Tag: Allama Tahir ul Qadri

  • برمی مسلمانوں پر مظالم، اقوام عالم کی بے حسی قابل افسوس ہے، طاہر القادری

    برمی مسلمانوں پر مظالم، اقوام عالم کی بے حسی قابل افسوس ہے، طاہر القادری

    لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر اقوام عالم کی بے حسی قابل افسوس ہے۔

    برمی مسلمانوں سے ان کے بنیادی انسانی،مذہبی حقوق چھین لئے گئے ،انہیں بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کیا جا رہا ہے مگر عالمی ضمیر کی بے حسی اور خاموشی میں رتی برابر فرق نہیں آیا ۔

    عوامی تحریک کے میڈیا سیل کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل،یورپی یونین ،او آئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ برمی مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم بند کروانے کےلئے وہ اپنا کردار ادا کریں۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم ممالک میانمارسے شدید احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد چند روز کی ڈیڈ لائن دی جائے اور نتیجہ نہ نکلنے پر مسلمان ممالک برما سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیں ۔

    ڈاکٹرطاہر القادری نے اقوام متحدہ سے میانمار میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کو روکنے کےلئے ہنگامی اقدامات کے تحت امن فوج کے دستے بھجوانے کا بھی مطالبہ کیا۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ منائی گئی

    ڈاکٹرطاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ منائی گئی

    لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی چونسٹھویں سالگرہ منائی گئی۔ اس موقع پرڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام لاہور میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ مقررین نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی سیاسی اور دینی خدمات کو سراہا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پنجاب حکومت کوسانحہ ماڈل ٹاون کا ذمہ دارقراردینے والے جوڈیشل کمیشن کو غیر قانونی قراردینے کے لئے سازشیں کی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء کی حمایت نہیں کریں گے مگر سانحہ ماڈل ٹاؤن  پر فوجی عدالت کا فیصلہ قبول ہوگا۔

  • علامہ طاہرالقادری دورہ بھکرکے بعد گھرپہنچ گئے

    علامہ طاہرالقادری دورہ بھکرکے بعد گھرپہنچ گئے

    لاہور:سربراہ پاکستان عوامی تحریک دورہ بھکرکے بعد گھر پہنچ گئے،خرم نوازگنڈا پورکہتے ہیں صحت سے متعلق کوئی تشویش کی بات نہیں۔

    علامہ طاہرالقادری بھکر کے دورے کے بعد ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے،عارضہ قلب میں مبتلا علامہ طاہرالقادری   کی طبعیت دورہ بھکرکےد وران ناساز ہوگئی تھی،پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نوازگنڈا پورنے بتایا کہ علامہ طاہرالقادری کی صحت بہتر ہے کوئی تشویش کی بات نہیں۔

    بھکر کے دورے کے دوران علامہ طاہرالقادری کے معالج ڈاکٹرزبیر نے بتایا ڈاکٹر صاحب کے اصرار پرانہیں اسپتال کے بجائے گھرمنتقل کیا گیا یھا۔

    ڈاکٹرزبیر نے بتایا کہ کارڈیالوجسٹ علامہ طاہرالقادری کا گھرپرمعائنہ اورای سی جی کریں گے،ڈاکٹرزکے مطابق انہیں انجیوگرافی کی ضرورت ہے۔

    خرم نوازگنڈا پورکا کہن اتھا تیس اور اکتیس اگست کی درمیانی شب بھارت سے درآمدشدہ شیلز سے شیلنگ کی گئی جس کے باعث کارکنان کوسانس کی تکلیف ہے۔

  • پاکستان پہنچ رہا ہوں، ہمت ہےتوگرفتارکرلو،طاہرالقادری

    پاکستان پہنچ رہا ہوں، ہمت ہےتوگرفتارکرلو،طاہرالقادری

    لندن: پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹرطاہرالقادری نے حکومت کو چیلنج دیا ہے کہ وہ بیس نومبر کو پاکستان پہنچیں گے  اور حکومت میں ہمت ہے تو انہیں گرفتار کرلیں۔

    لندن میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ماڈل ٹاؤن سانحےمیں ملوث پولیس افسران کو سازش کے تحت ملک سے باہر تعینات کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف گواہ نہ بن سکیں۔

    عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں نام ہونے پر وزیراعلی کو استعفی دینا چاہیئے تاہم کئی ماہ گزر جانے کے بعد بھی وہ مستعفی نہیں ہو ئے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اس واقعے میں ملوث قاتلوں کو سزا دلوانے کی درخواست بھی کردی ہے۔

  • پی اے ٹی آج مینار پاکستان پرعوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    پی اے ٹی آج مینار پاکستان پرعوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    لاھور: پاکستان عوامی تحریک آج لاہور میں مینار پاکستان پراپنی سیاسی و عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے، پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے مینار پاکستان لاھور میں جلسہ کا میدان تیار کرلیا گیا ہے۔

    جلسے کی سیکیورٹی کےسخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، جلسے کے شرکا کے لئے ستر ہزار سے زائد کرسیاں لگ گئیں جن میں سے پینیس ہزار کرسیاں صرف خواتین کے لئے لگائی گئی ہیں، ق لیگ نےجلسے میں بھرپورشرکت کااعلان کردیا۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری کہتےہیں کہ حکمرانوں کاسارانظام کرپشن پر مبنی ہے، انھوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور انقلاب کی جنگ پاکستان کےعوام جیتیں گے۔

    پاکستان عوامی تحریک کی انتظامیہ کی جانب سے جلسہ گاہ میں عوتوں اور مردوں کے لیے الگ الگ بیٹھنے کے انتظامات کیئے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ میں عوامی تحریک کے چار ہزار سے زائد رضا کارسکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ جلسہ کیلئے پانچ گیٹ استعمال کئے جائیں گے۔ جلسے کو لاہور میں انقلاب کا نام دیا گیا ہے۔

