Tag: Allama Tahir ul Qadri

  • ملک میں جمہوریت کا کوئی وجودنہیں، طاہرالقادری

    ملک میں جمہوریت کا کوئی وجودنہیں، طاہرالقادری

    لاہور: علامہ طاہر القادری نےکہاہےٹربیونل میں پیش کردہ حقائق میں وزیراعلٰی پنجاب جھوٹے ثابت ہو گئے،قاتل نہ بھی ہوں، نااہل ضرور ہیں،انہیں مستعفی ہو جانا چاہیئے۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن پر آل پارٹیز ویمن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ٹربیونل میں پیش کردہ حقائق کے مطابق وزیراعلٰی شہباز شریف کو آپریشن کی تمام معلومات فراہم کی جا رہی تھیں،پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کو ذمہ داروں کے تعین کا اختیار دے کر واپس لے لیا، پھر اس سے انصاف کی کیا توقع کی جا سکتی ہے۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ایک ماہ گزرنے کے باوجود مقتولین کے لواحقین کی ایف آئی آر درج نہیں ہو سکی، کنونشن میں شریک خواتین سیاستدانوں نے منہاج القرآن کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ آئین کی پامالی کرنے والی حکومت اب بھی سمجھتی ہے کہ وہ آئین کی وفادار ہے اور اسے پارلیمنٹ میں بیتھنے کا حق ہے، جو درحقیقت وہ کھو چکی ہے۔

  • حکومت کےپاس عوام کیلئےکچھ نہیں، طاہرالقادری

    حکومت کےپاس عوام کیلئےکچھ نہیں، طاہرالقادری

    لاہور:ڈاکٹر طاہرالقادری  کہتے ہیں نواز شریف مناظرہ کی دعوت قبول کرلیں تو انہیں سو من مٹھائی کھلائیں گے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا طاہر القادری بھرپور فارم میں نظر آئے۔ وزیراعظم کی خوش خوراکی پر چوٹ کرتے ہوئے انہیں مناظرے کے لئے مٹھائی کی لالچ دے ڈالی، طاہر القادری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ٹکر مارنے کے عادی ہیں،انقلاب کا موسم بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ صحافیوں کو نئے کپڑے سلوانے کی ضرورت نہیں،پاکستان عوامی تحریک کے قائد کا کہنا ہے کہ انقلاب کے بعد پولیس میں درندوں کو نکال کر دس لاکھ نوجوانوں کو بھرتی کریں گے۔

  • نواز شریف اورشہباز شریف کو شہداء کے خون کا قصاص دینا ہو گا، طاہرالقادری

    نواز شریف اورشہباز شریف کو شہداء کے خون کا قصاص دینا ہو گا، طاہرالقادری

    لاہور: ماڈل ٹائون میں پولیس کی فائرنگ سے آٹھ افرد کی شہادت کو ایک ماہ ہو گیا، علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ا ور شہباز شریف کو قصاص دیناہوگا۔

    سانحہ ماڈل ٹائون میں پولیس کی فائرنگ میں آٹھ افراد کی شہادت کو ایک ماہ ہو گیا ، اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے خصوصی پیغام میں کہاکہ نواز شریف اور وزیر اعلٰی شہباز شریف کو شہداء کے خون کا قصاص دینا ہو گا، اسلام آباد میں سانحہ ماڈل ٹائون کیخلاف آبپارہ میں مظاہرہ ہو ا جس سے عوامی تحریک کے رہنما عمرعباسی جمشید دستی،شیخ رشید اورجے سالک اور احمد رضا قصوری شریک ہوئے ۔

    کراچی میں پریس کلب کےباہر ریلی میں عوامی تحریک،کے علاوہ مسلم لیگ ق ، متحدہ قومی موومنٹ، تحریک انصاف، مجلس وحدت المسلمین، سنی اتحاد کونسل، آل پاکستان مسلم لیگ، اور دیگر جماعتوں کےنمائندوں نے شرکت کی ، فیصل آباد میں عوامی تحریک کی ریلی کی قیادت مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن زاہد فیاض نے کی ریلی کے اختتام پر شہدا کی یاد میں چوک گھنٹہ گھر پر شمعیں روشن کی گئیں ۔

    کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر اشتیاق احمد بلوچ ، خالد احمد اور دیگر کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کی تمام تر ذمہ داری حکومت پنجاب پر عائد ہوتی ہے، گوجرانوالہ میں پاکستان عوامی تحریک نے احتجاجی ریلی نکالی شیرانوالہ باغ سے ہوتی ہوئی ریل بازار پہنچ کرختم ہوئی۔

  • سانحہ ماڈل ٹاون کیخلاف تحریک منہاج القرآن کا آج ملک گیر احتجاج

    سانحہ ماڈل ٹاون کیخلاف تحریک منہاج القرآن کا آج ملک گیر احتجاج

    کراچی:لاہورمیں ہونے والےافسوس ناک سانحہ ماڈل ٹاون کے خلاف تحریک منہاج القرآن کی جانب سے آج ملک گیراحتجاج کیا جائےگا۔

    لاہور کے سانحہ ماڈل ٹاون کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ، لیکن کوئی اہم کاروائی عمل میں نہ آئی جس پر تحریک منہاج القرآن آج ملک گیراحتجاج کرے گی۔

    صدر پاکستان عوامی تحریک راحیق عباسی کے مطابق احتجاج کے سلسلےمیں لاہور ، اسلام آباد، ملتان ، کراچی ، ڈیرہ غازی خان اور پشاور سمیت سات بڑے شہروں میں بڑی احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    احتجاجی ریلیوں سے مسلم لیگ ق، سنی اتحاد کونسل ، وحدت المسلمین، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قائدین خطاب کرینگے۔

  • موجودہ حکمران آئین شکن بن چکے ہیں، طاہرالقادری

    موجودہ حکمران آئین شکن بن چکے ہیں، طاہرالقادری

    پشاور:عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کہتے ہیں موجودہ حکمران آئین شکن بن چکے ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے عوامی تحریک کے کارکنوں سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی آئین کے تحت حکمران عوام کے مسائل کے حل کے پابند ہیں، حکمران اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکا م ہوگئے، حکمرانوں نے آئین سے روگردانی کردی ہے،اسمبلیوں اور حکومتوں پر غیر قانونی قابض ہیں، کچھ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور کچھ لوگوں کے کتوں کے بل لاکھوں میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پنجاب پولیس کی بربریت کی بدترین مثال ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ڈرا دھمکا کر لاشوں کو دفنانے پر مجبور کیا گیا، پنجاب پولیس کے سربراہان کے حکم پر عوام پر گولیاں چلائی گئیں۔

  • انقلاب کی تاریخ دے کر بدلنا نہیں چاہتا، طاہرالقادری

    انقلاب کی تاریخ دے کر بدلنا نہیں چاہتا، طاہرالقادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کو چالیس کے بعد کے آرٹیکلز نظر آتے ہیں اس سے پہلے کے آرٹیکلز کیوں نظر نہیں آتے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے چئیرمین ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ غریبوں کو روٹی کپڑا اور مکان نہ دینے والی جمہوریت کو ڈی ریل ہو جانا چاہیے، انقلاب کے بعد قومی اسمبلی میں مزدوروں ،کسانوں اور صحافیوں کو نمائندگی دیں گے، وہ مزدور کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو یہ نظر آتا ہے کہ حکومت کیسے بنے گی کیسے ٹوٹے گی یہ آئین کا حصہ نظر آتا ہے ،ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ وہ انقلاب کی تاریخ دے کر بدلنا نہیں چاہتے، جمہوریت اس وقت ڈی ریل ہوتی ہے جب غریبوں کو ان کے بنیادی حقوق نہ ملیں۔