Tag: allama tahir asharfi

  • دنیا میں سب سے سفاک ملک اسرائیل ہے، طاہراشرفی

    دنیا میں سب سے سفاک ملک اسرائیل ہے، طاہراشرفی

    اسلام آباد : پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے سفاک ملک اسرائیل ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کررہے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا قابل قبول نہیں، اس وقت اسرائیل دنیا بھر میں سب سے زیادہ سفاک ملک ہے۔

    علماء کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سننے میں آیا ہے کہ سوئیڈن میں مقدس کتابوں کو جلانے کی باقاعدہ قانونی اجازت طلب کی جارہی ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل ہو یا بھارت کسی کو بھی ہماری داخلی حدود میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جاسکتی، علماء کرام کی ریڈلائن دین، حضورﷺکی ناموس، وطن اور پاک فوج ہے۔

    علامہ طاہراشرفی نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے علماء کونسل کا متفقہ ضابطہ اخلاق تمام مکاتب فکر سے مشاورت کے بعد جاری کیا جائے گا۔ امید ہے کہ تمام مکاتب فکر کےعلماء، مشائخ اور ذاکرین اس پرمکمل عمل درآمد کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ فرقہ ورانہ تصادم اور طاقت کے زور پر دوسروں پر دباؤ ڈالنا صریحاً شریعت کے خلاف ہے، تمام مکاتب فکر کے علماء کرام شرپسندی اور انتہا پسندانہ سوچ کی مذمت کرتے ہیں۔

    علامہ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ اپنے نظریات کو جبری مسلط کرنا شریعت کے مطابق حرام ہے، مسلح طاقت کا استعمال کرنا قرآن وسنت کے مطابق درست نہیں، کسی کو کافر قراردینا قرآن وسنت کی تعلیمات کی روشنی میں صرف ریاست کا اختیار ہے۔

  • مدارس اورمساجد کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، مولانا طاہراشرفی

    مدارس اورمساجد کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، مولانا طاہراشرفی

    لاہور : پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے انتہاءپسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے چلائی جانے والی مہم کو منظم تحریک میں چلانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مدارس اور مساجد کا دہشت گردی اور انتہاءپسندی سے کوئی تعلق نہیں۔

    اقبال ٹاؤن گلشن بلاک کی جامعہ مسجد مکی میں علماءکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ دہشت گردی محراب و منبر اور داڑھی اور پگڑی سے نہ جوڑا جائے۔

    اسلام ، قرآن اور جہاد کے نام پر پھیلائے جانے والے تکفیری نظریات سے نوجوان نسل کو بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

    قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد پر زوردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شک کی بنیاد پر گرفتار مذہبی رہنماﺅں کو رہا کیا جائے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ بعض قوتیں پاکستان کے اندر انتشار کی کیفیت پیدا کرنا چاہتی ہیں ۔ بے گناہ عورتوں، بچوں ، بوڑھوں کو قتل کرنے والے بتائیں وہ کون سی اسلام کی خدمت کر رہے ہیں؟

     

  • غزہ صورتحال پرواضع پالیسی بنائی جائے،فلسطین امن کانفرنس کا اعلامیہ

    غزہ صورتحال پرواضع پالیسی بنائی جائے،فلسطین امن کانفرنس کا اعلامیہ

    اسلام آباد: فلسطین امن کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا اعلامیہ طاہر محمود اشرفی نے پڑھ کر سنایا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی فلسطین امن کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال پر واضع پالیسی بنائی جائے ۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کے لئے اقوام متحدہ سے رابطہ کیا جائے اور چین،روس اور دیگر ممالک کی حمایت حاصل کی جائے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان مصر سے فلسطین مصر بارڈر کھولنے کا مطالبہ کرے۔اعلامیےمیں برطانوی وزیر سعیدہ وراثی کے مستعفی  ہونے کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