Tag: All World

  • دنیا بھر میں امیروں غریبوں کے درمیان توازن میں مزید اضافہ

    لندن : اقتصادی ناہمواری کے حوالے سے حالات کا جائزہ لینے والے عالمی ادارے آکسفیم نے اپنی نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا میں امیر و غریب کے درمیان عدم مساوات اور مالیاتی فرق کم ہونے کے بجائے بڑھتا جارہا ہے۔

    برطانوی ادارے آکسفیم کا کہنا ہے سال دوہزار بیس سے اب تک دنیا کی دو تہائی دولت یعنی بیالیس کھرب ڈالر صرف ایک فیصد لوگوں کے پاس جمع ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق ارب پتی افراد کی دولت میں یومیہ دو اعشاریہ سات بلین ڈالر کے حساب سے اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ایک اعشاریہ سات ارب ورکرز ایسے ممالک میں رہتے ہیں جہاں مہنگائی کی شرح تنخواہ سے زائد ہے۔

    اس کے علاوہ دنیا کے نصف ارب پتی افراد پر کوئی وراثتی ٹیکس بھی نہیں ہے، کروڑ پتی اور ارب پتی افراد پر پانچ فیصد سالانہ ٹیکس سے ایک اعشاریہ سات ٹریلین ڈالر اکٹھا کیا جاسکتا ہے جو دو ارب لوگوں کو غربت سے نکالنے کیلئے کافی ہے۔

    آکسفیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا ہے یہ دہائی ارب پتی افراد کے لیے ابھی تک بہترین ثابت ہو رہی ہے، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا کی نئی دولت کا 80فیصد حصہ آج بھی ان افراد تک پہنچ رہا ہے جو پہلے ہی امیر ترین سمجھے جاتے ہیں۔

  • سال 2022 : دنیا بھر میں کاروبار کی صورتحال پر ایک نظر

    دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے علاوہ سیاسی اور معاشی غیریقینی کی صورتحال اور امن و امان سمیت دیگر عوامل کی وجہ سے مختلف معاشی شعبہ جات میں رواں سال کے دوران مجموعی طور پر تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں۔

    سال 2022 میں دنیا میں کاروباری معاملات میں کافی حد تک اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، یہ سال اب اپنی تلخ و شیریں یادوں کے ساتھ اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، اس سال کاروباری معاملات میں مختلف شعبوں میں نمایاں تبدیلیاں وقوع پذیر ہوئیں جس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

    جنوری :
    روس کی یورپ کا تیل اور گیس بند کرنے کی دھمکی
    روس یوکرین جنگ سے قبل بھی روس اور یورپی یونین کے درمیان لفظی گولہ باری کا سلسلہ جاری تھا اس سلسلے میں روس نے یورپی یونین کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سوئفٹ تک رسائی بند کی گئی تو ہم یورپ کا تیل اور گیس بند کردیں گے۔

    روس کی یورپ کو گیس سپلائی بند کرنے کی دھمکی – DW – 01.04.2022

    اس حوالے سے روس کے وزیر خارجہ نے بھی اپنے ایک بیان میں سوئفٹ سسٹم تک رسائی بند کیے جانے کو ماسکو کے ساتھ تعلقات توڑنے کے مترادف قرار دیا تھا۔

    سعودی عرب میں پہلی بار گاڑیوں کی تیاری
    رواں سال سعودی حکومت نے پہلی بار مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری کا فیصلہ کیا، جس کے تحت ایک فیکٹری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

    صنعتی شہر الجبیل میں قائم کی جانے والی قومی کمپنی "سنام” کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر فہد الدھیش نے بتایا کہ فیکٹری سعودی ویژن 2030 کے مقررہ پروگرام کے مطابق تیار کی جارہی ہے۔

    فروری:
    بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدہ
    بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت کو 100 ارب ڈالر سے آگے لے جانے کے لیے دونوں ممالک نے تاریخی معاہدے پر دستخط کیے۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ جامع اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ (سی ای پی اے) کہلاتا ہے۔ یہ کسی بھی عرب ملک کے ساتھ بھارت کا پہلا سی ای پی اے معاہدہ تھا۔

    متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان اہم معاشی معاہدے - World - Dawn News

    بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سی ای پی اے کا یہ معاہدہ اس لحاظ سے اہم تھا کہ اس کے لیے دونوں ممالک نے بات چیت کا یہ عمل بہت تیزی سے صرف 88 روز میں مکمل کیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ اب تک دنیا میں کسی بھی سی ای پی اے کو اتنے کم وقت میں انجام نہیں دیا گیا ہے۔

