لاہور: نئی ایوی ایشن پالیسی کے بعد ملک بھر کے ایئرپورٹس کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے میں علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی سروسز کو آوٴٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پارکنگ ایریا، ریسٹورنٹ، ہینڈلنگ کی تمام سروسز کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کو دیدیا جائیگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کو آوٹ سورس کرنے پرایئرپورٹ کی حساسیت کوسنگین خطرات لاحق ہوجائینگے۔
دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی کےملازمین نے ہیڈ کوارٹراسلام آباد منتقلی کیخلاف احتجاج کیا، سراپا احتجاج ملازمین نےڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن کے دفتر کے باہر مظاہرے کے دوران واضح الفاظ میں کہا کہ سی اے اے ہیڈ کوارٹرکو کسی بھی صورت اسلام آباد منتقل نہیں ہونے دیں گے۔
ملازمین کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم ادارے کی تباہی پر تلے ہیں، کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے سی اے اے ہیڈ کوارٹر پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی طلب کر لی گئی تھی تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