Tag: Allama Iqbal Airport

  • علامہ اقبال اور سیالکوٹ ایئرپورٹ کے اطراف جی پی ایس سگنل اچانک غائب ہونے لگے، طیارہ حادثات کا خطرہ

    علامہ اقبال اور سیالکوٹ ایئرپورٹ کے اطراف جی پی ایس سگنل اچانک غائب ہونے لگے، طیارہ حادثات کا خطرہ

    کراچی: علامہ اقبال اور سیالکوٹ ایئرپورٹ کے اطراف جی پی ایس سگنل اچانک غائب ہونے لگے ہیں، جس سے طیارہ حادثات کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اور سیالکوٹ ایئر پورٹس کے اطراف طیاروں کے جی پی ایس سسٹم کے سگنل اچانک غائب ہونے کی وجہ سے پائلٹس کو جہاز اتارنے اور اڑان بھرنے میں دشواری کا سامنا ہو رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جی پی ایس سگنل غائب ہونے سے 25 سے زائد طیارے متاثر ہوئے ہیں، ایئر پورٹس کے نزدیک بعض لوکیشنز پر سگنل میں رکاوٹ آ رہی ہے، اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون و بیرون سے آنے والی پروازوں کے لیے نوٹم جاری کر دیا ہے۔

    نوٹم میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹس کے نزدیک 100 کلو میٹر اور اس کے اطراف میں سگنل کا مسئلہ پیش آ رہا ہے، پائلٹس کو لینڈنگ سے قبل فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر کو تفصیلات رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

    نوٹم میں کہا گیا ہے کہ پائلٹس محفوظ سفر کے لیے اقدامات کریں، کپتان کو لینڈنگ سے قبل کوئی پیچیدگی ہوتی ہے تو فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رہنمائی حاصل کرے۔

    ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے 2 فروری تک 25 سے زائد طیارے متاثر ہو چکے ہیں، 150 ناٹیکل میل کے قریب جی پی ایس سسٹم میں اچانک خرابی پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے اور سگنل غائب ہو جاتے ہیں۔

    گزشتہ دنوں سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والی 2 غیر ملکی ایئر لائنوں میں بھی جی پی ایس سسٹم کے سگنل اچانک غائب ہونے کی شکایت موصول ہوئی تھیں، سگنل نہ آنے کی وجہ سے طیارہ گو راؤنڈ کرنے پر مجبور ہوا تھا، اور کپتان نے طیارے کو گو راؤنڈ کرتے ہی کنٹرول ٹاور سے لینڈنگ کے لیے مدد حاصل کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاروں کے جی پی ایس کے سگنل اچانک غائب ہونے سے کسی بھی وقت حادثہ ہو سکتا ہے۔

  • علامہ اقبال ایئرپورٹ پر جدید ترین ہتھیاروں کی غیر قانونی کھیپ پکڑی گئی

    علامہ اقبال ایئرپورٹ پر جدید ترین ہتھیاروں کی غیر قانونی کھیپ پکڑی گئی

    لاہور : علامہ اقبال ایئرپورٹ پرجدید ترین ہتھیاروں کی غیرقانونی کھیپ پکڑی گئی ، پاکستان میں 7.62کیلیبرکےہتھیارممنوعہ فہرست میں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایئرپورٹ پرجدید ترین ہتھیاروں کی غیر قانونی کھیپ پکڑی گئی، نہایت طاقتور رائفلز کی امپورٹ میں قانونی تقاضوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 7.62 کیلیبر کے ہتھیار ممنوعہ فہرست میں شامل ہیں۔

    اسلحہ ماہرین نے کہا کہ امپورٹ کی جانے والی رائفل کی مقامی قیمت12 لاکھ روپے ہے جبکہ اسے خودکار بنانا بھی ممکن ہے۔

    18 انچ سے چھوٹی بیر ل کی رائفل امپورٹ کرنا منع ہے جبکہ پکڑی گئی رائفلز کی بیرل11 انچ ہے۔

    کراچی کی ایک آرمز کمپنی نے رائفلز لاہور ایئرپورٹ پر منگوائیں لیکن سندھ حکومت سے امپورٹ لائسنس حاصل نہیں کیا اور نجی کمپنی نے محکمہ داخلہ پنجاب سے ٹرانسپورٹیشن لائسنس بھی حاصل نہیں کیا، لائسنس کے بغیر اسلحہ کی منتقلی غیر قانونی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کسٹم حکام نے اسلحہ ماہرین کے ذریعے ہتھیاروں کی تکنیکی جانچ شروع کردی ہے۔

    کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ امپورٹ کیلئے درکار سندھ اور پنجاب کے لائسنسوں بارے پڑتا ل کررہے ہیں، اگر دستاویزات نامکمل اور امپورٹ کردہ رائفلز کا کیلیبر ممنوعہ ثابت ہوا تو کھیپ ضبط کر لی جائے گی۔

  • لاہور:علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر

    لاہور:علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر

    لاہور: شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متعدد پروازوں کا فلائٹ شیڈول متاثر ہوگیا ہے۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پنجاب میں آج بھی شدید دھند کا راج ہے، جس کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حد نگاہ 500 میٹر رہ گئی جس کے باعث رن وے کو پروازوں کی لینڈنگ کےلیے بند کردیا گیا ہے۔

    ایئرپورٹ حکام کے مطابق تہران سے آنے والی پرواز ڈبلیو فائیو 1195 تاخیر کا شکار ہے جبکہ دبئی سے آنے والی پرواز ای کے 622 بھی مقررہ وقت پر نہ پہنچ سکی، اسی طرح ابوظبی سے آنے والی پرواز پی اے 431 تاخیر کا شکار ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر

    استنبول سے پرواز ٹی کے 714 کی آمد میں تاخیر ہوئی، کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 402 تاخیرہوئی جبکہ مدینہ جانے والی پرواز پی کے 9747 اور ریاض جانے والی پرواز پی کے 9725 تاخیر کا شکار ہے۔

    ادھر پنجاب کے میدانی علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں ہے، اہم شاہراہوں پر دھند سے حد نگاہ صفر سے 100 میٹر تک محدود ہونے کے باعث ٹریفک کو بند کردیا گیا ہے۔

  • علامہ اقبال ایئر پورٹ کے رن وے پر جدید نظام کی تنصیب

    علامہ اقبال ایئر پورٹ کے رن وے پر جدید نظام کی تنصیب

    کراچی : عالمی معیار کے درجے کا مقام رکھنے والے لاہور کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کی تعمیر نو اور اپ گریڈیشن کا معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

    اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر مرکزی رن وے 6450ملین روپے کی لاگت سے اپریل تک مکمل کرلیا جائے گا۔

    سی اے اے ذرائع کے مطابق لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرالفا پرائمری رن وے18ایل آر /36 کی تعمیر نو اور اپ گریڈیشن آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔

    ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر طیاروں کی رہنمائی کیلئے جدید لینڈنگ انسٹومنٹ سسٹم نصب کئے گئے ہیں، موسم کی خرابی اور دھند کی وجہ سے بھی طیاروں کو لینڈنگ میں جدید نظام کے ذریعے رہنمائی حاصل ہوسکے گی۔

    چینی کمپنی لاہور ایئرپورٹ کی تعمیر نو کرے گی ،معاہدہ طے پا گیا :چینی سرکاری اخبار کا دعویٰ

    سی اے اے ذرائع کے مطابق فیز ٹو کے کاموں کیلئے رن وے18ایل آر/36 فلائٹ آپریشنز کیلئے بند ہے، فیز ٹو کے کاموں کیلئے رن وے20اپریل تک رن وے استعمال نہیں ہوسکے گا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رن وے18آر/36ایل کو ٹیکسی ان، ٹیکسی آؤٹ کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ سال 2018 میں حکومت پاکستان نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر نو کے لیے چینی کمپنی سے 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کا معاہدہ کیا تھا، تعمیر نو مکمل ہونے کے بعد یہ ایئرپورٹ پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ بن جائے گا۔

    واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے شعبہ ایرو ڈروم کی جانب سے ٹیکنیکل آڈٹ رپورٹ میں لاہور ایئرپورٹ کو کلیئر قرار دیا گیا، لاہور ایئرپورٹ بوئنگ اور ائیر بس طیاروں کے لیے مستند ہے۔

    مزید پڑھیں : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے بڑ اعزاز

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ڈائریکٹریٹ برائے ائیر اسپیس اینڈ ائیروڈروم ریگولائیزیشن سروے کے بعد مستند قرار دیا گیا۔ ایروڈروم ریفرنس فور ای کوڈ کے تحت لاہور ائیرپورٹ پر بڑے طیاروں کو آپریشن کے لیے سند مل گئی۔

  • علامہ اقبال ایئر پورٹ : اسمگلنگ کی کوشش ناکام، سامان ضبط

    علامہ اقبال ایئر پورٹ : اسمگلنگ کی کوشش ناکام، سامان ضبط

    لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹمز کے عملے نے دو مختلف کارروائیوں میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، مسافر کا سامان ضبط کرکے جانے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک سے آئے مسافر کے سامان سے19 شراب کی بوتلیں برآمد کرلی گئیں، پاکستانی نژاد امریکی شہری امریکہ سے بذریعہ دوحہ لاہور پہنچا تھا۔