    مارچ:
    صدر پوتن کا 500 غیرملکی طیارے نہ واپس کرنے کا فیصلہ
    مغربی ممالک کی جانب سے پابندیوں کے جواب میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک نئے قانون پر دستخط کیے تھے جس کا مقصد غیرملکی کمپنیوں کو روس کو ٹھیکے پر دیے گئے ہوائی جہاز واپس نہ کرنا تھا۔

    صدر پوتن کا 500 غیر ملکی طیارے نہ واپس کرنے کا 'متنازع فیصلہ' - BBC News اردو

    روسی فضائی کمپنیاں جو طیارے استعمال کررہی ہیں ان میں سے 75 فیصد ایسے ہیں جو لیز یا کرائے پر حاصل کیے گئے ہیں، اگر روس کو یہ طیارے واپس کرنا پڑجاتے تو روس کی فضائی حدود مسافر بردار طیاروں کے حوالے سے بالکل ویران ہوسکتی تھی۔

    اپریل :
    روس کو روبیل میں کاروبار کی خوشخبری ملی
    پچھلے دنوں گراوٹ کی شکار روسی کرنسی کے لئے بڑی خبر آئی تھی کہ کئی ملکوں نے روس کے ساتھ اپنی تجارت روبیل میں کرنے کا اصولی فیصلہ کیا تھا۔

    فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یورپ کی کچھ بڑی توانائی فرموں نے کریملن کی جانب سے کیے جانے والے مطالبہ پر روسی گیس کی فراہمی کے لیے ادائیگی کا نیا نظام استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

    مئی :
    کرپٹو کرنسیوں کی قیمتوں میں تیزی سے کمی
    ماہ مئی میں دنیا بھر میں کرپٹو کرنسیوں کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی اور اس کی وجہ ایک مقبول کوائن کی مالیت میں 99 فیصد تک کمی تھی، جس نے اپنے ساتھ ایک ’اسٹیبل کوائن‘ (وہ کرنسی جس کی قیمت میں تیزی سے اتار چڑھاؤ نہیں آتا) کی قیمت بھی گرا دی۔

    کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    ٹیرا لونا نامی کوائن کی قدر گذشتہ ماہ 118 ڈالر تھی جو گر کر 0.09 ڈالر پر آ گئی، اس کا اثر اس کوائن سے منسلک ایک اور کرنسی ’ٹیرا یو ایس ڈی‘ پر بھی ہوا جو عام طور پر کافی مستحکم ہوتی ہے اور ایک اسٹیبل کوائن مانی جاتی ہے۔

    جون :
    روبیل نے ڈالر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
    روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد ماہ جون میں تمام تر مشکل حالات کے باوجود روسی کرنسی روبیل نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں دنیا بھر میں کامیاب ترین کرنسی کہلائی، یہاں تک کے روبیل نے برازیلی کرنسی ریال کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

    Russia Not Expected to Stand Up for Tanking Ruble Amid Sanctions

    ایک وقت میں روبیل کی قیمت گر کر ڈالر کے مقابلے میں ایک سینٹ سے بھی کم رہ گئی تھی لیکن اس کمی کے صرف دو مہینے بعد ہی روبیل کی قدر میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوا۔

    بھارت کا روس سے تیل خریدنے کا فیصلہ
    ماہ جون میں ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا تھا، بھارت نے امریکہ کی مخالفت کے باوجود کم قیمت پر روسی تیل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی تیل کی درآمدات کو مستحکم کیا۔

    امریکی پابندیاں دھری رہ گئیں بھارت کا روس سے رعایتی قیمت پر تیل خریدنے کا فیصلہ تجارت ڈالر کی

    امریکہ کا کہنا تھا کہ روس سے تیل خریدنا اقتصادی پابندیوں کی خلاف ورزی تو نہیں ہے لیکن یہ روس کے یوکرین پر حملے کی حمایت کے مترادف ہے۔

    جولائی :
    چین : غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ
    رواں سال جولائی میں چین کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کی نسبت 17.4 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی ڈالر کے لحاظ سے داخلی بہاؤ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 21.8 فیصد بڑھ کر 112 ارب 35 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

    نئی غیرملکی سرمایہ کاری کے میدان میں چین پہلے نمبر

    چین کے مغربی علاقے میں ہونے والی غیرملکی سرمایہ کاری میں جنوری تا جون کی مدت میں 43.9 فیصد اضافہ جبکہ وسطی علاقے میں 25 فیصد، اور مشرقی علاقے میں 15.6 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

