Tag: Allama Iqbal international Airport

  • لاہور ایئرپورٹ طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے بند

    لاہور ایئرپورٹ طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے بند

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو شدید دھند کی وجہ سے طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے بند کردیا گیا، بیرون ملک سے آنے والی 5 پروازوں کو بھی لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف شدید دھند ہے اور رن وے پر حد نگاہ 50 میٹر ہے۔

    شدید دھند کی وجہ سے لاہور ایئرپورٹ کو طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے بند کردیا گیا۔

    دھند کی وجہ سے لاہور آنے والی 5 پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی، بیرون ملک سے آنے والی 5 پروازیں فضا میں ہی موجود ہیں جنہیں گو راؤنڈ کی ہدایت کی گئی ہے۔

    جن پروازوں کو اترنے سے روکا گیا ہے ان میں مدینہ سے آنے والی پرواز پی کے 748، دوحہ سے آنے والی پرواز کیو آر 628، جدہ سے آنے والی پرواز پی کے 760، راس الخیمہ سے آنے والی پرواز جی 9854 اور دمام سے آنے والی پرواز پی کے 248 شامل ہیں۔

    مذکورہ تمام پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی اور پروازیں فضا میں ہی چکر لگا رہی ہیں۔

  • لاہور ایئرپورٹ کے اطراف جی پی ایس سسٹم میں خرابی، طیارہ لینڈنگ میں مشکلات کا انکشاف

    لاہور ایئرپورٹ کے اطراف جی پی ایس سسٹم میں خرابی، طیارہ لینڈنگ میں مشکلات کا انکشاف

    کراچی: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے اطراف جی پی ایس سسٹم میں خرابی کے باعث پائلٹس کو طیارہ اتارنے میں مشکلات پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے اطراف طیاروں کے جی پی ایس سسٹم میں اچانک خرابی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی وجہ سے طیاروں کے پائلٹس کو ایئر پورٹ سے لینڈنگ اور ٹیک آف کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جی پی ایس سسٹم میں خرابی ایئر پورٹ سے 150 نارٹیکل میل پر پیش آتی ہے، اس وجہ سے چند دنوں میں 7 طیاروں کو جی پی ایس سگنل غائب ہونے کا سامنا رہا ہے۔

    8 دسمبر کو بھی ابوظبی سے لاہور آنے والی غیر ملکی ایئر لائن کے طیارے کو جی پی ایس سسٹم سگنل میں خرابی کا سامنا رہا، ذرائع نے بتایا کہ سگنل غائب ہونے کی وجہ سے طیارہ لینڈ نہیں کر سکا۔

    کپتان نے طیارے کو گو راؤنڈ کرتے ہی کنٹرول ٹاور سے لینڈ نگ کے لیے مدد حاصل کی۔

    ذرائع کے مطابق جی پی ایس سسٹم میں مسلسل خرابی کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہے، متاثرہ پرواز کے کپتانوں نے متعلقہ حکام کو سی اے اے کو شکایات بھی درج کرا دی ہیں۔

  • ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر مرمتی کام

    ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر مرمتی کام

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے  انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کی توسیع کے لیے ایک حصہ جہازوں کے لیے غیر فعال کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے  انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بے 4 میں آلات کی تنصیب و مرمت کا کام کیا جا رہا ہے جس کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) جاری کردیا ہے۔

    نوٹم میں کہا گیا ہے کہ ملتان ایئرپورٹ کا بے نمبر 4 جہازوں کے لیے غیر فعال رہے گا۔ ڈوکنگ پرنٹڈ سرکٹ بورڈ میں خرابی پیدا ہوئی ہے۔

    نوٹم کے مطابق دوران مرمت بے 4 مینول طریقے سے دستیاب ہوگا، بے 4 پر جہازوں کو روایتی انداز میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

  • لاہور میں دھند کا راج، فلائٹ آپریشن معطل

    لاہور میں دھند کا راج، فلائٹ آپریشن معطل

    لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھند نے ڈیرہ ڈال لیا، علامہ اقبال ایئرپورٹ پر مقامی و بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہوگیا ہے۔

    لاہور ایئرپورٹ کے منیجر نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپور ٹ پر دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے طیاروں کی لینڈنگ ممکن نہیں، زیادہ تر پروازوں کا رخ اسلام آباد کیلئے موڑ دیا گیا ہے۔

    ایئرپورٹ مینیجر کا کہنا ہے کہ ، بارش کے امکانات ہیں بارش اگر ہوجاتی ہے تو دھند میں کمی واقع ہوگی، حد نگاہ ٹھیک ہوتے ہی فضائی آپریشن کو معمول پر لے آئیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: دھند میں طیاروں کی ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کا معاملہ، اہم پیشرفت

