Tag: all pakistan muslim league

  • اہل کراچی کو نئے نام اور قیادت تلے متحد کرنا ہے، پرویزمشرف

    دبئی : آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اہل کراچی کو نئے نام اور قیادت تلے متحد کرنا ہے، پنجاب میں چھوٹی قوتوں کو ساتھ ملا کر بڑا اتحاد قائم ہوسکتا ہے، بیت المقدس کے معاملے پر امت مسلمہ متحد ہوکرامریکا پردباؤ ڈالے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی میں منعقدہ پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پرویز مشرف نے کہا کہ ملک میں سیاسی اورانتخابی اصلاحات کی ضرورت ہے، قوانین پر عمل درآمد اور چیک اینڈ بیلنس کا مؤثر نظام ہونا بھی ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں تمام قومیتوں کے لوگ آباد ہیں، پاکستانیت شہر قائد سے شروع ہوتی ہے، اہل کراچی کو نئے نام اور قیادت تلے متحد کرنا ہے، پاکستان میں انتظامی بنیادوں پر15سے20صوبوں کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ پیرپگاڑا کے ساتھ مل کر دیگر جماعتوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، سندھ میں تمام قومیتوں اور پنجاب میں چھوٹی طاقتوں کو ساتھ ملاکر سیاسی اتحاد بنایا جاسکتا ہے،23جماعتی پاکستان عوامی اتحاد مزید بڑھے گا تو دوسری جماعتیں بھی شامل ہوں گی۔

    سابق صدر نے کہا کہ بیت المقدس کے معاملے پرامت مسلمہ متحد ہوکرامریکا پردباؤ ڈالے، دنیا میں مسلمانوں کی بڑی آبادی ہے مگر اتحاد کا فقدان ہے، ہمیں عالمی سطح پروہ بات کرنی چاہیےجوقومی مفادمیں ہو، مسلم ممالک امداد بند ہونے کے ڈرسے امریکا کےخلاف نہیں بولتے۔

  • موجودہ سیاسی نظام پاکستان کے لئے خطرہ ہے، پرویزمشرف

    موجودہ سیاسی نظام پاکستان کے لئے خطرہ ہے، پرویزمشرف

    کراچی: سابق صدر پرویز مشرف کہتے ہیں کہ موجودہ سیاسی نظام پاکستان کے مُستقبل کیلئے خطرہ ہے۔

    آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کہتے ہیں کہ جمہوری نظام کی حقیقی تصویر کیلئے تبدیلی ضروری ہے اُنہوں نے یہ بات یوتھ پارلیمنٹ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    سابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اورسیا سی جماعتوں کی مشاورت سے اصلاحی حکومت ناگزیر ہے اُنہوں نے موجودہ انتخابی اورسیاسی ڈھانچے کو پاکستان کیلئے خطرہ قراردے دیا۔

    سابق صدرنے بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی بھی بھرپورمذمت کی

  • آزاد شہری کی حیثیت سے ملک سے باہر جانا چاہتا ہوں، مشرف

    آزاد شہری کی حیثیت سے ملک سے باہر جانا چاہتا ہوں، مشرف

    اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہےان پر لگائے گئے تمام مقدمات سیاسی ہیں۔ اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ وہ آزاد شہری کی حیثیت سے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔

    سابق صدر مشرف کو آل پاکستان مسلم لیگ کا چیرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔انہوں نے پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان پر لگائے گئے تمام مقدمات بے بنیاد اور سیاسی ہیں۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ وہ آزاد پاکستانی شہری کی حیثیت سے باہر جانا چاہتے ہیں، انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    سابق صدر مشرف کا مزید کا کہنا تھا ملک کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ حکمرانوں کا چاہیے کہ آپس میں تنازعات میں الجھنے کے بجائے ملک کی ترقی کی جانب توجہ دیں۔