    دوسری کارروائی میں کسٹم عملے نے بیوٹی کریم کی بڑی تعداد ترکی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ دوران چیکنگ مسافر کے سامان سے بیوٹی کریم کی 450 ڈبیاں برآمد ہوئی تھیں۔

    کسٹمز حکام کے مطابق مذکورہ مسافر ترکش ایئر کی پرواز سے استنبول جارہا تھا، کسٹمز اہلکاروں نے سامان قبضے میں لے کرمسافر کو سفر کرنے کی اجازت دے دی۔

  • لاہور: علامہ اقبال ایئر پورٹ سے  گولیوں سے بھرا بیگ برآمد، مسافر فرار

    لاہور: علامہ اقبال ایئر پورٹ سے گولیوں سے بھرا بیگ برآمد، مسافر فرار

    لاہور : علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی سے آنے والا مسافر گولیوں سے بھرا بیگ چھوڑ کر فرار ہوگیا، اے ایس ایف نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق علاقہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ملنے والے گولیوں سے بھرے بیگ کا معاملہ سنگین صورت اختیار کرگیا، غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی سے لاہور پہنچنے والا مذکورہ بیگ کا مالک مسافر پرسرار طور پر ایئرپورٹ سے غائب ہے۔

    گولیوں سے بھرے بیگ کسٹم کی اسکیننگ مشین سے گزارا گیا تو تین بیگ میں سے 4600مکمل گولیوں اور800خول موجود تھے، کسٹم کے عملے نے بیگ کو ضبط کرکے مسافر کی تلاش شروع کردی، جس کے بعد علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کی تلاش کیلئے دوڑیں لگ گئیں۔

    اے ایس ایف اہلکار سی سی ٹی وی کی مدد سے دبئی سے آنے والے مسافر کا سراغ لگانے کی کوشش کررہے ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز622سے دبئی سے آنے والے مسافر نے لاہور ایئر پورٹ پر غیرملکی گولیوں کے بیگ چھوڑے۔

    تینوں ہینڈ کیری میں شکار میں استعمال ہونے والی گولیوں کے خول لانگ رینج اور شاٹ رینج شامل ہیں۔ دبئی سے کس طرح جہاز میں اسکینگ مشین کی موجودگی میں گولیوں سے بھرے بیگ پاکستان پہنچ گئے، اس حوالے سے کسٹم کے افسران سمیت سیکورٹی ایجنسی نے غیر ملکی ائیرلائن کے عملے سمیت افسران کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔

    دوسری جانب حکام نے تفتیش کا رخ تبدیل کردیا، ائر لائن کا پورا ریکاڈ ضبط کر لیا گیا، ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے، ایف آئی ار میں دہشت گردی کی دفعات سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی جائیں گی۔

    کسٹم کے عملے نے مسافر کی تلاش میں چھاپہ مار ٹیمیں بنا دیں۔ اے ایس ایف سمیت کسٹم دیگر سیکیورٹی ایجنسیز بھی جوائنٹ انوسٹی گیشن کریں گی، ائر لائن کے عملے نے بھی کسٹم حکام کو مذکورہ مسافر کے کوائف فراہم کر دئیے ہیں۔

  • جعلی ویزے پرکینیڈا جانےکی کوشش ناکام‘3مسافرگرفتار

    جعلی ویزے پرکینیڈا جانےکی کوشش ناکام‘3مسافرگرفتار

    لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے ٹاسک فورس نے کارروائی کےدوران جعلی ویزے پرکینیڈا جانے والے تین مسافروں کوگرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپی آئی اے ٹاسک فورس نےکارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزوں پرکینیڈا جانے والے 3مسافروں کو حراست میں لےلیا۔

    تینوں مسافرکامران،صالح اور عثمان پی آئی اے کی پرواز پی کے789کےذریعےلاہور سےکینیڈا جا نے کی کوشش کر رہے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ تینوں ملزمان کوضابطے کی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کےحوالےکردیاگیا۔

    مزید پڑھیں:بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمسافرسے ہیروئن برآمد

    یاد رہےکہ رواں سال جنوری میں بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پراےایس ایف کی کارروائی میں بحرین جانے والی پرواز سے مسافرمدثر کو گرفتار کرکے اس کے سامان سے ایک کلو 700گرام ہیروئن برآمد کی تھی۔

    مزید پڑھیں: لاہور ایئرپورٹ پراےایس ایف کی کارروائی‘ہیروئن برآمد

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئےملزم کوگرفتارکرلیاتھا۔