Tag: all around the world

  • دنیا کا سب سے "مہنگا پیزا” کتنے میں فروخت ہوا؟

    دنیا کا سب سے "مہنگا پیزا” کتنے میں فروخت ہوا؟

    دنیا کا سب سے مہنگا پیزا پہلی بار کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کے بدلے فروخت کیا گیا، اس پیزا کی خریداری دس سال قبل کی گئی تھی اور آنے والے وقتوں میں بھی شاید یہ ریکارڈ نہ ٹوٹ سکے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پروگرامر ’لسزلو ہنیچ‘ نے کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کا استعمال کرتے ہوئے دنیا میں پہلی خریداری کی تھی۔ انہوں نے دس برس قبل 600 ملین ڈالر میں تاریخ کا سب سے مہنگا پیزا خریدا۔

    ہنیچ نے مئی2010 میں پیزا 10 ہزار بٹ کوئنز میں خریدا تھا، جو کرپٹو کرنسی کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق 600 ملین امریکی ڈالر کے برابر رقم بنتی ہے۔

    پروگرامر نے بتایا کہ انہوں نے سال 2010 میں بٹ کوائن فورم میں اپنے قریبی ساتھی سے دو پاپا جونز کے پیزا کے بدلے دس ہزار ڈیجیٹل کرنسی قبول کرنے کو کہا۔

    ان کے مطابق پیزا کی قیمت 30 ڈالر بتائی گئی جبکہ اس وقت ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت 0.003 ڈالر سے زیادہ نہیں تھی۔ ہنیچ کے مطابق آج بھی ان کو اتنا مہنگا پیزا خریدنے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ اس وقت کرپٹو کرنسی کے ایک بٹ کوائن کی قیمت 60 ہزار ڈالر سے بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    گزشتہ سال کے آغاز کے بعد سے بٹ کوائن کرنسی نے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی ہے۔ تازہ ترین واقعہ ٹیسلا کے بانی کا 1.5ارب ڈالر سے زیادہ کو ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن میں تبدیل کرانا ہے۔

  • دنیا بھر میں سالانہ لوٹ سیل کا آغاز

    دنیا بھر میں سالانہ لوٹ سیل کا آغاز

    نیویارک : دنیا بھر میں نومبر کے آخری جمعے کو لگی سیل نے سب کو دیوانہ کردیا، امریکا کے مختلف اسٹورز میں سالانہ سیل میں شہری ٹوٹ پڑے اور افراتفری مچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق امسال بھی نومبر کے آخری جمعے کو بلیک فرائیڈے کے موقع دنیا بھر میں صارفین کے لیے خصوصی سیل کے پیکجز متعارف کروا دیئے گئے ، دنیا بھر کے لوگوں کی جانب سے بلیک فرائیڈے کے موقع پر خریداری کا سلسلہ جاری ہے۔

    واشنگٹن ، نیویارک اور کیلی فورنیا سمیت دیگرریاستوں میں سیل کا آغاز ہوتے ہی لوگوں نے شاپنگ مالز کا رخ کرلیا، لوگ بڑے ڈسکاونٹس پر خوش ہیں۔

    برازیل میں بھی لوگ خریداری میں مصروف ہیں اور اسٹورز میں افراتفری مچ گئی جبکہ فرانس اور جرمنی میں دیگر شہروں میں خریداروں نے ماحولیاتی تبدیلیوں پر مالزمیں احتجاج کیا۔

    خیال رہے ہر سال دنیا بھرمیں نومبر کے چوتھے ہفتے کو سیل کااہتمام کیا جاتا ہے، یہ موقع کرسمس شوپنگ سیزن بھی کہلاتا ہے، جس میں دنیا بھرخصوصاً امریکا میں سب سے زیادہ سیل لگتی ہے۔

    بلیک فرائیڈے کے موقع پرعوام کی بھرمار کے سبب امریکی سپر اسٹورز میں دھکم پیل، لوٹ مار اور مار دھاڑ کے واقعات پیش آتے ہیں، جس کے سبب اسٹور مالکان پریشانی کا شکار رہتے ہیں۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور ڈے آج منایا جا رہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور ڈے آج منایا جا رہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھرمیں زمین پر ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لئے ارتھ آور ڈے آج منایا جا رہا ہے۔

    آرتھ آور ڈے منانے کا مقصد دنیا میں ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنا ہے،  یہ دن ہرسال مارچ کے آخری ہفتہ کو منایا جاتا ہے۔

    گزشتہ برس دنیا بھر میں تقریبا سات ہزار چھوٹے بڑے شہروں میں ارتھ آور ڈے منایا گیا تھا، اس دن لوگ رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک ایک گھنٹہ اضافی لائٹس بند کرکے دنیا کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ رات ساڑے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک تمام غیر ضروری لائٹس بند رکھیں، زمین کی حفاظت کی تحریک میں بھرپورحصہ لیں، پبلک سیفٹی والی لائٹس بند نہیں کی جائیں گی۔

    ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے پاکستان میں عائشہ عمر، عائشہ خان ، عمیرعباسی اور صبا پرویز کو ارتھ آور کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

    کراچی دنیا کے دیگر سات ہزار شہروں کی طرح ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ ارتھ ڈے منانے والے شہروں میں شامل ہوگیا ہے۔

    ارتھ ڈے کے موقع پر ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر بھی رات ساڑے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک تمام غیر ضروری لائٹس بند رکھی جائے گی، رن وے کے علاوہ اور جہازوں کی رہنمائی کرنے والی لائٹیں بند نہیں کی جائیں گی۔