    اطلاعات ہیں کہ کراچی سے لاہور جانیوالی پرواز دھند کےباعث واپس کراچی کی جانب موڑ دی گئی، پرواز کچھ ہی دیر میں کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرجائےگی۔

    اسی طرح ابوظہبی سےلاہور آنےوالی پرواز کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا ہے، کویت سےلاہور آنےوالی کارگو پرواز کا رخ بھی اسلام آباد کی جانب کردیا گیا ہے جبکہ
    فیصل آباد ائیرپورٹ کےاطراف حدنگاہ 800میٹر ہونے کے باعث دبئی سے فیصل آباد آنے والی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی۔

  • لاہور ایئر پورٹ پر پارکنگ کے قریب فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

    لاہور ایئر پورٹ پر پارکنگ کے قریب فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایئر پورٹ پارکنگ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، مقتولین میں سے ایک عمرے کی ادائیگی کر کے واپس آیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ایئر پورٹ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کا کہنا ہے کہ فائرنگ ایئر پورٹ پارکنگ ایریا میں ہوئی۔

    اے ایس ایف کے مطابق فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے بیرون ملک سے آنے والے شخص کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک ٹیکسی ڈرائیور سمیت 2 مزید افراد زد میں آگئے۔

    فائرنگ سے نشانہ بننے والا شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، بعد ازاں زخمی ٹیکسی ڈرائیور بھی جان کی بازی ہار گیا۔ مقتول کی شناخت زین نفیس کے نام سے ہوئی جبکہ ٹیکسی ڈرائیور کا نام اکرم تھا۔ واقعے میں ایک اور شخص عنصر بھی زخمی ہوا۔

    ایس پی کینٹ صفدر رضا کاظمی کا کہنا ہے کہ مقتول زین نفیس کے خلاف پیپلز پارٹی کے رہنما بابر بٹ کے قتل کا مقدمہ درج تھا۔ ان کے مطابق فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد رینجرز اہلکار ایئرپورٹ پہنچ گئے، ایئر پورٹ کے خارجی راستے بند کردیے گئے ہیں جبکہ گاڑیوں کی چیکنگ جاری کی جارہی ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایئرپورٹ پارکنگ ایریا میں فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل جون 2014 میں کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردی کا بدترین واقعہ پیش آچکا ہے جب 10 دہشت گردوں نے ایئرپورٹ پرحملہ کردیا تھا۔

    سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 12 گھنٹوں تک جوابی کارروائی میں تمام دس حملہ آوروں سمیت 29 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    اسی کے چند روز بعد پشاور ایئرپورٹ پر پاکستان ایئر لائنز کے ایک طیارے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی جس سے طیارے میں بیٹھی ایک خاتون مسافر جاں بحق اور عملے کے 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • نیویارک سے آنیوالے مسافر سے شراب کی بوتلیں برآمد

    نیویارک سے آنیوالے مسافر سے شراب کی بوتلیں برآمد

    لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نےکارروائی کرکے نیویارک سے لاہور آنے والے مسافر کے قبضے سے شراب کی اکیس بوتلیں برآمد کرلیں.

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے سات ایک دو سے نیویارک سے لاہور آنے والے مسافر محمد افضل کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے اکیس شراب کی بوتلیں کی بوتلیں برآمد ہوئیں.

     بوتلوں کی برآمدگی کے بعد کسٹم حکام نے اسے حراست میں لے لیا۔ نیو یارک سے آنے والے شخص کا سامان اسکیننگ مشین سے گزرنے پر کسی نے بھی اس کی نشاندہی نہیں کی جس پر کسٹم حکام نے اسکیننگ مشین کے آپریٹر کو بھی پکڑ لیا۔

  • لاہور: دھند کی لپیٹ میں ، موٹر وے اور لاہور ائیر پورٹ بند

    لاہور: دھند کی لپیٹ میں ، موٹر وے اور لاہور ائیر پورٹ بند

    لاہور: شدید دھند ہونے کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوگئے ہیں، لاہور سے شیخوپورہ تک موٹروے اور لاہور ائیر پورٹ بند کر دئیے گئے ہیں۔

    لاہور اور گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث ائیر پورٹ حکام نےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے، لاہور موٹر وے ایم ٹو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک بند کردیا گیا ہے۔

    ترجمان موٹر وے کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹر وے پر جو گاڑیاں موجود ہیں، انہیں قافلوں کی شکل میں چلایا جارہا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ حدِ نگاہ صفر ہونے کے باعث ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس استعمال کریں، اسپیڈ کم اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں۔