    جلسے سے طاہر القادری، چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الٰہی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر خطاب کرینگے۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نےدعویٰ کیا ہےکہ مینارپاکستان کاجلسہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

  • علامہ طاہرالقادری سیلاب ذدگان کی امداد کیلئے ہہنچ گئے

    علامہ طاہرالقادری سیلاب ذدگان کی امداد کیلئے ہہنچ گئے

    جھنگ: علامہ طاہرالقادری سیلاب زدگان کے زخموں پرمرہم رکھنے کیلئے اٹھارہ ہزاری پہنچ گئے ۔کہتے ہیں انقلاب کی عظیم جنگ کاآغاز ہوگیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ طاہرالقادری سیلاب زدگان کی خبرگیری کیلئے آبائی علاقے جھنگ پہنچ گئے۔سربراہ پاکستان عوامی تحریک کے قافلے میں پارٹی پرچم تھامے درجنوں گاڑیوں پرہزاروں کارکن سوار تھے۔

    گونوازگو کے نعروں کی گونج میں ہیڈ تریموں پہنچنے پرشاندار استقبال ہوا توعلامہ طاہرالقادری مسرور ہوگئے. سربراہ پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد سے جھنگ کیلئے صبح گیارہ بجے روانہ ہوئے۔

    کارکنوں نے پینسرہ ،نواں لاہور ،گوجرہ موڑ موچی والا ،چنیوٹ موڑ پروالہانہ استقبال کیاجس کے باعث دو گھنٹے کا سفر چھ گھنٹےطویل ہوگیا۔ اٹھارہ ہزاری میں مختصر خطاب کے دوران علامہ طاہرالقادری کاکہناتھا کہ عظیم انقلاب کی جنگ کا آغازہوگیا ہے۔،

    انہوں نے کہا کہ حق چھیننے کے لئےبغاوت کرنا ہوگی، آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے حکمرانوں کا تختہ الٹ دیں گے۔

  • غریبوں کےپیسوں سےانقلاب لائیں گے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    غریبوں کےپیسوں سےانقلاب لائیں گے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    فیصل آباد: ڈاکٹر طاہرالقادری کاکہناہےجس سیاسی جماعت میں جاگیرداروں کاپیسہ لگتا ہےان کا منشور بک جاتا ہے،عوامی تحریک غریبوں کی جنگ غریبوں کےپیسوں سےلڑےگی۔

    فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگومیں عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ وڈیرے اور جاگیردار پیسےکےبل بوتےپر سیاسی جماعتوں پراثرانداز ہوتےہیں،لیکن عوامی تحریک غریبوں کےپیسوں سےانقلاب لےکر آئےگی۔

    اس سے پہلےفیصل آبادمیں ڈاکٹر طاہر القادری کی صدارت میں پی اے ٹی کاتنظیمی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری تئیس نومبر کو بھکر، تیس نومبرکوسرگودھا اور سات دسمبر کو میانوالی میں جلسہ کریں گے۔ اجلاس میں سردار آصف احمد علی اور رحیق عباسی بھی شریک تھے۔

  • طاہرالقادری کا تین اگست کو یوم انقلاب کی تاریخ کےاعلان کا فیصلہ

    طاہرالقادری کا تین اگست کو یوم انقلاب کی تاریخ کےاعلان کا فیصلہ

    لاہور:ڈاکٹرطاہرالقادری نے تین اگست کو یوم انقلاب کی تاریخ کا اعلان کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان عوامی تحریک کی تمام سطح کی مشاورت کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا اور یوم انقلاب اگست کے مہینے میں ہی ہوگا،جس کی پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی کونسل نے بھی منظوری دے دی،ذرائع کے مطابق عوامی تحریک کی جنرل کونسل سے یوم انقلاب کی تاریخ کی منظوری بھی تین اگست کو لی جائےگی، جس کے بعد ڈاکٹرطاہرالقادری یوم انقلاب کا اعلان کریں گے۔

  • آرٹیکل 245 کا نفاذ قبول نہیں،علامہ طاہرالقادری

    آرٹیکل 245 کا نفاذ قبول نہیں،علامہ طاہرالقادری

    لاہور: ڈاکٹر طاہرالقادری کہتے ہیں اسلام آباد میں آرٹیکل دوسو پینتالیس کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، حکومت اپنی ناکامی کا اعلان کرے،انقلاب اور حکومتی خاتمے کی تاریخ کا اعلان جلد کرنے والا ہوں۔

    عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد انقلاب اور حکومتی خاتمے کی تاریخ کا اعلان کرنے والے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والوں کے لہو سے غداری نہیں کی جائے گی، ڈاکٹر طاہرالقادری نے مزید کہا کہ انقلاب کے بعد شہباز شریف اور نواز شریف سمیت سانحہ ماڈل ٹاؤن کے تمام ذمہ داران جیل کے اندر ہونگے، ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ناکامی کا اعلان کرے۔

  • طاہرالقادری کی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کی تیاری

    طاہرالقادری کی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کی تیاری

    لاہور: ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنی تنظیموں کومجوزہ انقلاب کے بعد پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکریاں دینے کے لئے فہرستوں کی تیاری کی ہدایت کردی ہے۔

    تاجر کنونشن سے خطاب میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ انقلاب کی تیاریاں عروج پر ہیں، نوکریوں کے لئے فہرستوں کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، تاجر کنونشن سے رہنماوں نے خطاب میں انقلابی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا، پختون جرگہ فورم کے رہنما تو قادری صاحب کے بہت ہی فین نکلے،کنوینیر پختون جرگہ فورم تاجر وں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو تلوار تحفہ کے طور پر بھی پیش کی۔