    اگست :
    ٹاٹا موٹرز نے فورڈ کمپنی کا پلانٹ خرید لیا
    معروف بھارتی کمپنی ٹاٹا موٹرز نے گجرات میں قائم فورڈ کمپنی کا کاریں تیار کرنے والا پلانٹ 7.26 ارب روپے میں خریدنے کا فیصلہ کیا اور یہ معاہدہ ایسے وقت میں کیا گیا جب ٹاٹا کمپنی کو اپنی گاڑیوں کی طلب پوری کی غرض سے پیداوار میں اضافہ کرنا تھا۔ ٹاٹا اور فورڈ کے درمیان ہونے والے اس معاہدہ میں پلانٹ کی زمین، مشینری اور تمام اہم ملازمین بھی شامل تھے۔

    جیگوار اور لینڈ روور کے مالک ٹاٹا موٹرز نے انڈیا میں فورڈ کا کاریں بنانے کا پلانٹ خرید لیا - ہم سب

    ستمبر :
    یو اے ای اور عمان کے درمیان ٹرین سروس
    رواں سال یو اے ای نیشنل ریل نیٹ ورک کے ڈویلپر اور آپریٹر نے سلطنت عمان ریل کے ساتھ مشترکہ طور پر مساوی ملکیت والی کمپنی قائم کرنے کے لیے ایک معاہدہ پر دستخط کیے، جسے عمان اتحاد ریل کمپنی کا نام دیا گیا۔

    Railway - عرب امارات اور عمان کے درمیان ٹرین سروس کا اعلان

    معاہدے کے تحت دونوں ریاستوں کے درمیان تجارتی مقاصد کیلئے تیز رفتار مال بردار ٹرینیں چلیں گی۔ جس سے انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کی صنعتوں میں نئے امکانات پیدا ہوں گے۔

    اکتوبر :
    بھارت میں کوکنگ آئل مشن کا آغاز
    انڈونیشیا کی جانب سے گزشتہ سال خوردنی تیل کی برآمدات روکنے کے بعد بھارت نے پام آئل مشن کا آغاز کیا، جس کیلئے کسانوں کو پام آئل کی کاشت کی ترغیب دی گئی۔ رواں سال کاشت کی جانے والے سرسوں کے بیج کی ریکارڈ پیداوار آئندہ سال 2023میں بڑھنے کا قوی امکان ہے۔

    کوکنگ آئل

    نومبر :
    کرپٹو کرنسی کا کھرب پتی تاجر دیوالیہ
    سیم بینک مین فرائیڈ کو ’کرپٹو کنگ‘ کا خطاب ملے ابھی آٹھ ہی دن ہوئے تھے کہ ان کی کمپنی دیوالیہ ہوگئی، اور وہ سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

    صرف ایک ہفتے میں کرپٹوکرنسی تاجر کے 16 ارب ڈالر ڈوب گئے - ایکسپریس اردو

    اسے کم ترین مدت میں کسی شخص کو کرپٹو کرنسی میں ہونے والا سب سے بڑا نقصان قرار دیا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں سیم بینک مین فرائیڈ نے صرف چند روز میں 16 ارب ڈالر کی رقم ڈبوئی۔

    دسمبر:
    یورپی یونین کا توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے اہم اقدام
    یورپی یونین کے رکن ممالک نے توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے قدرتی گیس کی قیمتوں کو 180 یورو (191 امریکی ڈالر) فی میگا واٹ گھنٹہ تک محدود کرنے پر اتفاق کیا۔

    Fixing Gas Prices Won't Solve the EU's Energy Crisis | Martens Centre

    امریکا میں سعودی سرمایہ کاری میں کمی
    امریکہ کی اسٹاک مارکیٹ میں سعودی تاجروں کی جانب سے کی جانے والی تجارت کا حجم گزشتہ 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    تیسری سہ ماہی کے دوران امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں سعودیوں کی تجارت کی قدر 23 ارب ریال تک گرگئی، جو تقریباً 3 سال کی کم ترین سطح ہے۔

    Saudi Arabia Just Opened the Middle East's Biggest Stock Market to Global Investors for the First Time in History

    سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی منڈیوں میں لین دین کی قدریں گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے نصف سے بھی کم رہ گئیں۔

  • دنیا کی سو بہترین یونیورسٹیز میں پاکستان کی صرف ایک جامعہ

    دنیا کی سو بہترین یونیورسٹیز میں پاکستان کی صرف ایک جامعہ

    کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں پاکستان کی نسٹ یونیورسٹی کو دنیا کی سو بہترین یونیورسٹییز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

    رینکنگ کے مطابق نسٹ نے گزشتہ سال کی نسبت 2 درجہ ترقی کی ہے، اس سے قبل گزشتہ سال جاری ہونے والی فہرست میں نسٹ کانمبر76واں تھا۔

