Tag: allama iqbal birthday

  • ہر پاکستانی علامہ اقبال کے فلسفے کو اپنے لئے رہنمائی سمجھتا ہے، فردوس عاشق اعوان

    ہر پاکستانی علامہ اقبال کے فلسفے کو اپنے لئے رہنمائی سمجھتا ہے، فردوس عاشق اعوان

    سیالکوٹ : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی علامہ اقبال کے فلسفے کو اپنے لئے رہنمائی سمجھتا ہے، وزیراعظم کی ریاست مدینہ کی بات شاعر مشرق کے افکار کے ساتھ جڑی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں کُل پاکستان مشاعرے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ قوم شاعر مشرق مصور پاکستان علامہ اقبال کا پیغام لئے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اقبال نے مسلمہ امہ اور خصوصاً نوجوانوں میں فلسفہ خودی کا شعور بیدار کیا، جو مسائل مسلم امہ کو درپیش ہیں اقبال کے وژن نے ان کو بھانپ لیا تھا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مغرب نے بھی اقبال کی شاعری سے رہنمائی حاصل کی ہے، ہر پاکستانی اقبال کے فلسفے کو اپنے لئے رہنمائی سمجھتا ہے، ہمارے نوجوان اہل سخن اقبال کی شاعری کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کا تعلق سیالکوٹ سے تھا جو ہمارے لئے باعث فخر ہے، درپیش مسائل کے حل کیلئے اقبال کی فکر و فلسفے پرعمل پیرا ہونا چاہیے، آج اقبال کے افکار کیلئے تجدید عہد کیلئے اور کوئی موقع نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان علامہ اقبال کے سچے سپاہی ہیں، وزیراعظم کی ریاست مدینہ کی بات اقبال کے افکار کے ساتھ جڑی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ علامہ اقبال نے اللہ کے حقوق کو اپنی شاعری میں بیان کیا اور انسانی حقوق کی بھی ترجمانی کی۔ علامہ اقبال کا کلام آج بھی زندہ ہے، کلام اقبال مثبت سوچ اور مثبت عمل کی عکاسی کرتا ہے، پوری دنیا اقبال کی فکر کے ساتھ جڑی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان علامہ اقبال کے سچے سپاہی ہیں، آج مسلمان اپنے سچے نبی کایوم ولادت منا رہے ہیں، اقبال کی شاعری میں سچے عاشق محمد کی تصویر دکھائی دیتی ہے۔

  • برصغیر کے مسلمان علامہ اقبال کی خدمات پر ہمیشہ انکے شکر گزار رہیں گے، عارف علوی

    برصغیر کے مسلمان علامہ اقبال کی خدمات پر ہمیشہ انکے شکر گزار رہیں گے، عارف علوی

    اسلام اباد : صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ برصغیر کے مسلمان عظیم رہنما شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کی انمول خدمات پر ہمیشہ ان کے شکر گزار رہیں گے، ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل کرکے ملک و قوم کی ترقی کیلئے آگے بڑھنا چاہیے۔

    یہ بات انہوں نے شاعرمشرق علامہ اقبالؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ عظیم مفکر، فلسفی، شاعرعلامہ اقبالؒ کو یوم پیدائش پرخراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

    آج کے دن ان کے خودی کے پیغام پر عمل پیرا ہونے کاعہد کرنے کا موقع ہے، برصغیر کے مسلمان عظیم رہنما کی انمول خدمات پر ہمیشہ ان کے شکر گزار رہیں گے۔

    علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں میں ایک نئی روح پھونکی، آپ نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک نئے وطن کا نظریہ دیا۔

    علامہ اقبالؒ نے اسلام کے حقیقی پیغام کو سمجھنے کیلئے بھرپور خدمات انجام دیں، علامہ اقبالؒ کا شمار ان چند لوگوں میں ہوتا ہے جن کی عظمت کو مغرب اور مشرق معترف ہیں، علامہ اقبالؒ کے کام پر پوری دنیا کے لوگوں نے تحقیق کی اور اس کو سراہا۔

    علامہ اقبالؒ کے پیغام کی پیروی کرتے ہوئے یکجا ہوکر درپیش مسائل کے حل کیلئے محنت کریں، ہمیں اقبالؒ کی تعلیمات کے مطابق مل کر ملک و قوم کی ترقی کیلئے آگے بڑھنا چاہیے۔

  • علامہ اقبال کی شاعری سے دنیا کے مسلمانوں کو روشنی ملتی ہے،شہبازشریف

    علامہ اقبال کی شاعری سے دنیا کے مسلمانوں کو روشنی ملتی ہے،شہبازشریف

    لاہور :وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری سے دنیا کے مسلمانوں کو روشنی ملتی ہے، آج کا دن عہد کرنا چاہئے کہ پاکستان کے عوام کی خدمت کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف نے یوم اقبال پر مزاراقبال پرحاضری دی ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا علامہ اقبال کی شاعری سےدنیا کےمسلمانوں کو روشنی ملتی ہے، علامہ اقبال کی شاعری زمان ومکان سے آزاد ہے ، آج بھی ہم پستی کا شکار ہیں۔

    شہبازشریف نے کہا کہ آج کا دن عہد کرنا چاہئے کہ پاکستان کے عوام کی خدمت کرینگے، پاکستان صحیح معنوں میں اقبال اورقائداعظم کا پاکستان بنانا ہے ، عمل میں زندگی بنتی ہے اور ہم نے عمل میں کمی کی ہے، اس منزل کی طرف بڑھ رہےہیں جس کاخواب اقبال نےدیکھا۔

    انکا کہنا تھا کہ حکومت نےشفافیت اوربرق رفتاری سےمنصوبےمکمل کیے، وسائل کاشفاف استعمال یقینی بناکرن لیگ نےتاریخ رقم کی ہے، قومی وسائل کی پائی پائی ایمانداری سےمنصوبوں پرصرف کی، الزام تراشی اورافرا تفری کی نہیں خدمت کی سیاست کامیاب ہوگی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے۔کرپٹ لوگ معاشرے میں اشرافیہ کہلاتے ہیں، میرٹ میں کمی کی بڑی وجہ ملک میں احتساب کانہ ہونا ہے

    احتساب کا عمل شفاف نہیں، پیراڈائس لیکس میں شہزادچالس کا نام آیا،آج برطانوی میڈیاپر شور ہے۔

    خیال رہے کہ حکیم الامت ڈاکٹرعلامہ محمداقبال کا140واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے اور یوم اقبال کےحوالے سے ملک بھرمیں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