Tag: Allegation of bribery

  • نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر پر رشوت طلبی کا الزام لگا دیا، ویڈیو وائرل

    نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر پر رشوت طلبی کا الزام لگا دیا، ویڈیو وائرل

    معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے اپنے شوہر کی گرفتاری کے معاملے پر ایف آئی اے افسر پر رشوت طلبی کا الزام عائد کردیا۔

    انسٹا گرام آئی ڈی پر اپنے ویڈیو پیغام میں نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر پر رشوت طلبی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے مجھ سے بھاری رشوت طلب کی۔

    اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایف آئی اے افسر سے ہونے والی بات چیت کی مبینہ آڈیو بھی شیئر کردی۔

    اس حوالے سے ایف آئی اے کے ایک افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ نادیہ سے کل شام ہماری بات ہوئی تھی، انہوں  نے ہمیں آڈیو اور رشوت طلبی سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

    ایف آئی اے افسر کا کہنا ہے کہ ہم نے کل ہی بتادیا تھا کہ رشوت طلبی کی کال کرنے والا شخص فراڈ ہے جس کا تعلق پنجاب کے شہر وہاڑی سے ہے۔

    اس جعل ساز نے اپنے موبائل نمبر پر ایف آئی اے افسر کی ڈی پی لگا رکھی تھی، اس کا نمبر بھی ٹریس کرلیا گیا ہے۔

    افسر کا کہنا ہے کہ فراڈ شخص نے صرف نادیہ حسین کو ہی نہیں بلکہ بینک اسٹاف کو بھی متعدد فون کیے، اس بات کی وضاحت کے باوجود اداکارہ نے ایف آئی اے پر بڑا الزام عائد کردیا ہے۔

    ایف آئی اے افسر کا مزید کہنا ہے کہ اس ویڈیو کے پوسٹ کرنے کے بعد اداکارہ نادیہ  کیخلاف سائبر ایکٹ کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ 8 مارچ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل نے معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے شوہر عاطف احمد خان کو بینک فراڈ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

    ملزم عاطف خان سے ایف آئی اے کی جانب سے تفتیش جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف کے فراڈ کا سلسلہ 2016 سے دسمبر 2023 تک چلتا رہا تھا۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 7 سال میں بینکنگ گروپ کو 1 ارب 20 کروڑ کا نقصان ہوا، یہ بات ناقابل یقین ہے کہ بورڈ اس فراڈ سے بے خبر تھا، پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ فراڈ میں اور کون لوث ہے، کیوں کہ عاطف خان کے علاوہ دیگر کئی افراد کا کردار بھی مشکوک ہے۔

  • رشوت لینے والے پر لعنت ہو، وزیر اعلیٰ سندھ غصے میں آگئے

    رشوت لینے والے پر لعنت ہو، وزیر اعلیٰ سندھ غصے میں آگئے

    کراچی : صوبے میں غیرقانونی بھرتیوں کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سندھ حکومت پر رشوت کے الزامات عائد کیے جانے پر مراد علی شاہ غصے میں آگئے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے کہا کہ رشوت لینے والے پر لعنت ہو۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ الزام لگانے والوں سے پوچھا جائے کہ ان کے اپنے ایم پی اے نے کتنی رشوت دے کر نوکری حاصل کی ہے۔

    متحدہ رہنماؤں کی جانب سے سندھ حکومت کا موازنہ مودی سرکار سے کرنے پر بھی وزیراعلیٰ برہم ہوئے اور کہا کہ یہ الزام ناقابل قبول ہے کیونکہ یہ ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

    ۔ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ نہایت ہی مشکل سے پانچ سال میں سندھ کے لوگوں کی مدد کی کیونکہ اگر دو تین گندی مچھلیاں آجائیں تو پورا تالاب گندا کردیتی ہیں اور یہاں تو کئی گندی مچھلیاں تھیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلی بار جمہوری طریقے سے وزیراعظم کو عہدے سے ہٹایا گیا، شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد صوبے کے وفاق سے تعلقات میں بہتری آئی۔