    لاہور کی نجی یونیورسٹی لمز 651 نمبر پر ہے۔ کیو ایس این کی رینکنگ میں پاکستان سے 30 یونی ورسٹیوں کو  شامل کیا گیا ہے۔ دنیا بھر کی جامعات کی سالانہ درجہ بندی ميں پنجاب کی کوئی سرکاری یونیورسٹی دنیا کی پہلی 800جامعات میں نہ آسکی۔

    لاہور کی یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی 801 ،لاہور کی پنجاب یونیورسٹی بھی 801 جب کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد 1001 نمبر پر آئی ہے۔

    پنجاب کی صرف 3 سرکاری اور 3 نجی یونیورسٹیز ہی درجہ بندی میں آسکیں، جامعات کی ریسرچ، تعلیمی شہرت اور فیکلٹی کے تناسب کی بنیاد پر درجہ بندی جاری کی گئی ہے۔ فہرست میں قائد اعظم یونی ورسٹی، کامسٹ اسلام آباد اور جامعہ کراچی بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) صرف کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی کی درجہ بندی کوتسلیم کرتا ہے۔ اس سے قبل جون میں جاری رینکنگ پر پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے دعوٰی کیا تھا کہ یونیورسٹی کی کیو ایس ورلڈ رینکنگ میں سال 2022 میں بہتری آئی ہے۔

  • پوری دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد 24کروڑ سے تجاوز کرگئی

    پوری دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد 24کروڑ سے تجاوز کرگئی

    بیجنگ : دنیا بھرمیں کوروناوائرس سے شدید متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کئے ہیں۔

    مذکورہ نتائج27اکتوبر2021 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح دس بجے کے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ اب تک دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 24کروڑ44لاکھ 95ہزار116ہوگئی ہے۔

    مصدقہ نتائج کے مطابق امریکہ 4کروڑ56 لاکھ 9ہزار21مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت3کروڑ42لاکھ2ہزار202 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ17لاکھ 48ہزار984 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرےنمبر پر ہے۔

    برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 88لاکھ94ہزار843، روس میں 81لاکھ 85ہزار400، ترکی میں 79لاکھ9ہزار81 اور فرانس میں 72لاکھ35ہزار100تک پہنچ گئی ہے۔

    ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 58لاکھ77ہزار456اور ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 52لاکھ83ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

  • دنیا بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد دو کروڑ تک جا پہنچی

    دنیا بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد دو کروڑ تک جا پہنچی

    اسلام آباد : نئے وائرس کووِیڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک میں7 لاکھ 29 ہزار انسانی جانیں نگل لیں، کورونا وائرس سے اب تک دو کروڑ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ کے قریب پہنچ گئی، دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد7 لاکھ 29 ہزار ہوگئی۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، امریکا میں اب تک 51لاکھ سے زیادہ افراد اس مہپلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، امریکا میں کورونا وائرس نے ایک لاکھ 65ہزارافراد کی جان لے لی ہے۔

    اس کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ ملک برازیل ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی، برازیل میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 30لاکھ ہوگئی ہے۔

    برازیل وہ افریقی ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اس نے ہلاکتوں میں فرانس، اسپین اور اٹلی کے بعد برطانیہ کو بھی تیزی سے پیچھے چھوڑا اور اب ہلاکتوں، کیسز کی تعداد میں دوسرا سر فہرست ملک بن چکا ہے،

    کورونا وائرس سے زیادہ متاثر دنیا کا تیسرا ملک بھارت ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد21 لاکھ سے زائد ہوگئی ہےاور اب تک وائرس میں مبتلا ہوکر ہلاک ہونے ولوں کی تعداد 43 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

  • دنیا بھر میں کرونا وائرس اب تک 6لاکھ 30ہزار افراد کی جانیں لے گیا

    دنیا بھر میں کرونا وائرس اب تک 6لاکھ 30ہزار افراد کی جانیں لے گیا

    کراچی : دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ53 لاکھ 75ہزارہوگئی، اس عالمی وبا نے اب تک 6لاکھ 30ہزار سے زائد افراد کو نگل لیا، امریکہ اس وبا کی شدید لپیٹ میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے اور مہلک ثابت ہونے والے کرونا وائرس انفیکشن سے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اب تک 6 لاکھ30 ہزار مریض جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں، اب تک انفیکشن سے صحت یاب افراد کی تعداد بھی بڑھ کر 92 لاکھ تک ہوچکی ہے۔

