اور انہوں نے لکھا کہ تو یہ ہے “جھوم“ کی کہانی جو ایک ایسا گانا جس کا بخار آج کل ہر طرف پھیلا ہوا ہے۔

  • علی ظفر کا میشا شفیع کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

    علی ظفر کا میشا شفیع کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

    کراچی: نامور پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ساتھی گلوکارہ کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا پر الزام تراشی کے بجائے میں میشا کو عدالت لے کر جاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع نے کچھ دیر قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے علی ظفر پر مبینہ جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا جس کے جواب میں گلوکار نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے معاملہ عدالت لے جانے کا اعلان کردیا۔

    علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جواب دیا کہ میں ایک بیٹی اوربیٹےکابا پ ، ایک ماں کابیٹا جبکہ ایک عورت کاشوہربھی ہوں، میں کئی بار اپنی فیملی اور دوستوں کےلئےمشکل وقت میں کھڑارہا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مجھےکچھ چھپانےکی ضرورت نہیں،خاموشی میراطرزعمل نہیں تاہم میں الزام کاجواب الزام سےنہیں دوں گا اور  میشا شفیع کے معاملے کو سوشل میڈیا پر لےجانےکے بجائےعدالت لے کر جاؤں گا۔ گلوکار نے میشا شفیع کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے مزید کہا کہ میرا یقین ہے کہ ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے۔

    قبل ازیں میشا شفیع نے علی ظفر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ’میرے ساتھ شوبز میں کام کرنے والے ساتھی علی ظفر نے مجھے ایک سے زیادہ بار  جنسی طور پر ہراساں کیا، یہ سب اُس وقت نہیں ہوا جب میں چھوٹی تھی یا پھر انڈسٹری میں نئی داخل ہوئی تھی، یہ سب کچھ میرے ساتھ دو بچوں کی ماں ہونے کے باوجود ہوا کیونکہ میں خاموش رہنے کو زیادہ اہمیت دیتی ہوں‘۔

    واضح رہے کہ علی ظفر اپنے مقبول گانوں کے علاوہ کئی بالی وڈ فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں، انہوں نے کوک اسٹوڈیو کے گذشتہ سیزن میں میشا شفیع کے ساتھ ایک گانا بھی گایا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • علی ظفر نے ایک سے زیادہ بار ہراساں کیا، نوجوان گلوکارہ کا الزام

    علی ظفر نے ایک سے زیادہ بار ہراساں کیا، نوجوان گلوکارہ کا الزام

    کراچی: پاکستان کی مقبول گلوکارہ میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر پر مبینہ جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر میشا شفیع نے  لکھا کہ ‘میں اپنے ساتھ جنسی ہراساں کرنے کے واقعے پر  اس لیے خاموشی توڑ رہی ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے اس اقدام کے ذریعے اُس روایت کو ختم کرسکتی ہوں جو ہمارے معاشرے کا حصہ ہے‘۔

    انہوں نے ساتھ ہی لکھا کہ ’ ویسے تو اس معاملے پر بات کرنا  آسان نہیں لیکن میرے لیے خاموشی اور بھی زیادہ مشکل ہے کیونکہ اب میرا ضمیر مزید اجازت نہیں دیتا‘۔

    میشا نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک لمبی تحریر شیئر کی جس میں اُن کا تفصیلی بیان تھا۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ’ایک عورت، ماں اور عوامی شخصیت ہونے کے ساتھ میں ہمیشہ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے آواز بلند کرتی ہوں اور بالخصوص اُن لڑکیوں کے حوصلے ضرور بلند کرتی ہوں جو پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہیں‘۔

    گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ‘گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنے کے بعد اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں نے بہت حوصلہ افزائی کی جس کے باعث میں نہ صرف بہادر بنی بلکہ بلاجھجھک ہر مسئلے پر آواز بھی بلند کی مگر ایک عورت ہونے کے ناطے جنسی ہراساں کرنے کے واقعے پر لب کشائی کرنا میرے لیے بہت زیادہ مشکل کام تھا‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’ ایک عورت ہونے کے ناطے مجھے اس پر تحفظات ہیں مگر آج میں جنسی ہراساں کرنے کے معاملے پر بات کروں گی کیونکہ اب میرا ضمیر مجھے مزید خاموش نہیں رہنے دے گا، ایک فن کار ہونے کی حیثیت سے یہ میرے لیے بہت مہنگا اقدام ثابت ہوسکتا ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’میرے ساتھ شوبز میں کام کرنے والے ساتھی علی ظفر نے مجھے ایک سے زیادہ بار  جنسی طور پر ہراساں کیا، یہ سب اُس وقت نہیں ہوا جب میں چھوٹی تھی یا پھر انڈسٹری میں نئی داخل ہوئی تھی، یہ سب کچھ میرے ساتھ دو بچوں کی ماں ہونے کے باوجود ہوا کیونکہ میں خاموش رہنے کو زیادہ اہمیت دیتی ہوں‘۔

    میشا کا کہنا تھا کہ ’میں نے علی کو کئی برس سے جانتی ہوں اور اُن کے ساتھ کام بھی کیا مگر اس برتاؤ سے میرے یقین کو چوٹ پہنچی اور اس کی وجہ سے  اہل خانہ کو بھی شدید صدمہ پہنچا، مجھے معلوم ہے کہ یہ وقت کٹھن ضرور ہے مگر میں تنہا نہیں ہوں‘۔

    گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ’آج میں اس خاموشی کو توڑتے ہوئے امید کرتی ہوں کہ یہ اقدام دوسری نوجوان خواتین کے لیے ایک مثال ہوگا اور وہ بھی آئندہ اس طرح کے واقعات پر بلا خوف و خطر اپنی آواز بلند کریں گی‘۔

    واضح رہے کہ میشا شفیع گلوکاری کے ساتھ مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں اور انہوں نے کوک اسٹوڈیو میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