    کرونا وائرس کی وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا سر فہرست ہے، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے اور وائرس سے 1 لاکھ 46 ہزارسے زائد مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    امریکا میں نیویارک سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 33 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار کہہ رہے ہیں کہ امریکا میں وائرس کے زیادہ کیسز اس لیے ہیں کہ کیوں کہ امریکا دنیا بھر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ کر رہا ہے۔

    برازیل دوسرا بد قسمت سر فہرست ملک ہے جہاں کرونا وائرس نے بے پناہ تباہی پھیلائی، برازیل کے صدر جیر بولزونرو کا تیسری بار بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اب تک برازیل میں 82 ہزار سے زائد مریض ہلاک ہو چکے ہیں اور 22 لاکھ سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

    بھارت کورونا کیسز کی تعداد کے لیے لحاظ سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے جہاں 12 لاکھ 39 ہزار کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے 29 ہزار سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں، گزشتہ روز بھارت میں ایک دن میں ریکارڈ 37 ہزار کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

  • دنیا بھر میں کورونا وائرس 3 لاکھ 46 ہزار افراد کی جان لے گیا

    دنیا بھر میں کورونا وائرس 3 لاکھ 46 ہزار افراد کی جان لے گیا

    کراچی : دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد55لاکھ679 ہوگئی جبکہ کوویڈ19 سے ہلاکتوں کی تعداد3 لاکھ46ہزار721تک پہنچ گئی ہے۔ 23لاکھ2ہزارسے زائد مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، کووِیڈ نائنٹین کی عالمی وبا نے 212 ممالک کو لپیٹ میں لے کر 3 لاکھ 46 ہزار 721 افراد کو نگل لیا ہے، جب کہ وائرس سے 55 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ وائرس سے اب تک 23 لاکھ 2 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ امریکا میں کورونا سے99ہزارسے زائداموات،16لاکھ 86سے زائد متاثر ہیں۔

    امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 25 ہزار نئے کیسز سامنے آئے۔ تاہم اب بھی 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق برازیل میں22ہزار746افراد ہلاک،3لاکھ65ہزار213متاثر ہوئے۔ اسپین میں28 ہزار752ہلاک،2 لاکھ82 ہزار852 متاثر جبکہ برطانیہ میں36ہزار793ہلاک اور دو لاکھ59ہزار559متاثر ہوئے۔

    اس کے علاوہ اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد32ہزار785،2لاکھ تک ہوگئی اور29 ہزار858وائرس سے متاثر ہوئے، فرانس میں28ہزار367،بیلجیم میں9ہزار280،نیدر لینڈزمیں5ہزار822ہلاک اور ترکی میں4ہزار340،ایران میں7ہزار417،سعودی عرب میں390افراد ہلاک جبکہ بھارت میں4ہزار24ہلاک اورایک لاکھ38ہزار917متاثر ہیں۔

  • دنیا کے مختلف ممالک میں کھیلے جانے والے خطرناک اور روایتی کھیل

    دنیا کے مختلف ممالک میں کھیلے جانے والے خطرناک اور روایتی کھیل

    ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺑﭽﮯ ﺍﻭﺭ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﺍﮐﺜﺮ ﮐﺮﮐﭧ، ﮨﺎﮐﯽ ﯾﺎ ﻓﭩﺒﺎﻝ ﮐﮭﯿﻠﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﮍﮮ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺳﮩﻮﻟﯿﺎﺕ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﭼﻮﭨﯿﮟ ﻟﮕﻨﺎ ﻣﻌﻤﻮﻝ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﻣﮕﺮ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﺩﯾﮕﺮ ﻣﻤﺎﻟﮏ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﯿﻞ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﭘﺮ ﺗﺸﺪﺩ ﺍﻭﺭ ﺧﻄﺮﻧﺎﮎ ﺗﺮﯾﻦ ﺳﺮﮔﺮﻣﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﺑﮩﺖ ﻋﺎﻡ ﮨﮯ۔

    ﯾﮩﺎﮞ  چند ممالک کے ﺍﯾﺴﮯ ﮨﯽ روایتی ﮐﮭﯿﻠﻮﮞ ﮐﺎ ﺫﮐﺮ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔

    ﻣﻘﺪﻭﻧﯿﮧ
    ﯾﻮﺭﭘﯽ ﻣﻠﮏ ﻣﻘﺪﻭﻧﯿﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮐﮭﯿﻞ ﺑﮩﺖ ﻣﻘﺒﻮﻝ ﮨﮯ ﺟﺴﮯ ﻣﻠﮏ ﮐﯽ ﺭﻭﺍﯾﺘﯽ ﮐﺸﺘﯽ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﻣﮕﺮ ﯾﮧ ﻋﺎﻡ ﮐﺸﺘﯽ ﺳﮯ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﮨﻮﺗﯽ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺟﺴﻤﻮﮞ ﭘﺮ ﺗﯿﻞ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﻣﻘﺎﺑﻠﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺣﺼﮧ ﻟﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ، ﮐﮭﯿﻞ ﻣﯿﮟ ﻟﮕﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﭼﻮﭨﻮﮞ ﺳﮯ ﮨﭧ ﮐﺮ ﺗﯿﻞ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﺟﻠﺪﯼ ﺍﻣﺮﺍﺽ ﮐﺎ ﺧﻄﺮﮦ ﺑﮭﯽ ﺑﮍﮪ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔

    ﺟﺮﻣﻨﯽ
    ﺟﺮﻣﻨﯽ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺻﻮﺑﮯ ﺑﺎﻭﺍﺭﯾﺎ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﺎ ﺍﻧﻮﮐﮭﺎ ﺭﻭﺍﯾﺘﯽ ﮐﮭﯿﻞ ﺑﮩﺖ ﭘﺴﻨﺪ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺍﮐﺜﺮ ﺍﻧﮕﻠﯿﺎﮞ ﭨﻮﭦ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ، ﺍﺱ ﮐﮭﯿﻞ ﮐﻮ ﻓﻨﮕﺮﮨﯿﮑﯿﻠﻦ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮕﻠﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺍﯾﮏ ﭼﯿﺰ ﭘﮭﻨﺴﺎ ﮐﺮ ﺍﺳﮯ ﻣﯿﺰ ﮐﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﺳﮯ ﮐﮭﯿﻨﭽﻨﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺟﯿﺴﺎ ﺁﭖ ﺍﻭﭘﺮ ﺩﯾﮑﮫ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔

    ﮔﻮﺋﭩﮯ ﻣﺎﻻ
    ﻻﻃﯿﻨﯽ ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﻣﻠﮏ ﮔﻮﺋﭩﮯ ﻣﺎﻻ ﮐﺎ ﺭﻭﺍﯾﺘﯽ ﮐﮭﯿﻞ ﮨﺎﮐﯽ ﺳﮯ ﻣﻠﺘﺎ ﺟﻠﺘﺎ ﮨﮯ ﻣﮕﺮ ﺍﯾﮏ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﺍ ﻓﺮﻕ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮔﯿﻨﺪ ﺳﮯ ﺁﮒ ﮐﮯ ﺷﻌﻠﮯ ﺑﻠﻨﺪ ﮨﻮﺭﮨﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﺟﺴﻢ ﭘﺮ ﯾﮧ ﮔﯿﻨﺪ ﻟﮓ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺍﻧﺪﺍﺯﮦ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﺟﺎﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮐﯿﺴﺎ ﺯﺧﻢ ﺁﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ۔

    ﮐﺮﻏﺰﺳﺘﺎﻥ
    ﮐﺮﻏﯿﺰﺳﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﺻﻮﺑﮯ ﺍﻭﺵ ﻣﯿﮟ ﮐﺸﺘﯽ ﮐﺎ ﮐﮭﯿﻞ ﺑﮩﺖ ﻣﻘﺒﻮﻝ ﺍﻭﺭ ﻋﺎﻡ ﮐﮭﯿﻼ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﻣﮕﺮ ﯾﮧ ﮐﺸﺘﯽ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﮔﮭﻮﮌﮮ ﮐﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﭼﮍﮪ ﮐﺮ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ، ﺍﺱ ﻣﻘﺎﺑﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﮍ ﺳﻮﺍﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺨﺎﻟﻒ ﮐﻮ ﮔﮭﻮﮌﮮ ﺳﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﮔﺮﺍﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔

    ﺟﻨﻮﺑﯽ ﺍﻓﺮﯾﻘﮧ
    ﺟﻨﻮﺑﯽ ﺍﻓﺮﯾﻘﮧ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺭﻭﺍﯾﺘﯽ ﮐﮭﯿﻞ ﻣﯿﻮﺳﺎﻧﮕﻮﮮ ﺑﺎﮐﺴﻨﮓ ﺳﮯ ﻣﻠﺘﺎ ﺟﻠﺘﺎ ﮨﮯ، ﻭﯾﻨﮉﺍ ﻧﺎﻣﯽ ﻗﺒﯿﻠﮧ ﺍﺱ ﮐﮭﯿﻞ ﮐﺎ ﺷﻮﻗﯿﻦ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺑﻐﯿﺮ ﮔﻠﻮﻭﺯ ﮐﯽ ﺑﺎﮐﺴﻨﮓ ﮐﮯ ﻣﻘﺎﺑﻠﮯ ﺍﮐﺜﺮ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﺸﺘﺮ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﮯ ﺟﺒﮍﮮ ﭨﻮﭦ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔

    ﺍﻓﻐﺎﻧﺴﺘﺎﻥ
    ﺍﻓﻐﺎﻧﺴﺘﺎﻥ ﮐﺎ ﮐﮭﯿﻞ ﺑﺰﮐﺸﯽ ﺍﻓﻐﺎﻧﺴﺘﺎﻥ ﺳﻤﯿﺖ ﻭﺳﻂ ﺍﯾﺸﯿﺎﺀﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﻣﻘﺒﻮﻝ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﮍﺳﻮﺍﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﺩﻭ ﭨﯿﻤﯿﮟ ﺣﺼﮧ ﻟﯿﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﺎ ﻣﻘﺼﺪ ﺍﯾﮏ ﺳﺮ ﮐﭩﮯ ﺑﮑﺮﮮ ﮐﻮ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﮯ ﺩﺍﺋﺮﮮ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭽﺎﻧﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﮔﮭﻮﮌﮮ ﺳﮯ ﮔﺮ ﮐﺮ ﭼﻮﭨﯿﮟ ﻟﮕﻨﺎ ﻋﺎﻡ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔

    ﻣﺎﻟﭩﺎ
    ﻣﺎﻟﭩﺎ ﮐﺎ ﺭﻭﺍﯾﺘﯽ ﮐﮭﯿﻞ ﮔﻮﺳﺘﺮﺍ ﻣﺮﺩ، ﺑﭽﮯ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ ﺳﺐ ﮐﮭﯿﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺟﯿﺖ ﮐﺎ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﺍﯾﮏ ﮔﺮﯾﺲ ﻟﮕﮯ ﮐﮭﻤﮯ ﭘﺮ ﭼﮍﮪ ﮐﺮ ﺍﺱ ﭘﺮ ﻟﮕﮯ ﺟﮭﻨﮉﮮ ﮐﻮ ﻭﺍﭘﺲ ﻻﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﮭﻤﺒﮯ ﺳﮯ ﭘﮭﺴﻞ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻧﺘﯿﺠﮧ ﺑﺘﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﮐﺜﺮ ﻟﻮﮒ ﮨﺴﭙﺘﺎﻝ ﺑﮭﯽ ﭘﮩﻨﭻ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔

    ﭼﯿﻦ
    ﭼﯿﻦ ﮐﮯ ﺻﻮﺑﮯ ﺯﯾﺠﯿﺎﻧﮓ ﻣﯿﮟ ﮐﺸﺘﯽ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﻣﻨﻔﺮﺩ ﻣﻘﺎﺑﻠﮧ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﺩ ﮐﺴﯽ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﯾﮏ ﺑﮭﯿﻨﺴﮯ ﺳﮯ ﻟﮍﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﺗﯿﻦ ﻣﻨﭧ ﺗﮏ ﺟﺎﺭﯼ ﺭﮨﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺍﺱ ﮐﺸﺘﯽ ﮐﻮ ﮔﯿﻮﺍﻧﯿﻮ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔

    ﭼﯿﻦ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺻﻮﺑﮯ ﮔﻮﺋﯽ ﺯﻭ ﻣﯿﮟ ﮨﺮ ﺳﺎﻝ ﮈﺭﯾﮕﻦ ﺑﻮﭦ ﻓﯿﺴﭩﯿﻮﻝ ﮐﺎ ﺍﻧﻌﻘﺎﺩ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﯾﺴﮯ ﺗﻮ ﯾﮧ ﮐﭽﮫ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺧﻄﺮﻧﺎﮎ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﮕﺮ ﻣﻮﺳﻢ ﺟﺘﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﺧﺮﺍﺏ ﮨﻮ ﯾﺎ ﺩﺭﯾﺎ ﻣﯿﮟ ﻃﻐﯿﺎﻧﯽ ﮨﯽ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮧ ﮨﻮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺍﻧﻌﻘﺎﺩ ﮨﻮﮐﺮ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ۔

    ﮐﻮﺳﻮﻭ
    ﮐﻮﺳﻮﻭ ﮐﺎ ﺭﻭﺍﯾﺘﯽ ﮐﮭﯿﻞ ﻭﯾﺴﮯ ﺗﻮ ﺩﻧﯿﺎ ﺑﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﭘﺴﻨﺪ ﮨﮯ ﯾﻌﻨﯽ ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﭘﺮ ﭼﮍﮬﻨﺎ ﻣﮕﺮ ﯾﮩﺎﮞ ﮐﮯ ﺍﺻﻮﻝ ﮐﭽﮫ ﻣﺸﮑﻞ ﮨﮯ۔ ﺍﮔﺴﺖ ﮐﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﻔﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺭﯾﻮﮔﻮﺍ ﮔﯿﻤﺰ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺷﺮﮐﺎ 26 ﻓﭧ ﻟﻤﺒﮯ ﺳﭙﺎﭦ ﺗﻨﮯ ﭘﺮ ﺑﻐﯿﺮ ﮐﺴﯽ ﺍﻭﺯﺍﺭ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﺳﮯ ﭼﮍﮬﻨﮯ ﮐﮯ ﻣﺸﮑﻞ ﻣﺸﻦ ﻣﯿﮟ ﺣﺼﮧ ﻟﯿﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔

    ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ اﻭر بھارت
    ﮐﺒﮉﯼ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮉﯾﺎ ﮐﮯ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﮐﮯ ﺩﯾﮩﯽ ﻋﻼﻗﻮﮞ ﮐﺎ ﻣﻘﺒﻮﻝ ﺗﺮﯾﻦ ﮐﮭﯿﻞ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮐﺸﺘﯽ، ﮐﺮﺍﭨﮯ، ﺍﯾﺘﮭﻠﯿﭩﮑﺲ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﮌ ﮐﺎ ﻣﺠﻤﻮﻋﮧ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﻼﮌﯾﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﮐﮯ ﻣﺨﺼﻮﺹ ﻣﯿﮟ ﻣﺨﺎﻟﻒ ﮐﻮ ﭼﮭﻮ ﮐﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﯾﺮﯾﺎ ﻣﯿﮟ ﺁﻧﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﻣﺨﺎﻟﻒ ﭨﯿﻢ ﮐﻮ ﺍﺳﮯ ﻻﺋﻦ ﭘﺎﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﺭﻭﮐﻨﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔

    ﻗﺎﺯﻗﺴﺘﺎﻥ
    ﺁﭖ ﻧﮯ ﺭﺳﯽ ﮐﮭﯿﻨﭽﻨﮯ ﮐﺎ ﻣﻘﺎﺑﻠﮧ ﺗﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮨﻮﮔﺎ ﻣﮕﺮ ﻗﺎﺯﻗﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮯ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﮈﮬﻨﮓ ﺳﮯ ﮐﮭﯿﻼ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﮐﺴﯽ ﺑﮑﺮﮮ ﮐﯽ ﮐﮭﺎﻝ ﺟﯿﺘﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ، ﺍﺱ ﮐﮭﯿﻞ ﻣﯿﮟ ﺩﻭ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮔﮭﻮﮌﮮ ﭘﺮ ﺳﻮﺍﺭ ﮨﻮﮐﺮ ﺑﮑﺮﮮ ﮐﯽ ﮐﮭﺎﻝ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﮐﮭﯿﻨﭽﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﺨﺎﻟﻒ ﮐﻮ ﻧﯿﭽﮯ ﮔﺮﺍﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﯾﮧ ﮐﮭﯿﻞ ﻭﺳﻂ ﺍﯾﺸﯿﺎﺀﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﻣﻘﺒﻮﻝ ﮨﮯ۔

    ﺑﺮﻃﺎﻧﯿﮧ
    ﭼﯿﺰ ﺭﻭﻟﻨﮓ ﺑﺮﻃﺎﻧﯿﮧ ﺍﻭﺭ ﻧﯿﻮﺯﯼ ﻟﯿﻨﮉ ﻣﯿﮟ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﺎ ﭘﺴﻨﺪﯾﺪﮦ ﮐﮭﯿﻞ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﻟﻮﮒ ﮐﺴﯽ ﭘﮩﺎﮌﯼ ﮐﮯ ﺍﻭﭘﺮﯼ ﺣﺼﮯ ﺳﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﭘﻮﺭﯼ ﺭﻓﺘﺎﺭ ﺳﮯ ﺑﮭﺎﮔﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﯾﮏ ﻟﻮﮨﮯ ﯾﺎ ﻟﮑﮍﯼ ﮐﮯ ﮐﺴﯽ ﭨﮑﮍﮮ ﮐﻮ ﭘﮑﮍﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺍﮐﺜﺮ ﻟﮍﮬﮏ ﮐﺮ ﻧﯿﭽﮯ ﭘﮩﻨﭻ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